Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 27 May 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ ؍مئی ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
ایندھن کے نر خ میں اضا فے کے مدِ نظر ایس ٹی کے کرا یوں میں اضا فہ ضروری ہے۔ یہ بات وزیر ٹرانسپورٹ دِیواکر رائوتے نے کہی ہے۔ کل اورنگ آ باد میں ایس ٹی کار پو ریشن کے ڈِیویژن کنٹرول آفس کے رو برو ایس ٹی ملازمین نے تیار کیئے گئے باغ کا افتتاح رائوتے کے ہاتھوں عمل میں آ یا۔اِس موقع پر وہ مخا طب تھے۔ ماہِ جون کے پہلے ہفتے میں کرا یوں میں اضا فے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اِسکی اطلاع رائوتے نے دی۔ گذشتہ تین ماہ میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضا فے کی وجہ سے ایس ٹی کار پو ریشن کو 470؍ کروڑ روپیوں کا اضا فی نقصان ہوا جسکی وجہ سے کرا یوں میں اضا فے کے سوائے کوئی متبا دل نہیں ہے۔ اِسکی وضا حت وزیر موصوف نے کی۔
اِسی بیچ رائو تے نے کل اورنگ آباد شہر کے فساد زدہ علاقوں کا دو رہ کیا۔ یہ فساد قبل از تیاری سے کیا گیا یہ بات نہا یت تشویشناک ہے۔ یہ بات کہتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ اِس سلسلے میں ہم وزیر اعلیٰ سے ملاقات کریں گے۔
***** ***** *****
خریف 2017کے لیے پیش کیئے گئے فصل بیمہ دعٰوں میں سے 92؍ فیصد کسا نوں کی معلو مات بینک کھاتوں کے نمبرات کی معلو مات سے منسلک ہے۔ اِن کسا نوں کو بیمہ بھر پائی فوراً ادا کر نے کے احکام جاری کیئے گئے ہیں۔ زر عی وزا رت نے زرعی شعبوں کے اپّر چیف سیکریٹریز کو روانہ کیئے گئے مکتوب میں یہ احکا مات دیئے گئے ۔ باقی ماندہ 8؍ فیصد کسا نوں کی معلو مات منسلک نہیں ہو رہی ہے اِسے فوراً دو بارہ جوڑ کر اُنھیں بھی نقصان بھر پائی کر نے کی کار وائی بیمہ کمپنیاں کریں یہ معلو مات صحیح کر نے کی ذمہ داری بیمہ کمپنیوں کی ہے۔ یہ بات زر عی وزا رت نے کہی ہے۔
ربیع 2017 کے لیے بیمہ کی معلو مات پیش کر نے کی مدت 15؍ مئی2018 تک تھی اِسے بڑھا کر اب15؍ جون2018 تک کر دیا گیا ہے۔ زرعی وزارت کی جانب سے یہ بات کہی گئی۔
***** ***** *****
ریلوے اسٹیشنوں پر اور ریلوے گاڑیوں میں سال بھر کے لیے 12؍لاکھ روپیوں سے زیادہ کھا نے کی اشیاء فروخت کر نے والے تا جروں کو اِنڈین خوراک تحفظ اور معیار اتھا ریٹی میں اندارج کر نا ضروری کر دیا گیا ہے۔ریلوے بورڈ کے صدر Ashwani Lohaniنے کیٹرِنگ کی سہو لت اور کھا نے کی اشیاء کے تحفظ کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ لی ۔ اِس موقع پر یہ فیصلہ کیا گیا ۔ اندرون15؍ یوم آن لائن اِندراج کا عمل شروع ہو جائے گا۔
***** ***** *****
کیرالا میں نِپاہ وائرس چمگا ڈر یا سوّر کی وجہ سے نہیں پھیل رہا ہے۔ یہ بات مرکزی طِبّی وفد نے اپنی رپورٹ میں کہی ہے۔
بھو پال کی National Institute of High Security Animal Diseases اور پو نا کی National Institute of Virology اِن اداروں کو جملہ21؍ نمو نے روانہ کیئے گئے تھے۔ اِن تمام کی جانچ کر نے کے بعد اِس سلسلے میں رپورٹ کل طِبّی محکمہ نے پیش کی۔ اِس مرض کے پھیلنے کی دیگر متوقع وجو ہات کی تحقیق کی جا رہی ہے۔
***** ***** *****
مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈCBSE کے بار ہویں جماعت کے امتحا نات کے نتائج کل ظا ہر کر دیئے گئے۔ نوئیڈا کی میگھنا شریواستو نے
500؍ میں سے499؍ نشا نات حاصل کر تے ہوئے تمام ملک میں اوّل مقام حاصل کیا۔ تمام ملک میں83؍ فیصد طلباء و طا لبات کامیاب ہوئے ہیں۔ گذشتہ سال کے مقابلے میں یہ تنا سب ایک فیصد زیادہ ہے۔ یہ نتائج بورڈ کی www.cbseresult.nic.inاِس ویب سائٹ پر مہیا ہے۔
***** ***** *****
مرکزی حکو مت نے انتخا بات سے قبل کیئے گئے وعدوں کو پورا نہ کر کے عوام کے ساتھ دھو کہ کیا۔ ایسا الزام عائد کر تے ہوئے کانگریس پار ٹی کی جانب سے کل ناندیڑ میں خا موش مورچہ نکالا گیا۔ شہر کے مہا تما پھُلے مجسمے کے قریب سے نکا لے گئے مورچے نے ضلع کلکٹر آفس جا کر رہائشی ضلع کلکٹر جئے راج کار بھا ری کو مطالبات کا میمو رینڈم پیش کیا۔ رکن اسمبلی ڈی پی ساو نت ، امر نا تھ راجور کر، میئر شیلا بھو رے سمیت کانگریس پارٹی کے ورکرس کثیر تعداد میں اِس مورچے میں شامل ہوئے۔
اورنگ آباد میں بھی کرانتی چوک علاقے میں کانگریس پارٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ 100؍ یوم میں مہنگائی کم کر نے کی تیقن دے کر اقتدار میں آئی حکو مت چار سال میں مہنگائی کم نہیں کرسکی ۔ ایسی تنقید اِس موقع پر کی گئی۔
جالنہ میں بھی کانگریس پارٹی کی جانب سے احتجا ج کیا گیا اور مرکزی حکو مت کی پالیسیوں کی مذمت کی گئی۔ بیڑ ضلع کے پر لی میں راشٹر وادی کانگریس کی جانب سے گاڑیوں کو ڈھکیل کر مورچہ نکالا گیا۔
***** ***** *****
IPL کر کٹ سیریزکا آخری مقابلہ آج ہو رہا ہے۔ سن رائزرس حیدر آ باد اور چنئی سو پر کنگس اِن ٹیموں کے در میان آج شام ممبئی میں یہ فائنل مقابلہ کھیلا جائے گا۔
***** ***** *****
ناندیڑ میں کل شب تیز ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ اِس کی وجہ سے شہر میں چند مقامات پر در ختوں کی ٹہنیاں راستوں پر گِر پڑیں۔ برقی فراہمی بھی کچھ دیر کے لیے منقطع ہو گئی تھی۔ ضلع میں بھو کر ، اردھا پور، ماہور، حد گائوں وغیرہ مقامات پر کل شب بارش ہوئی اِسکی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔ عثمان آباد ضلع میں بھی عمر گہ شہر اور تعلقے میں کل شب بارش ہو نے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

No comments:
Post a Comment