Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 24 July 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۴ ؍جولائی ۲۰۲۴ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ مرکزی بجٹ میں پید واری صلاحیت ‘ روز گار ‘ سماجی انصاف ‘ سمیت بدلتے وقت کے ساتھ
اصلاحات کو تر جیح
٭ تنخواہ دار ملازمین کے لیے معیاری کٹو تی کی حد 75؍ ہزار روپئے اور فیمیلی پینشنرس کے لیے 25؍ ہزار
روپئےکی حد مقرر
٭ مہاراشٹر کے لیے تقریباً 4؍ ہزار 545؍ کروڑ روپئے مختص ‘ جبکہ ریاست کے ساتھ سوتیلا سلوک کرنے کی اپوزیشن پارٹیوں کی تنقید
٭ ریاستی کا بینہ کا آشا رضاکاروں ‘ آنگن واڑی کارکنوں ‘ گروپ پر موٹروں کو حادثاتی موت کے لیے 10 لاکھ روپئے اور معذوروں کےلیے 5 لاکھ روپئے دینے کا فیصلہ
اور
٭ خواتین ایشیاء کپ T-20؍ کر کٹ ٹور نا منٹ میں نیپال کو ہرا کر بھارت سیمی فائنل میں داخل
اب خبریں تفصیل سے...
ٹیکس دہندہ گان کو راحت ‘ صنعتی شعبہ کو بڑھوتری ‘ مدہبی سیاحت کی تر قی اور قدرتی کھیتی کو برھا وا دینےوالا رواں مالی سال کا بجٹ مرکزی وزیر مالیات نِر ملا سیتا رمن نے کل پارلیمنٹ میں پیش کیا ۔ پیدا وار ‘ روز گار ‘ سماجی انصاف ‘ شہری تر قی ‘ توا نائی ‘ سکیو ریٹی ‘ بنیاد ی سہو لیات سمیت یہ بجٹ دیگر 9؍ تر جیحات پر مبنی ہے ۔ اِس بجٹ میں تنخواہ دار ملازمین کے لیے معیاری کٹو تی کی حد 75؍ ہزار روپئے اور فیمیلی پینشنرس کے لیے 25؍ ہزار روپئے کرنے کی تجویز ہے ۔
3؍ لاکھ روپئے تک کی سالا نہ آمد نی پر مکمل چھوٹ ہے ۔ 3؍ سے 7؍ لاکھ رو پئے کے در میان آمدنی پر 5؍ فیصد ‘ 7؍ سے 10؍ لاکھ روپئے تک 10؍ فیصد ‘ 10؍ سے 12؍ لاکھ تک 15؍ فیصد ‘ 12؍ لاکھ تا 15؍ لاکھ روپئے تک 20؍ فیصد جبکہ 15؍ لاکھ روپئے سے زائد سالانہ آمدنی پر 30؍ فیصد انکم ٹیکس لگا یا جائے گا ۔ یہ دفعات نئے ٹیکس ریٹرن کے طریقہ کار کے تحت ٹیکس کی تشخیص کے لیے لاگو ہو گی ۔ اِن تبدیلیوں سے تنخواہ دار ملازمین کے انکم ٹیکس میں ساڑھے سترہ ہزار روپئے کی بچت ہو گی اور 4؍ کروڑ سے زائد تنخواہ دار ملازمین اِس سے مستفید ہوں گے ۔
***** ***** *****
اِس بجٹ میں کینسر مرض کی 3؍ دوائیں اور طبی آلات ‘ مو بائیل فون اور الیکٹرک گاڑیوں کےکَل پُرزے ‘ چمڑے کے سامان ‘ جوہری توانائی کے آلات بشمول پلاٹینم ‘ سونا ‘ چاندی ‘ تانبا اور دیگر 25؍ دھاتوں پر کسٹم ڈیو ٹی میں کمی کی گئی ہے جبکہ پلاسٹک ‘ فلیکس و دیگر پر کسٹم ڈیوٹی میں اضا فہ کی تجویز ہے ۔
***** ***** *****
پی ایم آواس اسکیم کے تحت 3؍ کروڑ اضا فی گھر بنا ئے جا ئیں گے ۔ شہری علاقوں میں غریبوں کی رہائش کے لیے 10؍ لاکھ کروڑ روپئے مختص کیے گئے ہیں ۔ جبکہ خواتین اور لڑ کیوں کی تر قی کے لیے 3؍ لاکھ کروڑ روپئے مختص کیے گئے ہیں ۔ روز گار اور ہنر کی تر بیت کے لیے 5؍ اسکیموں کے پیکیج کا اعلان کیاگیا ۔پہلی مرتبہ نو کری تلاش کرنے والوں کو کام پر لینے کی مد دکے لیے اَجروں کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور سبسیڈی دی جائے گی ۔ اِس اسکیم کےلیے اہلیت کی حد ایک لاکھ روپئے ما ہانہ تنخواہ ہے اور اسکیم کی مدت 2؍ سال ہو گی ۔
***** ***** *****
نوجوانوں کے لیے انٹر ن شپ اسکیم کا نِر ملا سیتا رمن نے اعلان کیا ۔ اِس میں آئندہ 5؍ سالوں میں 500؍ کمپنیوں میں نو جوانوں کو 12؍مہینے انٹرن شپ کی تجربہ ملے گا ۔ اِس کے لیے ہر مہینہ 5؍ ہزار روپئے اسکا لر شپ اور میعاد مکمل ہونے پر 6؍ ہزار روپئے کی مالی امداد کی جائے گی ۔ مُدرا اسکیم کی قرض کی حد 20؍ لاکھ روپئے تک بڑھائی گئی ہے ۔
ایک کروڑ کسانوں کو قدرتی کھیتی کی تر غیب دینے کے لیے زائد پیداوار دینے والی مختلف 32؍ اقسام اور باغبانی فصلوں کے لیے 100؍ نئے اقسام دستیاب کر وائی جا ئیں گی ۔
***** ***** *****
زرعی شعبہ کی تر قی کے لیے ایک لاکھ 52؍ ہزار کروڑ روپئے ‘ دیہی تر قی کے لیے 2؍ لاکھ 66؍ہزار کروڑ روپئے جبکہ تعلیم ‘ روزگار اور ہنر کی تر قی کے لیے ایک لاکھ 48؍ ہزار کروڑ روپئے کی فراہمی کی گئی ہے ۔ وزیر اعظم قبائلی ترقی مشن کا اعلان اِس بجٹ میں کیاگیا ہے ۔ اِس کے ذریعے 63؍ ہزار گائوں کے 5؍ کروڑ آدی واسیوں کو فائدہ ہو گا ۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ یہ بجٹ سماج کے تمام طبقات کو خود مختار کرنے والا ہے ۔ اِس سے معا شی ترقی کو نئی رفتار ملے گی اور یہ رفتار مسلسل رہے گی ۔ صنعت اور معاشی شعبہ میں کام کرنے والی بھارتی صنعتی تنظیم CII ‘ بھارتی معاشی و صنعت تنظیم FICCI اسو چیم و دیگر تنظیموں نے اِس بجٹ کا خیر مقدم کیا ہے ۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ یہ بجٹ تر قی یافتہ بھارت کے تصور کو تقویت دے گا جبکہ نائب وزیر اعلیٰ و وزیر خزانہ اجیت پوار نے کہا کہ یہ بجٹ عوامی بہبود کا بجٹ ہے جس میں کمزور ‘ پسماندہ اقلیتی گروہ کی ترقی پر زور دیاگیا ہے ۔
***** ***** *****
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
اپوزیشن جماعتوں نے اِس بجٹ پر تنقید کی ہے ۔ ودھان پریشد کے قائد حزب اختلاف امبا داس دانوے نے تنقید کی ہے کہ مرکزی حکو مت ملک کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی مہا راشٹر ریاست کےساتھ سوتیلا سلوک کر رہی ہے ۔ ودھان سبھا کے قائد حزب اختلاف وجئے وڈیٹی وار نے کہا کہ بہار اور آندھرا پر دیش کو مرکز میں حکو مت سازی کی حمایت کی وجہ سے فنڈ دیا جا رہاہے ۔
دریں اثناء اِس بجٹ میں مہاراشٹر کے لیے تقریباً 7؍ ہزار کروڑ روپئے کی فراہمی ہونے کی اطلاع نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے دی ۔ انھوں نے کہا کہ ابتدائی جائزہ کے مطا بق اِس میں وِدربھ اور مراٹھواڑہ میں آبپاشی کے منصوبوں کے لیے 600؍ کروڑ روپئے ۔ دیہی سڑ کوں کی بہتری کے لیے 400؍ کروڑ روپئے زرعی منصبوں کے لیے 598؍ کروڑ روپئے ‘ صنعتوں کے لیے 466؍ کروڑ روپئے شامل ہیں ۔
چھتر پتی سنبھا جی نگر کے چار ٹرڈ اکائو نٹنٹ نند کشور مالپانی کے اِس بجٹ کا تجزیہ آج صبح 11؍ بجے ہمارے مرکز سے نشر کیے جانے والے پروگرام ’’ پراسنگک ‘‘ میں سنا جا سکتا ہے ۔
***** ***** *****
طبی نصاب داخلہ امتحان NEET-UG کو منسوخ کرکے دوبارہ امتحان منعقد کیے جانے کی در خواست کو سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا ۔ اِس معاملہ میں داخل کر دہ کئی عرضیوں پر ہوئی سماعت میں چیف جسٹِس کی سربراہی والی بینچ نے فیصلہ سنا تے ہوئے کہا کہ پر چہ افشاء ہونے اور امتحانی نظام میں خرابی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔ اگر دوبارہ امتحان لیاجا تا ہے تو عدالت نے امکان ظاہر کیا کہ 23؍ لاکھ سے زائد امتحانی اور تعلیمی پروگرام متاثر ہوں گے ۔
***** ***** *****
مہا راشٹر پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ منعقدہ2023ء کے ریاستی خدمات کے مین امتحان کے انٹر ویو کے لیے اہل امید واروں کا طبی معائنہ چھتر پتی سنبھا جی نگر ‘ ممبئی ‘ پونے اور ناگپور میں کیا جائے گا ۔ امید واروں کو تاریخ اور مقام علیحدہ طور پر بتلا یا جائے گا ۔
***** ***** *****
آشا کار کنان اور آنگن واری خد مت گاروں سمیت گروپ صدور کو ہمدر دانہ امداد دینے کافیصلہ ریاستی مجلس وزراء نے لیا ہے ۔ حادثاتی موت والوں کے لیے 10؍ لاکھ روپئے اور معذوری کے لیے 5؍ لاکھ روپئے امدا فراہمی کا فیصلہ بھی کل کا بینہ نے لیا ۔ معذور ملازمین کے لیے 30؍ جو ن 2016ء سے عہدہ پر تر قی کے لیے تحفظات ‘ زرعی پیدا وار کے نقصا نات طئے کرنے کے لیے جدید طریقے کار وضع کرنے ‘ یشونت رائو ہولکر اسکیم مستقل جاری رکھنے جیسے فیصلے بھی کل منعقدہ اجلاس میں لیے گئے ۔ ریاست میں بارش کی صورتحال اور سبھی آبی ذخائر میں موجود پانی کے ذخیرے کا جائزہ بھی وزیر اعلیٰ نے اِس اجلاس میں لیا ۔
***** ***** *****
خواتین کے ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹور نا منٹ میں کل نیپال کو 82؍ رنوں سے شکست دے کر بھارت نے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ۔ سری لنکا کے دامبو لہ میں کل کھیلے گئے مقابلے میں بھارت نے پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے 3؍ وکٹوں کے نقصان پر 178؍ رنز اسکور کیے ۔ تاہم اِس ہدف کا تعاقب کر تے ہوئے نیپال کی ٹیم 20؍ اوور وں میں صرف 96؍ رنز ہی بنا پائی ۔ اِس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے سیمی فائنل میں ا پنی جگہ پکی کر لی ہے ۔
***** ***** *****
ریاستی وزیر محصول رادھا کرشن وِکھے پاٹل سے ملا قات کے بعد محکمہ ٔ محصول کے تمام شعبہ جات کے ملازمین نے اپنی ہڑتال ختم کر دی ۔ وکھے پاٹل نے ملازمین سے ہڑ تال ختم کر کےاعلیٰ سطحی انتظامی افسر اور ملازمین یو نین کے عہدیداروں کی مشتر کہ میٹنگ لے کر مطالبات کا حل نکالنے کے احکامات دیے ۔ جس کے بعد محصول ملازمین کی تنظیموں نے ہڑ تال واپس لینے کا ا علان کیا ۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلع ا سپتال کے شعبہ امراض اطفال کو ریاست کے اولین ’’ قو می معیاری ایوارڈ ‘‘ کے لیے منتخب کر لیاگیا ہے ۔ شعبہ امراض اطفال کے سر براہ ڈاکٹر گوپال کدم اور اُن کے معاونین کی بہتر و معیاری خدمات کے اعتراف میں یہ ایوارڈ دیا جارہا ہے ۔ آئندہ یوم آزادی کے موقع پر سبھی کو ایوارڈس سے نوازا جائے گا ۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے میں کمسنی کی شادی مخالف مہم کے تحت پالی ضلع پریشد اسکول میں بیداری پروگرام منعقد کیاگیا ۔ اِس موقعے پر طلباء کو کم عمری کی شادی سے متعلق آگا ہی حاصل کرنے کے لیے 1098 ؍ چائلڈ ہیلپ لائن سے رابطہ کرنے کی معلو مات دی گئی ۔
***** ***** *****
تر میم شدہ فوجداری قوانین سے متعلق عوامی بیداری کے مقصد سے دھاراشیو میں ملٹی میڈیا نمائش کا کل سے آغاز ہوا ۔ دھارا شیو ضلعے کے پولس سپرنٹنڈنٹ اتل کلکر نی اور ضلع وکیل تنظیم کے صدر پر ساد جو شی کےہاتھوں اِس معلو ماتی نمائش کا افتتاح عمل میں آیا ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ مرکزی بجٹ میں پید واری صلاحیت ‘ روز گار ‘ سماجی انصاف ‘ سمیت بدلتے وقت کے ساتھ
اصلاحات کو تر جیح
٭ مرکزی بجٹ میں پید واری صلاحیت ‘ روز گار ‘ سماجی انصاف ‘ سمیت بدلتے وقت کے ساتھ اصلاحات کو تر جیح
٭ تنخواہ دار ملازمین کے لیے معیاری کٹو تی کی حد 75؍ ہزار روپئے اور فیمیلی پینشنرس کے لیے 25؍ ہزار روپئےکی حد مقرر
٭ مہاراشٹر کے لیے تقریباً 4؍ ہزار 545؍ کروڑ روپئے مختص ‘ جبکہ ریاست کے ساتھ سوتیلا سلوک کرنے کی اپوزیشن پارٹیوں کی تنقید
٭ ریاستی کا بینہ کا آشا رضاکاروں ‘ آنگن واڑی کارکنوں ‘ گروپ پر موٹروں کو حادثاتی موت کے لیے 10 لاکھ روپئے اور معذوروں کےلیے 5 لاکھ روپئے دینے کا فیصلہ
اور
٭ خواتین ایشیاء کپ T-20؍ کر کٹ ٹور نا منٹ میں نیپال کو ہرا کر بھارت سیمی فائنل میں داخل
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment