Thursday, 21 September 2023

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 21 ستمبر 2023 ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 21 September 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :   ۲۱؍ ستمبر  ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ خواتین ریزر ویشن امینڈ مینٹ بِل لوک سبھا میں 454؍ ووٹوں سے منظور

٭ عالمی سیاحت کی توجہ کا مرکز ڈیکن  اوڈیسی ٹرین نئی شکل میں دوڑنے کے لیے تیار 

اور

٭ بیڑ ضلعے میں غیر قا نو نی طور پر  ریت نکالنے سے متعلق کارروائی  ‘  دیڑھ کروڑ روپئے کا مال ضبط

اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ خواتین ریزر ویشن امینڈ مینٹ بل کل لوک سبھا میں دو تہائی سے بھی زیادہ ووٹوں سے منظور ہوا ۔ اِس بل کے حق میں 454؍ جبکہ مخالف میں ایم آئی ایم  کے ارکان پارلیمنٹ نے اِس بل کے خلاف ووٹ کیا ۔ نئی پارلیمنٹ میں اب تک ووٹ کے لیے ڈیجیٹل سہو لت نہ ہونے کی وجہ سے روایتی طریقہ سے کاغذپر رائے دہی کر وائی گئی ۔ تمام ارکان نے شام کے کام کاج کے اختتام کے بعد بھی دیر تک رُ ک کر رات 9؍ بجے کے قریب یہ بل اکثر یت سے منظور کیا ۔

پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں منظور ہونے والا یہ پہلا بل ہے ۔ راجیہ سبھا میں یہ بِل منظور ہونے پر صدر جمہوریہ کی منظوری کے بعد ناری شکتی وندن ایکٹ نام سے بدل جائے گا۔ کل صبح لوک سبھا میں اِس بل پر مرکزی قانون وزیر  ار جُن رام میگھوال نے بحث کی شروعات کی ۔ اِس بل کے مطا بق لوک سبھا  اور  ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے 33؍ فیصد  ریزر ویشن لاگو کیا جائے گا ۔ لوک سبھا کی 543؍ جگہوں میں سے 181؍ جگہیں خواتین کے لیے مختص رہیں گی  اور  ریزر ویشن کی یہ تقسیم 15؍ سال کے لیے ہو گی ۔

اِس کے بعد پارلیمنٹ کی منظوری سے اِس میں اضا فہ کیے جانے کی اطلاع میگھوال نے دی ہے ۔ کانگریس لیڈر  رکن پار لیمنٹ سو نیا گاندھی نے خواتین ریزر ویشن بل کی حمایت کرنے کا اعلان کیا  اور  اِس بل کو فوراً عمل میں لانے کی بات کہی ۔ اِسی کے ساتھ ذات پر مبنی مردم شما ری کر کے دیگر پسماندہ  اور  درج فہرست ذات کی خواتین کو مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔  

DMK   رکن پارلیمنٹ کنی موڑی نے اِس موقعے پر اِس بل کی 15؍ سالہ مدت کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا  جبکہ راشٹر وا دی کانگریس کی  سوپریہ سُلے نے خواتین بل سمیت مراٹھا ریزر ویشن  ‘  مسلم ریزر ویشن   اور  دھنگر ریزر ویشن کی جانب ایوان کی توجہ مبذول کر وائی ۔ 

بی جے پی کے نِشی کانت دوبے  ‘  ترنمول کانگریس کی کا کو لی گھوش  ‘ YSRکانگریس پارٹی کی گیتا وانگا  ‘  متحدہ جنتا دل کے راجیو رنجن سنگھ  ‘  بیجو جنتا دل کی راج شری ملک نے اِس بحث میں حصہ لیا ۔

***** ***** ***** 

راجیہ سبھا میں کل چندر یان تین  مہم  اور  آدِتیہ ایل وَن اِس شمسی مہم کی تعریف کر تے ہوئے اِس میں شریک سائنسدانوں کا خیر مقدم کیا گیا ۔ اِس موضوع پر لوک سبھا میں آج بحث ہو گی ۔

***** ***** ***** 

صدر جمہوریہ  درو پدی مُر مو نے کہا ہے کہ راجح قوا نین کے علا وہ  ذاتی طور پر حقوق اِنسانی قوانین کی پاسداری کرنا عالمی برا دری کی اخلا قی دمہ داری ہے ۔ کل نئی دہلی میں ایشیائی حقوق انسانی ادارہ کی سا لانہ عام اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے محتر مہ مُر مو نے کہا کہ بھارتی دستور میں بنیادی  طور پر مردوں اور  خواتین کو مسا وی حقوق دیئے گئے ہیں   اور  حقوق انسانی کے تحفظ کا خیال رکھا گیا ۔  انھوں نے یقین ظاہر کیا کہ پار لیمنٹ میں منظور شدہ خواتین  ریزر ویشن قانون مسا وات ِ مردوزن کے لیے اہم  اور  انقلا بی ثابت ہو گا ۔

دریں اثناء اِس 2؍ روزہ اجلاس میں حقوق انسانی منشور کے 75؍ سال مکمل ہونے  اور  ادارہ حقوق انسانی  و پیرس قرار دادوں کے 30؍ سالہ تاسیس بھی منائی جا ئے گی ۔ اِس موقعے پر ما حو لیات  اور   موسمی تغیرات کے موضوع پر تبا دلہ خیال بھی کیا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے  وہاٹس ایپ کےذریعے ریاست کی عوام سے راست جڑ گئے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کی جانب سے   ’’  سی  ایم  او  مہاراشٹر  ‘‘  چینل شروع کیا گیا ہے ۔ اِس چینل پر وزیر اعلیٰ کے فیصلے  ‘  مختلف تر قیاتی پرو جیکٹس  و دیگر امور کی تفصیلی معلو مات دستیاب ہو ں گی ۔ صارفین کی جانب سے اِس چینل کو زبر دست پذیرائی مل رہی ہے  اور  چینل کے آغاز میں ہی تقریباً  40؍ ہزار  صارفین نے چینل کو Follow کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ نے بتا یا کہ وہاٹس ایپ کے اپڈیٹ مینو کے  Find Channels    میں ’’  سی  ایم  او  مہاراشٹر  ‘‘  چینل پر کلک کر کے سیکریٹریٹ کی جا ری کر دہ معلو مات حاصل کی جاسکتی ہے۔

***** ***** ***** 

بہبودی معذورین محکمہ کے صدر  اور  رہنما  رکن  اسمبلی بچو کڑو نے معذور  افراد کے لیے علیحدہ گھر کُل  یو جنا شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ وہ کل شو لا پور میں بہبود معذورین محکمہ کے معذوروں کے  در وازے پر   پروگرام سے مخاطب تھے ۔ انھوں نے بتا یا کہ معذوروں کے لیے علیحدہ گھر کل اسکیم پر عمل آ وری کے سلسلے میں انھوں نے وزیر اعلیٰ سےملا قات کر کے اُن کی توجہ مبذول کر وائی ہے ۔

دریں اثناء شو لا پور میں صحا فیوں سے بات کر تے ہوئے بچو کڑو نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا کہ حکو مت سے مسلسل خشک سالی کا مطالبہ کر نے کی بجا ئےزرعی پید اوار کا خرچ کم کریں ۔ انھوں نے کہاکہ پیدا واری خرچ بڑھنے سے کسانوں کو زراعت سے منا فع نہیں مل پا رہاہے ۔


***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آباد سے نشر کی جا رہی ہیں 

***** ***** ***** 



عالمی سیا حت کی توجہ کی مرکز ڈیکن  او ڈیسی ٹرین  نئی شکل میں دوڑ نے کے لیے تیار ہو چکی ہے ۔ آج ممبئی کے چھتر پتی شیواجی مہا راج ٹر مِنس میں اسمبلی اسپیکر راہل نار وے کر  اور  وزیر سیاحت گِریش مہا جن کی موجود گی میں اِس ریلوے کے دوسرے مر حلے کی خد مات کا افتتاح ہو گا ۔2004؁ء  سے  2020؁ء  تک اِس ٹرین کو بڑے پیما نے پر پذیرائی حاصل ہوئی ۔ جدید سہو لتوں سے لیس اِس ٹرین میں مہا راشٹر کےعلا وہ ملک کی دیگر ریاستوں کے سیاحتی مقامات کو بھی شامل کیاگیا ہے ۔

***** ***** ***** 

بیڑ ضلعے میں ریت کی غیر قانو نی نکا سی کرنے والے ما فیائوں کے خلاف کارروائی کر کے پولس نے دیڑھ کرروڑ  روپئے کا مال ضبط کیا ۔ گیورائی تعلقہ کے ہنگن گائوں میں یہ کارروائی کی گئی ۔ اِس کارروائی میں 6؍ ٹریکٹر  ‘  4؍  دو پہیہ  اور  250؍  سے  300؍ براس ریت ذخیرہ ضبط کیا ۔

***** ***** ***** 

چھتر پتی سمبھا جی نگر میونسپل کارپوریشن نے اسکو لوں کے لیے اسمارٹ گرو ایپ شروع کیا ہے ۔ میونسپل کمشنر  جی  شریکانت کی ایماء پر تیار کیے گئے اِس ایپ کے ذریعے آن لائن حاضری کے ساتھ ہی مکمل معلو مات  ‘  اسا تذہ کی پرو فائل  ‘  اسکو لوں کی درجہ بندی  ‘ طلباء کی پرو گیس رپورٹ  ’  اسکو لوں میں موجود جسمانی سہو لیات کی چیزیں  اور  ضروری جسمانی سہو لیات سے متعلق معلو مات ملیں گی ۔ اِس ایپ کے موثر استعمال کے لیے  اور  طلباء کی اسکو لوں میں حاضری بڑھا نے کے لیے کوشش کرنے کی  ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے میونسپل کارپوریشن نے ساوتری بائی ایجو کیشن کنٹرول  روم بنا یا ہے ۔ پوری ریاست کا یہ اِس انداز کا پہلا کنٹرول روم ہے ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ ضلع کے ناگاپور گرام پنچایت نے پائیدار صفائی کے لیے مختلف سر گر میو ں سمیت عوامی مدد سے گائوں کی کا یا پلٹ کی ہے ۔ ناندیڑ ضلع پریشد ایڈ منسٹریٹر  اور  چیف ایکزیکیٹو آفیسر مینل کرن وال نے کہا ہے کہ  ناگا پور  کی یہ مثا ل دوسرے گائوں نے بھی لینا چاہیے۔ صفائی ہی خد مت مہم کے تحت وہ ناگاپور میں صفائی مہم کی شروعات کرتے وقت مخاطب تھے ۔ ناگاپور کے عمل لائی ہوئی مہم کے لیے دستا ویزی فلم تیار کی جانے کی اطلاع کرن وال نے دی ۔ انھوں نے گائوں میں مختلف کاموں کا جائزہ لے کر گائو ں  والوں سے بات کی  اور  حاضرین کو صفائی کا عہد دلا یا ۔

***** ***** ***** 

لاتور شہر میں ڈینگو کے مشتبہ مریضوں کی تعدادا  تقریباً 900؍ ہو چکی ہے ۔ اِس ضمن میں مہا پا لیکا نے لو گوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے ۔ لوگ پانی کے بر تن ڈھانپ کر رکھیں ‘  آنگن میں پانی جمع نہ ہونے دیں ‘  گھر کے در وازے  او ر  کھڑ کیوں کو جالی لگالیں  اور  بخار  ہونے پر فوراً ڈاکٹر سے مشورہ لیں۔

***** ***** ***** 

حیدر آباد  -   جئے پور  -   حیدر آ باد  اِس ہفتہ واری ریلوے کی حصار اسٹیشن تک توسیع کی گئی ہے ۔ 26؍ ستمبر سے یہ گاڑی جئے پور کے بجائے حصار اسٹیشن سے چھو ٹے گی ۔  سائوتھ سینٹرل ریلوے  کے ناندیڑ کے تعلقات ِ عامّہ کے آفس نے یہ معلو مات دی ۔

***** ***** ***** 

ناسک ضلعے میں کل پیاز کے تاجروں کی جانب سے نیلا می بند احتجاج کیا گیا ۔ اِس احتجاج کی وجہ سے 17؍  زرعی بازار کمیٹیوں میں پیاز کی نیلا می نہیں ہو سکی ۔ دریں اثناء حکو مت کی در خواست کے بعد بھی کاروبار بند رکھنے والوں پر حکو مت نے کارروائی کے احکا مات جاری کیے ہیں ۔ متعلقہ تاجروں کے لائسنس منسوخ کرنے یا  ردّ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاستی حکو مت کی جانب سے کنٹراکٹ بھر تی کے حکو متی فیصلہ کے خلاف کل چھتر پتی سنبھا جی نگر میں آل انڈیا اسٹو ڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے اِس فیصلہ کی کاپی جلا کر مظاہرےکیے گئے ۔ ریاستی حکو مت بھر تی کے تعلق سے بے حس ہے  ‘  مختلف محکموں میں جگہیں خالی ہونے پر بھی بھر تی نہ  ہونے کے خلاف یہ احتجاج کیا گیا ۔

***** ***** ***** 





آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...


٭ خواتین ریزر ویشن امینڈ مینٹ بِل لوک سبھا میں 454؍ ووٹوں سے منظور

٭ عالمی سیاحت کی توجہ کا مرکز ڈیکن  اوڈیسی ٹرین نئی شکل میں دوڑنے کے لیے تیار 

٭ بیڑ ضلعے میں غیر قا نو نی طور پر  ریت نکالنے سے متعلق کارروائی  ‘  دیڑھ کروڑ روپئے کا مال ضبط

اور

٭ مہا لکشمی  کے  استقبال کے لیے خواتین کی بھیڑ  ‘  گراہکوں کی بھیڑ سے باز ار  فُل 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭


No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 12.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 12 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...