Saturday, 22 June 2024

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 22 جون 2024‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar

Date: 22 June-2024

Time: 09:00-09:10 am

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۲؍جون  ۲۰۲۴ء؁

وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

                پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:

                ٭             او بی سی ریزرویشن کے سلسلے میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا تیقن؛ احتجاج ختم کرنے کی حکومت کی اپیل ۔

                ٭             عوام کو اعتماد میں لیے بغیر کسی بھی ترقیاتی منصوبے پر عمل درآمد نہ کرنے کی وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی۔

                ٭             مراٹھواڑہ میں دسواں بین الاقوامی یوگا دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

                ٭             توردال، چنا دال ا اور کابلی چنے کی ذخیرہ اندو زی پر مرکزی حکومت کا کنٹرول۔

اور۔۔۔٭     ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا اختتام ؛ ’’دَ گولڈن تھریڈ‘‘کو بہترین فلم کا ایو ارڈ۔

***** ***** *****

                اب خبریں تفصیل سے:

                ریاستی حکومت نے او بی سی ریزرویشن کے سلسلے میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جالنہ اور پونے میں او بی سی ریزرویشن کے معاملے پرجاری بھوک ہڑتال کے سلسلے میں اوبی سی طبقات کے ایک نمائندہ وفد اور کابینہ کا کل ممبئی میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے او بی سی رہنما اور ریاستی وزیر چھگن بھجبل نے بتایا کہ قانون ساز اسمبلی کے مانسون اجلاس میں تمام پارٹیوں کے قائدین کی میٹنگ لیکر او بی سی اور مراٹھا ریزرویشن پر اتفاق رائے کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ فرضی کنبی سرٹیفکیٹ جاری کرنے والوں سمیت سرٹیفکیٹس لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور ریاست میں تمام ذاتوں کے سرٹیفکیٹس کو ان کے آدھار کارڈ سے جوڑ نے کی وضاحت بھی حکومت کی جانب سے کی گئی ہے۔ اس موقع پر  سارتھی کارپوریشن کی معرفت مراٹھا برادری کو دی جانے والی تعلیمی اسکالرشپ سمیت دیگر رعایتیں او بی سی طبقات کو دینے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

                اس اجلاس میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلی دیویندر پھڑنویس، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار، کابینہ کے اراکین، سابق وزیر پنکجا منڈے، ایم ایل اے گوپی چند پڈڑکر، سابق ایم ایل اے پرکاش شینڈگے اور او بی سی طبقات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر بھجبل نے بتایا کہ کابینہ کا ایک وفد آج جالنہ اور پونے میں مظاہرین سے ملاقات کرے گا اور ان سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی درخواست کرے گا۔

                اس سے قبل کل صبح ریاستی حکومت کے ایک وفد نے جالنہ ضلعے کے وڑیگودری میں بھوک ہڑتال کرنے والے لکشمن ہاکے اور ان کے ساتھی نوناتھ واگھمارے سے ملاقات کی۔ اس دو ر ان بھوک ہڑتال پر بیٹھے مظاہرین نے او بی سی کے 29 فیصد ریزرویشن کو متاثر نہ ہونے دینے سے متعلق ریاستی حکومت سے تحریری یقین دہانی کرانے اور مراٹھا کنبی کے طور پر جاری کیے گئے 57 لاکھ سرٹیفکیٹس کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

                دریں اثنا، بی جے پی کی قومی سکریٹری پنکجا منڈے نے اس سلسلے میں کل ایک ٹویٹ پیغام جاری کرکے مراٹھا ریزرویشن سے او بی سی ریزرویشن پر کیسے اثر نہیں پڑتا اس کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا۔ منڈے نے اس ٹویٹ میں ریاست کے سربراہان کو احتجاج گاہوں کا دورہ کرنےکا مشو رہ بھی دیا۔

***** ***** *****

                وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے یقین دلایا ہےکہ عوام کو اعتماد میں لیے بغیر کسی بھی ترقیاتی منصوبے پر عمل آوری نہیں کی جا ئےگی۔ ناگپور۔ گوا شکتی پیٹھ شاہراہ کے سلسلے میں جاری احتجاج کے پس منظر میں وزیرِاعلیٰ نے یہ وضاحت کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ناگپور-ممبئی سمردھی شاہراہ کے کام عوام کو اعتماد میں لے کر مکمل کیے گئے تھے، اسی طرح شکتی پیٹھ شا ہرا ہ کے منصوبےپر عمل آور ی کے سلسلے میں بھی دوبارہ منصوبہ بندی کی جا سکتی ہے۔

***** ***** *****

                دسواں بین الاقوامی یوگا دِن کل مرا ٹھو اڑہ بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ چھترپتی سمبھاجی نگر میں علاقائی کھیل مید ان پر ضلع کلکٹر دلیپ سوامی کی خصوصی موجود گی میں یوگا کا پر وگرام منعقد ہوا۔ اسی طرح ممبئی ہائیکورٹ کی اورنگ آ باد بینچ‘ مختلف سرکاری دفا تر‘ تعلیمی اداروں‘ سیاحتی ترقیاتی بورڈ وغیرہ مقامات پر بھی یوگا کیمپ منعقد کیے گئے۔ بوٹنیکل گارڈن میں ہوئے یوگا کیمپ میں سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر بھاگوت کراڑ‘ جالنہ کے رکنِ پا رلیمان ڈاکٹر کلیان کالے‘ سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

                ریاستی جرائم تفتیشی محکمے کی یوگا مشق میں پولس سپرنٹنڈنٹ سچن پاٹل‘ نائب سپرنٹنڈنٹ وَیبھو پاٹل سمیت محکمے کے افسرا ن و ملازمین نے شرکت کی۔

                ناندیڑ میں گرو گرنتھ صاحب جی بھون میں ضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت اور ضلع پریشد سی ای او مینل کرنوال کی موجودگی میں‘ جبکہ لاتو ر میں ضلع کھیل میدان پر ضلع کلکٹر ورشا ٹھاکر گھوگے سمیت ہزاروں شہریان کی موجودگی میں یوگا کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

                دھاراشیو ضلعے کے تلجاپور میں تلجابھوانی ضلع اسپورٹس کامپلیکس پر ضلع انتظامیہ، آیوش محکمہ، ضلع یوگا تنظیم، نہرو یوا مرکز‘ پتنجلی یوگ کمیٹی کی جانب سے یوگا کیمپ منعقد کیا گیا۔ اس میں شہریان سمیت کھلاڑیوں اور طلبہ نے شرکت کی۔

                پربھنی میں راج گوپالاچاری گارڈن میں ضلع کلکٹر رگھوناتھ گاوڑے کی موجودگی میں‘ جبکہ ہنگولی میں ایم ایل اے تانا جی مٹکُڑے اور ضلع کلکٹر جتیندر پاپڑکر کی موجودگی میں سنت نامدیو پولس مید ان پر عالمی یوگا دِن منایا گیا۔ اکھاڑا بالاپور کے نارائن راؤ واگھمارے کالج میں بھی یوگا کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

                جالنہ میں پتنجلی یوگا کمیٹی‘ میونسپل کارپور یشن‘ ماتوشری و یلفیئر سوسائٹی اور دھونڈا بائی توتلا سوسائٹی کی جا نب سے یوگا دِن منایا گیا۔ بین الاقوامی یوگا ٹیچر مائولی ہربَک نے یوگا سے متعلق جانکاری دی۔ سابق وزیر ارجن کھوتکر اور میونسپل کمشنر سنتوش کھانڈیکر سمیت دیگر معززین اس موقع پر موجود تھے۔

                بیڑ میں چمپاوَتی اسپورٹس کمپلیکس میں ضلع کلکٹر دیپا مدھوڑ منڈے سمیت ضلع کے اعلیٰ افسران و ملازمین نے یوگا پر وگرام میں شرکت کی۔

                جنوب وسطی ریلوے کے نا ند یڑ زون دفتر میں ڈویژنل مینیجر نیتی سرکار کی موجود گی میں یوگا دِن منایا گیا۔ ناند یڑ ڈویژن کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں پر بھی یوگا دِن کے موقع پر یوگا کی مشق کے کیمپ منعقد ہوئے۔

***** ***** *****

                اَٹل بہاری واجپائی شیوڑی-نہاواشیوا اَٹل سیتو پُل کے مرکزی حصے میں کوئی دراڑ نہ ہونے کی وضاحت ممبئی علاقائی ترقیاتی اتھاریٹی-ایم ایم آر ڈی اے نے کی ہے ۔اتھاریٹی کے مطابق اَٹل سیتو کو جوڑنے والی سڑکوں میں چھوٹی موٹی دراڑیں تھیں، جنہیں بند کرنے کا کام کل شام شروع کیا گیا ہے اور سروس روڈ کی ان دراڑوں کا پروجیکٹ کے بنیادی ڈھانچے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی اٹل سیتو کو کوئی خطرہ ہے۔

***** ***** *****

یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشرکی جارہی ہیں۔

***** ***** *****

                حکومت نے توردال، چنادال اور کابلی چنے کی ذخیرہ اندو زی پر پابندی عائد کردی ہے۔ صارفین کو مناسب قیمت پر دالیں فر اہم کرنے اور د الوں کی ذخیرہ اندوزی یا کالا بازاری کی رو ک تھام کیلئے حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے ۔ اس فیصلے کا اطلاق ہول سیلرز اور خوردہ فروشوں، دال مل مالکان اور درآمد کنندگان سبھی پر ہوگا۔ دخیرہ اندوزی کے سلسلے میں عائد کردہ حد آئندہ  30 ستمبر 2024 تک نافذ رہے گی۔

***** ***** *****

                آکاشوانی نے معتبر خبریں فراہم کرنے کی اپنی شناخت اور ساکھ برقرار رکھی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے تازہ ترین سالانہ سروے سے یہ بات  واضح ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں پرسار بھارتی کے صدر نونیت کمار سہگل نے کہا کہ یہ ہر حال میں حقیقی خبریں فراہم کرنے کے آکاشوانی کے مستقل عزم کی سند ہے۔ سہگل دہلی آکاشوانی کے دفتر میں یوگا دِن کے پروگرام میں شریک تھے۔ آکاشوانی کی ڈائریکٹر جنرل موشومی چکرورتی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

***** ***** *****

                اٹھارہویں ممبئی بین الاقو امی فلم فیسٹیول کا کل اختتام ہوگیا۔ ثقافتی اُمور کے وزیر سدھیر منگنٹی وار سمیت دیگر معززین اس موقع پر موجود تھے۔ بھارتی فلم’’دَگولڈن تھریڈ‘‘ نے بہترین دستاویزی فلم کا گولڈن ایو ارڈ حاصل کیا‘ جبکہ ا یسٹونیا کی ’’ساور مِلک ‘‘ فلم نے مختصر فلم کے زمرے میں بہترین تصوراتی فلم کا ایوارڈ‘ اسی طرح پولینڈ کی ’’جِھیما‘‘فلم نے بہترین بین الاقوا می اینیمیشن ایوارڈ حاصل کیا۔

                جاپان کی لِیام لوپنٹو کی ہد ایت میں بنی ’’دَ اولڈ ینگ کُرو‘‘ فلم کو پرمود پا ٹی ایو ارڈ سے نوازا گیا۔

***** ***** *****

                 دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو شراب پالیسی مقدمے میںدہلی کی راؤس ایونیو کورٹ کی طرف سے دی گئی ضمانت پر دہلی ہائی کورٹ نے روک لگا دی ہے۔ اس معاملے میں عدالت نے وکلاء کو آئندہ پیر کو تحریری جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔

***** ***** *****

                انتخابی کمیشن نے مہاراشٹر سمیت چار ریاستوں کی فہرست ر ائے دہند گان کی تجدید کا ر ی شروع کی ہے۔ مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کی معیاد 26 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ جس کے پیشِ نظر فہرست ر ائے دہندگان کی جدیدکا ری شروع کر نے کی وضاحت متعلقہ خبر میں کی گئی ہے۔

***** ***** *****

                یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے محتسب کا تقرر نہ کرنے پر ملک کی 157 یونیورسٹیوں کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ ا ن میں 108 سرکاری، 47 خانگی اور دو تسلیم شدہ یونیورسٹیاں شامل ہیں۔ اس میں پربھنی کی وسنت راؤ نائیک مراٹھواڑہ زرعی یونیورسٹی، ممبئی کی SNDT یونیورسٹی، ناگپور کی اینیمل اینڈ فشریز سائنس یونیورسٹی، ناسک کی طبّی سا ئنس یونیورسٹی ، پونے کی انٹرنیشنل اسپورٹس یونیورسٹی سمیت ریاست کی نو یونیورسٹیاں شامل ہیں۔ ان تمام یونیورسٹیوں کو فوری طور پر ایک لوک پال مقرر کرنے اور یو جی سی کو اس کی اطلاع دینے کی ہد ایت متعلقہ حکمنامے میں کی گئی ہے۔

***** ***** *****

                ٹی۔ ٹوئنٹی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین سپر ایٹ مرحلے کا اہم میچ کھیلا جائے گا۔ اینٹیگا میں کھیلے جانے والے اس میچ کا آغاز بھارتی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے ہوگا۔

                اس ٹورنامنٹ میں آج صبح ویسٹ انڈیز اور امریکہ کے درمیان میچ میں ویسٹ انڈیز نے امریکہ کو نو وِکٹوں سے شکست دے دی۔

                دریں اثنا، کل ایک میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس ضابطے کے تحت 28 رنوں سے شکست دے دی، اسی طرح جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو سات رنز سے ہرایا۔

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

                آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:

                ٭             او بی سی ریزرویشن کے سلسلے میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا تیقن؛ احتجاج ختم کرنے کی حکومت کی اپیل ۔

                ٭             عوام کو اعتماد میں لیے بغیر کسی بھی ترقیاتی منصوبے پر عمل درآمد نہ کرنے کی وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی۔

                ٭             مراٹھواڑہ میں دسواں بین الاقوامی یوگا دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

                ٭             تور، چنا دال ا اور کابلی چنے کی ذخیرہ اندو زی پر مرکزی حکومت کا کنٹرول۔

اور۔۔۔٭     ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا اختتام ؛ ’’دَ گولڈن تھریڈ‘‘کو بہترین فلم قرار۔

***** ***** *****

                اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

                 ان خبروں کو آپ AIR چھترپتی سمبھاجی نگر یوٹیوب چینل‘ پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

***** ***** *****

No comments:

आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 13.06.2026 रोजीचे सकाळी 07.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 13 June 2026 Time 7.10 AM to 7.20 AM Language Marathi आकाशवाणी छत...