Sunday, 15 October 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 15  October  2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ  :  15؍ اکتوبر  ۲۰۱۷ئ؁
وَقت  :  صبح  ۴۰: ۸  -  ۴۵ :۸
***********************
 گورنر سی ودیاساگررائو نے کہاہے کہ ریاست کے کسانوں کی خودکشیوں سے متاثرہ 14؍ اضلاع میںمجوزہ 114؍ آبپاشی منصوبوں کی تکمیل کے لئے مرکزی حکومت 7؍ ہزار180؍کروڑروپئے کی خصوصی امدادجاری کرے وہ کل نئی دہلی میںمنعقدہ گورنروں کی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ ودیا ساگررائو نے درخواست کی کہ ریاست کازرعی شعبہ سخت مشکلات سے دوچارہے اس لئے ان سفارشات پرخصوصی توجہ دی جائے۔ اپنی تقریر میںاُنہوںنے ریاست کے قبائلی اورپسماندہ علاقوں میںطبّی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مختلف تجاویز بھی پیش کی اورکہا کہ ریاست میںنرسنگ کالج شروع کرنے پرلڑکیوں کو روزگارمہیاہوگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 قومی آیوش مہم کے تحت دس برسوں میںملک کے تمام اضلاع میں50؍ پلنگ کے اسپتال تعمیر کئے جائیںگے۔یہ اطلاع آیوش کے وزیر شری پاد نائیک نے دی۔دوسرے قومی آیورویددن کے سلسلے میںمجوزہ پروگرام کی تفصیلات پیش کرنے کے لئے صحیفہ نگاروں سے گفتگوکررہے تھے۔اُنہوںنے بتایا کہ آیوش کے ساتھ آیوروید شعبہ میںترقیاتی سرگرمیوں کے لئے امدادفراہم کرنے کی غرض سے یہ مہم چلائی جارہی ہے۔اب تک ایک ہزار117؍ کروڑ سے زائدرقم ریاستوں کوفراہم کی جاچکی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 کانگریس کے ترجمان اورماہر قانون مہادیوشیلارنے کل ممبئی میںاپنی رہائش گاہ پرخودکشی کرلی۔64؍ سالہ شیلارکومولُنڈ میںواقع ان کے مکان میں پھانسی لینے کے بعد انہیں اسپتال لے جایاگیا۔تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قراردیا۔شبہ ظاہر کیاجارہاہے کہ شیلارنے اپنی بیماری سے تنگ آکرخودکشی کی ہوگی۔قانون سازاسمبلی میںحزبِ اختلاف کے قائد رادھاکرشن ویکھے پاٹل نے کہا ہے کہ شیلارکی موت کی وجہہ سے پارٹی ایک حساس قائد سے محروم ہوگئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 عالمی یوم معیارکی مناسبت سے قومی دفتر معیارکے تحت کل ممبئی میںایک پروگرام منعقدکیاگیا۔اسمارٹ شہروں کے معیارکے عنوان سے منعقدہ اس پروگرام کاافتتاح مغربی ڈیویژن کے چیف انجینئرڈاکٹر کے ایم سونی کے ہاتھوں عمل میںآیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 عثمان آبادضلع کی 165؍ گرام پنچایتوں کے لئے کل 16؍ اکتوبرکورائے دہی ہوگی۔ ان انتخابات کی تشہیر ی مہم کل اختتام پذیر ہوئی۔ضلع کے 165؍ سرپنچ کے عہدوں اورایک ہزار561؍ اراکین کے لئے یہ انتخاب ہورہے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 ناگپور۔ممبئی سمروھی ایکسپریس وے کے لئے اورنگ آبادضلع کے مزید4؍ کسانوں کی زمین ایکوائر کی گئی ہے۔ضلع کے کسانوں کی اراضی حاصل کرنے کے عمل کوکسانوں کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے اور اس سلسلے میںضلع کلکٹرنول کشوررام اس عمل کی رہنمائی کررہے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 جالنہ ضلع کے گھن سائونگی تعلقے کے نومنتخبہ سرپنچ اورگرام پنچایت اراکین کاکل ضلع کے رابطہ وزیرببن رائو لونیکرکے ہاتھوں استقبا ل عمل میںآیا۔شیوسینا کی جانب سے بھی کل اورنگ آبادمیںپارٹی کے نومنتخبہ سرپنچوں اورگرام پنچایت اراکین کااستقبال کیاگیا۔اس موقع پررکن پارلیمنٹ چندرکانت کھیرے ،رکن اسمبلی سنجے شرساٹھ ، رکن اسمبلی ہرش وردھن جادھو اورضلع پریشد صدردیویانی ڈونگائونکرموجودتھے۔اس موقع پر88؍ سرپنچوں اور شیوسینا میںشامل ہونے والے 8؍ سرپنچوں کااستقبال کیاگیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 ریاست بھر میںکل بیشترمقامات پرزورداربارش ہوئی۔ممبئی۔تھانہ۔ناسک۔رائے گڑھ ۔سندھودرگ۔ گڈچرولی اورستارامیںموسلادھاربارش ہوئی۔اورنگ آبادشہرمیںکل شام 5؍بجے کے بعدبجلی کی کڑک کے ساتھ زورداربارش ہوئی۔جالنہ ضلع میںبھی زورداربارش ہوئی اور ضلع میںآبرسانی کے لئے استعمال ہونے والاگھانے واڑی آبی ذخیرہ مکمل طورپربھرگیاہے۔گذشتہ 5؍برسوں میںیہ پہلاموقع ہے کہ یہ تالاب پوری طرح بھراہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 ناندیڑکے دیگلورتعلقے میں بجلی گرنے سے ایک اسکولی طالب علم ہلاک ہوگیا۔جبکہ کندھارتعلقے میںکھیت میںکا م کرنے والے چارافرادپربجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک اوربقیہ تین شدید زخمی ہوگئے۔
 دریںاثناء ناندیڑ کے ویشنوپوری پشتے کے دودروازے کل ایک بارپھرکھول دئیے گئے۔جائیکواڑی ڈیم سے پانی چھوڑے جانے کے باعث ویشنو پوری پشتے کے آبی ذخیرے میں زبردست اضافہ ہواہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 اورنگ آباد میںبرائون فیلڈ الیکٹرانک کلسٹر قائم کیاجارہاہے۔ مراٹھواڑہ میںموجودہ الیکٹرانک شعبے کی صنعتوں اورنئی صنعتوں کوفروغ دینے کی کوشش کے طورپرچیمبر آف مراٹھواڑہ انڈسٹریزاینڈ ایگزیکلچر نے یہ کلسٹر شروع کرنے میں پہل کی ہے۔ اس کلسٹر کے لئے مرکزی حکومت 75؍ فیصد ریاستی حکومت 10؍ فیصد اور مقامی تاجروں سے 15؍ فیصد فنڈ اکھٹا کیاجائے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 

No comments:

आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 06.10.2026 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 06 October 2026 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत...