Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 13.08.2017, Time : 8.40 to 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 13 August 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۳؍ اگست ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
وزیرِ صنعت سبھاش دیسائی کا استعفیٰ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے مسترد کردیا ہے۔ ناسک صنعتی علاقے میں اراضی بغیر مطلع کیے نجی ترقی کو دینے کا الزام حزبِ مخالف کی جانب سے عائد کرنے کے پسِ منظر میں دیسائی نے کل اپنے وزیر کے عہدے کا استعفیٰ پیش کیا تھا۔ تاہم اسے قبول نہیں کیا گیا‘ یہ بات دیسائی نے کہی۔ اس سلسلے میں ہونے والی جانچ کی مکمل مدد کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے دیسائی نے کہا کہ جانچ کے بعد آنے والے فیصلے کو وہ قبول کریں گے۔
اسی بیچ شیوسینا پارٹی چیف اُدّھو ٹھاکرے نے کہا ہیکہ ہم دیسائی کے ساتھ ہیں۔ حزبِ مخالف پارٹیوں کی جانب سے اس مسئلے پر دیسائی سمیت حکومت کے رول پر تنقید کی جارہی ہے۔ Daimage Control کیلئے دیسائی کا استعفیٰ ایک ڈرامہ ہے۔ ایسا الزام قانون ساز اسمبلی میں حزب مخالف پارٹی رہنما رادھا کرشن وکھے پاٹل نے عائد کیا ہے۔ شیوسینا پہلے سے ہی بدعنوانی کی حمایت کرتی ہے۔ پارٹی چیف اُدّھو ٹھاکرے ہمیشہ اس جانب نظر اندازی سے کام کرتے ہیں۔ ایسی تنقید وکھے پاٹل نے کی۔
دیسائی کا استعفیٰ قبول نہ کرکے حکومت نے اخلاقی ذمہ داری کو طاق پر رکھ دیا۔ یہ بات ظاہر ہوگئی ایسی تنقید کانگریس ترجمان سچن ساونت نے کی۔ سابق وزیر ایکناتھ کھڑسے کو ایک انصاف اور دیگر کو دوسرا انصاف یہ حکومت کا سیاسی رول ہے۔
دیسائی کا استعفیٰ مسترد کرکے وزیرِ اعلیٰ نے پرکاش مہتا کے وزیر کا عہدہ بھی بچالیا۔ ایسی تنقید قانون ساز کونسل میں حزبِ مخالف رہنما دھننجئے منڈے نے کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست میں عدالتوں کی عمارتوں میں ضروری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مکمل مدد کی جائیگی۔ ایسا تیقن وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے دیا ۔ پونہ فیملی کورٹ کی نئی عمارت کا افتتاح ممبئی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ڈاکٹر منجولا چیلّر کے ہاتھوں وزیرِ اعلیٰ کی موجودگی میں کل عمل میں آیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ مخاطب تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
آئندہ سال سے نئی حج پالیسی کے تحت حج سفر کا انتظام کیا جائے گا۔ ایسا اعلان مرکزی اقلیتی مملکتی وزیر مختار عباس نقوی نے کیا ہے۔ وہ کل حج سفر کی جائزہ میٹنگ سے مخاطب تھے۔
نئی حج پالیسی 2018ء کا اعلان جاری ماہ میں کیا جائے گا۔ سفرِ حج کو آسان بنانے اور اس میں شفافیت لانا یہ اس پالیسی کا مقصد ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس پالیسی میں حاجیوں کو بحری راستے سے روانہ کرنے کا متبادل بھی شامل ہے۔ اس کی وجہ سے حاجیوں کے اخراجات نصف ہوجائیں گے۔ یہ بات کہتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس پالیسی کو عائد کرنے کے لیے قائم کی گئی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے رپورٹ آخری مرحلے میں ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کسانوں کا احتجاج پھر ایک مرتبہ شدید کرنے کا اشارہ شیتکری تنظیم کی سُکانو کمیٹی نے دیا۔ ممبئی میں کل سُکانو کمیٹی کے اراکین رُکنِ اسمبلی بچّو کڑو‘ اجیت نولے‘ رگھو ناتھ دادا پاٹل‘ نے پریس کانفرنس میں اس کی اطلاع دی۔ کمیٹی کے مطالبات پر حکومت نے سنجیدگی سے غور نہیں کیا تو ریاست گیر احتجاج کیا جائے گا۔ اس احتجاج کے حصے کے طور پر کل 14/ اگست کو تمام ریاست میں چکّا جام احتجاج اور پرسوں 15/ اگست کو رابطہ وزراء کو پرچم کشائی سے روکنے کا اشارہ سُکانو کمیٹی نے دیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ہندوستان اور سری لنکا کے مابین جاری تیسرے کرکٹ ٹیسٹ مقابلے میں کل پہلے دن کے کھیل ختم ہونے تک ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے چھ وکٹس کے نقصان پر 329/ رنز بنالیے تھے۔ شیکھر دھون نے 119‘ لوکیش راہل نے 85‘ کپتان وراٹ کوہلی نے 42‘ اور روی چندر اشوین نے 31‘ رنز بنائے۔ کل جس وقت کھیل ختم ہوا تب رِدھیمان ساہا 13/ رنز پر اور ہاردِک پانڈیا ایک رن پر کھیل رہے تھے۔ اس مقابلے کا آنکھوں دیکھا حال صبح ساڑھے نوبجے سے آکاشوانی سے سنا جاسکتا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد ضلع میں کل ہوئے مختلف سڑک حادثوں میں چار افراد ہلاک اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔ خلدآباد سے بھدرا ماروتی کا درشن کرکے ٹووہیلر پر واپس آتے ہوئے پڑے گائوں میں چھائونی کے ٹول ناکے سے قریب ایک فوجی گاڑی ٹووہیلر سے ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے ٹووہیلر پر سوار ایک خاتون ہلاک ہوگئی اور اُس خاتون کا شوہر اور تین سال کی لڑکی زخمی ہوگئے۔
دوسرا حادثہ بھی خلدآباد کے بھدرا ماروتی کا درشن لے کر جارہے ٹو وہیلر کا پاتھری دیہات سے قریب ہوا۔ اس ٹووہیلر پر سوار ایک نوجوان کی موت ہوگئی اور دوسرا شخص زخمی ہوگیا۔ پھلمبری سے قریب بھال گائوں پھاٹے پر ٹیمپو اور ٹووہیلر کے مابین تصادم میں ایک ٹووہیلر سوار ہلاک ہوگیا۔
ممبئی ناگپور ایکسپریس ہائی وے پر آسے گائوں سے قریب تیز رفتار کنٹینر نے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر دینے کی وجہ سے ہوئے حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

No comments:
Post a Comment