Wednesday, 21 October 2020

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 21 October 2020

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۱ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  اکتوبر  ۲۰۲۰؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


  پہلے خاص خبروںکی سر خیاں...

٭

کوروناوائرس کا پھیلائو ابھی جاری‘ احتیا طی تدابیر پر سنجید گی سے عمل کریں :  وزیر اعظم نریندر مودی

٭

 عثمان آ باد میں بھاری بارش کے سبب ہوئے نقصا نات کا  آج  وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے جائزہ لیںگے

٭

طبی تعلیم کے وزیر امِت دیشمکھ نے اورنگ آ باد ‘ عثمان آ باد اور جالنہ‘ اِسی طرح اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما دیویندر پھڑ نویس نے عثمان آ باد‘ بیڑ‘ لاتور اور پر بھنی اضلاع میں نقصانات کا لیا جائزہ ۔ 

٭

ریاست میں مزید8؍ ہزار151؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر ‘

213؍ مریض علاج کے دوران چل بسے 

 اور

٭

مراٹھواڑے میں 22؍ کورونا مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ‘ 

مزید 660؍ افراد آئے کورونا وائرس کی زد میں


اب خبریں تفصیل سے....


وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی وباء ختم ہو چکی ہے اِس غلط فہمی میں نہ رہتے ہوئے مجوزہ احتیاطی تدابیر پر سنجید گی سے عمل کریں۔ آنے والے دنوں میں منا ئے جانے والے تہوار دسہرہ ‘ دیوالی اور عید امیلاد النبی کے پس منظر میں وہ کَل عوام سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ کچھ افراد احفظان صحت کے اصولوں پر عمل نہیں کررہے ہیں جو کہ تشویش کی بات ہے۔ وزیر اعظم نے بتا یا کہ کورونا وائرس کے انفکشین کے علاج کے لیے ملک میں کئی ویکسینس پر تحقیق کی جا رہی ہے۔ ویکسینس تیار ہونے تک شہر یان کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سنجید گی سے عمل کریں۔

  اُنھوں نے کہا .....

’’میرے پیارے دیش واسیو‘ لاک ڈائون بھلے ہی چلا گیا ہو‘ وائرس نہیں گیا۔ کئی لوگوں نے اب ساودھا نی برتنا یا تو بند کر دیا ہے ‘ یا  بہت ڈھیلائی لیا ہے۔ یہ بِلکل ٹھیک نہیں ۔ اگر آپ لا پر واہی برت رہے ہیں ‘ بِنا ماسک کے باہر نِکل رہے ہیں’ تو آپ اپنے آپ کو ‘ اپنے پریوار کو ‘ اپنے پریوار کے بچوں کو ‘ بزرگوں کو  اُتنے ہی بڑے سنکٹ میں ڈال رہے ہیں۔ 2؍ گز کی دوری‘ سمئے سمئے پر صابن سے ہاتھ دھو نا  اور ماسک لگا نا اِس کا دھیان رکھیے۔‘‘

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے آج عثمان آ باد ضلعے میں بارش کے سبب ہوئے نقصانات کا جائزہ لیں گے۔ وہ تلجا پور تعلقے کے کاٹ گائوں اور  اپ سِنگا میں بارش کے سبب منہدم ہو چکے مکا نات اور ضائع ہو چکی فصلوں کا معائنہ کریں گے اور دو پہر 12؍ بجے کے بعد وہ تُلجاپور کے سر کاری گیسٹ ہائوس میں افسران کے ساتھ سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے میٹنگ بھی کریں گے۔

***** ***** ***** 

طبی تعلیم کے وزیر امِت دیشمکھ نے کل اورنگ آ باد ‘ عثمان آ باد  اور  جالنہ ضلعے میں بھاری بارش کی وجہ سے ہوئے نقصانات کا معائنہ کیا۔ اُنھوں نے اورنگ آباد ضلعے کے پیٹھن تعلقے میں مُر ما  اور اورنگ آ باد تعلقے کے پِمپل گائوں میں کاشتکاروں سے تبادلہ ٔ خیال کیا۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے تیقن دیا کہ حکو مت قوانین و ضوابط کے مطا بق نقصان بھاری ادا کرے گی۔ وزیر موصوف نے جالنہ ضلعے کے عنبڑ تعلقے میں انتر ولی کا بھی دورہ کر کے تباہ حال فصلوں کا معائنہ کیا۔ 

اُنھوں نے عثمان آ باد ضلعے میں بھاری بارش کے سبب ہوئے نقصانات اور کورونا وائرس کے پھیلائو کی صورتحال کا جائزہ لیا اور پنچ نامے تیار کر کے حکو مت کو پیش کرنے نیز کورونا وائرس کی روک تھام اور متاثرین  کے علاج پر خاص توجہ دینے کی ہدایت دی۔

***** ***** ***** 

اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما دیویندر پھڑ نویس نے کل عثمان آ باد ‘ بیڑ‘ لاتور اور پر بھنی ضلعے میں بہت زیادہ بارش کے سبب ہوئے نقصانات کا معائنہ کیا۔ اِس دوران اُنھوں نے کاشتکاروں سے بات چیت کر تے ہوئے اُن کے مسائل سے آ گہی حاصل کی۔ 


بیڑ ضلعے کے امبا جو گائی میں کسانوں سے خطاب کر تے ہوئے دیویندر پھڑ نویس نے مطالبہ کیا  کہ ضائع ہو چکی فصلوں کی نقصان بھر پائی  کے ساتھ ساتھ زرعی زمینات کو پہنچے نقصان کی بھر پائی بھی دی جائے ۔ اُنھوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی امداد کے لیے کیسے قوانین اور شرائط  رکھے جا سکتے ہیں وہ تیار کر کے جلد از جلد کسانوں کی مدد کر نے کی ضرورت ہے۔

لاتور میں صحا فیوں سے بات کر تے ہوئے پھڑ نویس نے کہا کہ کاشتکاروں کو بیج فراہم کرنے کے لیے بیج کارپوریشن کا طریقہ کارنہایت غلط ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ صرف7/12؍ پیش کرنے والے کاشتکاروں کو ہی بیج دیئے جانے چاہیے۔ پھڑ نویس نے کَل پر بھنی ضلعے میں سون پیٹھ تعلقے کے نِلا میں بھی  نقصانات کا معائنہ کیا۔ اِس سے قبل کَل صبح اُنھوں نے عثمان آ باد ضلعے میں بھاری بارش کے سبب ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


وزیر محصول عبدالستار نے  تلاٹھیوں ‘ گرام سیوکوں اور  زرعی معا ونین کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹال مٹول نہ کر تے ہوئے جلد از جلد پنچ نا مے تیار کریں۔وہ گزشتہ روز عثمان آ باد تعلقے  کے  جُو نو نی علاقے  میں بھاری بارش کے سبب ہوئے نقصانات کا معائنہ کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔ اِس دورے میں اُنھوں نے بارش کے سبب ٹوٹ پھوٹ چکے راستوں کی مر مت کرنے کی بھی ہدایت دی۔ اِسی طرح اُنھوں نے متاثرہ کاشتکاروں اور دیہی ساکنان سے خطاب کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ ریاستی حکو مت کاشتکاروں کے ساتھ ہے ۔ 

***** ***** ***** 

رکن پارلیمنٹ  یو راج سنبھاجی راجے چھتر پتی نے کہا ہے کہ پنچ نا مہ کرنے کے لیے سر کاری افسران از خود کھیتوں میں پہنچ کر معائنہ کریں۔وہ کل بیڑ ضلعے کے ساور گائوں میں بہت زیادہ بارش کے سبب ہوئے نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد  اظہار خیال کر رہے تھے۔ 

***** ***** ***** 

شعبہ تعمیراتِ عامہ کے زیر انتظام راستوں اور پُلوں کو بھاری بارش کے سبب پہنچے نقصانات کا کَل وزیر برائے تعمیراتِ عامہ اشوک چو ہان نے جائزہ لیا ۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ بہت زیادہ بارش  اور سیلاب کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ گئے راستے اور پُلوں کی مر مت کا  کام جلد از جلد شروع کریں۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل دِن بھر میں مزید8؍ ہزار151؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ۔ اِس اضا فے کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر16؍ لاکھ  9؍ ہزار516؍ ہو چکی ہے۔ جبکہ  کَل213؍ مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ ریا ست بھر میں اب تک 42؍ ہزار453؍ افراد کورونا وائرس کے شکار ہو چکے ہیں۔ 

دوسری جانب علاج کے بعد کَل 7؍ ہزار 429؍ افراد کورونا وائرس سے نجات پا کر شفا یاب ہو گئے ۔ اِس طرح اب تک ریاست بھر میں 13؍ لاکھ 92؍ ہزار308؍ افراد کورونا وائرس کو مات دے کر صحت یاب ہو چکے ہیں فی الحال ریاست بھر میں پر ایک لاکھ74؍ ہزار265؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑے میں گزشتہ روز22؍ کورونا مریض دورانِ علاج فوت ہو گئے ۔جبکہ مزید660؍افراد کورونا وائرس سے متا ثر پائے گئے۔ 

بیڑ ضلعے میں 7؍ کورونا مریض کل علاج کے دوران چل بسے ۔ جبکہ مزید85؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ اورنگ آ باد ضلعے میں 6؍ مریضوں کی کَل موت واقع ہو گئی جبکہ مزید156؍ مریض پائے گئے۔ لاتور ضلعے میں 3؍ مریضوں نے دوران علاج دم توڑ دیا جبکہ مزید107؍ افراد آئے کورونا وائر سے کی زد میں  ۔ ناندیڑ اور جالنہ ضلعے میں فی کس 2-2؍ مریض فوت ہو گئے جبکہ ناندیڑ میں 111؍ اور جالنہ میں 96؍ افراد کورونا وائرس کے نر غے میں آ گئے۔ عثمان آ باد ا ور پر بھنی ضلعے میں فی کس ایک ایک کورونا مریض نے علاج کے دوران دم توڑ دیا جبکہ عثمان آ باد ضلعے میں68؍ اور پر بھنی ضلعے میں مزید25؍کورونا مریض پائے گئے ۔

ہنگولی ضلعے میں کَل 12؍کورونا مریضوں کی نشاندہی ہوئی۔

***** ***** ***** 

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ 2؍ روز میںوسطی مہاراشٹر کے بیشتر علاقے  کو کن  اور مراٹھواڑہ کے کچھ  علاقے  اِس کے علا وہ  وِدربھ کے کچھ علاقوں بارش ہو سکتی ہے۔اِسی طرح ریا ست کے کچھ دیگر  حصوں میں بھی بادلوں کی گھن گرج اور بجلی کی کڑ کڑاہٹ کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ  پھر سن لیجیے 

٭

کوروناوائرس کا پھیلائو ابھی جاری‘ احتیا طی تدابیر پر سنجید گی سے عمل کریں :  وزیر اعظم نریندر مودی

٭

 عثمان آ باد میں بھاری بارش کے سبب ہوئے نقصا نات کا  آج  وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے جائزہ لیںگے

٭

طبی تعلیم کے وزیر امِت دیشمکھ نے اورنگ آ باد ‘ عثمان آ باد اور جالنہ ضلع‘ اِسی طرح اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما دیویندر پھڑ نویس نے عثمان آ باد‘ بیڑ‘ لاتور اور پر بھنی اضلاع میں نقصانات کا لیا جائزہ ۔ 

٭

ریاست میں مزید8؍ ہزار151؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر ‘

213؍ مریض علاج کے دوران چل بسے 

 اور

٭

مراٹھواڑے میں 22؍ کورونا مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ‘ 

مزید 660؍ افراد آئے کورونا وائرس کی زد میں

علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 01.10.2026 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 01 October 2026 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत...