Wednesday, 24 May 2023

آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی اُردو خبریں : بتاریخ : 24 مئی 2023‘ وقت : صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 24 May 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۴؍ مئی  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ... 

٭ پبلک سر وِس کمیشن کے امتحان کے نتائج ظاہر  ‘  تھا نے کی  سنکھے تمام ملک میں 25؍ ویں   تاہم  مہاراشٹر میں سرِ فہرست

٭ نیشنل کیڈیٹ کورپس

NCC

 کی توسیع کے لیے حتی الامکان تعاون کا وزیر اعلیٰ کا تیقن 

٭ آئندہ تعلیمی سال سے ریاست میں تمام سر کاری اسکولوں کے طلباء کے لیے یکساں یونیفارم

٭ 2؍ ہزار  روپیوں کے نوٹ تبدیل کرنے کے عمل کی تمام ملک کے بینکس میں کل سے شروعات

٭ اورنگ آباد میں مرنے والے صفائی ملازمین کے خاندان کو 10؍ لاکھ روپیوں کا امدادی چیک دیاگیا 

٭ سِندھ کھیڑ راجا سے قریب کل ہوئے بس  اور  کنٹینر حادثے میں مہکو کین کی تعداد 9؍ ہو گئی

اور

٭ پلے آف  رائونڈ میں گجرات ٹائٹنس کو شکست دیتے ہوئے چنئی سوپر کنگس IPL

 کے آخری رائونڈ میں داخل


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ یونین پبلک سر وس کمیشن UPSC نے کل سوِل سر وسیز امتحا نات 2022؁ء  کے نتیجوں کا اعلان کر دیا ہے ۔ نتیجوں کے مطا بق  اِشِتا کشور   مُلک بھر میں پہلے نمبر پر رہیں جبکہ گریما لوہیا نے دوسرا مقام حاصل کیا ۔  او ما  ہراتھی  نے تیسرا   مقام حاصل کیا ۔ کُل 933؍ امید واروں نے اِس امتحان میں کامیابی پائی ۔ اِن میں سے 345؍ امید وار عام زمرے سے ہیں جبکہ 99؍ امید وار کا تعلق معا شی طور پر پسماندہ طبقے EWS سےہے ۔ وہیں دیگر پسماندہ طبقاتOBC کے 263؍  درج فہرست ذاتوںSC کے154؍  اور  درج فہرست قبائلST کے 72؍ امید وار بھی کامیاب ہوئے ہیں ۔

***** ***** ***** 

مرکزی پبلک سر وِ کمیشن کے امتحانات میں تمام ملک سے کامیاب 933؍ امید واروں میں مہا راشٹر کے70؍ سے زیادہ امید وار شامل ہیں ۔ جملہ منتخب امید واروں میں سے تقریباً12؍ فیصد امید وار مہاراشٹر کےہیں۔ مہاراشٹر سے کرشما سنکھے نے ملک میں25؍ واں مقام حاصل کر تےہوئے مہاراشٹر میں پہلا مقام حاصل کیا ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں نیشنل کیڈیٹ کورپس یعنیNCC کی توسیع کے لیے حتی الامکان تعا ون کیا جائے گا ۔ یہ بات وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہی ہے ۔ NCC کے ڈائریکٹر جنرل گرو بیر پال سنگھ نے کل وزیر اعلیٰ سے خیرسگا لی ملا قات کی ۔ اِس موقعے پر وہ مخاطب تھے ۔ فو جی نظم و ضبط  اور  حب الوطنی پیدا کرنے کے لیے ۔ــNCC میں شمو لیت کے لیے ریاست کے نو جوان کثیر تعداد میں ردّعمل ظاہر کر تے ہیں ۔ یہ بات کہتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں زیادہ سے زیادہ طلباءNCC میں شامل کرنے کے لیے مہارشٹر NCCکی تعداد میں اضا فہ کرنے  کے لیے منصوبہ ہے ۔ یہ بات وزیر اعلیٰ نے کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست کے تمام سر کاری اسکو لوں میں طلباء کو یکساں یو نیفارم دیا جائے ۔ اسکو لی تعلیمی وزیر دیپک کیسر کر نے اِس کی اطلاع دی ۔ آسما نی رنگ کا شرٹ  اور  نیلے رنگ کی پینٹ  اور  جوتے ‘  موزے طلباء کے لیے رہیں گے تاہم اِسی رنگ کے یونیفارم طالبات کے لیے رہیں گے۔ چند اسکو لوں نے اِس سال یو نیفارم کا مطالبہ کنٹریکٹر کے پاس درج کیا ہے ۔ ایسے اسکو لوں کے طلباء 3؍ یوم اسکول کا طئے شدہ یونیفارم  اور  باقی3؍  یوم ریاستی حکو مت نے طئے کیا ہوا یو نیفارم زیب تن کریں گے ۔ یہ بات کیسر کرنے کہی ہے ۔

نجی اسکولس بھی طلباء و طالبات کو مفت یو نیفارم دینے کے ضمن میں غور کریں ۔ یہ بات کیسر کر نے کہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی حکو مت مفت کتا بیں تقسیم کر تی ہے ۔ اب نجی اسکولس مفت یو نیفارم دینے کے لیے پیش رفت کریں ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد  اور  دیگر مقامات سے عازمین حج 2023؁ء کو جانے والوں کو عائد کیے گئے اضا فی 80؍ ہزار  روپیوں کا خرچ کم کرنے کےلیے مرکزی اِسی طرح سے ریاستی حکو مت فوراً مثبت فیصلہ لیں ۔ ایسا مطالبہ اورنگ آ باد کے رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل نے کیا ہے ۔ اِس ضمن میں جلیل نے مرکزی اقلیتی وزیر اِسمر تی ایرانی  ‘  اقلیتی مرکزی سیکریٹری ‘  حج کمیٹی کےCEO  اور  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو مکتوب روانہ کیے ہیں ۔ طیارہ کمپنیوں کے کاروبار کے سلسلے میں رکن پارلیمنٹ جلیل نے مکتوب میں کئی سوا لات پیش کیے ۔

***** ***** ***** 

لوک سبھا کے سابق اسپیکر اِسی طرح ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ منو ہر جو شی کی صحت مستحکم ہے ۔ یہ بات اُن کا علاج کر رہے ڈاکٹرس نے کہی ہے ۔ جو شی کی صحت خراب ہونے پر بروز پیر شام کو انھیں ممبئی کے ہندو جا اسپتال میں شریک کیا گیا ۔

***** ***** ***** 

2؍ ہزار  روپیوں کے نوٹ تبدیل کرنے کے عمل کی تمام ملک کے بینکس میں کل سے شروعات ہوئی ۔ تبدیل کیے جا رہے نوٹوں کا روز آ نہ حساب رکھنے کی ہدایت ریزرو بینک آف اِنڈیا نے تمام بینکس کو دی ہے ۔ مرکزی حکو مت نے 2016؁ء میںنوٹ بندی کے بعد 2؍ ہزار  کی نوٹ جا ری کی تھی ۔ اب اِسے سر کو لیشن سے واپس لینے کا اعلان ریزر وبینک آف انڈیا نے گزشتہ جمعہ کو کیا ہے ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


مہاو ِکاس آگھاڑی متحد رہیں  اور  وہ قائم رہی ۔ ایسا اپنا رول ہے ۔ یہ بات حزب مخالف پارٹی رہنما نیز راشٹر وادی کانگریس کےرہنما اجیت پوار نے کہی ہے ۔ وہ کل ممبئی میں صحافیوں سے مخاطب تھے ۔ پارٹی کے رہنما جینت پاٹل کی ED تحقیقات کے ضمن میں پوار نے کہا کہ انتقامی جذبات سے تحقیقاتی ایجنسی کو طلب کرنا غلط ہے ۔ اگر سُراغ ملتا ہے تو  تحقیقات کرنا ٹھیک ہے ۔ یہ بات پوار نے کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

ڈرینیج لائن میں گال‘ کچرا نکالنے کے لیے اورنگ آباد میونسپل کارپویشن اب Robotic Scavengers Equipment   اِس جدید مشنری کا استعمال کرے گی ۔ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر  جی  شریکانت کے روبرو کل اِس مشنری کا تجربہ پیش کیا گیا ۔ یہ مشن ڈرینیج لائن کی صفائی کا کام انسانی طریقے کار سے کر تی ہے ۔ اِس کی وجہ سے ڈرینیج میں زہریلی گیس سے ہونے والے جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے ۔اِس کی اطلاع کمپنی کے افسران نے اِس موقعے پر دی ۔ 

اِسی بیچ شہر میں سالم علی سرور علاقے میں ڈرینیج پائپ کی تر میم کرتے وہ چار مزدور 8؍ مئی کو فوت ہو گئے تھے ۔ صفائی ملازمین کمیشن کے صدر  ایم  وینکٹیشن نے کل مر نے والے مزدوروں کے افرادِ خاندان سے ملا قات کی ۔ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مرنے والےمزدوروں کے خاندان کے لیے ظاہر کیے گئے 10؍ لاکھ روپیوں کا چیک وینکٹیشن کے ہاتھوں افراد ِ خاندان کو دیا گیا ۔

***** ***** ***** 

بلڈا نا ضلعے میں سندھ کھیڑ راجا سے قریب کل صبح ہوئے بس  اور  کنٹینر حادثے منیں مرنے والوں کی تعداد 9؍ ہو چکی ہے۔  اِس حادثے میں 23؍ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اِسی بیچ اِس حادثے کے ضمن میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ اِس حادثے میں مرنے والوں کے وارثوں کو ایس ٹی کارپوریشن کی جانب سے فی کس 10؍ لاکھ روپئے امداد اِسی طرح زخمی مسافروں کا سر کاری اخراجات سے منا سب طِبّی علاج کیا جائے ۔ ایسی ہدایت وزیر اعلیٰ نے اِس موقعے پر دی ۔

***** ***** ***** 

ہنگولی میں زرعی بازار کمیٹی کے چیئر مین کےعہدے پر شیو سینا کے راجیش پاٹل گورے گائونکر  اور  نائب چیئر مین کے عہدے پر کانگریس کے اشوک سِرامے منتخب ہوئے ہیں ۔ ہنگولی زرعی آمدنی بازار کمیٹی کے دفتر میں کل یہ انتخاب ہوئے ۔ ہمارے نمائندےنے اِس کی اطلاع دی ۔

***** ***** ***** 

اِنڈین پریمئر لیگ IPL کر کٹ مقابلے میں  پلے آف  رائونڈ میں چنئی سو پر کنگس نے گجرات ٹائٹنس نے 15؍ رنز سے کامیابی حاصل کر تے ہوئے آخری رائونڈ میں داخلہ حاصل کر لیا ۔ چنئی سو پر کنگس نے مجوزہ  اوورس میں 7؍ وکٹس کے نقصان پر 172؍ رنز بنائے ۔ 173؍ رنز کے نشا نے کا پیچھا کر تے ہوئے گجرات ٹائٹنس ٹیم کے بلّے باز صرف 157؍ رنز بنا سکے ۔

دریں اثناء  پلے آف گروپ کا دوسرا مقابلہ آج ممبئی اِنڈینس  اور  لکھنئو سوپر جائنٹس کے در میان ہو گا ۔ چنئی میں ایم  اے  چِدّمبرم اسٹیڈیم میں شام ساڑھے سات بجے سے یہ مقابلہ ہو گا ۔ اِس مقابلے میں شکست حاصل کرنے والی ٹیم مقابلے سے باہر ہو جا ئے گی  تاہم  کامیاب ٹیم پر سو ں جمعہ کو گجرات ٹائٹنس سے مقابلہ کرے گی ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں آئندہ 2؍ یوم میں کو کن  ‘  وسطی مہاراشٹر میں چند مقا ت پر بارش ہونے کا قیاس ہے ۔ وِدربھ  او ر مراٹھواڑہ  میں موسم خشک رہے گا ۔ تاہم  مراٹھواڑہ کے چند مقا مات پر بارش ہونے کا قیاس محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد ضلعے کے خلد آ باد تعلقے میں ایلو رہ کے ڈم ڈم  تا لاب میں غرق ہو کر 2؍ بچے  فوت ہو گئے ۔ تسنِکیت بمنا وَت  اور  آ یوش ناگلود اِن بچوں کے نام ہے ۔ ہمارے نمائندے نے اِس کی اطلاع دی ۔

***** ***** ***** 



آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجے   ...


٭ پبلک سر وِس کمیشن کے امتحان کے نتائج ظاہر  ‘  تھا نے کی  سنکھے تمام ملک میں 25؍ ویں   تاہم  مہاراشٹر میں سرِ فہرست

٭ نیشنل کیڈیٹ کورپس

NCC

 کی توسیع کے لیے حتی الامکان تعاون کا وزیر اعلیٰ کا تیقن 

٭ آئندہ تعلیمی سال سے ریاست میں تمام سر کاری اسکولوں کے طلباء کے لیے یکساں یونیفارم

٭ 2؍ ہزار  روپیوں کے نوٹ تبدیل کرنے کے عمل کی تمام ملک کے بینکس میں کل سے شروعات

٭ اورنگ آباد میں مرنے والے صفائی ملازمین کے خاندان کو 10؍ لاکھ روپیوں کا امدادی چیک دیاگیا 

٭ سِندھ کھیڑ راجا سے قریب کل ہوئے بس  اور  کنٹینر حادثے میں مہکو کین کی تعداد 9؍ ہو گئی

اور

٭ پلے آف  رائونڈ میں گجرات ٹائٹنس کو شکست دیتے ہوئے چنئی سوپر کنگس IPL

 کے آخری رائونڈ میں داخل


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭



No comments: