Wednesday, 17 July 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 17 July 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۱۷ ؍جولائی ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 دیہاتوں اور دور دراز کے علاقوں کو راستوں کے ذریعے جوڑ نے کے لیے شاہراہوں پر ٹول ٹیکس نافذ کر نا ناگزیر ہے۔
مرکزی وزیر برائے حمل و نقل نِتن گڈ کری نے یہ بات کہی۔ محکمہ حمل و نقل کے لیے بجٹ میں کیئے گئے مطالبات کے حوالے سے کل ایوان ِ زیریں میں منعقدہ مباحثے کے دوران وہ اظہار خیال کر رہے تھے۔وزیر موصوف نے ایوان کو بتا یا کہ گزشتہ5؍ برسوں میں اُنکی وزارت نے 40؍ہزار کلو میٹر طویل راستے تعمیر کیئے ہیںجس کا تنا سب اِس سے قبل کی 5؍سالہ مدت کے مقابلے میں
60؍ فیصد زیادہ ہے۔

***** ***** ***** 

  نیشنل گرین ٹریبونل نے تمام ضلع مجسٹریٹس کو ہدایت دی ہے کہ وہ  مہینے میں دو مر تبہ میڈیکل نامیاتی فضلے کے بندوبست کا جائزہ لیں ۔ اور  ہر ضلعے میں ما حولیاتی منصوبہ بندی پر عمل آ وری کرنے کے لیے ایک خود مختار کمیٹی بھی تشکیل دیں۔ یہ کمیٹی ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں تشکیل دی جائے گی جس میں مقامی خود مختار اِداروں کے نمائندے‘ آلودگی کنٹرول بورڈ کے علاقائی افسران اور انتظا می حکام بطورِ اراکین شامل ہوں گے۔ٹریبو نل نے ریاستی چیف سیکریٹری کو آئندے یکم اگست سے اِن ہدا یت پر عمل آ وری کر نے کی تلقین کی ہے۔

***** ***** ***** 

  ریاستی کا بینہ نے جان کا نذرانہ پیش کرنے یا معذور ہوں والے سپاہیوں کو دی جانے والی یکمُشت مالی اِمدادمیں خاطر خواہ اضا فہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس  فیصلے کے  مطابق شہدا کے لواحقین کو  اب 25؍ لاکھ روپئے کی  بجائے ایک کروڑ روپئے امداد دی جائے گی۔جبکہ زخمی ہونے یا معذور ہوں نے والے سپاہیوں کو 15؍ لاکھ روپئے کی بجائے 60؍ لاکھ روپئے امداد دی جائے گی۔
  اورنگ آ باد میں نیشنل لاء یونیور سٹی کے لیے کانچن واری علاقے میںپانی اور زمین منجمنٹ کے اِدارےWALMIکے احا طے میں
 مزید 33؍ ایکر زمین فراہم کر نے کا فیصلہ بھی ریاستی کابینہ نے کیا ہے ۔واضح رہے کہ اِس سے قبل اِس یو نیور سٹی کو 17؍ ایکر زمین فراہم کی گئی تھی ریاستی کا بینہ کے کل ہوئے فیصلے کے بعد اب مذکُورہ یونیور سٹی کو مجموعی طور پر 50؍ ایکر اراضی دستیاب ہو گی۔

***** ***** ***** 

 بھارتیہ جنتا پارٹی نے مہاراشٹر میں پارٹی صدر کے عہدے پر وزیر محصول چندر کانت پاٹل اور ممبئی صدر کے عہدے پر رکنِ اسمبلی منگل پر بھات لوڈھا کا تقرر کیا ہے۔ واضح رہے کہ مرکزی وزارت کا قلمدان ملنے کے بعدرکنِ پارلیمنٹ رائو صاحب دانوے نے ریاستی صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔جبکہ آشیش شیلار کو ریاستی کا بینہ میں شامل کیا گیا ہے اِسی لیے ممبئی  میں بی جے پی صدرکی ذمہ داری منگل پر بھات لوڈھاکو سونپی گئی ہے۔

***** ***** ***** 

 دلِت پینتھر کے بانی رکن اورامبیڈکر تحریک کے مبصر‘بزرگ دانشور  راجے ڈھا لے  کا کل صبح ممبئی میں انتقال ہو گیا ۔
وہ78؍ برس کے تھے۔ڈھالے کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا کہ ہم امبیڈکر تحریک کی ایک سرگرم شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں۔

***** ***** ***** 

  اسپتالوں میں نگرانی اور کنٹرول نظام کو بہتر بنا نے کی ضرورت ہے۔ قانون ساز کونسل کی ڈپٹی چیئر مین ڈاکٹر نیلم گورہے نے یہ بات کہی۔بیڑ ضلعے میں مادرِ رحم کے آپریشن کی شکایتوں کے پس منظر میں اُنھوں نے کل چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی کے ہمراہ گیورائی میں ذیلی ضلعی اسپتال کا دورہ کیا۔ اِس موقعے پر محتر مہ گورہے نے کہا کہ دیہی خواتین کی صحت میں بہتری لا نے کے لیے خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں میں بھی بیداری  پیدا کی جانی چا ہیے۔
  وہ اپنے 2؍روزہ دورے میں آج بیڑ میں متعلقہ افسران کے ساتھ میٹِنگ کریں گی۔ساتھ ہی ونجار واڑی کی متاثرہ خاتون سمیت  آشا اور آنگن واڑی کار کنان کے ساتھ بھی بات چیت کریں گی۔

***** ***** ***** 

 پتن جلی صنعتی گروپ کو لاتور ضلعے کے اوَسا میں اراضی فراہم کیئے جانے کی خبر بے بنیاد ہے۔ اِس گروپ کو ابھی تک زمین فراہم نہیں کی گئی ہے ۔ریاستی حکو مت نے یہ وضاحت کی ہے ۔ حکو مت  نے کہا ہے کہ اِس گروپ کو مروجہ قوانین سے ہٹ کر کوئی اضا فی سہو لت فراہم نہیں کی گئی ہے۔

***** ***** ***** 

  ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے نئے وائس چانسلر ڈاکٹر پر مود ایولے نے کل اپنے عہدے کی ذمہ داریاں قبول کر لی ۔اِنچارج وائس چانسلر ڈاکٹر دیوانند شِندے نے اُنھیں عہدے کا چارج سونپا۔

***** ***** ***** 
 ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے لیے جانے والے دسویں اور بارہویں جماعت کے سپلیمنٹری امتحا نات آج سے شروع ہو رہے ہیں۔دسویں جماعت کے امتحا نات 30؍ جولائی تک جبکہ بارہویں جماعت کے امتحا نا ت3؍ اگست تک جاری رہیں گے۔
***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 16.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 16 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...