Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 05 March 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : 5؍ مارچ 2017
وَقت : صبح 40: 8 - 45 :8
***********************
مہاراشٹرمیں ممبئی کے میئر کے چنائو کے لئے کل کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن BMC میں دوسری سب سے بڑی پارٹی BJP نے چنائو لڑنے کافیصلہ کیاہے۔ریاست کے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے ایک پریس کانفرنس میں اس با ت کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ BJP شفافیت کے ایجنڈے پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔لہذاوہ میئر کے چنائو کے لئے کسی دوسری پارٹی کی مدد نہیں لے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ BJP نہ تو ڈپٹی میئر اور نہ ہی اسٹینڈنگ کمیٹی کاچنائو لڑے گی اورنہ اپوزیشن میںبیٹھے گی۔جناب فڑنویس نے واضح طورپر یہ اشارہ دیاکہ اگر ضرورت پیش آئی تو BJP کے کارپوریٹرس شیوسینا کے امیدوار کے حق میںووٹ دیںگے۔اس طرح شیوسینا کے لئے میئر اور ڈپٹی میئر کاچنائو جیتنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ممبئی کے مفاد میں کیاگیاہے۔ اس سے پہلے شیوسینا کے کارپوریٹر وشوناتھ مہادیشورنے میئر کے عہدے کے لئے جبکہ ہیمانگی Waralikar نے ڈپٹی میئر کے چنائو کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔شیوسینا نے BJP کے فیصلے کاخیرمقدم کیاہے۔میئر کے عہدے کاچنائو آٹھ مارچ کوہوگا۔
---------------------------------
کفایتی محفوظ سفرکے لئے رِیاستی حکومت میںویب سائٹ پر منحصر ٹیکسی خدمات ریگولرائزکرنے کافیصلہ کیاہے۔رِیاست کے وَزیرٹرانسپورٹ دیواکررائوتے نے کل ممبئی میں اس کی اطلاع دی۔اس کے لئے ’’مہاراشٹرسٹی ٹیکسی قانون 2017 عائدکیاجائے گا۔ٹیکسی کاکرایہ چارج کرتے وقت اس پر کنٹرول کرناممکن ہوجائے گا۔یہ بات وَزیر موصوف نے کہی۔
---------------------------------
کِسانوں کے پاس کی مکمل توّر کی دال کی خریدی ہونے تک خریدی مراکز جاری رہیںگے۔ اس لئے کِسانوں کوگھبراکووقتِ واحد میں ہجوم کرنے کی ضرورت نہیںہے۔ایسی اپیل مارکیٹنگ وَزیر سبھاش دیشمکھ نے کی ہے۔وہ کل ممبئی میںصحافیوں سے مخاطب تھے۔توّر خریدی مراکزپرباردان فوراً مہیّا کئے جائیں۔ اس کے لئے باردان خریدی کامطالبہ درج کیاگیاہے۔15؍ اپریل تک توّر خریدی مراکزجاری رہیںگے۔یہ بات دیشمکھ نے کہی۔
---------------------------------
سازوسامان اورخدمت ٹیکس کی کونسل نے کل مرکزی GST اور مربوط GST جیسے اہم معاون قوانین کے مسودے کومنظوری دے دی تاکہ اس سال پہلی جولائی سے بالواسطہ نئے ٹیکس نظام کونافذ کرپاناممکن ہوسکے۔رِیاستی GST اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی GSTقوانین کی منظوری سے متعلق کونسل کی میٹنگ اس ماہ کی 16؍ تاریخ کوہوگی۔مرکزی وَزیر خزانہ ارون جیٹلی کی قیادت میںتمام رِیاستوں کے نمائندوں پرمشتمل کونسل نے فیصلہ کیاہے کہ ایسے چھوٹے ہوٹلوں،ریسٹورنوں اوردھابوں پرپانچ فیصد کاGSTلگایاجائے گا۔جن کاسالانہ لین دین پچاس لاکھ روپئے تک ہے۔دلّی میںمیڈیا سے بات کرتے ہوئے وَزیرخزانہ نے کہا کہ مرکزی GSTاورمربوط GSTکے بل کواگلے ہفتے شروع ہونے والے بجٹ اجلاس کے دوسرے حصّے میںمنظوری کے لئے پارلیمنٹ میںپیش کیاجائے گا۔
مرکزی حکومت کی مِڈ ڈے میل اِسکیم کاطلباء کوفائدہ حاصل کرنے کے لئے آدھارکارڈ ضروری کردیاگیاہے۔فروغ انسانی ترقیاتی وِزارت نے یہ فیصلہ کیااور30؍جون تک آدھارشناختی کارڈس تیارکرنے کے احکام جاری کئے ہیں۔اس کے تحت جن طلباء کے پاس شناختی کارڈس نہیںہے اگر وہ آدھار اندراج کی رسید دکھائیں تب بھی مِڈ ڈے میل دیاجائے گا۔
---------------------------------
مرکزی حکومت کے پانچ سواورایک ہزار روپیوں کی کرنسی تبدیلی کے فیصلے کے بعد بینکوں میںمقررّہ حد سے زیادہ نوٹیں جمع کرنے والے مراٹھواڑہ کے 18؍افراد کے خلاف انکم ٹیکس محکمہ نے کاروائی کی ہے۔اس میں اورنگ آباد سمیت ویجاپور،جالنہ، بیڑ اور لاتور کے کوچنگ کلاسیس ،سی اے، تاجر، صنعت کارشامل ہیں۔ ان کے پاس سے تقریباً دس کروڑ روپیوں سے زیادہ غیرحسابی ملکیت حاصل ہوئی۔اس کی اطلاع انکم ٹیکس محکمہ نے دی۔مقررّہ حد سے زیادہ نوٹس جمع کرنے والے مراٹھواڑہ کے 400 افراد کی فہرست مرکزی انکم ٹیکس بورڈ نے انکم ٹیکس محکمہ کوروانہ کی ہے۔اس کے تحت انکم ٹیکس محکمہ نے یہ کاروائیاں شروع کردی ہے۔
---------------------------------
بنگلورو میںبھارت کے ساتھ دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے کل پہلے دن کاکھیل ختم ہونے تک آسٹریلیاء نے اپنی پہلی اننگزمیںبغیر کسی نقصان کے 40 رن بنالئے تھے۔اس سے پہلے بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیتا اوربلے بازی کرنے کافیصلہ کیالیکن بھارت کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میںصرف 189؍ رن بناکر آئوٹ ہوگئی۔کے ایل راہل نے سب سے زیادہ 90؍رن اسکورکئے۔آسٹریلیاء کی طرف سے Nayon-Lyon نے پچاس رن دے کر آٹھ وکٹ لئے۔بھارت آسٹریلیاء کے ساتھ چارٹیسٹ میچوں کی سیریز میںایک۔صفر سے پیچھے چل رہاہے۔

No comments:
Post a Comment