Friday, 23 December 2022

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 23 ؍ دسمبر 2022 ؁ ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 23 December 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۳؍  دسمبر   ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


سب سےپہلے خاص خبروں کی سر خیاں 

 ... 

٭ کورونا سے متعلق تمام اصو لوں پر عمل کرنا ضروری  ‘  وزیر اعظم کی اپیل 

٭ ریاست میں نئے سرے سے کورونا ٹاسک فورس کے قیام کا فیصلہ تمام اضلاع میں رابطہ وزیروں کو صحت سے متعلق سہو لیات تیار رکھنے کو یقینی بنا نے کی ہدایت 

٭ دِشا سالیان کی موت کی خصو صی تفتیشی ایجنسی کے ذریعے جانچ کرنے کا نائب وزیر اعلیٰ کا اعلان 

٭ قانون ساز کونسل کی ڈِپٹی چیئر پر سن  نے ممبئی کے رکن پارلیمان پر جِنسی ہراسانی معاملے میں عائد الزام کی خصو صی جانچ اِدارے کے ذریعے تفتیش کرنے کی دی ہدایت

٭ راشٹر وادی کانگریس کے ریاستی صدر جینت پاٹل پر اسپیکر کے خلاف نا زیبا الفاظ استعمال کرنے کی پا داش میںمعطل

٭ مشہور ادیب پر وین باندیکر  اور  ترجمے کے لیے پر مود مجُمدار کو ساہتیہ اکیڈ می ایوارڈ ظاہر

اور

٭ دوسرے ٹیسٹ کر کٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پہلی اِننگز میں بنائے 227؍  رن   فی الحال بھارت بِنا کسی نقصان کے 19؍ رنوں پر 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ چین سمیت دیگر ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسمBF-7؍ کے پائے جانے کے پس منظر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا سے متعلق تمام اصول و ضوابط کی پاس داری کرنے کو ضروری قرار دیا ہے ۔ کورونا سے متعلق صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس سے کَل وزیر اعظم خطاب کر رہے تھے ۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے طیران گاہوں پر خصو صی دھیان دینے کے احکا مات متعلقہ افسران کو دیے ہیں ۔ انہوں نے ریاستوں کو  کورونا کے لیے آکسیجن سِلینڈر  ‘ آکسیجن تیار کرنے والی مشنری ‘  وینٹی لیٹرس  اور  دیگر ساز و سامان کے حصول کو یقینی بنا نے کے لیے کہا ہے ۔ 

جناب مو دی نے آنے والے تہواروں کے موقعے پر شہر یان سے ماسک کے استعمال  ‘  ضعیف  اور  بیمار شہر یوں کو خصو صی توجہ دینے کی اپیل کی ہے ۔وزیر اعظم نے دوائیں ‘  ٹیکے  اور  اسپتالوں میں بستروں کی فراہمی   اور  اُن کی قیمتوں پر نظر رکھنے کی بھی ہدایت دی ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کورونا کی صورت حال سے متعلق جائزہ لیا گیا ۔ اِس اجلاس میں نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس  ‘  وزیر صحت تا نا جی سا وَنت  اور  طِبّی تعلیم کے ریاستی وزیر گریش مہا جن موجود تھے ۔ اِس موقعے پر نئے سر ے سے کورونا ٹاسک فورس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ نے اِس میٹنگ میں تمام اضلاع کے رابطہ وزیروں سے طِبّی سہو لیات تیار رکھنے  کو یقینی بنا نے کی ہدایت دی ہے ۔ ریاستی کا بینہ کے اجلاس میں بھی اِس معاملے پر تبا دلۂ خیال کیا گیا ۔

***** ***** ***** 

ریاست کے وزیر صحت تا نا جی ساوَنت نے کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ BF-7؍ کے ایک بھی مریض کی ریاست میں موجود گی سے انکار کیا ہے ۔ وزیر موصوف نے کَل قانون ساز اسمبلی میں یہ اطلاع دیتے ہوئے عوام سے ماسک کا استعمال کرنے ‘  ہجوم کے مقام پر محفوظ فاصلہ بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے ۔

***** ***** ***** 

آنجہا نی فلم ادا کار سوشانت سنگھ راجپوت کی سیکریٹری دِشا سالیان کی موت سے متعلق تفتیش خصو صی جانچ ایجنسی کے ذریعے کی جائےگی ۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کَل قانون ساز کونسل میں یہ اعلان کیا ۔ 

دریں اثناء اِس معاملے پر شیو سینا قائد آدِتیہ ٹھا کرے نے نامہ نگاروں سے بات کر تے ہوئے حکو مت پرتنقید کی ۔ انھوں نے کہا کہ ہم گورنر کو ہٹا نے کا مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں جنھوں نے مہاراشٹرکی ‘  مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی  کی  ‘  شیواجی مہاراج  اور  مہا تما پھُلے کی بے عزتی کی ۔ اُن کو بچانے کےلیے یہ کوشش کی جا رہی ہے ۔

***** ***** ***** 

قانون ساز اسمبلی کےاسپیکر راہُل نار ویکر سے متعلق نا شائستہ الفاظ  استعمال کرنے پر راشٹر وا دی کانگریس قائد جینت پاٹل کو ناگپور اسمبلی اجلاس کے مدت تک کے لیے معطل کر دیا گیا ہے ۔ اسمبلی امور کے وزیر چندر کانت پاٹل نے جینت پاٹل کی معطلی کی تجویز پیش کی ۔ جِسے منظور کیا گیا ۔ اِس معاملے میں حزب اختلاف کے قائد اجیت پوار نے افسوس کا اظہار کیا ۔ جس کے بعد مخالف جماعتوں کے اراکین نے واک آئوٹ کیا ۔ اِس فیصلے کے خلاف راشٹر وادی کانگریس کی جانب سے اسمبلی بھون کے باہر احتجاج کیا گیا  اور  جینت پاٹل کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی ۔

***** ***** ***** 

قانون ساز کائونسل میں کَل مخالف جماعتوں کے ارکین کی جانب سے مطالبہ کرنے پر ڈِپٹی چیر پر سن نیلم گورہے نے ممبئی کے رکن پارلیمان کی جنسی ہراسا نی معاملے میںخصو صی جانچ ایجنسی کے ذریعے تفتیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اِس رکن پارلیمان  پر ایک دوشیزہ کو پھنسا کر اُس کی عصمت ریزی کرنے کا الزام ہے ۔ اُن کا نام لیے بغیر شیو سینا اراکین  منیشا کائندےاور  انیل پرَب نے یہ معاملہ ایوان میں اٹھا یا ۔ اُنھوں نے کہا کہ حزب اقتدار جماعت کے دبائو کے سبب پولس نے اب تک اِس معاملے میں جرم داخل نہیں کیا ہے ۔

***** ***** ***** 

اب سماعت فرمائیں ایک ضروری اعلان

سامعین ‘آکاشوانی اورنگ آباد کی علاقائی خبررساں اِکائی سے نشر ہونے والی اُردو خبروں کیلئے نیوزریڈر اور مترجم درکارہیں۔ درخواست گذارکی عمر یکم جنوری 2023؁ء   کو21 ؍ تا 50؍ برس کے درمیان ہونالازمی ہے۔علاوہ ازیں درخواست گذار  کا اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن حدود کا ساکن ہونا ضروری ہے۔ بیرون شہر کے

درخواست گذاروں کی درخواست پرغورنہیں کیاجائیگا۔

اس عہدے سے متعلق دیگر تفصیلات  اور  درخواست فارم  آکاشوانی اورنگ آباد کے ریجنل نیوز یونٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ 



خواہشمند افراداپنی درخواست  فیس کے ساتھ ’’ہیڈآف آفس آکاشوانی اورنگ آباد ،جالنہ روڈ اورنگ آباد

 431005 ‘‘پر اسپیڈ پوسٹ  یا  بذریعہ ڈاک 10؍جنوری 2023  ؁ءتک بھیج سکتے ہیں۔

 اعلان ختم ہوا

***** ***** ***** 


قانون ساز کائونسل میں کَل نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے بتا یا کہ بجلی فراہم کرنے والی کمپنی مہا وِترن میں خالی عہدے جلد پُر کیے جائیں گے ۔ انھوں نےبتا یا کہ اِس سر کاری کمپنی میں فی الحال تکنیکی  اور  غیر تکنیکی ملازمین کے کم و بیش 26؍ ہزار648؍ عہدے خالی ہیں ۔ پھڑ نویس نے کہا کہ کانٹریکٹ کی بنیاد پر کام کرنے والے ملازمین کی راست بھر تی نہیں کی جا سکتی  تاہم  اُنھیں ہر برس کے حساب سے مزید نمبرات دے کر تقررات کے دوران فوقیت دی جائے گی ۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ حکو مت کا الیکٹریسٹی کارپوریشن کی نجی کاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔

***** ***** ***** 

مشہور ادیب پر وین باندیکر کو اُن کے ناول  ’’  اُجویا  سونڈا  چیا  باہولیا  ‘‘  کے لیے ساہتیہ اکیڈ می ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ملک کی23؍ مختلف زبانوں میں23؍ کتابوں کو یہ ادبی اکیڈ می انعامات ظاہر کیے گئے ہیں ۔ بہترین تر جمے کے لیے دیے گئے انعامات میں صبا نقوی  کی انگریزی کتاب   ’’  اِن گُڈ فیتھ  ‘‘  کے مراٹھی تر جمے

  ’’  سلاکھیا چے پر دیش  ‘   شودھ سہیشنو  بھارتاچا  ‘‘   کو شامل کیا گیا ہے ۔ جس کے متر جم  پر مود مجُمدار ہے ۔ ساہتیہ انعام کے طور پر ایک لاکھ روپئے نقد جبکہ تر جمے کے لیے50؍ ہزار  روپئے دیے جاتے ہیں ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد ضلعے کے دولت آ باد قلعے کے اطراف قبضہ جات آئندہ31؍ تاریخ تک ہٹا لیے جا ئیں ور نہ سخت کار وائی کی جائے گی ۔ ضلع کے کلکٹر آستِک کمار پانڈے نے کَل یہ انتباہ دیا ۔ اورنگ آباد  شہر میں G-20؍ کانفرنس کے انعقاد کے پیش نظر کی گئی میٹنگ میں ضلع کلکٹر پانڈے ‘  میونسپل کمشنر ابھیجیت چو دھری  اور  پولس سپرنٹنڈنٹ منیش کلوا نیا نے بی بی کا مقبرہ   ‘   دولت آباد قلعہ  اور  ایلو رہ کے غاروں کے اطراف نا جائزہ قبضہ جات ہٹا نے کے احکا مات متعلقہ عہدیداران کو دیے ہیں ۔

***** ***** *****

بھارت نے کَل بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کرکٹ میچ میں بنا کسی نقصان کے19؍رن بنا ئے ۔ ڈھا کہ میں کھیلے جا رہے اِس مقابلے میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کر نے کا فیصلہ کیا ۔ بھارت کے اُمیش یادو   اور  روی چندرن اَشوِن نے 4 - 4؍  جبکہ جئے دیو اُناڈکٹ  نے2؍ وکٹ لیے ۔ بنگلہ دیش کی ٹیم227؍ رن بنا کر آل آئوٹ ہو گئی ۔ کَل کھیل کے اختتام پر بھارتی ٹیم کے کپتان  کے  ایل  راہُل  اور  شُبھ من گِل 14؍ رنوں پر کھیل رہے تھے ۔

***** ***** ***** 

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر  ...


٭ کورونا سے متعلق تمام اصو لوں پر عمل کرنا ضروری  ‘  وزیر اعظم کی اپیل 

٭ ریاست میں نئے سرے سے کورونا ٹاسک فورس کے قیام کا فیصلہ تمام اضلاع میں رابطہ وزیروں کو صحت سے متعلق سہو لیات تیار رکھنے کو یقینی بنا نے کی ہدایت 

٭ دِشا سالیان کی موت کی خصو صی تفتیشی ایجنسی کے ذریعے جانچ کرنے کا نائب وزیر اعلیٰ کا اعلان 

٭ قانون ساز کونسل کی ڈِپٹی چیئر پر سن  نے ممبئی کے رکن پارلیمان پر جِنسی ہراسانی معاملے میں عائد الزام کی 

خصو صی جانچ اِدارے کے ذریعے تفتیش کرنے کی دی ہدایت

٭ راشٹر وادی کانگریس کے ریاستی صدر جینت پاٹل پر اسپیکر کے خلاف نا زیبا الفاظ استعمال کرنے کی 

پا داش میںمعطل

٭ مشہور ادیب پر وین باندیکر  اور  ترجمے کے لیے پر مود مجُمدار کو ساہتیہ اکیڈ می ایوارڈ ظاہر

اور

٭ دوسرے ٹیسٹ کر کٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پہلی اِننگز میں بنائے 227؍  رن   فی الحال بھارت بِنا کسی نقصان کے 19؍ رنوں پر 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭


No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 19.04.2026 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 19 April 2026 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत...