Monday, 16 October 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 16  October  2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ  :  16؍ اکتوبر  ۲۰۱۷ئ؁
وَقت  :  صبح  ۴۰: ۸  -  ۴۵ :۸
***********************
 حکومت حیاتی زراعت اورخودروزگارسے متعلق مختلف اسکیمات میں خواتین کاشتکاروں کی ہمت افزائی کررہی ہے۔یہ بات مرکزی وزیرزراعت رادھا موہن سنگھ نے کہی۔ کل نئی دلّی میںخواتین میںکاشتکاری کے رجحان میںفروغ کے قومی دن کے موقع پرمنعقدہ پروگرام میں اُنہوںنے یہ بات کہی۔جناب سنگھ نے مزید کہا کہ خواتین کاشتکارملک کودوسرے سبزانقلاب کی سمت لے جاسکتی ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 سابق صدرجمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کوکل ان کے یوم پیدائش کے موقع پرخراجِ عقیدت پیش کیاگیا۔راشٹرپتی بھون میں اس موقع پرمنعقدہ پروگرام میںصدرجمہوریہ رام ناتھ کوندنے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے ڈاکٹر کلام کے اقدامات کوقوم کبھی بھلانہیں پائے گی۔
 وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے بھی کل ممبئی میںڈاکٹر کلام کی تصویرپرگلہائے عقیدت نذرکئے۔اورنگ آبادکے ڈویژنل کمشنردفتر میںکمشنرڈاکٹر پرشوتم بھاپکر نے بھی ڈاکٹر کلام کے یوم پیدائش کے موقع پران کی تصویرپرپھول چڑھاکراُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔کلام کایوم پیدائش ریاست بھرمیں یوم ترغیب مطالعہ کے طورپرمنایاجاتاہے۔اس ضمن میںگذشتہ دودنوں سے ریاست میںمطالعہ کی ترغیب سے متعلق پروگرامس جاری تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 National Cooperative development corporation کی مختلف اسکیمات کے تحت پیش کی گئی مختلف تجاویز پرغوروخوض کے لئے امدادِ باہمی مارکیٹنگ اورٹکسٹائل کے وزیرسبھاش دیشمکھ کی صدارت میںایک ذیلی کمیٹی تشکیل کی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں دیگر وزراء بھی شامل ہیں۔ قومی کوآپریٹیو کارپوریشن کی اسکیمات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے منصوبہ بندی کاکام بھی اس کمیٹی کے سپرد کیاگیاہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 مستقل قحط کی زد میں رہنے والے جالنہ ضلع کے تعلقہ جعفرآبادکے موضع ریلے گاوان اورآکول۔ دیو سمیت 19؍ قصبات کے کسانوں نے گروپ کاشتکاری کانیاتجربہ کیاہے۔اُنہوںنے باغبانی کے ماہرڈاکٹر بھگوان کاپسے کی رہنمائی میںگروپ کاشتکاری شروع کی ہے۔ آج وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس ان قصبات کوجاکراس کامیاب تجربہ کامشاہدہ کریںگے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 ریاست کی 3700؍ گرام پنچایتوں کے انتخابات کے لئے آج رائے دہی جاری ہیں۔جس میںعثمان آباد ضلع کی 138؍ گرام پنچایتیں شامل ہیں۔ 158؍سرپنچوں کے عہدوں کے لئے 508؍ امیدوارانتخابی میدان میںہیں۔جبکہ 561؍ اراکین کے چنائو کے لئے تین ہزار562؍ امیدوارچنائو میدان میں ہیں۔ اس کے علاوہ تھانہ کی 41؍ گرام پنچایتوں ، پال گھر56، رائے گڑھ 242، رتناگیری 222، سانگلی 456، کولہاپور478، ناگپور238 ،وردھا112، چندرپور521، بھنڈارا362، گوندیہ 353 اورگڑھ چرولی ضلع کی 26؍ گرام پنچایتوں کے انتخابات کے لئے رائے دہی جاری ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 ترقی کے نام پرمختلف اسکیمات کے ذریعہ ریاست کے آب رسانی اورصاف صفائی کے وزیرببن رائو لونیکرنے کروڑوں روپیوں کی بے نامی جائیداداکھٹی کرلی ہے۔جالنہ ضلع کانگریس صدراورسابق رکن اسمبلی سریش کمارجیتھلیانے یہ بات کہی ہے۔وہ کل جالنہ میںایک پریس کانفرنس سے مخاطب تھے۔جیتھلیا نے کہا کہ منٹھا پر توراسمبلی حلقے میں جل یوکت کے ایک ہی کام کے چارمرتبہ بل داخل کرکے کروڑوں روپئے حاصل کئے گئے اسی طرح لونیکر اور ان کے شخصی معاون ممبئی کے مالابارہل علاقے میںدوسوکروڑروپیوں کی زمین خریدی ہے۔ جیتھلیا نے ان معاملات کی تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔
 تاہم جیتھلیا کے الزامات کولونیکر نے یکسرمستردکرتے ہوئے کہا کہ جن زمینات سے متعلق جیتھلیا کہہ رہے ہیں ان سے میراکوئی تعلق نہیں ۔ کل جناب لونیکر نے ایک صحافتی بیان کے ذریعہ جیتھلیا کے ذریعہ عائدالزامات کی تردید کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 اورنگ آبادشہرسے متصل نارے گائوں سے قریب واقع کچراڈپو کی دوسرے مقام پرمنتقلی کے لئے جاری آندولن کوعارضی طورپرختم کیاگیاہے۔ کل آندولن کے تیسرے دن اسمبلی اسپیکر ہری بھائوباگڑے نے نارے گائوں جاکروہاں کے لوگوں سے بات چیت کی۔جس کے بعدگائوں والوں نے آندولن کو عارضی طورپرواپس لینے پررضامندی ظاہرکی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 نیوزی لینڈ کے ساتھ تین ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے لئے بھارتی ٹیم کااعلان کردیاگیاہے۔وکٹ کیپردنیش کارتک اورتیز گیندبازشاردول ٹھاکورکوپھر سے ٹیم میںشامل کیاگیاہے۔ٹیم کی قیادت وراٹ کوہلی کریںگے جبکہ نائب کپتان روہیت شرمارہیںگے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>


 

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 05.10.2026 रोजीचे सकाळी 07.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 5 October 2026 Time: 7.10 to 7.20 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्...