Thursday, 31 May 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 31 May 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۳۱  ؍مئی  ۲۰۱۸؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 تازہ خبرکے مطابق مہا راشٹر کے وزیر زراعت پانڈو رنگ پھُنڈکر ممبئی میں چل بسے ۔ اُنھیں دل کا دورہ پڑ نے کے بعد ممبئی کے
 Somaiya Hospitalمیں بھر تی کیا گیا تھا جہاں آج علی الصبح ساڑھے چار بجے اُنھوںنے آخری سانس لی۔ پھُنڈکر67؍ برس کے تھے۔ کسان رہنما کے طور پر جانے جانے والے  پھُنڈکر آکو لہ سے تین مر تبہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بھی رہے۔
***** ***** *****
 مہاراشٹر میں لوک سبھا کی دو سیٹوں بھنڈا را-گوندیا اور پال گھر کے لیے ہوئے ضمنی انتخا بات کے نتیجوں کا آج اعلان کیا جائے گا۔ گذشتہ پیر کے روز ہوئی رائے دہی کے دوران بھنڈا را-گوندیا حلقے میں کئی مقا مات پر الیکٹرونِک ووٹنگ مشینوں کے بند پڑ جانے کی شکا یتیں سامنے آ نے کے بعد کل اِس حلقے کے49؍ مقا مات پر دو بارہ ووٹِنگ ہوئی۔ اِن مقا مات پر قریب49؍ فیصد رائے دہی ہو نے کی خبر ہے۔
دونوں لوک سبھا حلقوں میں ووٹوں کی گنتی شروع ہو چکی ہے۔
***** ***** *****
 مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے بیمہ کمپنیوں کو ہدا یت دی ہے کہ وہ اِس بات کا خیال رکھیں کہ کسا نوں کے فصل بیمہ کی رقم 7؍ جون سے پہلے کسا نوں کے بینک کھاتوں میں جمع ہو جائے۔ وزیر اعظم فصل بیمہ منصو بے کی ممبئی میں منعقدہ جائزہ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ بول رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ آ نے والے خریف کے موسم کے لیے فصل بیمہ منصو بہ شروع کیا جا چکا ہے اور اِسکا فائدہ کسانوں تک پہنچا نے کے لیے بیمہ کمپنیاں اور بینکوں کو مل جل کر کوششیںکر نی ہو گی۔پھڑ نویس نے کسا نوں سے بھی دیئے گئے وقت میں در خواستیں پیش کر کے فصل بیمہ منصو بے میں شامل ہو نے کی اپیل کی۔
***** ***** *****
 ملک کے لیے خود کو وقف کر نے اور اعلیٰ معیار کے معا ملے میں National Defence Academy (NDA) کے تر بیت یافتہ جوان
 ملک بھر کے نو جوانوں کے لیے مثا لی حیثیت رکھتے ہیں۔ صدر جمہو ریہ جناب رامناتھ کو وِند نے کل پو نے میں واقع NDA کی134؍ ویں بیچ کی پاسِنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کر تے ہوئے یہ بات کہی۔ اِس موقع پر تر بیت یافتہ جوانوں کو صدر جمہوریہ کے بہترین کیڈیٹ کے انعام سے بھی نوازا گیا۔
 اپنے پو نے دورے کے دوران صدر جمہوریہ نے ماتو شری رما بائی امبیڈکر گارڈن میں نصب کیئے گئے رما بائی امبیڈکر کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کی۔ اُنھوں نے کہا کہ رما بائی امبیڈکر کی زندگی سے ہر بھار تی خا تون کو تحریک حاصل کر نی چا ہیے۔ صدر جمہو ریہ نے سادھو واسوانی اِنٹر نیشنل اسکول کا افتتاح بھی کیا۔
***** ***** *****
 اپنی تنخواہوں میں اضا فے کے مطالبے پر ملک بھر کے قریب دس لاکھ بینک ملازمین کی دو روز ہ ہڑ تال کل سے شروع ہو گئی ہے۔ ہڑتال میں عوامی شعبے کے21؍ پرائیویٹ سیکٹر کی13؍ ،  6؍ غیر ملکی اور56؍ علاقائی دیہی بینکوں کے ملازمین حصہ لے رہے ہیں۔ مہا راشٹر سے بھی قریب 60؍ہزار بینک ملازمین ہڑتال میں شامل ہیں جسکی وجہ سے بینکنگ خد مات مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں۔  اورنگ آباد ضلع کی200؍ اور پر بھنی ضلع کی19؍ بینک شاخوں میں ہڑ تال کی وجہ سے کل کا م کاج ٹھپ رہا۔ مراٹھواڑہ کے دیگر شہروں بیڑ، جالنہ، ہنگولی، لاتور،ناندیڑ اور عثمان آباد سمیت سبھی مقا مات پر بینک ملازمین نے کل احتجاج کیا اور اپنے مطالبات کی جانب حکو مت کی توجہ مبذول کر وانے کی کوشش کی۔
***** ***** *****
 ریاستی تعلیمی بورڈ کی جانب سے لیے گئے بار ہویں جما عت کے نتیجوں کا کل اعلان کر دیا گیا۔ اِس سا ل ریاست بھر سے
88.41؍ فیصد طلباء کامیاب ہو ئے ہیں۔ کامیا بی کا یہ تنا سب گذشتہ سال کے مقابلے قریب 2؍ فیصد کم ہے۔
 اورنگ آباد ڈویژن کا نتیجہ88.74؍ فیصد رہا۔ لاتور ڈویژن میں88.31؍ فیصد طلباء کو کامیاب قرار دیا گیا۔ مراٹھواڑہ کے اورنگ آباد، بیڑ،ناندیڑ اور لاتور ضلعوں کا نتیجہ اوسطاً89؍ فیصد رہا جبکہ پر بھنی میں90؍ فیصد جالنہ میں87؍ فیصد، ہنگو لی میں86 ؍ فیصد اور عثمان آ باد میں
87؍ فیصد طلباء کو کامیاب قرار دیا گیا۔ کامیاب طلباء میں لڑ کیوں کا تنا سب92؍ فیصد اور لڑ کوں کی تعداد85؍ فیصد رہی۔
***** ***** *****
 شو لا پور ڈِسٹرکٹ سینٹرل کو آپریٹیو بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کو بر خاست کر دیا گیا ہے۔ ریزرو بینک آف اِنڈیا کی سِفارش پر حکو مت نے یہ کار وائی کی۔ شو لا پور کے ڈِپٹی رجسٹرار اویناش دیشمکھ کو بطور ایڈمِنسٹریٹر نامزدکیا گیا ہے۔ اُنھوں نے کل اپنے  عہدے کا جائزہ لیا۔ اِس سے متعلق خبر میں کہا گیا ہے کہ بینک کے پاس مو جود سر مائے اور قرض کی تقسیم میں فرق کے منظر عام پر آ نے کے بعد NABARD نے بینک کو کام کاج میں سُدھار لانے کی ہدا یت دی تھی۔ تاہم ایسا نہ ہونے پر بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹر س کو برخاست کر نے کی کار وائی کی گئی ۔
***** ***** *****
 مہاراشٹر حکو مت نے کسا نوں سے کہا ہے کہ مانسو نی بارش کے ریاست میں داخل ہو نے کے بعد بھی وہ تخم ریزی میں جلد بازی نہ کریں۔ واضح ہو کہ ایک جون کے بعد وِدربھ، مراٹھواڑہ اور وسطی مہاراشٹر میں غیر مو سمی بارش ہو نے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ تاہم اِس دوران بھی در جہ حرارت بھی زیادہ رہیگا۔ مراٹھواڑہ میں آ سمانی بجلی سے بچنے کے لیے حفا ظتی اقدا مات کر نے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
***** ***** *****
 ایوت محل سے ناگپور جا رہی شیو شاہی بس اور موٹر سائیکل کے در میان کل ہوئے ایک حادثے میں دو لو گوں کی موت ہو گئی جبکہ اٹھا رہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ مر نے والوں میں مو ٹر سائیکل سوار اور بس میں سفر کر رہی خاتون مسافر شامل ہے۔ یہ حادثہ کل رات ایوت محل -کلمب شاہراہ پر پیش آیا۔
***** ***** *****
 اورنگ آباد میں کل لگا تار دو سرے دِن بھی کوریئر کمپنی کے ذریعے پارسل میں آئے سات ہتھیاروں کو پو لس نے ضبط کر لیا۔ اِس سے پہلے منگل کے روز بھی اِسی طرح کی کار وائی میں28؍ ہتھیار ضبط کیئے گئے تھے۔
***** ***** *****
 پر بھنی ضلعے کے پا لم تعلقے میں سنجئے گاندھی نِر آدھار یو جنا اور شراون بال یو جنا کے مستحقین نے کل تحصیل دفتر کے رو برو دھر نا احتجاج کیا۔ اِس موقع پر رکن پارلیمنٹ سنجئے جا دھو بھی مو جود تھے۔ اُنھوں نے انتباہ دیا کہ 13؍ جون تک مستحق افراد کو رقم ادا نہ ہو نے کی صورت میں وہ تحصیل دفتر پر تا لہ لگا دیں گے۔
***** ***** *****

No comments:

Text-आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 16.08.2025 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 16 August 2025 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्...