Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 16 February 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۶ ؍فروری ۲۰۱۸ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے تیقن دیا ہے کہ ژا لہ باری سے متا ثرہ ایک بھی کسان سر کا ری امداد سے محروم نہیں رہیگا۔ وہ کل بیڑ ضلع کے نا رائن گڑھ جاتے ہوئے راہ میں لاتور میں صحیفہ نگاروں سے گفتگو کرر ہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ اب تک کبھی بھی پنچنامے اتنی جلدی مکمل نہیں کیئے گئے۔ ہم نے صرف دو دنوں میں تمام پنچنا مے مکمل کیئے اور این ڈی آ ر ایف کی بنیاد پر فوری امداد کا اعلان بھی کیا۔ اب حتمی پنچنا مے کلکٹروں کی معرفت موصول ہو رہے ہیں اور اُنھیں ہدا یت کی گئی ہے کہ جو کچھ کار وائی مکمل نہ ہو ئی ہو اُسے اندرون چار یوم مکمل کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکو مت ہر متا ثرہ کسا ن کو مدد دیگی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
بیڑ ضلع کے نا رائن گڑھ میں سر کا ری منصو بوں کے تحت مجوزہ مختلف کا موں کا افتتاح اور سنگ بنیاد کل وزیر اعلیٰ نے رکھا۔ اِس موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے پھڑ نویس نے کہا کہ آ خری کسا ن کو قر ض معا فی کا فائدہ پہنچنے تک قر ض معا فی اسکیم جا ری رہے گی۔ حکو مت نے 50؍ لاکھ کسا نوں کے لیے چار ہزار کروڑ روپئے کی قرض معا فی کا اعلان کیا ہے۔ جِس میںسے تقریباً 70؍ تا80؍ فیصد کسا نوں کو قر ض سے نجات مل چکی ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
پو نا ضلع کے آڑندی میں منعقدہ 7؍ ویں سر پنچ مہا پر یشد کا افتتاح بھی کل وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کے ہاتھوں عمل میں آ یا۔ اِس موقع پر اپنے خطاب میں اُنھوں نے کہا کہ بنیا دی سہو لیات ،سما جی مراعات اور معا شی تر قی مثا لی دیہی تر قی کی بنیاد ہے اور سر پنچ پنچایت راج نظام کی اساس ہے۔ اِس پرو گرام میں دیہی تر قیات کی وزیر پنکجا منڈے بھی مو جود تھیں اپنی تقریر میں اُنھوں نے کہا کہ چو دھویں ما لیاتی کمیشن کی وجہ سے دیہا توں کی تر قی کے لیے سر پنچوں کے کھاتوں میں براہ راست فنڈز جمع کیئے جا رہے ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
مہا راشٹر پر دیش کانگریس کمیٹی کے صدر اشوک چو ہا ن نے غیر مو سمی بارش اور ژا لہ باری متا ثرین کے لیے حکو مت کی معلنہ امداد کو نا کا فی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکو مت فی ہیکٹر50؍ ہزار روپئے امدا د کا اعلان کرے۔ کل جالنہ میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے اشوک چو ہان نے کہا کہ حکو مت نے مکمل قر ض معا فی کا اعلان تو کیا ہے لیکن اب تک صرف ایک فیصد کسا ن اِس سے مستفید ہو سکے ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
سوا بھیما نی شیتکری سنگٹھنا کے قائد اور رکن پارلیمنٹ راجو شیٹّی نے کہا ہے کہ ریاستی حکو مت کی جانب سے معلنہ قرض معا فی کی رقم ابھی تک کسا نوں کو نہیں ملی اور حا لیہ غیر مو سمی بارشوں سے متا ثرین کی امداد کا صرف اعلان ہی حکو مت نے کیا ہے۔ کل لاتور میں نا مہ نگاروں سے بات چیت کر تے ہوئے اُنھوں نے وضاحت کی کہ آئندہ انتخا بات میں اُن کی پارٹی بی جے پی کے ساتھ انتخا بی اتحاد نہیں کریگی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
وزیر صنعت سُبھا ش دیسائی نے کہا ہے کہ ریاست کی صنعتی تر قی کے لیے عا لمی سر ما یہ کا ری کانفرنس میگنیٹِک مہا راشٹر کنورجنس میں
10؍ لاکھ کروڑ روپئے کے صنعتی معا ہدوں کا نشا نہ مقرر کیا گیا ہے۔ اِس کانفرنس کے انعقاد سے متعلق تفصیلات سے کل اُنھوں نے اخبارنویسوں کو آ گاہ کیا۔ آئندہ اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ہا تھوں اِس کانفرنس کا افتتاح ہو گا۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ اِس سے ریاست میں35؍ لاکھ افراد کو روز گار کے مواقع مہیا کیئے جا سکیں گے۔ ریاست میں عالمی سر ما یہ کاری کو راغب کر نے کے لیے پہلی بار اِس نو عیت کا پرو گرام منعقد کیا جا رہا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
بڑی اور در میانی صنعتوں کی مرکزی وِزا رت کی جانب سے اورنگ آ باد میں درج فہرست ذاتوں اور قبائل کے کاروباری طبقے کے لیے ریاستی سطح کا اجتماع آج منعقد کیا جا رہا ہے ۔ اب سے کچھ دیر بعدسڈ کو کے وِنڈسر کیسل ہو ٹل میں ہونے والے اِس پروگرام میں ریاست کے وزیر صنعت سُبھاش دیسائی بھی شِر کت کریں گے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمِنسٹریشن محکمے نے پر بھنی اور ہنگو لی ضلع کے 35؍ ادویات فروشوں کی دو کانوں کے اجازت نا مے معطل اور 7؍دوکانوں کے لائسنس مستقل طور پر منسوخ کر دیئے ۔ ادویات کی بغیر بل کے فروختگی اور زائد المیعاد ادویات دو کانوں میں رکھنے نیز ڈاکٹروں کے پر سکرپشن کے بغیر ادویات فروخت کرنے پر یہ کار وائی کی گئی ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
اورنگ آ باد کے میئر نند کُمار گھوڑیلے نے سماجی رابطے پر متنا زعہ پوسٹ کر نے پر اورنگ آ باد میونسپل کار پو ریشن کے جو نیئر اِنجینئر جینت کھر وڑ کر کو معطل کر نے کا حکم دیا ہے۔ کل منعقدہ کار پو ریشن جنرل باڈی اجلاس میں یہ حکم جاری کیا گیا۔ گذشتہ اجلاس میں کار پو ریٹر راجِندر جنجاڑ اور راج وانکھیڑے نے کھروڑ کر کی متنا زعہ سو شل میڈیا پوسٹ کا معا ملہ اُٹھا یا تھا جس کے بعد انتظا میہ نے اُنھیں وجہ بتائو نوٹس جا ری کی تھی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
بھارت اور جنو بی افریقہ کے ما بین کھیلی جا رہی 6؍ ایک روزہ بین الاقوا می کر کٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج سینچو رین میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی وقت کے مطا بق سہ پہر ساڑھے چار بجے اِس میچ کا آغاز ہو گا۔

No comments:
Post a Comment