Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 12.04.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 12 April 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۲؍اپریل ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
حزبِ اختلاف کی جانب سے عدم تعاون کے باعث پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں دونوں ایوانوں کی کاروائی متاثر ہوئی۔ حزبِ اختلاف کے اس منفی رویہ کی مذمت میں وزیرِ اعظم نریندر مودی نئی دہلی میں اور بی جے پی سربراہ امیت شاہ کرناٹک کے شہر ہبلی میں آج بھوک ہڑتال کریں گے۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے تمام اراکینِ پارلیمان اپنے اپنے حلقوں میں بھوک ہڑتال کرینگے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ مخالفین کے رویہ کے سبب بجٹ اجلاس پوری طرح ضائع ہوگیا۔ کام کاج کا تناسب 4/ تا 8/ فیصد تک گرگیا۔ تمام اہم بل سرد خانے کی نظر ہوگئے اور عوام کے دو سو کروڑ روپئوں کا نقصان ہوا اور اس کے لیے کانگریس ذمہ دار ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کی کرشنا وادی میں پاکستانی فوج کی فائرنگ میں کل اورنگ آباد ضلع کے ویجا پور تعلقے کے فقیرآباد واڑی کے ساکن 31/ سالہ فوجی جوان کرن تھورات نے اپنی جان قربان کردی۔ کل دوپہر حقیقی لائن آف کنٹرول پر پونچھ سیکٹر میں پاکستانی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ جواب میں اس علاقے میں گشت کررہے ہندوستانی فوجی جوانوں نے بھی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں کرن تھورات شدید زخمی ہوگئے اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ پیر کے دن بھی پاکستانی فوج کی فائرنگ میں 2/ جوانوں کو اپنی جانیں گنوانا پڑی تھیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکزی محکمۂ سیاحت کی سیکریٹری رشمی ورما نے کہا ہے کہ آئندہ تین ماہ میں عالمی شہرت یافتہ غارہائے ایلورہ آنے والے سیاحوں کو عالمی درجے کی سہولیات مہیا کی جائینگی۔ ایلورہ کا دورہ کرنے کے بعد کل اورنگ آباد میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ایلورہ کو اجنٹہ سے جوڑنے کیلئے ہیلی کاپٹر خدمات شروع کرنے پر مرکزی حکومت غور کررہی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ممبئی ہائیکورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے ریاستی حکومت سے دریافت کیا ہے کہ مذہبی مقامات کے راستوں کی دونوں جانب استقبالیہ کمانیں ایستادہ کرنے سے متعلق حکومت کے پاس کوئی قانون‘ ضابطہ یا پالیسی موجود ہے یا نہیں؟ مفادِ عامہ کی ایک عرضداشت پر سماعت کے دوران عدالت نے مشاہدہ کیا کہ اس طرح کی کمانوں سے راستوں پر ناجائز تجاوزات کی ابتداء ہوتی ہے۔ اس خصوص میں 2/ مرتبہ حکومت کو حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت کے باوجود اب تک کوئی حلف نامہ داخل نہ کیے جانے کے پیشِ نظر عدالت نے دیہی اور شہری ترقیات کے سیکریٹریز کیخلاف کاروائی کی نوٹس جاری کی ۔ اس عرضداشت کی آئندہ سماعت 17/ اپریل کو ہوگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست میں پلاسٹک کے استعمال پر مکمل پابندی کا دفاع کرتے ہوئے حکومت نے اسے قانون کے عین مطابق قرار دیا ہے۔ پلاسٹک مینوفیکچرس اینڈ ٹریڈرس تنظیموں کی جانب سے حکومت کے اس فیصلے کیخلاف داخل کردہ مختلف درخواستوں پر کل ممبئی ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران حکومت نے اس فیصلے کا دفاع کیا‘ جبکہ درخواست گذاروں کی جانب سے اس اقدام کو غیر آئینی اور عوامی مفادات کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ اس سلسلے میں دلائل مکمل نہ ہونے کے باعث سماعت آج بھی جاری رہے گی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
آئندہ لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر کانگریس کی جانب سے ریاست گیر ’’پریورتن یاترا‘‘ نکالی جائیگی۔ کل کولہا پور میں اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس قائد رادھا کرشن وکھے پاٹل نے بتایا کہ اس یاترا کا آغاز کولہا پور سے ہوگا۔ راشٹروادی کانگریس نے ریاست بھر میں ہلّہ بول آندولن کیا اور اب کانگریس کی انتخابات میں جانے کی تیاری ہے۔ وکھے پاٹل نے بتایا کہ کانگریس اور راشٹروادی کانگریس آئندہ انتخابات ایک ساتھ لڑیں گے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مراٹھواڑہ میں کل متعدد مقامات پر تیز ہوائوں کے ساتھ غیر موسمی بارش ہوئی۔ عثمان آباد ضلع میں کل گرد و غبار کی آندھی کے بعد زوردار بارش ہوئی۔ تلجا پور تعلقے میں بجلی گرنے سے ایک خاتون سمیت 2/ افراد کی موت واقع ہوگئی۔ ہنگولی ضلع میں کل مسلسل تیسرے دن بھی بارش ہوئی۔ بیڑ ضلع کے متعدد مقامات پر بجلی کی چمک اور گھن گرج کے ساتھ بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی۔ لاتور اور پربھنی اضلاع میں بھی غیر موسمی بارش کی اطلاع ہمارے نامہ نگاروں نے دی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مہاتما جیوتی با پھلے کی جینتی کل ملک بھر میں منائی گئی۔ دارالحکومت دہلی میں صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیرِ اعظم نریندر مودی نے جبکہ ممبئی میں وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے جیوتی با پھلے کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اورنگ آباد کے اورنگ پورہ میں مہاتما جیوتی با پھلے کے مجسّمے پر مختلف سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں نے گلہائے عقیدت پیش کیے۔

No comments:
Post a Comment