Wednesday, 22 March 2023

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 22 ؍ مارچ 2023 ؁ ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 22 March 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۲؍  مارچ  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے  ... 

٭ پیدا وار میں اضا فہ ہونے کی وجہ سے پیاز کی قیمتوں میں ہوئی کمی کے پس منظر میں 2؍ لاکھ 50؍ ہزار 

میٹرک ٹن پیاز خریدنے کا مرکزی حکو مت کا فیصلہ 

٭ ریاست میں نافیڈ کی چنا خریدی مرکز شروع کرنے کو منظوری

٭ مقامی خود مختار اِداروں کی انتخابات  اور  قانون ساز کونسل کے12؍ اراکینِ اسمبلی کو منتخب کرنے کے ضمن میں عرضداشت پر سماعت سپریم کورٹ نے ملتوی کر دی

٭ حتمی فہرست رائے دہندگان شائع کیے گئے زرعی بازار کمیٹیوں کے انتخابات لینے کا حکم جاری  ‘  28؍  اور 30؍  اپریل کو رائے دہی 

٭ مرکزی وزیر نتن گڈ کری کو دو بارہ جان سے مارنے کی دھمکی  ‘  آفِس  اور  رہائش گاہ کے 

حفاظتی انتظام میں اضا فہ 

اور

٭ بھارت  اور  آسٹریلیا کے مابین آج تیسرا  ایک روزہ کرکٹ مقابلہ


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ ملک میں خاص طور پر مہا راشٹر میں پیاز کی پیدا وار علاقوں میں بڑے پیما نے پر پیاز کی پیدا وار میں اضا فہ ہونے کی وجہ سے نر خوں میں کمی ہونے کے پس منظر میں مرکزی حکو مت نے 2؍ لاکھ 50؍ ہزار میٹرک ٹن پیاز خریدی کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔ مرکزی زرعی  اور  کسان بہبود وزیر نریندر سنگھ تو مر نے کل لوک سبھا میں اِس کی معلو مات دی ۔

حکو مت نے قو می امداد باہمی گاہک تنظیم  اور  قومی زرعی  اور  امداد باہمی مارکیٹِنگ تنظیم نافیڈ  کو اِن علاقوں سے پیاز خرید کر ملک کے دیگر مراکز میں تقسیم کرنے کی ہدایت دی ۔ یہ بات تو مر نے کہی۔ اب تک 13؍ ہزار میٹرک ٹن پیاز خریدی کر نے کی اطلاع انھوں نے دی ۔

***** ***** ***** 

ریاست کے کسانوں کو چنا خریدی مراکز پر لا نا ہے ۔ ریاست میں بھارتیہ قو می زرعی امداد باہمی مارکیٹنگ تنظیم  نافیڈ  کے خریدی مراکز بند ہیں ۔ اِسے فوراً شروع کیے جائیں ۔ ایسا مطا لبہ راشٹر وادی کانگریس کے رہنما دھننجئے منڈے نے کل قانون ساز اسمبلی میں کیا ۔ ریاست میں نافیڈ نے چنا ںخریدی مرکز شروع کرنے کو منظوری دی ہے ۔ یہ بات نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہی ہے۔

***** ***** ***** 

اب تک صرف پرو فیشنل کورسیس کے داخلوں کےلیے ذات کے صداقت ناموں کی تصدیق ضروری تھی  تاہم  آنے والے دور میں غیر پروفیشنل کورسیس کے داخلوں کے لیے بھی ذات صداقت ناموں کی تصدیق ضروری کی جائےگی ۔ اِس کی اطلاع ادیواسی تر قیاتی وزیر ڈاکٹر وِجئے کمار گا وِت نے قانون ساز اسمبلی میں دی ۔ ذات کی تصدیق  اور  ذات صداقت ناموں کے ضمن میں کار وائی کو آ سان بنا نے کے لیے نیا طریقہ کار لانے کی حکو مت کی کوشش ہے ۔ یہ بات اُنھوں نے کہی ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سنبھا جی نگر میونسپل کارپوریشن میں گھر کُل گھپلے کی  ‘  اِسی طرح گھپلے کے ذمہ داروں کی خاص جانچ وفد کی معرفت جانچ کرنے کا مطالبہ حزب مخالف پارٹی رہنما امبا داس دانوے نے کیا ہے ۔ قانون ساز کونسل میں انھوں نے اِس ضمن میں سوال کیا تھا ۔ پر دھان منتری آ واس یو جنا کے تحت چھتر پتی سنبھا جی نگر شہر میں7؍ ہزار  گھر کُل کے لیے اجازت ہونے کے با وجود 40؍ ہزار گھر تعمیر کرنے کے لیے نکا لے گئے ٹینڈر کے عمل کی ۔ پولس  ‘  ED    اور  میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جانچ کی جا رہی ہے ۔ اِس کی وجہ سے شہر کے لیے یہ گھر کُل اسکیم واپس جانے کا قیاس دانوے نے ظاہر کیا۔

***** ***** ***** 

ریاست کے آٹو رکشہ ڈرائیورس  اور  مالکوں کے تمام مسائل  ‘  مطالبات  اور  دشواریوں کو حل کرنے کے لیے تمام رکشہ تنظیموں کو یقین میں لے کر فوراً پالیسی طئے کی جائے گی ۔ یہ بات وزیر دادا بھو سے نے کل قانون ساز کونسل میں کہی ۔ رکن کپِل پاٹل نے اِس ضمن میں توجہ دلائو تحریک پیش کی تھی ۔

***** ***** ***** 

مقامی خود مختار اِداروں کے انتخاب کے ضمن میں سپریم کورٹ کی سماعت کل ملتوی کر دی گئی ۔ اب منگل یعنی28؍ مارچ کو یہ سماعت ہو گی ۔ عدالت نے   ’’  جیسے تھے   ‘‘  حالات قائم رکھنے کا حکم دینے کی وجہ سے انتخاب التواء میں پڑے ہیں ۔ قانون ساز کونسل کے12؍ اراکین اسمبلی کو منتخب کرنے کےضمن میں سپریم کورٹ کی سماعت بھی ملتوی کر دی گئی  ۔ اِس ضمن میں جواب دینے کے لیے ریاستی حکو مت نے وقت طلب کیا ہے ۔ عدالت نے مزید 3؍ ہفتوں کا وقت دیا ہے ۔ متعلقہ شعبوں سے بات چیت کر کے آئندہ سماعت تک ریاستی حکو مت کو جواب پیش کرنا ہے ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


حتمی رائے دہندگان فہرست شائع کرنے والے ریاست کے زرعی بازار کمیٹیوں کے انتخاب لینے کا حکم ریاستی امداد باہمی الیکشن اتھاریٹی نے دیا ہے ۔ اتھا ریٹی کے سیکریٹری ڈاکٹر پی ایل کھنڈاگڑے نے کل اِس ضمن میں مکتوب جاری کیا ۔ ضلعے میں جاری زرعی پیدا وار بازار کمیٹیوں کے انتخاب 28؍ اپریل کو تاہم تعلقوں کے مقامات پر جا ری زرعی بازار کمیٹیوں کے انتخاب28؍  اور  30؍  اپریل کو لیے جا ئیں گے ۔ 27؍ مارچ سے انتخابی عمل کا آغاز ہو گا ۔3؍ اپریل تک پرچہ نامزدگیاں داخل کی جا سکتی ہے ۔ رائے دہی ہونے کے فوراً بعد ووٹوں کی گنتی کی جائے گی ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سنبھا جی نگر میں مرکزی حکو مت کی صحت وزارت کی جانب سے شروع کیے گئے ہیلتھ سینٹر  ویل نیس مرکزکا افتتاح آج مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسُکھ مانڈویہ کے ہاتھوں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے عمل میں آئے گا ۔ مرکزی مملکتی وزیر صحت ڈاکٹر بھارتی پوار  ‘  مملکتی وزیر مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڑ  ‘  رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل  اور  ریاست کے امداد باہمی وزیر اتُل ساوے اِس موقعے پر موجود رہیں گے ۔

***** ***** ***** 

مرکزی وزیر نِتن گڈ کری کو دوبارہ جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ اُن کے ناگپور کے عوامی رابطہ آفس میں دھمکی کے کل 3؍فون آئے ۔ اِس کے بعد پولس نے آفس  اور  رہائش گاہ کے حفاظتی انتظام میں اضافہ کر دیا ہے   او ر  جانچ شروع کر دی ہے ۔ اِس سے قبل 14؍ جنوری 2023؁ء کو گڈ کری کو تا وان کےلیے دھمکی دی گئی تھی ۔ خاص بات یہ ہے کہ دھمکی کےضمن میں جیش پجاری  اِس مجرم کا نام منظر عام پر آیا ہے ۔ دھمکی دینے والے نے 10؍کروڑ  روپیوں کے تا وان کا مطالبہ کیا تھا ۔ جیش پجا ری فی الحال بیل گائوں کے جیل میں ہے ۔

***** ***** ***** 

بھارت  اور  آسٹریلیا کے در میان تیسرا ایک روز کر کٹ مقابلہ آج چنئی میں کھیلا جائےگا ۔ دو پہر دیڑھ بجے اِس مقابلے کا آغاز ہوگا ۔ 3؍ ایک روزہ مقابلوں کی سیریز میں دو نوں ٹیمیں ایک  ایک  کی برابری پر ہے ۔

***** ***** ***** 

خواتین پریمیئر لیگ کرکٹ مقابلوں میں کل ممبئی اِنڈینس نے رائل چیلنجرس بنگلورو سے 4؍ وکٹس  اور  21؍ گیندوں سے کامیابی حاصل کی ۔ بنگلورو نے پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے 9؍ وکٹس پر 125؍ رنز بنائے ۔ ممبئی نے 17؍ ویں  اوور میں یہ نشا نہ حاصل کر لیا ۔ دیگر ایک مقابلے میں دِلّی کیپِٹلس نے  یو  پی  واریئرس  کو 5؍ وکٹس سے شکست دی ۔ پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے یو پی واریئرس نے مجوزہ  اوورس میں138؍ رنز بنائے ۔ دِلّی کیپِٹلس نے یہ ہدف 18؍ ویں  اوور میں مکمل کر لیا ۔ اِس کامیابی کے ساتھ دِلّی کی ٹیم فائنل میں داخل ہو گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سنبھا جی نگر کے ضلع کلکٹر آستِک کمار پانڈے نے کل کنڑ تعلقے میں غیر موسمی بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا   اور  نقصا نات کا معائنہ کیا ۔ اِس موقعے پر مکمل کیے گئے پنچ ناموں کا معائنہ کیا   اور  باقی ماندہ پنچ نامے فوراً مکمل کرنے کے احکام متعلقہ افسران کو دیے ۔ پِشور  ‘ پاڑشی  ‘  رام نگر  وغیرہ دیہاتوں میں نقصا ن زدہ کسانوں سے ضلع کلکٹر نے بات چیت کی  اور  اُنھیں دِلاسہ دیا ۔ بھارنبا تانڈا  میں ضلع پریشد  اسکول  اور  بازار سائونگی میں پرائمری ہیلتھ سینٹر کا دورہ پانڈے نے کیا ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سنبھاجی نگر کےصارفین کو فوراً  اپنے برقی بل کے بقا یہ جات بھر نے کی اپیل مہا وِترن کمپنی نے کی ہے ۔ فی الحال بورڈ کے 3؍ لاکھ 98؍ ہزار576؍ صارفین کے 650؍ کروڑ  روپئے بر قی بل باقی ہے ۔ اِس کی وجہ سے بل وصو لی یا بقا یہ جات صارفین کی بر قی فراہمی منقطع کرنا  یہ  دو  متبادل رہ گئے ہیں ۔ بر قی بل بھر نے کے لیے تعطیلات میں بر قی بل ادائیگی مراکز جا ری رہیں گے ۔ یہ بات مہا وِترن ذرائع نے کہی ہے ۔

***** ***** ***** 


آخر میں چنداہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے   ...

٭ پیدا وار میں اضا فہ ہونے کی وجہ سے پیاز کی قیمتوں میں ہوئی کمی کے پس منظر میں 2؍ لاکھ 50؍ ہزار

میٹرک ٹن پیاز خریدنے کا مرکزی حکو مت کا فیصلہ 

٭ ریاست میں نافیڈ کی چنا خریدی مرکز شروع کرنے کو منظوری

٭ مقامی خود مختار اِداروں کی انتخاب  اور  قانون ساز کونسل کے12؍ اراکینِ اسمبلی کو منتخب کرنے کے

ضمن میں عرضداشت پر سماعت سپریم کورٹ نے ملتوی کر دی

٭ حتمی فہرست رائے دہندگان شائع کیے گئے زرعی بازار کمیٹیوں کے انتخابات لینے کا حکم جاری  ‘  28؍  اور 30؍  اپریل کو رائے دہی 

٭ مرکزی وزیر نتن گڈ کری کو دو بارہ جان سے مارنے کی دھمکی  ‘  آفِس  اور  رہائش گاہ کے حفاظتی انتظام میں اضا فہ 

اور

٭ بھارت  اور  آسٹریلیا کے مابین آج تیسرا  ایک روزہ کرکٹ مقابلہ


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭


No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 04.10.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 04 October 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...