Monday, 22 February 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۲۲ ؍ فروری ۲۰۲۱ئ؁ وَقت :صبح ۰۰:۹۔ ۱۰:۹

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date: 22 February 2021

Time: 09:00 to 09:10 am

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۲  ؍ فروری  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت :صبح  ۰۰:۹۔ ۱۰:۹


سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...


٭کورونا سے متعلق قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ریاست میں دو بارہ لاک ڈائون کے نفاذ کا وزیر اعلیٰ کا انتباہ

٭سیاسی ‘ مذہبی اور ثقا فتی پروگراموں کے ساتھ ساتھ احتجاج ‘ جلسے اور جلوسوں پر بھی آئندہ احکا مات تک پا بندی عائد

٭ریاست کے مختلف مقامات پر کورونا کی روک تھام کے لیے احتیا طی اقدامات پو نا اور ناسک میں رات کا کر فیو  ‘  امرا وتی ‘ واشم ‘ آکو لہ‘ ایوت محل  اور بلڈھا نہ اضلاع میں شام5؍ بجے کے بعد دکانیں اور اِدرے بند

٭مراٹھواڑہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضا فہ ‘ کَل 515؍ نئے معاملے درج‘ اور 8؍ مریضوں کی موت

٭رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے مراٹھواڑہ ڈویژن کو وسطی ریلوے سے جوڑ نے کے لیے تحریک چلانے کا کیا فیصلہ

اور

٭بیڑ ضلع میں29؍ ہزار784؍ کسان وزیر اعظم کسان سمان فنڈ اسکیم کے لیے نا اہل قرار 


اب خبریں تفصیل سے...

وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے ریاست میں کورونا سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر لاک ڈائون کے نفاذ کا انتباہ دیا ہے۔ اُنہوں نے عوام سے ماسک استعمال کرنے اور لاک ڈائون کو ٹالنے کی اپیل کی ہے ۔ وزیر اعلیٰ کَل سوشل میڈیا پر عوام سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ آئندہ احکا مات تک ریاست میں تمام‘ سیا سی‘ مذہبی ‘ سما جی پروگرامس احتجاج اور جلسے جلوسوں پر پا بندی عائد کر دی گئی ہے۔ اِس موقعے پر اُنہوں نے سر کا ری پروگرامس کے آن لائن انعقاد کی ہدایت دی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر دروازے پر کھڑی ہے ۔ لہذا متعدد پا بندیوں پر عمل کر نا ضروری ہے۔ اُنہوں نے عوام سے ایک نئی مہم   ’’ میں ذمہ دار  ‘‘ کا اعلان  اور  ہر ایک سے کورونا کی روک تھام کے لیے قواعد پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ اُنہوں نے کہا  

( کیا آپ کو لاک ڈائون چاہیے میں آنے والے کچھ دن آپ سے یہ اُتر  اپیکشِت کر رہا ہوں‘ جن لوگوں کو لاک ڈائون نہیں چا ہیے وہ ماسک پہنیں گے ‘ جن لوگوں کو لاک ڈائون چاہیے وہ ماسک نہیں پہنیں گے‘ لاک ڈائون اگر نہیں چاہیے تو جو تین چیز ہمیشہ میں کہتے آ رہا ہوں‘ ماسک پہنیں‘ ہاتھ دھوئے اور ایک دوسرے سے سُرکشِت انتر رکھیے)

وزیر اعلیٰ نے کورونا سے متعلق اصو لوں پر عمل نہ کر نے والوں پر جر ما نہ عائد کرنے کا انتباہ دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف لڑائی میں ماسک کو ڈھال کے طور پر استعمال کریں۔ ٹیکے سے پہلے اور بعد میں بھی ماسک کا استعمال لازمی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکزی حکو مت کے طئے شدہ پروگرام کے مطا بق عوام کو  کورونا ٹیکہ لگا یا جا ئے گا۔ انہوں نے بتا یا کہ ریاست میں اب تک شعبۂ صحت کے افسران و ملازمین کورونا فائٹرس اور پہلے بیچ کے 9؍ لاکھ افراد کو ٹیکہ لگا یا جا چکا ہے۔ 

دریں اثناء ملک میں کورونا کے پھیلائو میں اضا فے کو پیش نظر مرکزی حکو مت نے تمام ریاستوں کو نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ جن علاقوں میں کورونا کے مریض زیادہ تعداد میں پائے جا رہے ہیں اُن علاقوں کو ممنوعہ علاقہ ظا ہر کر نے اور  اُن علاقوں میں RTPCR جانچ لازمی طور پر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

***** ***** *****

کورونا وائرس کے پھیلائو میں اضا فے کے پیش نظر ریاست میں مختلف مقا مات پر پا بندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ پو نا اور ناسک اضلاع میں رات کا کر فیو نافذ کر دیاگیا ہے۔ امرا وتی‘ واشم ‘ آکو لہ‘ ایوت محل اور بلڈھا نہ اضلاع میں شام 5؍ بجے کے بعد دکانیں  اور اِدارے بند رکھنے کا حکم جا ری کر دیاگیا ہے۔ ناگپور ضلع میں اسکولس اور کالجیس آئندہ 6 ؍ دنوں تک بند رہیں گے۔

***** ***** *****

ریاست میں کورونا سے شفا یا بی کی شرح میں کمی واقع ہو ئی ہے جو اب 94.96؍ فیصد ہو چکی ہے۔ ریاست میں اب تک کورونا مریضوں کی تعداد 21 ؍ لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ ریاست میں کَل 6؍ ہزار971؍ کورونا کے نئے معاملے درج کئے گئے۔ کَل کورونا کے35 ؍ مریض علاج کے دوران ہلاک ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک اِس وباء سے مر نے والوں کی تعداد51 ؍ ہزار788 ؍ ہو چکی ہے۔ کَل 417؍ مریض اِس بیمار ی سے شفا یاب بھی ہوئے ریاست میں اب تک19؍ لاکھ 94؍ ہزار947؍ کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں 52؍ ہزار956؍ مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

***** ***** *****

مراٹھواڑہ میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضا فہ ہو رہا ہے۔ کَل دِن بھر میں کورونا کے

515؍ نئے مریض سامنے آئے۔ ساتھ ہی اِس بیما ری سے کَل ڈویژن میں 8؍ افراد کی جان چلی گئی۔ کورونا سے مر نے والوں میں جالنہ ضلع کے4 ؍ اورنگ آ باد3؍ اور پر بھنی کا ایک مریض شامل ہے۔ اورنگ آ باد ضلع میں کَل کورونا کے201؍ نئے مریض پائے گئے۔ جالنہ ضلع میں96؍ ناندیڑ60؍  بیڑ53؍ لاتور44؍ عثمان آ باد 24؍ پر بھنی 21؍ اور ہنگولی ضلع میں کورونا کے16؍ نئے معا ملات درج کئے گئے۔

***** ***** *****

اورنگ آ باد شہر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضا فے کے بعد میونسپل کارپوریشن نے سخت حفاظتی اقدامات پر عمل در آ مد شروع کر دیا ہے۔ اگر کسی علاقے میں20؍ سے زائد مریض پائے گئے تو اُس علاقے کی Seal کر دیا جا ئے گا۔ یہ اطلاع کارپوریشن کی میڈیکل افسر نیتا پا ڈلکر نے دی۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر شہری حدود کے کسی مکان میںکورونا مریض پایا گیا تو اُس مکان پر کورونا مریض کی موجودگی کا اسٹیکر لگا یا جا ئے گا  اور  اِس مقصد کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہی۔


***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


بیڑ ضلع میں کَل کورونا کے53 ؍ نئے مریض پائے گئے۔ امبا جو گائی تعلقے میں سب سے زیادہ

19؍ بیڑ تعلقے میں16؍ شرور6؍ پر لی 5؍ کیج 3؍ گیرورائی ‘ دھا رور  اور آشٹی تعلقہ جات میں کورونا کا ایک ایک مریض سامنے آ یا ہے۔ اِسی دوران ضلع میں اِس بیما ری کے پھیلائو کے پیش نظر ضلع کلکٹر راجیندر جگتاپ نے کَل علاج کی سہو لیات کا جائزہ لیا ۔ ضلع انتظامیہ نے تمام شہر یان سے ماسک کا استعمال کرنے ‘ دوسروں سے مناسب فاصلہ رکھنے اور ہجوم سے پر ہیز کرنے کی اپیل کی ہے۔ ضلع کے8؍ اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے ایک ہزار 138؍  بیڈس کا انتظام کیا گیا ہے۔

***** ***** *****

گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے کہا ہے کہ شہر یان کورونا کی نئی لہر کے پیش نظر عام مقا مات پر احتیا ط کا مظاہرہ کریں۔گور نر نے کَل تھانہ میں کورونا کے دوران مختلف خد مات فراہم کرنے والے40؍ کورونا فائٹرس کا راج بھون میں استقبال کیا۔ اِس موقعے پر خطاب کے دوران انہوں نے عوام سے یہ اپیل کی ۔ گور نر نے کہا کہ مہاراشٹر اور کیرا لہ میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضا فہ تشویش کا باعث ہے۔ اُنہوں نے اِس یقین کا اظہار کیا کہ ایک دوسرے سے محفوظ فاصلہ رکھنے‘ ماسک کا استعمال کرنے اور خد مت کے جذبے کے ذریعے ہم کورونا کو ضرور شکست دے سکتے ہیں۔

***** ***** *****

لاتور کے ضلع کلکٹر پر تھوی راج  بی  پی  نے وضا حت کی ہے کہ ضلع میں لاک ڈائون نافذ کرنے کا اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے سو شل میڈیا پر گردش کر رہی غلط اطلاعات اور افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی ہے۔

***** ***** *****

لاتور کے رابطہ وزیر امِت دیشمکھ نے اطلاع دی ہے کہ اُجنی ڈیم کا پانی دھنے گائوں کے راستے لاتور شہر تک لا یا جا ئے گا۔ وہ اِس تجویز کو کا بینہ میں پیش کر یں گے۔ وزیر موصوف کَل وِلاس رائو دیشمکھ مانجرہ امداد با ہمی شکر کار خانے کے عام اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنہو ںنے کہا کہ Oxygen Project قائم کرنے کے لیے بجلی اشد ضروری ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ مانجرہ خاندان بجلی کی پیدا وار میں اچھی پیش رفت کررہا ہے ۔ اِس لیے آنے والے وقت میں یہاں آکسیحن کی پید وار کے منصوبے پر سوچا ناچا ہیے۔

***** ***** *****

پارلیمانی رکن ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے ریلوے کے مراٹھوارہ ڈویژن کو جنوب وسطی ڈویژن سے علیحدہ کر کے وسطی ڈویژن میں ضم کرنے کے لیے تحریک چلانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ وہ کَل اورنگ آ باد میں صحا فیوں سے خطاب کر رہے تھے ۔کراڑ نے بتا یا کہ جنوب وسطی ریلوے ڈویژن  کے منیجنگ ڈائریکٹر  گجانن مالیا نے چکل تھانہ میں پیٹھ لائن کو منظوری دی ہے اور اِس کے لیے 24؍ ایکر اراضی بھی دستیاب ہے۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ اورنگ آ باد ریلوے لائن پر ایک پُل اور4؍ زیر زمین راستوں کی تعمیر کی منظوری مل چکی ہے۔ شیواجی نگر زیر زمین راستے کے لیے فنڈ وصول ہونے کی بھی اطلاع اِس موقعے پر اُنہوں نے دی۔

***** ***** *****

بیڑ ضلعے میں وزیر اعظم کسان سمان فنڈ اسکیم کے لیے نا اہل ہونے کے با وجود41؍ ہزار784؍ کسانوں نے اِس اسکیم سے فائدہ اٹھا یا ہے۔ اِس اسکیم سے مستفید ہونے والے افراد کی معلو مات کو مرکزی انکم ٹیکس محکمہ کی معلو مات سے منسلک کرنے پر پتہ چلا ہے کہ یہ کسان اِنکم ٹیکس ادا کرنے والے ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے اِن کسا نوں میں تقسیم کی گئی اِس اسکیم کے فنڈس کو واپس لینے کام شروع کر دیا ہے۔

***** ***** *****

آخر میں خاص خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر...

٭کورونا سے متعلق قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ریاست میں دو بارہ لاک ڈائون کے نفاذ کا وزیر اعلیٰ کا انتباہ

٭سیاسی ‘ مذہبی اور ثقا فتی پروگراموں کے ساتھ ساتھ احتجاج ‘ جلسے اور جلوسوں پر بھی آئندہ احکا مات تک پا بندی عائد

٭ریاست کے مختلف مقامات پر کورونا کی روک تھام کے لیے احتیا طی اقدامات پو نا اور ناسک میں رات کا کر فیو  ‘  امرا وتی ‘ واشم ‘ آکو لہ‘ ایوت محل  اور بلڈھا نہ اضلاع میں شام5؍ بجے کے بعد دکانیں اور اِدرے بند

٭مراٹھواڑہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضا فہ ‘ کَل 515؍ نئے معاملے درج‘ اور 8؍ مریضوں کی موت

٭رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے مراٹھواڑہ ڈویژن کو وسطی ریلوے سے جوڑ نے کے لیے تحریک چلانے کا کیا فیصلہ

اور

٭بیڑ ضلع میں29؍ ہزار784؍ کسان وزیر اعظم کسان سمان فنڈ اسکیم کے لیے نا اہل قرار


اِسی کے ساتھ علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭٭


No comments:

Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 16 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبریں ...