Saturday, 23 April 2022

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ : 23 ؍ اپریل 2022 وَقت : صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 23 April 2022

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۳   ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  اپریل  ۲۰۲۲ء؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے...


٭ ادبی شائقین کے تعا ون کے بغیر ادبی کشتی نہیں چل سکتی ‘ 95؍ ویں آل اِنڈیا مراٹھی سا ہتیہ سمیلن کے

افتتاح پر مخا طبت میں رکن پارلیمنٹ شرد پوار کا خیال‘  تا ہم انسانی اقدار کی پاسداری کے لیے 

تحریر ہو نا چا ہیے سمیلن کے صدر بھارت ساسنے کی اپیل

٭   مہا وِترن کو 2؍ ہزار میگا واٹ سے زیادہ بجلی فراہم ‘ بر قی کٹو تی میں معمو لی تسلّی 

٭ ایس ٹی ملازمین کو کام پر رجوع ہونے کے لیے ممبئی ہائی کورٹ نے دی گئی مدّت ختم‘ اب تک 75؍ ہزار ملازمین کام پر حاضر

٭ اسکو لی تعلیم میں زراعت اِس مضمون کو شامل کرنے کے نظر یہ سے ریاستی حکو مت غور کر رہی ہے 

٭ ریاست میں جماعت پنجم  او ر  ہشتم کے اسکا لر شِپ امتحا نات 20؍ جو لائی کو لیے جا ئیں گے

٭ اورنگ آباد 3؍ روزہ شیکسپیئر فیسٹیول کا کَل سے آ غاز

اور

٭ عثمان آ باد ضلعے کے تیر گرام پنچایت کی گھر پہنچ شفا ف پینے کے پانی گاڑی 


 

اب خبریں تفصیل سے....

ادبی شائقین کے تعا ون کے بغیر ادبی کشتی نہیں چل سکتی ۔ یہ بات راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے صدر رکن پارلیمنٹ شرد پوار نے کہی ہے ۔ وہ کَل لاتور ضلعے کے اُدگیر میں 95؍ ویں آل اِنڈیا مراٹھی ساہتیہ سمیلن کا افتتاح کرنے کے بعد مخا طب تھے ۔ سمیلن کے صدر بھارت ساسنے ‘ استقبالیہ صدر مملکتی وزیر سنجئے بنسوڑے ‘ مہا منڈل کے صدر کو تِک رائو ٹھا لے پاٹل ‘ دیا نپیٹھ ایوارڈ حاصل کر نے والے ادیب دامودر ماوجو‘ مراٹھی زبان کے وزیر سبھاش دیسائی ‘ ثقا فتی امور کے وزیر  نیز  لاتور کے سر پرست وزیر امِت دیشمکھ سمیت کئی معزیز شخصیتیں اِس موقعے پر موجود تھیں ۔ ادیب انسانی اقدار کی پاسداری کرنے والے تحریریں بڑے پیما نے پر تحریر کریں ۔ ایسی اپیل سمیلن کے صدر ڈاکٹر ساسنے نے کی ہے ۔ مراٹھی زبان کہنے واےل ملک میں دوسرے  او ر  دنیا میں 10؍ ویں نمبر پرہے ۔ یہ بات سُبھاش دیسائی نے اِس موقعے پر کہی ۔ اس طرح سا ہتیہ سمیلن دیگر ریاستوں میں منعقد ہو ایسا مطالبہ اُنھوں نے کیا ۔

دریں اثناء کتا بوں کی ریلی سے سمیلن کا آغاز ہوا ۔ اُدگیر شہر اور تعلقے کے مختلف اسکولوں  اور  کالجس کے طلباء مختلف ملبو سات میں کتا بوں کی ریلی میں شامل ہوئے ۔

***** ***** ***** 

مہا وِترن بر قی کمپنی کو2؍ ہزار میگا واٹ سے زیادہ بجلی فراہم ہونے کی وجہ سے ریاست کے شہر یوں کو بر قی کٹو تی میں کچھ حد تک تسلّی حاصل ہوئی ہے ۔ اِس میں سے 1311؍ میگا واٹ بجلی ادانی پاور کی جانب سے 

تا ہم 700؍ میگا واٹ بجلی مہا نِر مِتی کی جانب سے حاصل ہو گی ۔ اِس کی اطلاع مہا وِترن نے دی ہے ۔ اضا فی بجلی حاصل ہونے کی وجہ سے بر قی کٹو تی میں تخفیف ہو گی ۔ تاہم شہری کفا یت شعا ری سے بجلی کا استعمال کریں ۔ ایسی اپیل مہا وِترن کی جانب سے کی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

اِسی بیچ بر قی کٹو تی ختم کرنے کے ساتھ ساتھ غیر منقطع بر قی فراہمی کرنے کی حکو مت کی کوشش ہے ۔ یہ بات نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہی ہے ۔ وہ کَل پونے میں صحا فیوں سے مخاطب تھے ۔ چھتیں گڑھ ریاست کی ایک کوئلے کی کان خریدنے کی ریاستی حکو مت کی کوشش جاری ہیں ۔ اِس کی اطلاع نائب وزیر اعلیٰ نے اِس موقعے پر دی ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں بر قی کٹو تی جاری ہو تے ہوئے سِکیو ریٹی ڈپا زٹ کی رقم دُگنی کر کے حکو مت نے صا رفین کے جیب پر قینچی چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریاستی حکو مت کی یہ چال چلنے نہیں دی جا ئے گی ۔ ایسا اشا رہ رکن اسمبلی چندر شیکھر با ون کُڑے نے دیا ہے ۔ وہ کَل ناگپور میں صحا فیوں سے مخاطب تھے ۔

***** ***** ***** 

ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن- ایس ٹی  ہڑ تالی ملازمین کو کام پر جوع ہونے کے لیے ممبئی ہائی کورٹ نے دی گئی مدّت کَل ختم ہو گئی ۔ اب تک 75؍ ہزار ملازمین کام پر رجوع ہو گئے ہیں ۔ اِس کی اطلا ع ایس ٹی کارپوریشن نے دی ۔ ملازمت سے بر طرف کیے گئے ملازمین کو کام پر حاضر ہونے کے لیے عدالت نے دیے 4؍ ہفتوں کی مدّت

 27؍ اپریل کو ختم ہو گئی ۔ اِس کی وجہ سے 28؍ اپریل سے تمام ملازمین کام پر حاضر ہو جا ئیں گے ۔ ایسا تیقن ایس ٹی عوامی رابطہ آفیسر راجن شیلار نے ظا ہر کیا ہے ۔

***** ***** ***** 

راشٹر وادی کانگریس کے رہنما نواب مَلِک پر ED نے کی گئی کار وائی کے خلاف مدا خلت کرنے سے سپریم کورٹ نے انکار کر دیا ہے ۔ بد نام زما نہ دائود ابراہیم سے متعلق تقریباً 300؍ کروڑ کی مِلکیت کا کاروبار کرنے والی کمپنی سےتعلق رکھنے کے جرم میںED نے ملک کو23؍ فروری کو حراست میں لیا ۔ فی الحال وہ آر تھر روڈ جیل میں عدالتی کسٹڈی میں ہیں ۔ED نے مَلِک کی مختلف جائیدادیں ضبط کی۔ اِس کار وائی کے خلاف اِنٹریم ضمانت حاصل کرنے کے لیے اُنھوں نے سپریم کورٹ میں در خواست کی تھی ۔ تاہم فی الحال اِس معاملے کی جانچ جاری ہے  اس لیے مداخلت کرنے سے انکار کر تے ہوئے سپریم کورٹ نے مَلِک کی در خواست مسترد کر دی ۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 



اِسی بیچ نواب مَلِک پر 5؍ ہزار صفحوں کا چارج شیٹ داخل ہونے پر بھی اُنھیں کا بینہ میں رکھ کر وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے مہا راشٹر کی تو ہین کر رہے ہیں ۔ ایسی تنقید بھارتیہ جنتا پارٹی نے کی ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل کووِڈ وباء کے نئے 121؍ مریضوں کی شناخت ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد78؍ لاکھ76؍ ہزار503؍ ہو گئی ہے ۔ اِس وباء کی وجہ سے کَل ریاست میںکوئی موت واقع نہیں ہوئی ۔ ریاست میں اب تک اِس وباء کی  وجہ سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ

47؍ ہزار831؍ ہے ۔ شرح اموات ایک ا عشا ریہ 87؍ فیصد ہے ۔ کَل66؍ مریض صحت یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک77؍ لاکھ 27؍ ہزار855؍ مریض کورونا وائرس وباء سے نحات حاصل کر چکے ہیں ۔ کووِڈ سے نجات کی شرح98؍ اعشا ریہ 11؍ فیصد ہو گئی ہے ۔ ریاست میں فی الحال 817؍ مریضوں کا علاج جا ری ہیں ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل2؍ کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ اِس میں اورنگ آباد  اور  ناندیڑ اضلاع میں

 فی کس ایک مریض پا یا گیا ۔ بیڑ  ‘  جالنہ  ‘ ہنگولی  ‘ لاتور ‘  عثمان آ باد  اور  پر بھنی اضلاع میں کَل ایک بھی نیا کورونا وائرس سے متاثرہ مریض نہیں پا یا گیا ۔

***** ***** ***** 

اسکولی تعلیم میں زراعت اِ س مضمون کو شامل کرنے کے نظر یہ سے غور کیا جا رہا ہے ۔ یہ بات وزیر زراعت دادا بھو سے نے کہی ہے ۔ وہ کَل پر بھنی میں وسنت رائو نائک مراٹھواڑہ زرعی یو نیور سٹی کے24؍ ویں تقسیم اسناد ات تقریب سے مخا طب تھے ۔ گور نر اِسی طرح چانسلر بھگت سنگھ کوشیاری کنے تقسیم اسناد ات تقریب میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے راہ نمائی کی ۔

***** ***** ***** 

ریاستی ایگزامِنیشن کونسل کی جانب سے لیے جانے والے جماعت پنجم  اور  ہشتم کے اسکالر شِپ کے امتحا نات 20؍ جولائی کو ریاست کے تمام اضلاع میں وقتِ واحد میں لیے جا ئیں گے ۔ کورونا کے پھیلائو کی وجہ سے گزشتہ سال اسکالر شِپ کے امتحان تاخیر سے ہوئے تھے ۔

***** ***** ***** 

آسان انگریزی زبان میں ڈرامے تحریر کرنے کی وجہ سے شیکسپیئر آج بھی پوری دنیا میں زندہ ہے ۔ ایسا خیال پروفیسر ڈاکٹر مستجیب خان نے ظاہر کیا ہےب ۔ آل اِنڈیا ساہتیہ پریشد  اور  سر سوتی بھون تعلیمی اِدارے کی جانب سے اورنگ آباد میں منعقد شیکسپیئر فیسٹیول کا کَل ڈاکٹر خان کے ہاتھوں افتتاح ہوا ۔ اِس موقعے پر وہ مخا طب تھے ۔

***** ***** ***** 

عثمان آ باد ضلعے کے تیر گرام پنچایت کی جانب سے گائوں میں

Six RO

   یعنی شفاف پینے کے پا نی کا پرو جیکٹ قائم کیا گیاہے۔ 2؍ پرو جیکٹ تجویز کیے گئے ہیں ۔ تاہم کچھ دشواریوں کی وجہ سے شہر یوں  کو

 RO  Plant  تک جا کر پانی  لینا دشوار تھا ۔ اِس کے مدّ نظر تیر گرام پنچایت نے شفاف پینے کے پانی کی گاڑی فراہم کی ہے ۔ یہ گاڑی گھر گھر پہنچ کر پانی فراہم کرے گی ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ کے علا وہ ریاست کے دیگر چند مقا مات پر کَل بارش ہونے کا قیاس ہے ۔ 24؍ اپریل کو وِدربھ کے علا وہ ریاست کے باقی ماندہ علاقوں میں چند مقا مات پر بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ بارش ہونے کاقیاس پونا محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے ۔

***** ***** ***** 




آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے ...

٭ ادبی شائقین کے تعا ون کے بغیر ادبی کشتی نہیں چل سکتی ‘ 95؍ ویں آل اِنڈیا مراٹھی سا ہتیہ سمیلن کے

افتتاح پر مخا طبت میں رکن پارلیمنٹ شرد پوار کا خیال‘  تا ہم انسانی اقدار کی پاسداری کے لیے 

تحریر ہو نا چا ہیے سمیلن کے صدر بھارت ساسنے کی اپیل

٭   مہا وِترن کو 2؍ ہزار میگا واٹ سے زیادہ بجلی فراہم ‘ بر قی کٹو تی میں معمو لی تسلّی 

٭  ایس ٹی ملازمین کو کام پر رجوع ہونے کے لیے ممبئی ہائی کورٹ نے دی گئی مدّت ختم‘  اب تک 75؍ ہزار ملازمین کام پر حاضر

٭  اسکو لی تعلیم میں زراعت اِس مضمون کو شامل کرنے کے نظر یہ سے ریاستی حکو مت غور کر رہی ہے 

٭ ریاست میں جماعت پنجم  او ر  ہشتم کے اسکا لر شِپ امتحا نات 20؍ جو لائی کو لیے جا ئیں گے 

٭ اورنگ آباد 3؍ روزہ شیکسپیئر فیسٹیول کا کَل سے آ غاز

اور

٭ عثمان آ باد ضلعے کے تیر گرام پنچایت کی گھر پہنچ شفا ف پینے کے پانی گاڑی 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭




No comments:

आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 03.10.2026 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 03 October 2026 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत...