Friday, 16 March 2018


Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 16 March 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۱۶ ؍مارچ  ۲۰۱۸؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 اورنگ آ باد شہرکے کچرے کو ٹھکا نے لگا نے کے مسئلے اور اِس معا ملے پر ہو ئے پولس لاٹھی چارج کی گونج کل ریاستی اسمبلی کے دو نوں ایوانوں میں سنائی دی۔ قا نون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے رہنما دھننجئے مُنڈے نے اِس معاملے میں تحریک التواء پیش کر تے ہوئے مبینہ طور پر قا نون ہاتھ میں لینے والے اورنگ آ باد کے پولس کمشنر پر کار وائی کر نے کا مطالبہ کیا۔ قا نون ساز اسمبلی میں بھی حزب اختلاف کے رہنما رادھا کرشن وِکھے پاٹل نے یہ معاملہ اٹھا یا۔
 دوسری جانب نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی رہنما اور سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے مطالبہ کیا کہ جب تک مِٹمٹہ میں ہوئی پولس کار وائی کی جانچ مکمل نہیں ہو جا تی تب تک پولس کمشنر اور میونسپل کمشنر کو اُنکے عہدوں سے معطّل رکھا جائے۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑک نویس نے اعلان کیا کہ اورنگ آ باد کے پولس کمشنر یشسوی یادو کو فوری طور پر جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔
 دوسری جانب وزیر اعلیٰ پھڑ نویس نے یہ بھی واضح کیا کہ کچرا ڈالنے کی مخا لفت کر نے والے مقا می افراد کے خلاف دائر کر د ہ مقد مات واپس لیئے جائیں گے لیکن پولس پر پتھرائو کر نے والے اور مار پیٹ کر نے والے افراد کے خلاف دائر کر دہ مقد مات واپس نہیں لیئے جائیں گے۔ اُنھوں نے کہا کہ اورنگ آ باد شہر کے کچرے کے مسئلے سے نِمٹنے کے لیے 86؍ کروڑ روپیوں کی تفصیلی پرو جیکٹ رپورٹ DPRکو منظوری دیدی گئی ہے۔ جسکے لیے مرکز اور  ریاستی حکو مت مالی امداد کریں گے۔
 دریں اثناء مِٹمٹے میں ہوئی پولس لاٹھی چارج معاملے میں تین پولس اہلکا روں کو معطّل کر دیا گیا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 لوک سبھا میں کل گریجویٹی اصلاحی بل 2017؁ بِنا کسی بحث و مبا حثے کے منظور کر لیا گیا۔ اِس بل میں مرکزی حکو مت کے ملازمین کو ملنے والی گریجویٹی کی رقم کو دس لاکھ روپیوں سے بڑھا کر بیس لاکھ روپئے کر نے کی تر میم شامل ہے۔ اپو زیشن کے ہنگا مے کے بیچ خصو صی مراعات اصلا حی بل بھی کل منظور کر لیا گیا۔ اِسکے بعد لوک سبھا کی کار وائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
 دوسری جانب راجیہ سبھا میں بھی کل صبح کام کاج ملتوی کر نا پڑا۔ دو پہر دو بجے جب ایوان کا کام کاج دو با رہ شروع ہوا تب بھی حزب اختلاف اراکین ہنگا مہ آ رائی کر تے رہے جسکے بعد راجیہ سبھا کی کار وائی بھی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 مہار اشٹر میں 18؍ مارچ سے پلا سٹک سے بنی کچھ اشیاء پر پا بندی عائد کی جا رہی ہے۔ اِن میں پلاسٹک سے بنی کیری بیگ، پا سٹِک اور تھر ما کول سے بنی کھا نے کی پلیٹیں ، کٹو ریا، چمچے اور کپ شامل ہیں۔ PTIکی خبر میں کہا گیا ہے کہ پلا سٹِک سے بنے دیگر ساز و سا مان کے بارے میں ما حو لیات کے ریاستی وزیر رام داس کدم کی قیا دت والی کمیٹی تبا دلۂ خیال کے بعد کوئی فیصلہ کریگی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 مہاراشٹر سے راجیہ سبھا کی 6؍ سیٹوں کے لیے ہوئے انتخا ب میں سبھی امیدوار بلامقا بلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ اِن میں کانگریس کے کُمار کیتکر،NCPکی وندناچو ہان، BJPکے پر کاش جائوڑیکر ، نا رائن رانے او ر  وی  مُر لی دھرن اور شیو سینا کے انیل دیسائی شامل ہیں۔
 خوا تین کے ریاستی کمیشن کی صدر وِجیہ راہٹکر کی جانب سے اپنی امید واری واپس لیے جانے کے بعد یہ سبھی امید وار بلا مقا بلہ چُنے گئے ہیں۔
قا نون ساز اسمبلی کے نائب سیکریٹری نے یہ اطلاع دی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 بھارتیہ ریپبلیکن پارٹی کے صدر پر کاش امبیڈ کر نے ریاستی حکو مت کو اِنتباہ دیا ہیکہ بھیما کورے گائوں فسا دات کے معاملے میں سنبھا جی بھِڑے کو اگر26؍ مارچ تک گرفتار نہیں کیا گیا تو وہ سڑ کوں پر اُتر کر شدید احتجاج کریں گے۔ پر کاش امبیڈکر نے کل ممبئی میں اخباری نمائندوں سے یہ بات کہی۔
 دریں اثناء بھیما کورے گائوں معاملے کے دوسرے ملزم مِلِند ایکبوٹے کو پو نے کی عدالت نے 19؍ مارچ تک پولس تحویل میں بھیج دیا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 مراٹھا ریزر ویشن معاملے پر آج اورنگ آ باد میں عوا می سنوائی ہو گی۔ شہر کے صو بیداری گیسٹ ہائوس میں صبح گیارہ بجے سے سہ پہر چار بجے تک شہر یان، تنظیموں اور اِداروں کی جانب سے پیش کیئے جانے والے محضر قبول کیئے جائیں گے۔ مراٹھا سماج کی سماجی ، تعلیمی اور معاشی پسماندگی اور سر کا ری ملازمتوں میں اُنکے گھٹتے تنا سب کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کر نے کے لیے ریاستی حکو مت کی ہدا یات کے مطا بق اسطرح کی عوا می سما عتیں منعقد کی جا رہی ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 جالنہ ضلع کے پا ردّھ میں اسکولی کمیٹی کے ممبران نے کل ضلع پریشد کی چیف ایکزیکیٹیو افسر نیما اروڑہ کے دفتر کے سامنے طلباء کی کلاس لگائی۔ کمیٹی کے ممبران کا کہنا تھا کہ بار بار تحریری در خواست دینے کے با وجود بھی اردو اسکول کی جما عتوں کا تعمیری کام نہیں کیا جا رہا ہے۔ کمیٹی نے اِس سے قبل ہی ضلع پریشد دفتر میں کلاس لگا نے کا اِنتباہ دے رکھا تھا۔ اِس واقعے سے کچھ دیر کے لیے ضلع پریشد دفتر میں افرا تفری مچ گئی۔
 دریں اثناء ایجو کیشن افسر پانڈو رنگ کوانے کی جانب سے مراٹھی اسکو ل کی تین جما عتیں دستیاب کر وانے کے تحریری تیقن کے بعد یہ احتجاج واپس لیا گیا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 بڑودہ میں جا ری خواتین کےICCکر کٹ ٹور نا منٹ میں کل کھیلے گئے مقا بلے میں آ سٹریلیا نے بھارت کو 60؍ رنوں سے ہرا دیا۔ پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے آسٹریلیا ء کی خوا تین ٹیم نے287؍ رن بنائے تا ہم نشا نے کا پیچھا کر نے اُتری بھا رت کی خواتین ٹیم محض 227؍ رن بنا کر آل آئوٹ ہو گئی۔ اِس جیت کے ساتھ آ سٹریلیاء نے سیریز میں 0-2؍ کی بر تری حاصل کر لی ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 سری لنکا میں جاری نِدا ہاس T-20؍ سیریز میں آج سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا ۔ آج کے مقابلے کی فاتح ٹیم کا مقابلہ فائنل میں اِتوار کے روز بھا رت کے ساتھ ہو گا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 مراٹھواڑہ کے زیادہ تر شہروں میں کل سے مطلع ابر آ لود بنا ہوا ہے۔ جالنہ شہر میں گذشتہ رات ہلکی بارش ہونے کی خبر ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 نو جوانوں سے سوشل میڈیا کا استعمال سماجی اصلاح کے لیے کرنے کی اپیل ناندیڑ کے ضلع کلکٹر ارون ڈونگرے نے کی ہے۔ ناندیڑ میں کل سو شل میڈیا سے متعلق ایک ورکشاپ میں ڈو نگرے رہنمائی کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ سماجی بہبود کی اسکیموں کو عوام تک پہنچا نے کے لیے سو شل میڈیا کا استعمال کیا جا نا چا ہیے۔ ڈو نگرے نے کہا کہ سو شل میڈیا کا صحیح استعمال تبھی ہو سکتا ہے جب اِسے سما جی برائیوں کو دور کر نے کے لیے استعمال کیا جائے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
  

No comments:

आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 01.06.2026 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 01 June 2026 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत्...