Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 25 February 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۵ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ فروری ۲۰۲۱ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭
60؍ سال سے زیادہ عمر کے شہر یان کو یکم مارچ سے لگا یئے جا ئیں گے کورونا وائرس سے بچائو کے ٹیکے
٭
کورونا وائرس کے پھیلائو کو مد نظر رکھتے ہوئے مہاراشٹر سمیت 7؍ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مرکزی دستے تعینات
٭
ریاست میں 8؍ہزار807؍ اور مراٹھواڑے میں701؍ کورونا مریض پائے گئے
اور
٭
بزرگ سابق IAS آفیسر بھوجنگ رائو کلکر نی انتقال کر گئے
اب خبریں تفصیل سے....
60؍سال سے زیادہ عمر والے شہر یان کو آئندہ یکم مارچ سے کورونا وائرس سے بچائو کا ٹیکہ لگا یا جا ئے گا۔
یہ ٹیکہ اندازی 10؍ہزار سر کاری ہسپتالوں اور 20؍ہزار خانگی ہسپتالوں میں کی جائے گی۔ مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشر یات پر کاش جائوڑیکر نے کَل مرکزی کا بینہ کے اجلاس کے بعد یہ معلو مات فراہم کی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ سرکاری ہسپتالوں میں یہ ٹیکے مفت لگائے جا ئیں گے جبکہ خانگی ہسپتالوں میں اِس کے لیے فیس ادا کرنا ہو گی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ آئندہ 3-2؍ دنوں میں اسکی فیس طئے کر دی جا ئے گی۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ اِس مرحلے میں 45؍ برس سے زیادہ عمر کے ذیابطیس ‘ بلڈ پریشر اور دیگر امراض میں مبتلاء شہر یان کو بھی ٹیکہ لگا یا جا ئے گا۔
اِنفارمیشن تیکنا لو جی کے شعبے میں استعمال ہونے والے ضروری ساز و سامان کی تیاری کی حوصلہ افزائی کرنے والی اسکیمات کو بھی کل ہوئے کا بینی اجلاس میں منظوری دی گئی۔اِنفار میشن تیکنا لو جی کے وزیر روی شنکر پر ساد نے یہ بات بتائی ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ اِس کے تحت لیپ ٹاپ‘ ٹیبلیٹ ‘ کمپیو ٹر اور سر ور کی تیاری میں سر مایہ کاری کی تجویز پیش کی گئی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ 4؍ برسوں پر محیط اِس منصوبے کے لیے7؍ہزار350؍ کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اِس کے سبب ایک لاکھ80؍ ہزار سے زیادہ روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے۔
***** ***** *****
کورونا وائرس کے پھیلائو میں آئی تیزی کو مد نظر رکھتے ہوئے مہاراشٹر سمیت 7؍ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مرکزی دستے تعینات کر دیے گئے ہیں۔ اِسی طرح صحت کے مرکزی سیکریٹریز نے ریاستوں کو خط لکھ موثر حفاظتی اقدامات کر نے کی ہدایت دی ہے۔
اِسی دوران اغذیہ و ادویہ انتظامیہ کے کمشنر ابھی منیو کالے نے بتا یا کہ ریاست میں کووِڈ19؍ کی روک تھام کے لیے در کار ادویات ‘ ماسک اور سینی ٹائزر کا وافر ذخیرہ موجود ہے ۔ اُنھوں نے بتایا کہ یہ تمام اشیاء عوام کے لیے واجبی قیمتوں پر دستیاب ہیں۔وہ کَل ڈویژنل میڈیسن کے جوائنٹ کمشنروں کے ساتھ ہوئے اجلاس میں مخاطب تھے۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے تمام ڈویژنوں میں ریمڈیسی ویر اِنجیکشن ‘ آکسیجن اور دیگر اشیاء کی دستیابی کا جائزہ لیا۔اُنھوں نے عوام سے ماسک اور سینی ٹائزر وغیرہ اشیاء کی قلت یا کا لا بازی سے متعلق ٹول فری نمبر
18 00 22 23 65 ؍ پر اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی ہدایت کے مطا بق چیف سیکریٹری سنجئے کمار نے ممبئی میں منترا لیہ کے ملازمین کے اوقات کار تقسیم کرنے کی ہدایت دی ہے۔اُنھوں نے کہا کہ ملازمین کو ایک دِن کے وقفے سے 3-3؍ دن یا ایک ہفتے کے وقفے سے کام پر بلا یا جا ئے ۔
اِسی طرح مہا راشٹر پولس نے بھی اپنے دفتری اوقات میں تبدیلی کر دی ہے۔ مہاراشٹر پولس صدر دفتر سے جاری کئے گئے مکتوب میں بتا یا گیا ہے کہ درجہ اوّل اور درجہ دوّم کے 100؍ فیصد ا فسران کی حاضری کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ صدر دفتر میں بر سر خد مت درجہ سوم اور درجہ چہارم کے 50؍ فیصد ملازمین کی حاضری ضروری ہو گی۔ اِس میں سے 25 ؍ فیصد ملازمین کے لیے صبح 9؍ بجے سے سہ پہر 4 ؍ بجے تک اور بقیہ 25؍ فیصد ملازمین کے لیے صبح11؍ بجے سے شام5؍ بجے تک کام کاج کے اوقات مقرر کئے گئے ہیں۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل 8؍ہزار807؍کورونا مریضوں کا اندراج ہوا ۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر21؍لاکھ21؍ ہزار119 ہو گئی ہے۔ اِسی دوران کَل 80؍ مریض علاج کے دوران چل بسے ۔
دوسری جانب علاج معالجے کے بعد کَل2؍ہزار772؍افراد کورونا وائرس سے نجات پا کر شفا یاب ہو گئے ۔ اِس طرح ریاست میں اب تک 20؍ لاکھ 8؍ ہزار623؍ افراد علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں اور فی الحال ریاست میں 59؍ ہزار358؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل مزید701؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ جبکہ 7؍ مریض علاج کے دوران چل بسے ۔ اِن میں اورنگ آبادضلعے کے 3؍ اور ناندیڑ‘ پر بھنی ‘ لاتور اور بیڑ ضلعے کے فی کس ایک ایک مریض کا شمار ہے۔
اورنگ آباد ضلعے میں گزشتہ کَل 281؍ مریض پائے گئے۔ اِسی طرح جالنہ ضلعے میں111؍ لاتور میں
98؍ بیڑ میں57؍ ناندیڑ اور پر بھنی ضلعے میں فی کس 55-55؍ مریض ‘ اِسی طرح ہنگولی میں27؍ اور عثمان آ بادضلعے
میںکَل17؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
ریاست کی تشکیل میں اہم کر دار ادا کرنے والے بزرگ سابق IAS افسربھُجنگ رائو کلکر نی کَل اورنگ آباد میں انتقال کر گئے ۔ وہ 103؍ بر س کے تھے۔ وہ 5؍ فروری 1918 کے روز بیڑ ضلعے میں پر لی تعلقے کے گاڑھے پِمپل گائوں میں پیدا ہوئے تھے۔ آزادی کے بعد1952 میں وہ IAS افسر منتخب ہو ئے۔اُنھوں نے ریاست کی پہلی مردم شماری کے سر براہ اِسی طرح اورنگ آ باد اور ناندیڑ کے ضلع کلکٹر ‘ پو نا میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ‘ ممبئی شعبہ محصول کے کمشنر ‘ منترا لیہ میں آبپاشی اور بجلی وغیرہ شعبے کے سیکریٹری وغیرہ عہدوں پر خد مات انجام دی۔
IAS افسر کے طور پر کام کر تے ہوئے بھُجنگ رائو نے اورنگ آباد میں ڈاکٹر بابا صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کا قیام ‘ پونا شہر میں بال گندھرو رنگ مندر جیسے تر قیاتی کام ‘ بھنڈار درا ڈیم کی مر مت جیسے اہم کاموں میں اپنی صلاحیتوں کی چھاپ چھوڑی ہے۔
سبکدوشی کے بعد بھی بھُجنگ رائو نے مراٹھواڑہ تر قیاتی کارپوریشن ‘ ڈاکٹر با با صا حیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے وائس چانسلر ‘ اور مہاراشٹر کی ترقی سے متعلق مختلف کمیٹیوں میں خدمات انجام دیں ۔
مراٹھواڑے کی تر قی کے لیے بھُجنگ رائو کلکر نی کی گراں قدر خدمات کا اعتراف کر تے ہوئے اُنھیں ڈاکٹر با باصاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کی جانب سے لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ اور سوامی راما نند تیرتھ مراٹھواڑہ ریسرچ اِنسٹی ٹیو کی جانب سے گووِند بھائی شراف اسمرتی ایوارڈ سے سر فراز کیا گیاتھا۔اُن کی آخری رسو مات کَل رات اور نگ آباد میں ادا کر دی گئی۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے میں پر لی تعلقے کے رامے واڑی کا ایک کلو میٹر کا احا طہ برڈ فلو سے متاثرہ علاقہ قرار دیا گیا ہے لہذا 10؍ کلو میٹر کے دائرے میں چوکنا رہنے کااشارہ دیا ہے۔ آئندہ احکا مات تک اِن دیہاتوں سے مرغیوں کی خرید و فروخت ‘ حمل و نقل اسی طرح جاترا وغیرہ پر پا بندی عائد کر دی گئی ہے۔ ان علاقوں میں مردہ پرندے پائے جا نے پر گرام پنچایت ‘ نگر پنچایت یا جانوروں کے قریبی ہسپتال کو اطلاع دینے کی اپیل کی گئی ہے۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے میں کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر ضلعے میں 5؍ ویں سے9 ؍ ویں اور
11؍ ویں جماعت کی کلاسیز 10؍ مارچ تک بند کر دی گئی ہیں۔ ضلع کلکٹر رویندر جگتاپ نے کَل اِس خصوص میں حکم نا مہ جاری کیا۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے میں کورونا وائرس کے پھیلائو پر روک لگا نے کے لیے ضلع کلکٹر روچیش جئے ونشی نے سخت اقدامات کر نے شروع کر دئے ہیں۔ ہنگولی ضلعے کے سم گا ‘ ساور گائوں بنگلہ ‘ اِنچا ‘ کال کونڈی ‘ اور جوڑ تلا اِن 5؍ دیہاتوں کو ممنوعہ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ اِسی ہنگولی شہر میں12؍ گلیاں بھی ممنوعہ علاقہ قرار دی گئی ہیں۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے
٭
60؍ سال سے زیادہ عمر کے شہر یان کو یکم مارچ سے لگا یئے جا ئیں گے کورونا وائرس سے بچائو کے ٹیکے
٭
کورونا وائرس کے پھیلائو کو مد نظر رکھتے ہوئے مہاراشٹر سمیت 7؍ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مرکزی دستے تعینات
٭
ریاست میں 8؍ہزار807؍ اور مراٹھواڑے میں701؍ کورونا مریض پائے گئے
اور
٭
بزرگ سابق IAS آفیسر بھوجنگ رائو کلکر نی انتقال کر گئے
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment