Thursday, 17 August 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date- 17 August 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  17 ؍اگست  .۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸

 مراٹھواڑہ میں اطمینان بحش بارش نہیں ہونے کی وجہہ سے کِسانوں میںتشویش کاماحول پیداہوگیاہے۔ماہِ جون میں17؍یوم بارش ہوئی ۔ ڈیویژن میں اب تک صرف 60فیصد ہی بارش ہوئی۔اس کی وجہہ سے اورنگ آباد،جالنہ،پربھنی، ناندیڑ، ہنگولی ان اضلاع میںخریف کی فصل دم توڑ رہی ہے۔عثمان آباد،لاتوراوربیڑاضلاع میںدیگراضلاع کے مقابلے میںبارش کاتناسب بہترین ہے۔لیکن بارش میںتعطّل ہونے کی وجہہ سے تخم ریزی بے کارہونے کاقیاس ظاہرکیاجارہاہے۔گذشتہ آٹھ یوم میں مراٹھواڑہ میں 34کسانوں نے خودکشی کی۔یکم جنوری 2017 سے اب تک یہ تعداد580تک پہنچ گئی۔اسی بیچ آئندہ چاریوم میںمراٹھواڑہ میںاوسط درجہ کی بارش ہونے کاقیاس محکمہ موسمیات نے ظاہرکیاہے۔
****************************
 گھٹنے کی بیماریوں میںمبتلا مریضوں کوبڑی راحت دیتے ہوئے آج مرکزی حکومت نے گھٹنوں میںلگنے والے مصنوعی اعضاء کی قیمتوں کی زیادہ سے زیادہ حدمقررکردی ہے۔اُس نے آپریشن کے ذریعے نصب کئے جانے والے مختلف مصنوعی اعضاء کی زیادہ سے زیادہ قیمتوں کااعلان کردیاہے۔
 آپریشن کی فیس میںحکومت نے 70؍فیصد تخفیف کی ہے۔اس سے قبل آپریشن فیس ایک لاکھ 14؍ہزارروپئے تھی اسے اب 55؍ ہزار روپئے مقرر کردیاگیا۔ہرسال تقریباً دیڑھ سے دوکروڑمریضوں کے گھٹنے تبدیل کرنے کے لئے سرجری کرناپڑتاہے۔
 ان مریضوں کواس فیصلے کافائدہ حاصل ہوگا۔جس کی وجہہ سے سالانہ ایک ہزارپانچ سوکروڑروپیوں کی بچت ہوگی ایسااندازہے۔کینسر اور ٹیومر کے علاج کے لئے بھی درکارمصنوعی اعضاء کی قیمتوں میںبڑے پیمانے پرتخفیف کی گئی ہے۔
****************************
 بیل گاڑی کی دوڑ کے سلسلے میںحکومت جب تک اُصول وضوابط نہیںتیارکرتی تب تک بیل گاڑی دوڑکومنعقدکرنے کی اجازت دینے سے ممبئی ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کومنع کردیاہے۔جانوروں کوپہنچنے والی تکلیف کے سلسلے میںابھی تک اُصول وضوابط تیارنہیں کئے گئے۔جس کی وجہہ سے فاضل ججس کی بینچ نے یہ پابندی کاحکم صادرکیا۔
****************************
 ملک کے دیہی علاقوں کے ڈاکئے (Post Man) اوردیگرملازمین کل سے بے مدّت ہڑتال پرگئے ہوئے ہیں۔کملیش چندرکمیشن کی تمام سفارشات عائدکی جائیں۔ساتواں تنخواہ کمیشن اور سبکدوش ملازمین کوPension عائدکی جائے اوردیگرمطالبات کے لئے یہ ہڑتال کی جارہی ہے۔
****************************
 پارسی سال نوکاآغازآج سے ہورہاہے۔آج منائے جارہے پارسی نئے سال کے سلسلے میںنوروزپرگورنرسی۔ودھیاساگررائواوروزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے عوام کومبارکبادپیش کی ہے۔
****************************

 مراٹھواڑہ میںقحط کے حالات پیداہوگئے ہیں۔لیکن اس سلسلے میںحکومت توجہہ نہیں دے رہی ہے۔ایساالزام سوابھیمانی شیتکری تنظیم کے رکن پارلیمنٹ راجو شیٹی نے عائدکیاہے۔وہ کل سلّوڑ میںقرض معافی کسانوں کے اجلاس سے مخاطب تھے۔قحط زدہ علاقوں میںفوراً پنچنامے کرکے امدادنہیں دی گئی تووزراء کودیہاتوں میںآنے نہیں دیاجائے گا۔ایسااشارہ اُنہوں نے دیا۔کسانوں پرقرض ہونایہ کسانوں کی غلطی نہیںہے۔ اس کی تمام ترذمہ داری حکومت کی ہے۔یہ بات شیٹی نے کہی۔
****************************
 لاتورضلع میںخریف فصلوں کوجلابخشنے کے لئے مانجراپروجیکٹ سے پانی چھوڑاجائے ایسامطالبہ مراٹھواڑہ ترقیاتی بورڈاورلاتور،عثمان آباد ضلع منصوبہ بندی کمیٹی نے کیاہے۔کمیٹی کے رکن بی بی ٹھومبرے نے اس سلسلے میںرابطہ وزیرسنبھاجی پاٹل نیلنگیکرکومیمورنڈم پیش کیا۔اس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔
****************************
 جالنہ ضلع میںگذشتہ کئی یوم سے بارش نہیںہوئی۔اس کے مدّنظرضلع کے رابطہ وزیرببن رائولونیکرنے ضلع کے کئی دیہاتوں کادورہ کیااور فصلوں کا جائزہ لیا۔ کپاس، سویابین،مونگ،اُڑد سمیت پھلوںکی فصلیں ہاتھ سے جارہی ہیں۔یہ بات وزیرموصوف نے کہی۔
****************************
 ہنگولی ضلع کے اونڈاناگناتھ تعلقے سے قریب 25دیہاتوں میںکل دوپہرکوزلزلے کے معولی جھٹکے محسوس کئے گئے۔ریشٹراسکیل پر اس کی طاقت 2.2 درج کی گئی۔لاتورسے 150؍کیلومیٹرفاصلے پراس زلزلے کامرکزتھا۔
**************************** 
 پربھنی شہراور اس کے نواحی علاقو ں میں کل موسلادھاربارش ہوئی۔تقریباً سواگھنٹے یہ بارش جاری رہی۔ اس بارش کی وجہہ سے شہریوں کو کچھ حد تک اطمینان حاصل ہوا۔اورنگ آبادشہر اوراس کے اطراف کل شام رم جھم بارش ہوئی۔
****************************


 

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 31.05.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 31 May 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रपती...