Monday, 2 October 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 02 October 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  02 ؍  اکتوبر  .۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہاہے کہ ایک صاف ستھرے بھارت کی بنیادپرہی ایک صحت منداورخوشحال بھارت کی تعمیرہوگی۔صدرِ جمہوریہ شہری مہاراشٹر کوکھلے میںرفع حاجت سے پاک قراردئیے جانے کی تقریب سے کل ممبئی میںاظہارخیال کررہے تھے۔ا نہوں نے کہا کہ 2022 تک نئے بھارت کی سمت میںایک بڑاقدم ہے، جیسا کہ وزیراعظم نریندرمودی کاتصورہے۔صدر نے کہا کہ ماحول کوگندارکھناکسی بھی معاشرے کے لئے لعنت ہے،کیونکہ اس سے بیماریاں پھیلتی ہیںاور پیداواری صلاحیت گھٹتی ہے، جس کے نتیجے میں ملک کاGDPکم ہوتاہے۔اس سے سماج کے اقتصادی طورسے کمزورطبقے پراثرپڑتاہے۔انہوں نے کہا کہ ماحول کوصاف ستھرارکھناانسانیت کے تئیں خدمت ہے۔
 مہاراشٹر میںشہر کھلے میںرفع حاجت سے پاک ہونایہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔یہ بات وَزیراعلیٰ دِیویندرپھڑنویس نے کہی۔عوام کوبیدارکرنے کے لئے بڑے پیمانے پربیداری مہم پروگرام شروع کئے جائیںگے۔یہ بات وزیراعلیٰ نے کہی۔اس موقع پرناندیڑمیونسپل کارپوریشن سمیت چند مقامی خود مختاراداروں اورورکرس کاخیرمقدم صدرِ جمہوریہ کے ہاتھوں کیاگیا۔
 صدرِ جمہوریہ نے اپنے مہاراشٹر کے دورے کے درمیان کل شرڈی میںبین الاقوامی طیران گاہ کاافتتاح کیا۔اس طرح شری سائی بابا ادارے کے سائی صدسالہ سال کی تقریبات کاآغازکیا۔اس موقع پرمخاطبت میںصدرِجمہوریہ نے پربھنی ضلع کے پاتھری میںسائی کے مقام پیدائش کی ترقی کرنے کے ضمن میںغوروخوض کرنے کااظہارکیا۔
****************************
 سڑکوں کے نقل وحمل اورشاہرائوں کے وزیرنتن گڈکری آج ناگپور بائی پاس کے پرانجاری ٹول پلازا پرسڑک ڈرائیور وں، کلینرز اور ہیلپرز کے لئے ملک بھرمیںآنکھوں کی جانچ کی مہم کاآغازکریںگے اور ان لوگوں کوچشمے دیںگے۔اس مہم کامقصدٹرک ڈرائیوروں کے لئے صاف بینائی اورمحفوظ سفر کویقینی بناناہے جوقومی شاہرائوں پرسب سے زیادہ سفرکرتے ہیں۔ کل نئی دلّی میںجاری ایک سرکاری ریلیز میںکہاگیاہے کہ یہ مہم پانچ روزتک جاری رہے گی۔
****************************
 کانگریس پارٹی کوحا ل ہی میںالوداع کہنے والے سابق وَزیراعلیٰ نارائن رانے نے مہاراشٹر سوابھیمان پارٹی کے نام سے نئی پارٹی تشکیل دی ہے۔کل اس کا اعلان کرتے ہوئے اُنہوںنے کہا کہ پارٹی کااندراج جلدکیاجائے گا اورپارٹی کاپرچم اورنشانی ظاہر کی جائے گی۔
****************************
 مشہورقلمکاراورصحافی ایچ۔ایم ۔مراٹھے کاکل نصف شب پونا میںانتقال ہوگیا۔وہ 77؍ برس کے تھے۔پوناکے اسپتال میںوہ زیر ِ علاج تھے۔
****************************
 ملک بابائے قوم مہاتماگاندھی کوآج 148؍ ویںسالگرہ پرانہیں خراج عقیدت پیش کررہاہے۔مختلف سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ رہنما اوراہم شخصیات راج گھاٹ جاکرمہاتماگاندھی کی یادگارپرگلہائے عقیدت پیش کررہے ہیں۔اس موقع پرتمام مذاہب کے دعائیہ جلسہ کااہتمام کیاگیاہے۔
****************************
 پیغمبراسلام حضرت محمد ﷺ کے نواسے حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں نے عراق کے میدان جنگ کربلا میںجوشہادت پیش کی تھی اس کی یادمیںکل ملک بھر میںیومِ عاشورہ منایاگیا۔اس موقع پرتعزیے نکالے گئے ۔مسلمان اس دن خصوصی دعائوں کااہتمام کرتے ہیںا ور روزہ رکھتے ہیں۔ اسلامی کلینڈر کے مطابق ماہ محرم کے دسویں دن عاشورہ منایاجاتاہے۔کل اورنگ آباد میںتعزیے اور سواریوں کاجلوس نکالاگیا۔کولہاپورمیںجلوس میں شہر بس گھسنے کی وجہہ سے دوافرادہلاک ہوگئے۔کل شب آٹھ بجے کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔
****************************
 بھارت نے کل ناگپور میںکھیلے گئے پانچویں اورآخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ کوسات وکٹ سے شکست دی۔بھارت نے 43؍ ویں اوور میں243؍ رن کے جیت کے نشانے کوحاصل کرلیا۔میزبان ٹیم نے 42؍ اوورس اورپانچ گیندوں میںتین وکٹ پر243؍ رن اسکورکئے۔ اس جیت کے ساتھ بھارت نے پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریزچارایک سے جیت لی ہے ۔روہیت شرما نے 125؍ بنائے۔ راہانے نے 61، جبکہ ویراٹ کوہلی نے 39؍ رن بنائے۔
****************************
 ’’سوچھتایہی خدمت‘‘ اس پروگرام کے تحت جالنہ شہر میںآج ’’مہاسوچھتامہم ‘‘پرعمل درآمدکیاجارہاہے۔ اس کاآغازعوامی بیداری پیغام ریلی سے کیاجارہاہے۔شہر کے مہاتماگاندھی مجسّمے کے قریب صبح ساڑھے آٹھ بجے یہ ریلی نکالی جارہی ہے۔اس میں شرکت کرنے کی اپیل رابطہ وزیر ببن رائو لونیکر نے کی ہے۔
****************************
 

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 06.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 06 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...