Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 29 January 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۹ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جنوری ۲۰۲۱ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭
پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج سے صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند کے خطبے سے شروع ہوگا
٭
ماہر کھلاڑیوں کو سر کاری ملازمت کے لیے کم از کم60؍فیصد شراکت کی شرط میں نر می ‘ کھیل اور نوجوانوں کی بہبود کے وزیر سنیل کیدار کا اعلان
٭
ریاستی حکو مت کی جانب سے2019 کے یشونت رائو چو ہان ادبی انعامات کا اعلان
٭
ریاست میں کَل پائے گئے 2؍ ہزار889؍ کورونا کے نئے مریض ‘ مراٹھواڑہ میں 4؍ کورونا مریضوں کی موت
اور
٭
ترمیم شدہ زرعی قوانین اور دیگر زیر التواء مطالبات کے لیے بزرگ سماجی خدمت گار انا ہزر کل سے رالے گن سدھی میں بھوک ہڑ تا کریں گے
اب خبریں تفصیل سے....
پارلیمنٹ کا بجٹ سیشن آج سے شروع ہو رہا ہے۔ اِجلاس کے آغاز میں صدر جمہوریہ دو نوں ایوانوں کو خطاب کریں گے۔ یکم فروری کو پارلیمنٹ میں2021-22 کے لیے مالی بجٹ پیش کیا جا ئے گا۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار Paperless یعنی بغیر کاغذ پر لکھا ہوا بجٹ پیش ہوگا۔
کورونا وائرس کے پیش نظر راجیہ سبھا کی کار وائی صبح9؍ بجے سے دو پہر 2 ؍ بجے تک جبکہ لوک سبھا میں کام کاج شام 4؍ سے رات9؍ بجے تک جا ری رہے گا۔پہلا سیشن 15؍ فروری تک جاری رہے گا۔ اِس دوران 12 ؍ اجلاس منعقد ہو ں گے جبکہ دوسرے سیشن کا آغاز 8؍ مارچ سے ہوگا جو8؍ اپریل تک جا ری رہے گا۔
لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے کام کاج کو یقینی بنا نے کے لیے حکو مت نے کَل تمام سیاسی جماعتوں کی میٹنگ طلب کی ہے ۔ وہیں راجیہ سبھا کے اسپیکر ایم وینکیا نائیڈو نے بھی اِس خصوص میں آئندہ اتوار کو تما م سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا ہے۔
***** ***** *****
ریاست کے کھیل اور نو جوانوں کی بہبود کے وزیر سنیل کیدار نے کہا ہے کہ ہنر مند کھلاڑیوں کو سر کاری ‘ نیم سر کار ی اور دیگر شعبہ جات میں نوکری کے حصو ل کے لیے 5؍ فیصد Reservation کی خاطر قو می اور ریاستی ـChampionship مقابلوں میں60؍ فی صد شر کت کی شر ط کو نر م کیا جا ئے گا۔ وزیر موصوف نے کَل ممبئی میں یہ اعلان کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے کھیل کے مواقع اور تعلیمی قابلیت کی مدت ایک ہو تی ہے ۔ اِس لیے کھلاڑی دو نوں محاذوں پر یکساں توجہ نہیں دے سکتے۔ کیدار نے کہا کہ یہ فیصلہ اِس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے کہ کھلاڑی اکثر تعلیم میں پیچھے رہ جا تے ہیں اِس لیے ملازمت کے حصول میں دوسرے طلباء کا مقابلہ نہیں کر پا تے۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے ریاست کے پسماندہ علاقوں کے لیے اضافی فنڈ فراہم کر تے ہوئے قو می زرعی اور دیہی تر قیاتی بینک NABARD کو کریڈِٹ فراہمی کے بعد مقاصد کی تکمیل سے متعلق رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔NABARD کی جانب سے سال2021 -22؍ کا اسٹیٹ کریڈٹ پلان ابجیکٹیو لیٹر کَل وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں شائع کیا گیا۔ اِس موقعے پر وہ بول رہے تھے۔ اُنھوں کہا کہ کریڈٹ سپلائی کے لائحہ عمل پر عمل در آمد کے دوران پیش آنے والی مشکلات کو دور کرنے کے لیے بھی ہر تین مہینے کے بعد جائزاتی اجلاس منعقد کیا جائے گا اُنھوں نے لا ئحہ عمل پر تیزر رفتاری سے عمل در آمد کرنے کی ہدایت دی ہے۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت نے کَل یشونت رائو چو ہان ریاستی ادبی انعا مات اسکیم کے تحت2019 کے انعام پا نے والوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ اِن میںمراٹھواڑہ کے5؍ افراد شا مل ہیں۔ اورنگ آ باد کی سُنندا گورے کی ’’ نوی پر تِگیہ‘‘ نا می کتاب کو بچوں کے لیے ادبی خد مت کی خاطر دیئے جا نے والے بھا گوت ایوارڈ جبکہ پیٹھن کے سندیپ جگداڑے کے ’’ اسوا تاچاڈ‘‘ نامی شعری مجموعہ کو بہینا بائی چو دھری ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ شاعر منگتیش نا رائن کالے کو نظم کے مجموعے ’’ ما یا وی چے تحریر‘‘ کے لیے شاعر کیشو سوت ایوارڈ دیا گیا۔ انعام پانے والی دیگر شخصیتوں میں ڈرامہ نویس شفاعت خان‘ دھرم راج نمسرکر اشوک رانے ‘ حمید دابھولکر سمیت34؍ افراد شامل ہیں۔یہ انعامات کم از کم50؍ ہزار روپئے نقد اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ روپئے نقد اور سپاس نا مے پر مشتمل ہیں۔
***** ***** *****
ترمیم شدہ زرعی قوا نین کی واپسی اور دیگر زیر التواء مطالبات کی یکسوئی کے لیے سینئر سما جی خدمت گار انا ہزار ے کَل سے رالے گن سِدھی میں بھوک ہڑ تال کریں گے۔ کَل اُنہوں نے ایک خط کے ذریعے یہ اطلاع دی۔ اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ تین مہینوں کے دوران اُنہوں نے وزیر اعظم اور وزیر زراعت کو
5؍ مر تبہ خطو ط بھیجے ہیں تا ہم مسائل کا حل نہیں نکا لا گیا۔ ہزارے نے اپنے خط میں اِن تمام کار کنان سے جو اِس احتجاج کی حما یت کر تے ہیں امن اور عدم تشدد کا راستہ اختیار کر کے اپنے گالوں ‘ تحصیل اور کلکٹر دفتر کے رو برو احتجاج کر نے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
مہا راشٹر نو نِر مان سینا کے صدر راج ٹھا کرے کو کَل نئی ممبئی کی بیلا پور عدالت نے سمن جا ری کیا ہے۔ 26؍ جنوری2014 کو واشٹی ٹول پلا زہ میں کی گئی توڑ پھوڑ کے سلسلے میں ٹھاکرے کے خلاف واشی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اِس معا ملے میں عدالت میں پیش ہونے کے حکم کے با وجود ٹھا کرے غیر حاضر تھے۔ بالآخر اُنہیں6؍ فروری کو عدالت میں حاضر رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ناسک ضلع کے ایلو لہ تعلقے کی کاتر نی گرام پنچایت انتخا بات میں نشستوں کی نیلا می کے بعد اِس انتخابی عمل کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ریاست کے انتخا بی کمشنر یو پی ایس مدان نے کَل یہ اطلاع دی۔ انتخا بی کمشنر نے کا تر نی گرام پنچایت انتخا بات میں نشستوں کی نیلا می کی شکا یت ملنے کے بعد ضلع کلکٹر ‘ پولس سپرنٹنڈنٹ اور منماڑ کے ڈویژنل پولس افسر سے اِس خصوص میں رپورٹس طلب کی ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل مزید2؍ ہزار889؍کورونا مریضوں کا اندراج ہوا۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست بھر میں اب تک پائے گئے کورونامتاثرین کی مجموعی تعداد20؍ لاکھ 18؍ہزار413؍ ہو چکی ہے۔ ریاست میں کَل
50؍ مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے۔ ریاست میںاب تک 50؍ ہزار944؍ مریض علاج کے دوران فوت ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب کَل 3؍ ہزار181؍ مریض علاج کے بعد شفایاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 19؍ لاکھ23؍ ہزار178؍ کورونا مریض علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کل 4؍کورونا مریض علاج کے دوران چل بسے ۔ جبکہ مزید201؍ مریضوں کا اندراج ہوا۔ فوت ہونے والوں میں جالنہ کے 2؍ اورنگ آ باد اور بیڑ ضلعے کے فی کس ایک ایک مریض شامل ہیں۔
اورنگ آ باد اور لاتور ضلعے میں کَل فی کس 44 ؍ مریض پائے گئے ۔ اِسی طرح نا ندیڑ ضلعے میں
38؍ بیڑ میں32؍ ہنگولی اور عثمان آ باد ضلعے میں فی کس 13 ؍ مریض جالنہ میں 9؍ اور پر بھنی میںکَل
8؍ کورونا مریض پائے گئے۔
***** ***** *****
جالنہ ضلع کی474؍ اور 2025 میں تحلیل ہونے والی گرام پنچایتوں کے سر پنچ عہدوں کے لیے کَل
8؍ تحصیل دفتروں میں Reservation کے لیے قر عہ اندازی کی گئی ۔ اِس میں درج فہرست ذاتوں اور جماعتوں کے لیے اِس سے قبل ظاہر کی گئی نشتیں قائم رکھی گئی ہیں۔ پسمان دہ طبقات اور کھلے زمرے کے لیے چٹھیاں ڈال کر قر عہ اندازی کی گئی ۔ تمام8؍ تعلقہ جات میں خواتین کے لیے سر پنچ عہدوں کی50؍ فیصد نشستیں محفوط کی گئی ہیں۔
***** ***** *****
سینئر نقاد اور مصنف شنکر سارڈہ کا کَل پونے میں انتقال ہو گیا۔ وہ83؍ برس کے تھے۔ سارڈہ نے صحا فت ‘ تنقید اور بچوں کے ادب کے میدان میں تصنیفی کام انجام دیا۔ وہ بال سنمِتر نامی رسالے میں بچوں کے مضا مین کے ایڈیٹر اور ہفتہ واری میگزین سادھنا کے شریک ایڈیٹر تھے۔ اُن کی آنکھیں اُن کی خواہش کے مطا بق مر نے کے بعد عطیہ کی گئی ہیں۔
***** ***** *****
عثمان آ باد ضلع میں آئندہ31؍ جنوری کو قو می پولیو ٹیکہ اندازی مہم کے تحت ایک لاکھ73؍ ہزار بچوں کو ٹیکے لگا ئے جا ئیں گے ۔ ضلع کلکٹر دیو گائونکر نے یہ اطلاع دی۔ اِس مہم کے تحت صفر سے5؍ برس کے بچوں کو یہ ٹیکہ لگا یا جائے گا۔ اِس موقعے پر ضلع کلکٹر نے گنا توڑنے والے مزدوروں ‘ خا نہ بدوش مزدوروں اور تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں کے بچوں کی ٹیکہ اندازی کو یقینی بنا نے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
ناندیڑ کے جنوب وسطی ریلوے ڈویژن سے اب تک25؍ کسان ریلوے چلائی گئی ہیں۔ شعبہ ٔ ریلوے نے یہ اطلاع دی ۔ ریلوے کی جانب سے جاری کئے گئے مکتوب میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مارچ کے آخر تک مزید100؍ کسان ریلوے چلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اِن کسان ریل گاڑیوں میں مال بر داری پر50؍ فیصد کی سہولت دی گئی ہے جس کے سبب زرعی شعبے کو فری مارکیٹ دستیاب ہونے میں مدد ملے گی۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر
٭
پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج سے صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند کے خطبے سے شروع ہوگا
٭
ماہر کھلاڑیوں کو سر کاری ملازمت کے لیے کم از کم60؍فیصد شراکت کی شرط میں نر می ‘ کھیل اور نوجوانوں کی بہبود کے وزیر سنیل کیدار کا اعلان
٭
ریاستی حکو مت کی جانب سے2019 کے یشونت رائو چو ہان ادبی انعامات کا اعلان
٭
ریاست میں کَل پائے گئے 2؍ ہزار889؍ کورونا کے نئے مریض ‘ مراٹھواڑہ میں
4؍ کورونا مریضوں کی موت
اور
٭
ترمیم شدہ زرعی قوانین اور دیگر زیر التواء مطالبات کے لیے
بزرگ سماجی خدمت گار انا ہزر کل سے رالے گن سدھی میں بھوک ہڑ تا کریں گے
اِسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment