आकाशवाणी औरंगाबादची बातमीपत्र AIR CHHATRAPATI SAMBHAJINAGAR NEWS
Thursday, 3 November 2022
Text - آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی اُردو خبریں-بتاریخ: 03 نومبر 2022‘ وقت: صبح 09:00-09:10
::::: سرخیاں:::::: پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں: ٭ اکتوبر میں ہوئی بارش کے باعث ہونے والے نقصانات کا بھی کسانوں کو معاوضہ ادا کرنے کا ریاستی کابینہ کا فیصلہ۔ ٭ ایتھینال کے اضافہ شدہ نرخوں کو مرکزی کابینی کمیٹی برائے اقتصادی اُمور کی منظوری۔ ٭ نائٹروجن‘ فاسفورس اور پوٹاشیم آمیز کھادوں کیلئے مرکزی حکومت کی 51 ہزار 875 کروڑ روپئے کی امداد۔ ٭ اندھیری مشرق اسمبلی حلقے کے ضمنی انتخاب کیلئے آج رائے دہی۔ ٭ پیٹھن کے جائیکواڑی ڈیم میں تیرتا ہوا شمسی توانائی منصوبہ لگانے کا مرکزی مملکتی وزیرِ خزانہ ڈاکٹر بھاگوت کراڑ کا عندیہ۔ اور۔۔٭ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ ٹورنامنٹ میں بھارت کی بنگلہ دیش کے خلاف سنسنی خیز فتح۔ ***** ***** *****
ایتھینال کی اضافہ شدہ نرخوں کو مرکزی کابینہ کی کمیٹی برائے اقتصادی اُمور نے منظوری دے دی۔ وزیرِ پیٹرولیم ہردیپ سنگھ پوری نے کل نئی دہلی میں یہ اطلاع دی۔ سی زمرے میں راب سے تیار کردہ ایتھینال کی قیمت فی لیٹر 46 روپئے 66 پیسے سے بڑھا کر 49 روپئے 41 پیسے کردی گئی ہے‘ جبکہ اے زمرے میں یہ شرح 59 روپئے 8 پیسے سے بڑھا کر 60 روپئے 73 پیسے کردی گئی ۔ آئندہ یکم دسمبر سے 31 اکتوبر 2023 تک یہ شرح نافذالعمل رہے گی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 04 March 2025 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...
-
Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 05 March 2025 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...
-
Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 29 July 2025 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत्...
No comments:
Post a Comment