Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 14.02.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 14 February 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۴؍فروری ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے تیقن دیا ہے کہ خانہ بدوش قبائل کے مطالبات سے متعلق حکومت عنقریب پالیسی فیصلہ کرے گی۔ وہ کل عثمان آباد ضلع کے یم گرواڑی منصوبے کی سلور جوبلی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر برائے حمل و نقل نتن گڈکری بھی موجود تھے۔ اس تقریب سے قبل ان پسماندہ قبائل کی جانب سے خانہ بدوشوں کی بستیوں کو آزاد گرام پنچایت کا درجہ دینے‘ سروے کرکے اس طبقے کے افراد کی تعداد کا اندراج اور ان بستیوں میں موجود اسکولوں کیلئے علیحدہ فنڈ مختص کیے جانے سمیت متعدد مطالبات کیے گئے۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ ان مطالبات کو تسلیم کروانے کیلئے ضلع کلکٹر‘ نوڈل آفیسر کی حیثیت سے کام کریں گے اور ان قبائل کے روایتی ہنر اور فنون کی ترقی کیلئے دو کروڑ روپئے دینے کا اعلان بھی وزیرِ اعلیٰ نے کیا۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے خانہ بدوش قبائل ترقیاتی ٹرسٹ کو بنیادی انفراسٹرکچر کیلئے جواہر لال نہرو پورٹ ٹرسٹ صنعتی سماجی فنڈ سے 5/ کروڑ روپئے دینے کا اعلان بھی کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پربھنی‘ ناندیڑ‘ ہنگولی اور بلڈانہ ضلع میں کل مسلسل تیسرے دن بھی ژالہ باری ہوئی۔ پربھنی ضلع کے گنگا کھیڑ میں زوردار بارش کے ساتھ اولے گرے۔ ہنگولی ضلع کے کڈوڑی اور کنرے گائوں میں کل شام 6/ بجے کے قریب ژالہ باری کے ساتھ زوردار بارش ہوئی۔ ناندیڑ ضلع کے لوہا تعلقے میں بھی ژالہ باری کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی ہے۔ بلڈانہ ضلع کے جانے پھڑ‘ میہکر‘ گنج وروڑی اور چکھلی میں بھی ژالہ باری سے ربیع کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ہمارے نامہ نگار نے واشم سے خبر دی ہے کہ کل رات وہاں بھی بارش اور اولے گرے۔
دریں اثناء محکمۂ موسمیات نے آئندہ 24/ گھنٹوں میں مراٹھواڑہ اور ودربھ میں چند مقامات پر زوردار بارش ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست کے وزیرِ صفائی و آبرسانی ببن رائو لونیکر نے کہا ہے کہ جالنہ ضلع میں ژالہ باری سے متاثرہ کسانوں کو سرکاری امداد کی فراہمی کے سلسلے میں وہ آج وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس سے تبادلۂ خیال کریں گے۔ وزیرِ موصوف نے کل ضلع میں آفت ِ سماوی کے باعث ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع کے متاثرہ دیہاتوں میں پنچنامے فوری مکمل کرکے اپنی رپورٹ پیش کریں۔ انھوں نے بتایا کہ ژالہ باری میں ہلاک ہونے والے افراد کے ورثاء کو چار چار لاکھ روپئے امداد دی جائیگی اور ہلاک ہونے والے مویشیوں کے مالکوں کو فی کس 30/ ہزار روپئے ادا کیے جائینگے۔
اسی دوران ضلع کلکٹر شیواجی جوندھڑے نے کل جالنہ ضلع کے منٹھا تعلقے کے متاثرہ دیہاتوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اُنھوں نے تیقن دیا کہ جن کاشتکاروں کو نقصان ہوا ہے ان کی زمینوں کے فی الفور پنچنامے مکمل کرکے رپورٹ حکومت کو روانہ کردی جائیگی اور کسانوں کو معاوضے کی فوری ادائیگی کیلئے انتظامیہ ہر ممکن کوشش کریگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
وزیرِ اعظم نریندر مودی کی ایک لاکھ سے زائد کتابیں خریدنے کے ریاستی حکومت کے فیصلے پر کانگریس کے ریاستی صدر اور رکنِ پارلیمنٹ اشوک چوہان نے سخت تنقید کی ہے۔ وہ ممبئی میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔ مودی کی کتاب خرید کر ریاستی حکومت اسکولی طلبہ میں تقسیم کرے گی۔ اس ماہ کے آخر تک یہ کتابیں خریدی جائینگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بزرگ صحافی و ادیب پدم شری مظفر حسین کل ممبئی میں چل بسے۔ وہ 78/ برس کے تھے۔ مظفر حسین سماجی تحریکوں میں فعال رہے اور آر ایس ایس سے ان کے قریبی تعلقات تھے۔ ان کی آخری رسومات آج ممبئی میں ادا کی جائینگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بیڑ ضلع کے پرلی تعلقے میں روزنامہ مراٹھواڑہ ساتھی کے مدیر موہن لال بیانی کل درمیان شب طویل علالت کے بعد چل بسے۔ وہ 88/ برس کے تھے۔ بیانی کے پرلی سے شروع کیے گئے روزنامہ مراٹھواڑہ ساتھی کے اورنگ آباد‘ پربھنی‘ جالنہ اور بیڑ سے ایڈیشن نکلتے ہیں۔ ان کی آخری رسومات آج شام 4/ بجے ادا کی جائینگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارت کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں نے کل جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے دونوں میچوں میں فتح حاصل کی۔ پورٹ الزبتھ میں رواں سیریز کے پانچویں ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں مردوں کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 73/ رنوں سے شکست دی۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے روہت شرما کی سنچری کی بدولت نے 7/ وکٹ کے نقصان پر 274/ رن بنائے۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 43/ ویں اوور میں 201/ رن بناکر آئوٹ ہوگئی۔
خواتین کی پانچ T-20 میچوں کی سیریز میں کل ابتدائی میچ میں بھارت نے 7/ وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ جنوبی افریقہ کی خواتین نے 20/ اووروں میں 164/ رن بنائے۔ جواب میں مطلوبہ ہدف ہندوستانی ٹیم نے 19/ ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

No comments:
Post a Comment