Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date- 27 March 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ ؍مارچ ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
Date- 27 March 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ ؍مارچ ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ تبدیلی کے لیے عوام کی خواہش اور کوشش کے ذریعے ہی نئے بھارت کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ وہ کل آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں عوام سے مخا طب تھے۔ ڈیجیٹل لین دین کے تحریک میں بڑے پیما نے پر حصّہ لینے پر اُنھوں نے عوام کا شکر یہ ادا کیا اور ڈیجیٹلائزیشن کے لیے بھیم ایپ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کر نے پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے تر غیب دی کہ آئندہ ایک برس میں ڈھائی ہزار کروڑ روپئے کے ڈیجیٹل لین دین کا عزم کریں۔
اُنھوں نے کہا کہ اسکو ل کی فیس،ریلوے ٹکٹ،ہوائی سفر اور ادویات کی خریدی جیسے روز مرہ کے کاموں میں کیش لیس طریقہ کار کے ذریعے خرید و فروخت کریں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آئندہ14؍ اپریل کو بھارت رتن ڈاکٹر بابا صا حب امبیڈکر کے یومِ پیدائش پر ڈیجیٹل میلہ اختتام پذیر ہو گا۔ مودی نے کہا کہ اِس برس عالمی یوم صحت کا موضوع ڈیپریشن ہو گا۔ یہ کوئی غیر معمو لی عارضہ نہیں ہے۔ اجتما عی طرز زندگی اختیار کر کے اور اپنے اندر کے جذبا ت و احسا سات کا اظہار کر کے اِس عارضے پر قابو پا یا جا سکتا ہے۔
***************************
گور نر سی۔ وِدّیا ساگر رائو نے تلقین کی ہے کہ ڈاکٹروں کے تحفظ کے لیے بنائے گئے قا نون پر موثر عمل در آ مد کیا جا ئے۔
پدم وِبھوشن ڈاکٹر ناگیشو رریڈی کو گور نر کے ہاتھوں دھنونتری ایوارڈ دیا گیا اِس موقع پر منعقدہ تقریب سے وہ خطاب کر رہے تھے۔ حال ہی میں ڈاکٹر وں کو زدوکوب کیئے جانے کے بعد ڈاکٹروں کی تنظیم کی جانب سے کی گئی ہڑتال کے حوالے سے اُنھوںنے کہا کہ اِس ہڑ تال کے با عث مریض اور معالج کے ما بین تعلقات ایک بحث کا موضوع بن گیا ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو مریضوں کے تئیں حساس رویہ اختیار کر نے کی ضرورت ہے لیکن اُس کے ساتھ ہی ساتھ مریضوں کو چائیے کہ وہ ڈاکٹروں پر اعتماد کا اظہار کریں۔
***************************
مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ آئندہ یکم جو لائی سے گوڈس اینڈ سر وس ٹیکس GST کے نفاذ کا امکان ہے اِس لیے ریاست کے صنعتکار و تا جر اِس ٹیکس نظام کی تیار ی کریں کل ممبئی میں ریاست کی صنعتی و تجا رتی تنظیموں کے نمائندوں نے ارون جیٹلی سے ملا قات کی۔ اِن نمائندوں کی رہنما ئی کر تے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ آئندہ ہفتے GST پر عمل در آمد کے حتمی مسودے پر فیصلہ کر کے اُسے پارلیمنٹ میں مبا حثے کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔
***************************
پسماندہ علاقوں کے سا کنان کو سر کا ری اِسکیموں کے ساتھ ہی ساتھ آن لائن خد مات کا فائدہ بہم پہنچا نے کے لیے محکمۂ ریل،500؍ ریلوے اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی خد مات فراہم کرے گا۔ ریل وائر ساتھی کے نام چلائی جانے والی اِس اسکیم کے با عث آ ن لائن بینک کا رو بار ،بیمہ اسکیموں ،ریلوے اور بس ٹکٹوں کی خرید سمیت دوسری سہو لیات کے حصول میں آسانی ہو گی۔
***************************
دھولیہ ضلع میں کل پیش آئے دو حادثات میں10؍ افراد ہلاک ہو گئے۔ سورت- ناگپور قومی شاہراہ پر موکٹی نامی دیہات سے قریب کل صبح ایک ٹرک اور ٹا ٹا سو مو کے در میان ہوئے حادثے میں5؍ افراد ہلاک ہو ئے۔ سڑک پر واقع پل میں پڑے ایک گڑھے سے ٹرک کو باہر نکا لا جا رہا تھا کہ وہ ٹرک ٹا ٹاسو مو پر جاگِرا جِس کے بعد دو نوں گاڑیاں پل سے نیچے 50؍ فٹ گہرائی میں جا گری۔ سو مو میں11؍ افراد سوار تھے۔ اِس حادثے کے بعد علاقہ مکینوں نے ایک گھنٹے تک راستہ روکو ایجی ٹیشن کیا جِس کے باعث کا فی دیر تک ٹریفک متا ثر ہوا۔
دوسرے حادثے میں دھولیہ شہر کے اہم بازار پانچ قندیل علا قے میں شارٹ سر کِٹ کے با عث آتشزدگی میں پانچ افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ تا ہم مہلو کین کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
***************************
حکومت،پولس اور انصاف فراہم کر نے والے اداروں میں گٹھ جوڑ کے با عث مو جو دہ جمہوری دور میں فیصلہ ہو تا ہے،انصاف نہیں ہو تا۔
اِن خیالات کا اظہار سابق جسٹِس بی۔جی۔کولسے پاٹل نے کیا۔ امن کمیٹی اور باپو سُدھاکالداتے ٹرسٹ کی جانب سے منعقدہ ایک سیمینار سے وہ خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ مو جود ہ طرز سیاست میں عوام کو کوئی شخصی آزا دی حاصل نہیں ہے اور مستقبل قریب میں تمام طِبّی وسائل پر مُٹھی بھر افراد قابض ہوں گے۔
***************************
اورنگ آ باد میڈیکل کالج واسپتال میں ڈاکٹروں کے خلاف تشدد سے بچنے کے لیے اُنھیں 30؍ پولس اہلکا روں کے ذریعے مستقل سیکو ریٹی فراہم کی جائے گی۔ کل اسپتال انتظا میہ اور اعلیٰ پولس عہدیداروں کے ایک اجلاس میں حفاظتی انتظا مات کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اسپتال کے اُن مقا مات کا بھی فیصلہ کیا گیا جہاں پولس اہلکا ر تعینات کیئے جائیں گے۔
***************************
بھارت اور آسٹریلیا کے مابین دھرمشالہ میں کھیلے جا رہے سیریز کے آخری اور فیصلہ کن کرکٹ ٹیسٹ میچ میںکل دوسرے دِن بھارت نے6؍وکٹ کے نقصان پر 248؍ رن بنا لیے تھے۔ لوکیش راہل اور چِتّیشور پُجا را نے نصف سنچریاں اِسکور کی۔ آسٹریلیا نے پہلے اننگ میں
300؍ رن اسکور کیئے ہیں۔ اِس طرح مہمان ٹیم کو52؍ رنوں کی سبقت حاصل ہے۔
***************************
No comments:
Post a Comment