Wednesday, 27 January 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۲۷ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جنوری ۲۰۲۱ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

  Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 27 January 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۷ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  جنوری  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭

72؍ واں یومِ جمہوریہ کَل ملک بھر میں جوش وخروش سے منا یا گیا

٭

مراٹھواڑہ کے تمام اضلاع میں پر چم کشائی اور مختلف پروگرامز کا اہتما م 

٭

 مرکزی حکو مت نے زرعی قوانین سے متعلق مثبت تبادلۂ خیال کے ذریعے حل تلاش کرنے کی ذمہ داری  پوری نہیں کی۔ رکن پارلیمنٹ شرد پوار کی تنقید

 اور

٭

شیو نیری قلعے کے تحفظ اور تزئین و آرائش کے لیے23؍ کروڑ روپئے منظور

 

اب خبریں تفصیل سے....

کَل ملک بھر میں72؍ واں یومِ جمہوریہ جوش و خروش سے منا یا گیا۔ دِلّی میںراج پتھ پر  صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند کے ہاتھوں مرکزی پر چم کُشائی کی گئی۔ اِس موقعے پر نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو  اور  وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دیگر معززین بھی موجود تھے۔ اِس سال کووِڈ19؍ کے پھیلائو کے سبب پریڈ میں تخفیف کی گئی تھی۔ 

***** ***** ***** 

ممبئی میں واقع شیواجی پارک میں گور نر بھگت سنگھ کوشیاری کے ہاتھوں پر چم کشائی کی گئی۔ اِس موقعے پر گور نر نے کہا کہ مہا راشٹر حکو مت نے پوری ذمہ داری سے کووِڈ19 ؍ کا مقابلہ کیا  اور  اِس کے خاتمے کے لیے اقدا مات کئے ۔ اپنی تقریر میں گور نر صاحب نے تمام کووِڈ واریئرس کی خوب ستائش کی۔ اُنھوں نے کہا کہ ژالہ باری ‘ ہوائی بگولے ‘  غیر مو سمی بارش  اور  برڈ فلو  جیسے مصائب کا مقابلہ کر تے ہوئے ریاست تر قی کی راہ پر آگے بڑھ رہی ہے ۔ گور نر نے اِس یقین کا اظہار کیا کہ اِن حا لات سے باہر نکلنے کے لیے ریاستی حکو مت نے مختلف اقدامات کئے ہیں  اور  ہم مصیبت میں موقع تلاش کر تے ہوئے مہا راشٹر کی تر قی کی روایت کو  بر قرار رکھیں گے ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے گزشتہ روز یوم ِ جمہوریہ کے موقعے پر سر کاری رہائش گاہ میں پر چم کُشائی کی ۔ اورنگ آ باد میں نگراں وزیر سُبھاش دیسائی کے ہاتھوں پر چم کشائی کی گئی۔ اِس موقعے پر دیسائی نے کہا کہ اورنگ آ باد ضلعے کے ہیومن ڈیو لپمنٹ اِنڈیکس میںبہتری لا نے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

***** ***** ***** 

ِناندیڑ میں چھتر پتی شیو اجی مہاراج پولس پریڈ گرائونڈ میں نگراں وزیر اشوک چو ہان کے ہاتھوں پر چم کشائی کی گئی۔ اِس موقعے پر اُنھوںنے ناندیڑ شہر کو   ناگپور   -  ممبئی  سمردھی مہامارگ سے جوڑ نے کے فیصلے سے متعلق معلو مات دی۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے جموں کشمیر میں دہشت گردوں کا مقابلہ کر تے ہوئے معذور ہو چکے سپا ہی بھاسکر گورٹھ کر کو کاپرپلیٹ پیش کر تے ہوئے اُن کی ستائش کی۔

***** ***** ***** 

جالنہ میں پولس ہیڈ کوارٹر میدان پرضلعے کے نگراں وزیر راجیش ٹو پے کے ہاتھوں پر چم کشائی کی گئی۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے کووِڈ واریئرس کی کارکردگی کی تعریف ۔ اُنھوں نے سبھی سے کووِڈ19؍ کی روک تھام کے لیے ٹیکہ لینے کی اپیل کی ہے۔

***** ***** ***** 

لاتور میں رابطہ وزیر امِت دیشمکھ کے ہاتھوں پر چم کشائی کی گئی۔ مختلف شعبہ جات میں بہترین کار کر دی انجام دینے والے افراد  اور تنظیموں کا وزیر موصوف کے ہاتھوں استقبال کیا گیا۔ اِس موقعے پر اپنی تقریر میں اُنھوں نے ضلعے کی تر قی سے متعلق تفصیلات پیش کی۔

***** ***** ***** 

عثمان آ باد میں نگراں وزیر شنکر رائو گڈاکھ کے ہاتھوں سر کاری پرچم کشائی کی گئی۔ زرعی شعبے میں نما یاں کار کر دگی کاانجام دینے پر نینی آیو گ کی جانب سے تین کروڑ روپئے کا انعام ملنے پر نگراں وزیر نے ضلع انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔ 

***** ***** ***** 

بیڑمیں ضلعے کے نگراں وزیر دھننجئے منڈے کے ہاتھوں قو می پر چم لہرا یا گیا۔ بیڑ کے پولس سپرنٹنڈنٹ  راجا رام سوامی کو پولس شوریہ میڈل کے لیے منتخب کئے جا نے پر نگراں وزیر کے ہاتھوں اُن کا استقبال کیا گیا۔

***** ***** ***** 

پر بھنی میں رابطہ وزیر نواب ملک کے ہاتھوں پر چم کشائی کی گئی۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے کہا کہ مضبوط آئین کے سبب ملک میں گزشتہ 71؍ برسوں سے کامیاب جمہوریہ قائم ہے۔ اِس موقعے پر وزیر موصوف نے طبی سہو لیات اور سر کاری ہسپتال کو اپ ڈیٹ کرنے کا تیقن دیا۔اُنھوں نے کاشتکاروں کو انصاف اور تعلیم یافتہ نواجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے مقصد سے اقدامات کئے جانے کی امید دلائی ۔

***** ***** ***** 

ہنگولی میں نگراں وزیر ورشاء گائیکوار کے ہاتھوں مرکزی پر چم کشائی کی گئی۔ اُنھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو پر قا بو پا نے کے لیے عوام‘ عوامی نمائندے  اور ضلع انتظا میہ کی کامیاب کار کر دگی کی بدولت  ہنگولی ضلعے نے  ریاست میں ایک منفرد مثال پیش کی ہے۔

***** ***** ***** 

***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کے ہاتھوں کَل پو نا میں واقع یے ر وڑا جیل میںسیاحت کی سہو لت کا آغاز کیا گیا۔

خیال رہے کہ جدو جہد آزادی کے کئی  انقلابی اور کار کنان یے روڑا جیل میں مقید تھے ۔ وزیر اعلیٰ نے اِس موقعے پر اُن کی یاد تازہ کی۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے جیل میں بند افرادی قوت کا مثبت استعمال کرنے کی اپیل کی۔

ممبئی میں پانچ علاقا ئی سائبر پولس تھانوں کا افتتاح بھی کَل وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں عمل میں آ یا۔ اِسی طرح94؍ پولس تھانوں میں ویلکم روم کا بھی آن لائن افتتاح کیا گیا۔اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سائبر کرائم کے مرتکب نہ نظر آنے والے دشمن سے لڑائی اب پوری قوت سے شروع ہو چکی ہے۔ 

***** ***** ***** 

سابق مرکزی وزیر زراعت اور راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے سر براہ رکن پارلیمنٹ شرد پوار نے کہا ہے کہ مرکزی حکو مت نے زرعی قوانین سے متعلق مثبت تبادلہ ٔ خیال کر کے حل تلاش کرنے کی ذمہ داری  پوری نہیںکی۔دِلّی میں کسان آندو لن کا پر تشدد موڑ اختیار کر نے کے تناظر میں وہ کل صحا فیوں سے مخاطب تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ مرکزی حکو مت خاتمے کے کر دار کو ترک کرے  اور کسانوں سے رابطے کو ٹوٹنے نہ دیں ۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس پیچیدہ معاملے کا حل تلاش کرنے میں ضرورت پڑ نے پر وہ ثالثی کر نے کے لیے تیار ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ نئی دِلّی میں کل پیش آئے کچھ پُر تشدد واقعات کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔

اِسی دوران دِلی میں گزشتہ روز ہوئے پُرتشدد مظاہرے کے خلاف دِلی پولس نے معالات درج کئے ہیں۔ یہ معاملے سر کاری ملازمین پر شدید حملے ‘  نیز عوامی ملکیت کو نقصان پہنچا نے  جیسے قوانین کی پا ما لی  اور  فساد پر با کرنے پر درج کئے گئے ۔ کل کے واقعے میں تقریبا86؍ پولس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی شیواجی  مہاراج کی جائے پیدائش شیو نیری قلعے کے تحفظ اور  تزین و آرائش کے لیے 23؍ کروڑ روپئے فنڈ منظور کیاگیا ہے۔ وزیر سیاحت آدِتیہ ٹھاکرے نے یہ بات بتائی۔ ریاست میں قلعوں کی سیاحت کو فروغ دینے کے نظر یہ سے یہ اعلان بہت اہم ہے۔ اِس فنڈ کا  استعمال امبر خانہ‘ راج واڑہ اور اُسے جوڑ نے والے حصے کی مر مت ‘ سیاحوں کے لیے سہو لیات ‘  رہنمائی کرنے والے نشانات  اورباغبانی  وغیرہ کاموں کے لیے کیا جا ئے گا۔

***** ***** *****

ریاست میں کَل 2؍ ہزار405؍ کورونا مریضوں کا اندراج ہوا۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست بھر میں اب تک پائے گئے کورونا متاثرین کی تعداد20؍ لاکھ 13؍ ہزار353؍ ہو گئی ہے۔ اِسی دوران کَل 47؍ مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ ریاست میں اب تک 50؍ ہزار862؍ کورونا مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ 

دوسری جانب گزشتہ روز2؍ ہزار106؍ افراد علاج کے بعد کورونا وائرس سے نجات پا کر صحت یاب ہو گئے ریاست میں اب تک 19؍ لاکھ17؍ ہزار450؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد شفایاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں43؍ ہزار811؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل ناندیڑ اور اورنگ آ باد میں فی کس ایک ایک کورونا مریض کا انتقال ہو گیا۔ جبکہ ناندیڑ ضلعے میں56؍  اورنگ آباد ضلعے میں21؍ اور پر بھنی ضلعے میں کَل7؍افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔

***** ***** ***** 

دھو لیہ سے تعلق رکھنے والے بزرگ مجا ہد آزادی مہا دو موتی لال چو دھری کا کَل تقریب پر چم کشائی  میں شدید قلبی حملے کے باعث انتقال ہو گیا ۔ وہ96؍ برس کے تھے۔  

***** ***** ***** 

آخر میں خاص خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے...

٭

72؍ واں یومِ جمہوریہ کَل ملک بھر میں جوش وخروش سے منا یا گیا

٭

مراٹھواڑہ کے تمام اضلاع میں پر چم کشائی اور مختلف پروگرامز کا اہتما م 

٭

 مرکزی حکو مت نے زرعی قوانین سے متعلق مثبت تبادلۂ خیال کے ذریعے حل تلاش کرنے کی ذمہ داری  پوری نہیں کی۔ رکن پارلیمنٹ شرد پوار کی تنقید

اور

٭

شیو نیری قلعے کے تحفظ اور تزئین و آرائش کے لیے23؍ کروڑ روپئے منظور

علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments: