Tuesday, 21 March 2023

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 21 ؍ مارچ 2023 ؁ ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 21 March 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۱؍  مارچ  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے  ... 


٭ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ساتھ گفت و شنید کے بعد ریاستی سر کاری ملازمین کی گزشتہ 7؍یوم سے جاری

ہڑ تال ختم 

٭ غیر موسمی بارش  اور  ژالہ باری کی وجہ سے ہوئے نقصان زدہ علاقوں کے آئندہ 2؍ یوم میں پنچ نا مے 

مکمل ہوں گے  ‘  بعد ازاں کسانوں کی منا سب امدا کی جائے گی ‘  وزیر اعلیٰ کا تیقن 

٭ ریاست میں تمام ریت کی نیلا می بند کرنے محصول وزیر رادھا کرشن وِکھے پاٹل کا قانون ساز اسمبلی میں اعلان

٭ بیڑ ضلعے میں جل جیون ابھیان کاموں میں بے ضابطگی کی اعلیٰ سطحی جانچ کرنے  تاہم  دھارا شیو ضلعے میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل پارک قائم کرنے کا ریاستی حکو مت کا اعلان

اور

٭ خواتین پریمیئرلیگ مقابلوں میں کل ہوئے مقابلے میں یو پی  واریئرس  اور  دِلّی کیپیٹل کامیاب


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ساتھ ہوئی بات چیت کے بعد ریاستی سر کاری ملازمین تنظیموں نے 7؍ یوم سے جاری اپنی ہڑ تال کل واپس لے لی ۔ قدیم پینشن اسکیم عائد کرنے سمیت دیگر مطالبات پر یہ ہڑ تال جاری تھی ۔ ملازمین تنظیموں کی 16؍ افراد کی سُکانو کمیٹی کے وفد نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ گفت و شنید کی ۔ اشس میٹنگ میں قدیم پینشن اسکیم عائد کی جا ئے گی ایسا تیقن وزیر اعلیٰ نے دیا ۔ ملازمین تنظیموں کے رہنمائوں نے صحا فیوں سے مخاطبت میں یہ بات کہی ۔ اِسکی وجہ سے آج سے تمام ملازمین کا م پر رُجوع ہو ں گے ۔

***** ***** ***** 

ریاستی سر کاری ملازمین نے ہڑتال واپس لینے کے ضمن میں نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے تمام تنظیموں  اور  سر کاری ملازمین کا شکریہ ادا کیا ۔ وہ کل ناگپور میں میڈیا سے مخاطب تھے ۔ یہ بات چیت سے راستہ نکلتا ہے ۔ وہ بات چیت ہم نے کی ۔ یہ بات اُنھوں نے کہی ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں غیر موسمی بارش  اور  ژالہ باری کی وجہ سے نقصان  زدہ علاقوں کے پنچ نا مے مکمل کرنے کا کام جنگی پیمانے پر جاری ہیں ۔ آئندہ2؍ یوم میں پنچ نا مے مکمل ہو جائیں گے ۔ بعد ازاں کسانوں کی منا سب امداد کی جا ئے گی ۔ ایسا تیقن وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کل قانون ساز کونسل میں دیا ۔ حزب مخالف پارٹی رہنما امبا داس دانوے نے ژالہ باری سے متاثرہ کے ضمن میں تحریک التواء پیش کی ۔اِس پر بحث کا وہ جواب دے رہے تھے ۔ غیر موسمی بارش  اور  ژالہ باری کی وجہ سے ایک لاکھ39؍ ہزار222؍ ہیکٹر اراضی متاثر ہوئی ہے ۔ ایسا پرائمری انداز ہے ۔ 2؍ یوم میں حتمی اعداد و شمار حاصل ہو ںگے ۔ یہ بات کہتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکو مت کسانوں کےساتھ کھڑی ہے ۔

بوگس بیچ  اور  کھاد فراہم کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت کار وائی کی جائے گی ۔ یہ بات وزیر زراعت عبد الستار نے بحث کا جواب  دیتے ہوئے کہی ۔

***** ***** ***** 

قانو ساز اسمبلی میں کل غیر موسمی بارش کی وجہ سے ہوئے کسانوں کے نقصان  ‘  وقت پر نہ ہونے والے پنچ نا مے  ‘  قدیم پینشن اسکیم کے لیے جاری احتجاج کی وجہ سے طلباء کا ہونے والا نقصان  ‘  اِن موضوعات پر تمام کام کاج بازو رکھ کر بحث کرنے کا حزب مخالف کے قانون 57؍ کےتحت تجویز قانون ساز اسمبلی میں پیش کی گئی ۔ 

ریاست میں ژالہ باری  اور  غیر موسمی بارش کی وجہ سے زراعت  اور  مویشیوں کا بڑے پیما نے پر نقصان ہواہے  تاہم  حکو مت مکمل طور پر مایوس ہے ۔ ہنوز نقصانات کے پنچ نا مے جاری ہیں ۔ اِس کی وجہ سے کسانوں کی حالت خراب ہو گئی ۔ ایسی تنقید حزب مخالف پارٹی رہنما اجیت پوار نے کی ہے ۔

ریاستی حکو مت کسانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے ۔ کسانوں کو حتمی الامکان امداد کی جائے گی ۔ یہ بات دیہی تر قیاتی وزیر گریش مہا جن نے کہی ہے۔

***** ***** ***** 

ریاست کے نجی اِداروں کے پرائمری  ‘  ثانوی  اور  اعلیٰ ثانوی اسکولس  سمیت دیگر غیر تدریسی ملازمین کو تابع میں لینے کی حکو مت کی تیاری ہے ۔اسکولی تعلیمی وزیر دیپک کیسر کر نے کل قانون ساز کونسل میں یہ با ت کہی ۔ پرائمری  ‘  ثانوی  اور  اعلیٰ ثانوی اسکولس  کو Non Salary Grant دینے کا مسئلہ اساتذہ رکن اسمبلی کِرن سر نائک نے پیش کیا تھا ۔ نجی اِداروں کے اسکولوں کو تابع لینے کے ضمن میں وزیر اعلیٰ  ‘  نائب وزیر اعلیٰ ‘  اِداروں کے انتظامیہ  سے بات چیت کر کے منصوبہ بندفیصلہ کیا جائے گا ۔ ایسی ہدایت ڈِپٹی اسپیکر نیلم گورہےنے دی ہے ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


ریاست میں تمام ریت کی نیلا می بند کرنے کا اعلان محصول وزیر رادھا کرشن وکھے پاٹل نے کل قانون ساز اسمبلی میں کیا ۔ مالی بجٹ میں محصول  اور  شعبہ جنگلات کے فنڈ کے مطالبات پر مخاطبت میں اُنھوں نے یہ اعلان کیا ۔ ریت کی نئی ڈیپو اسکیم حکو مت کی جانب سے شروع کی جا  رہی ہے ۔ کالے بازار میں 8؍ ہزار  روپئے سے ملنے والی ریت ساڑھے چھ سو روپئے براس سے حاصل ہو گی ۔ یہ بات اُنھوں نے کہی ۔ اِس کی وجہ سے ریت ما فیاکی غنڈہ گردی مکمل طو رپر بند ہو جائے گی ۔ یہ بات وِکھے پاٹل نے کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں مختلف کالجس میں Clock Hour   کی بنیاد پر تدریس کرنے والے پروفیسرس کی اعزازی رقم میں اضا فہ کرنے کافیصلہ ریاستی حکو مت نے لیا ہے ۔  اِن پروفیسرس کو اب800؍ روپیوں سے ایک ہزار  روپئے تک اعزازی رقم حاصل ہوگی ۔ تجر بے کار  اور  صنعتی شعبوں کے ماہرین کےلیے حکو مت نے  نئے گریڈ جاری کیے ہیں ۔ اُنھیں فی گھنٹہ 1500؍ روپئے دیے جائیں گے ۔ اِس کی اطلاع اعلیٰ  اور  تکنیکی تعلیمی وزیر چندر کانت پاٹل نے قانون ساز اسمبلی میں دی ۔

***** ***** ***** 

بیڑ ضلعے میں جل جیون ابھیان کے کاموں میں بے ضابطگی کےضمن میں اعلیٰ سطحی جانچ کرنے کی ہدایت دی گئ ہے ۔ یہ بات آبی فراہمی وزیر گلاب رائو پاٹل نے کل قانون ساز اسمبلی میں کہی ۔ رکن نمیتا مُندڑا نے بیڑ ضلع پریشد کی معرفت عمل در آمد کیے جانے والے جل جیون ابھیان کے کاموں میں بے ضابطگی پر توجہ دلائو تحریک پیش کی تھی ۔ ڈویژنل کمشنر کے حکم کے مطا بق اسسٹنٹ کمشنر تر قیات کی صدارت میں 4؍ رکنی جانچ کمیٹی تشکیل کر کے جانچ کی گئی ہے ۔ اِس میں خا طی افراد پر کار وائی کی جائے گی ۔ اِس کی اطلاع پاٹل نے دی ۔

***** ***** ***** 

دھارا شیو ضلعے میں مہاراشٹر صنعتی تر قیاتی کارپوریشن کی معرفت ٹیکنیکل ٹیکسٹائل پارک قائم کرنے کا اعلان وزیر صنعت اُدئے سامنت نے کل قانون ساز اسمبلی میں کیا ۔ رکن اسمبلی رانا جگجیت سنگھ پاٹل نے پیش کیے گئے توجہ دلائو سوال کا وہ جواب دیتے ہوئے مخاطب تھے ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے میں گلّے بور گائوں میں ادرک ریسرچ سینٹر قائم کرنے کے لیے 3؍ ماہ میں عمل مکمل کر کے فنڈ فراہم کیا جائے گا ۔ ایسا اعلان وزیر زراعت عبد الستار نے کل قانون ساز کونسل میں کیا ۔ کسانوں کے مختلف مسائل کے ضمن میں کل قانون ساز کونسل میں حزب مخالف کی جانب سے بحث کی گئی ۔ اِس موقعے پر گلّے بور گائوں میں ادرک ریسرچ سینٹر قائم کرنے کے سلسلے میں مالی بجٹ میں فنڈ کا اعلان نہیں کیا گیا ۔ یہ بات رکن اسمبلی ستیش چو ہان نے کہی ۔ اِس موقعے پر ستار نے یہ اعلان کیا ۔

***** ***** ***** 

خواتین پریمپئر لیگ مقابلوں میں کل یو پی واریئرس ٹیم نے گجرات جوائنٹس کو 9؍ وکٹس سے شکست دیدی ۔گجرات جوائنٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کرت نے کا فیصلہ کیا  اور  مجوزہ20؍ اوورس میں 6؍ وکٹس کے نقصان پر 178؍ رنز بنا ئے ۔ مقابلے کی ایک گیند باقی رکھتے ہوئے یو پی واریئرس نے یہ ہدف حاصل کر لیا ۔

دیگر ایک مقابلے میں دِلّی کیپیٹل نے ممبئی اِنڈینس  سے  9؍ وکٹس سے کامیابی حاصل کی ۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے ممبئی نے 110؍ رنز کا نشانہ دیا ۔ دِلّی کیپِٹل نے یہ نشانہ 9؍ ویں  اوور میں حاصل کر لیا۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے میں گنّا توڑ مزدوروں کو خاص شناختی کارڈس دینے کے ساتھ  اُن خاندانوں کے خواتین   اور  بچوں کی مفت صحت جانچ کی جا ئے ۔ ایسی ہدایت ضلع کلکٹر آستِک کمار پانڈے نے دی ہے ۔ ۔ اِس ضمن میں میٹنگ سے وہ کل مخاطب تھے ۔

***** ***** ***** 


آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاںدوبارہ سماعت کیجیے   ...

٭ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ساتھ گفت و شنید کے بعد ریاستی سر کاری ملازمین کی گزشتہ 7؍یوم سے جاری

ہڑ تال ختم 

٭ غیر موسمی بارش  اور  ژالہ باری کی وجہ سے ہوئے نقصان زدہ علاقوں کے آئندہ 2؍ یوم میں پنچ نا مے 

مکمل ہوں گے  ‘  بعد ازاں کسانوں کی منا سب امدا کی جائے گی ‘  وزیر اعلیٰ کا تیقن 

٭ ریاست میں تمام ریت کی نیلا می بند کرنے محصول وزیر رادھا کرشن وِکھے پاٹل کا قانون ساز اسمبلی میں اعلان

٭ بیڑ ضلعے میں جل جیون ابھیان کاموں میں بے ضابطگی کی اعلیٰ سطحی جانچ کرنے  تاہم  دھارا شیو ضلعے میں  ٹیکنیکل ٹیکسٹائل پارک قائم کرنے کا ریاستی حکو مت کا اعلان

اور

٭ خواتین پریمیئرلیگ مقابلوں میں کل ہوئے مقابلے میں یو پی  واریئرس  اور  دِلّی کیپیٹل کامیاب


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭


No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 10.10.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 10 October 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्...