Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 28 January 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جنوری ۲۰۲۱ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...
٭
مرکزی حکو مت کے زرعی قوانین کے خلاف دِلّی میں جاری کسان آندو لن میں بھڑ کے تشدد کے بعد کسان تنظیموں میں پھوٹ ‘ بھارتیہ کسان یو نین اور راشٹریہ کسان مزدور سنگھ نے خود کو کیا آندو لن سے کیا الگ
٭
سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک کر نا ٹک کے قبضے والے مراٹھی بولنے والے علاقے کو مرکز کا زیر انتظام علاقہ بنا یا جا ئے ‘ مہا راشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کا مطالبہ
٭
کورونا وائرس سے بچنے کے سبھی طریقوں پر عمل کر تے ہوئے کَل سے ریاست میں شروع ہوئی پانچویں سے آٹھویں تک کی کلاسیز
اور
٭
ہنگولی ضلعے میں برڈ فلو کے معاملوں کی تصدیق ‘ احتیاط برتنے کی اپیل
اب خبریں تفصیل سے....
مرکزی حکو مت کے زرعی قوانین کے خلاف دِلّی میں جاری کسانوں کے آندو لن میں ہوئے تشدد کے بعد بھارتیہ کسان یو نین اور راشٹر یہ کسان مزدور سنگھ جیسی تنظیموں نے خود کو آندو لن سے الگ کر لیا ہے۔ بھارتیہ کسان یو نین کے صدر ٹھا کُر بھا نو پر تا پ سنگھ نے کہا کہ وہ اُن لوگوں کے ساتھ نہیں رہ سکتے جنھوں نے تشدد کا راستہ اختیار کیا ۔ وہیں راشٹر یہ کسان مزدور سنگھ کے قو می کنوینر وی ایم سنگھ نے بھی اِسی طرح کا موقف اپنا ئے ہوئے کہا کہ وہ اُن لوگوں کی حمایت نہیں کر سکتے جن کا مخالفت کرنے کا انداز الگ ہے۔
دوسری جانب 40؍ کسان تنظیموں کی متحدہ تنظیم ’’ سنیُکت کسان مور چہ ‘‘ نے اپنا بچائو کر تے ہوئے کہا کہ دِلّی میں جا ری کسان آندو لن میں ہوئے تشدد کے پیچھے اُن طا قتوں کا ہاتھ ہے جو اِس آندو لن سے کوئی تعلق نہیں رکھتے سنیُکت کسان مورچہ کا کہنا ہے کہ یومِ جمہوریہ کو ہوا تشدد کسان آندو لن کو بد نام کرنے کی کوشش ہے۔ تنظیم نے تشدد کر نے والوں پر سخت کار وائی کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ آندو لن پُر امن طریقے سے جاری رہے گا۔ اِس بیچ کسان آندو لن میں پڑی اِس پھوٹ کے بعد ایک فر وری کو پارلیمنٹ پر نکا لا جا نے والا پیدل جلوس ردّ کر دیا گیا ہے۔
***** ***** *****
دوسری جانب دِلّی کے پولس کمشنر ایس این شریواستو نے کہا ہے کہ کسان آندو لن کے دوران تشدد کرنے والوں کو بخشا نہیں جا ئے گا۔ تشدد کے دوران 394؍ پولس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کئی پولس اہلکار ICU میں شریک ہیں۔ دِلّی پولس کمشنر نے کہا کہ ہنگا مے کے دوران پولس کی30؍ گاڑیوں کو تباہ کیاگیا اور بڑے پیما نے پر عوامی املا ک کو نقصان پہنچا یا گیا۔ اِس معاملے میں کسان رہنما راکیش ٹِکیت ‘ یو گیندر یادو اور میدھا پاٹکر سمیت37؍ افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے اور 200؍ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
مرکزی وزارتِ داخلہ نے کَل کووِڈ19؍ سے متعلق رہنما خطو ط جا ری کئے ۔ اِس کے مطا بق گزشتہ 4؍ مہینوںسے جاری پا بندیاں فر وری کے مہینے میں بھی نافذ رہیں گی۔
رہنما خطو ط میں کہا گیا ہے کہ ضرورت پڑ نے پر ضلع کلکٹر چھو ٹے پیما نے پر ممنوعہ علاقے یعنی''Containment Zone'' طئے کر سکتے ہیں۔ مذہبی‘ تعلیمی ‘ سماجی ‘ ثقا فتی اور کھیل کی تقریبات پچاس فیصد گنجائش کے ساتھ منعقد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ لیکن ریاستی حکو متوں کو بھی اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اِس طرح کی تقریبات میں شریک ہونے والوں کی تعداد کا تعین کرے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ جب تک کر نا ٹک کے قبضے والے مہاراشٹر کے حصّے کے بارے میں عدالت کا کوئی فیصلہ نہیں آ جا تا تب تک اِس علا قے کو مرکز کا زیر انتظام علاقہ بنا دیا جا نا چاہیے۔ ڈاکٹر دیپک پوار کی مہا راشٹر - کر ناٹک تنازعے پر لکھی کتاب کا کَل وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں ممبئی میں اِجراء کیا گیا۔ اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے یہ بات کہی۔ سہیا دری گیسٹ ہائوں پر منعقدہ اِس تقریب میں این سی پی صدر شرد پوار کے علا وہ سر حدی علاقے کے مہا راشٹر ایکی کرن سمیتی کے عہدیدار اور کار کن بڑی تعداد میں شریک تھے۔
اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے کر نا ٹک میں مراٹھی بولنے والے علاقے کو دو بارہ مہارشٹر میں شامل کروا نے کا عزم کیا۔ اپنے خطاب میں شرد پوار نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جاری مقدمہ اِس سر حدی تنازعے کا آخری حل ہو گا اور مہاراشٹر کو عدالت میں اپنا موقف مضبوطی سے پیش کر نا ہو گا۔
***** ***** *****
کورونا وائرس کی وجہ سے بند اسکو لوں میں گزشتہ کَل سے پانچویں سے آٹھویں جماعت تک کی کلا سیز شروع ہو گئیں۔ آکاشوانی کے نما ئندوں نے بتا یا کہ مہا راشٹر کے بیشتر ضلعوں میں کورونا وائرس سے بچائو کے سبھی طریقوں کو اپنا تے ہوئے پانچویں سے آٹھویں تک کی کلا سیز شروع کر دی گئی ۔ پچھلے کئی دنوں سے اسکو لوں میں صاف صفائی اور جراثم کش ادویات کا چھڑ کائو کیا جا رہا تھا۔ کَل صبح اسکول شروع ہو نے سے پہلے بچوں کا درجہ حرارت جانچا گیا اور اُن کے ہاتھوں کو سینی ٹائز کرنے کے بعد ماسک لگا کر اسکولوں میں داخلہ دیا گیا۔اِس دوران بچوں میں ضروری جسما نی دوری بر قرار رکھنے پر خاص توجہ دی گئی۔
قریب دس مہینوں کے بعد اسکول دو بارہ شروع ہوئے ہیں۔ اسلئے کئی اسکو لوں میں سجا وٹ کر کے طلباء کو پھول دے کر اُن کا استقبال کیا گیا۔ پر بھنی شہر اور ضلعے میں بھی کئی اسکو لوں میں پانچویں سے آٹھویں جماعت تک کی کلا سیز کا کَل آغاز ہوا۔ لاتور ضلع پریشد نے بھی کَل سے اپنے زیادہ تر اسکو لوں میں کلا سیز کی شروعات کر دی ہے۔
***** ***** *****
دوسری جانب ہنگولی ضلعے میں ایک بھی اسکول میں پانچویں سے آٹھویں تک کی کلا سیز شروع نہیں کی جا سکیں۔ کئی اسکو لوں کے اسا تدہ کی RT - PCR ٹیسٹ کی رپورٹ آ نا باقی ہے اور یہ رپورٹ موصول ہونے کے بعد سر پرستوں سے تحریری رضا مندی حاصل کر کے ایجو کیشن افسران کو تجویزروانہ کی جا ئے گی۔ تحریری اجازت ملنے کے بعد ہی کلا سیز کا آغاز ہو گا۔ ہنگولی کے ایجو کیشن افسر نے بتا یا کہ پانچویں سے آٹھویں تک کی کلا سیز شروع کرنے کے بارے میںابھی تک کسی بھی اسکول کی تجویز موصول نہیں ہو ئی ہے۔
***** ***** *****
**** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
مہارشٹر میں کَل2,171؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد 20؍ لاکھ15؍ ہزار524؍ ہو گئی ہے۔ وہیں کَل 32؍ کورونا مریضوں کی ریات میں موت ہو گئی۔ اب تک اِس بیماری سے مہاراشٹر میں کُل 50 ؍ ہزار894؍ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کی ریاستی شرح اموات قریب تین فیصد ہے۔
دوسری جانب گزشتہ کَل ریاست بھر میں2,556؍ لوگوں کو کورونا وائر س سے صحت یاب قرار دے کر اسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔ اس طرح ریاست میں کورونا وائرس سے ٹھیک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19؍ لاکھ20؍ ہزار تک جا پہنچی ہے۔
کووِڈ19؍ سے ٹھیک ہونے کا ریاستی تناسب95؍ فیصد ہو گیا ہے۔ فی الحال مہاراشٹر میں کورونا پازیٹیو مریضوں کی درج شدہ تعداد 43؍ ہزار393؍ ہے جو ریاست کے مختلف اسپتالوں میں اپنا علاج کر وا رہے ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل اورنگ آ باد میں2؍ اور ناندیڑ اور جالنہ ضلعوں میں ایک - ایک کورونا مریض کی موت ہو گئی۔ جبکہ مراٹھواڑہ میں کَل 205؍ نئے پازیٹیو مریض پائے گئے۔ ناندیڑ ضلعے میں کَل مراٹھواڑہ میں سب سے زیادہ
48؍ مریض پائے گئے۔ اِس کے علا وہ بیڑ میں45؍ کورونا پازیٹیو مریضوں کا اضا فہ ہوا۔ اورنگ آ باد ضلعے میں
32؍ لاتور میں35؍ جالنہ میں23؍ پر بھنی میں10 ؍ عثمان آ باد میں9؍ اور ہنگولی ضلعے میں3؍ کورونا پازیٹیو مریضوں کا کَل انکشاف ہوا۔
***** ***** *****
ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے سابق رجسٹرار اور معروف سائنسداں اور کسان رہنما ڈاکٹر مانویندر کاچوڑے کَل اورنگ آ باد میں چل بسے۔ وہ68؍ برس کے تھے۔ ڈاکٹر کا چوڑ ے کا گزشتہ کئی دنوں سے اورنگ آ باد کے ایک خانگی اسپتال میں علاج جا ری تھا۔ فی الحال وہ کسان تنظیموں کی قومی مجلس عاملہ کے رکن تھے۔ ڈاکٹر کا چوڑے ’’ سوتنتر بھارت ‘‘ نامی سیاسی پارٹی کے صدر بھی رہے۔ اُنھوں نے 2004 میں پر بھنی لوک سبھا حلقے سے انتخا بی میدان میں حصہ لیا تھا۔ ڈاکٹر کا چوڑے فی الوقت MGM یو نیور سٹی میں اپنی خد مات انجام دے رہے تھے۔
***** ***** *****
ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آ باد بینچ کے پہلے سینئر وکیل اور حیدر آ باد مُکتی سنگرام کے سر گرم رکن پر بھا کر رائو دیشمکھ کَل اورنگ آباد میں انتقال کر گئے ۔ وہ98؍ برس کے تھے۔ قانون کے ہر پہلو پر باریکی سے نظر رکھنے والے ماہر قا نون کے طور پر بھا کر رائو دیشمکھ کو جا نا جا تا تھا۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے کے کلمنوری تعلقے کے کر شنا پور گائوں میں برڈ فلو کے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ جانچ کے لیے تجربہ گاہ میں بھیجے گئے نمو نوں کی رپورٹ ملنے کے بعد یہ تصدیق ہوئی۔ کرشنا پور میں
120؍ مرغیوں کی موت ہو گئی تھی۔ جس کے بعد اینِمل ہسبنڈری محکمے کی ٹیم نے کَل اِس علاقے میں مر غیوں کو ضائع کیا۔ افسران نے کہا کہ ہنگولی ضلعے کے کئی گائووں میںبرڈ فلو کی وباء میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ لہذا مرغیاں پالنے والے افراد احتیا ط بر تیں۔
***** ***** *****
قابل اور ہنر مند اِنجینئر تیار کر نا پا لی ٹیکنِک کالجوں کی ذمہ داری ہے۔ اِس خیال کا اظہارMSBTE کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اَبھئے واگھ نے کیا۔ وہ کَل ناندیڑ میں گور نمنٹ پالی ٹیکنِک کالج میں منعقدہ تقریب میں بول رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ کورونا لاک ڈائون کے دوران گھر سے کام کرنے کے طریقے کار '' Work from Home '' سے کام کے معیار میں اضا فہ ہوا ہے۔
***** ***** *****
ناندیڑ - جموں توی - ناندیڑ خصو صی ٹرین کَل 29 ؍ جنوری سے دو بارہ شروع ہو رہی ہے۔ یہ ٹرین ہر جمعہ کو ناندیڑ سے صبح11 ؍ بجے روانہ ہو گی اور پور نا ‘ ہنگولی ‘ واشم ‘ اکو لہ‘ نئی دِلّی اور جالندھر ہوتے ہوئے دوسرے دِن رات 11 ؍ بجے جموں توی پہنچے گی۔ اپنے واپسی کے سفر کے دوران یہ ٹرین جموں سے اتوار کو صبح پونے چھ بجے چلے گی اور دوسرے دِن دو پہر تین بج کر پچاس منٹ پر ناندیڑ پہنچے گی۔ جنوب وسطی ریلوے نے بتا یا کہ19؍ ڈبوں والی اِس ٹرین میں صرف ریزر ویشن کے ذریعے ہی سفر کیا جا سکتا ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ اور وِدربھ میں آج کچھ مقا مات پر بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ مو سمیات نے یہ پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ 5؍ فروری سے ریاست میں دو بارہ بارش ہونے کا امکان ہے۔ شمالی مہا راشٹر اور مراٹھواڑہ کے کچھ حصوں میں مانسو نی حالات بن سکتے ہیں۔
***** ***** *****
اور آخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے...
٭
مرکزی حکو مت کے زرعی قوانین کے خلاف دِلّی میں جاری کسان آندو لن میں بھڑ کے تشدد کے بعد کسان تنظیموں میں پھوٹ ‘ بھارتیہ کسان یو نین اور راشٹریہ کسان مزدور سنگھ نے خود کو کیا آندو لن سے کیا الگ
٭
سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک کر نا ٹک کے قبضے والے مراٹھی بولنے والے علاقے کو مرکز کا زیر انتظام علاقہ بنا یا جا ئے ‘ مہا راشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کا مطالبہ
٭
کورونا وائرس سے بچنے کے سبھی طریقوں پر عمل کر تے ہوئے کَل سے ریاست میں شروع ہوئی پانچویں سے آٹھویں تک کی کلاسیز
اور
٭
ہنگولی ضلعے میں برڈ فلو کے معاملوں کی تصدیق ‘ احتیاط برتنے کی اپیل
اِس کے سا تھ ہی آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment