Saturday, 30 June 2018


Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 30 June 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۳۰  ؍ جون  ۲۰۱۸؁
وَقت: صبح ۴۰:۸  -  ۴۵:۸
 خریف کی فصلوں کے لیے دیڑھ گنا ضما نتی قیمت ادا کرنے کی یقین دہا نی وزیر اعظم نریندر مودی نے کی۔
مرکزی کا بینہ کے آئندہ اجلاس میں اِس فیصلے کو منظوری دی جائے گی۔ گنّا اُگا نے والے کسانوں کے وفد نے جن میں مہا راشٹر کے کسان بھی شامل تھے ‘  کل نئی دِلّی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملا قات کی۔ اِس موقع پر وزیر اعظم نے اُنھیں یہ یقین دہا نی کر وائی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ رواں سال کے لیے گنّے کی واجبی اور کِفا یتی قیمتوں کا اعلان اگلے دو ہفتوں میں کر دیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ گذشتہ سال کے مقابلے یہ قیمتیں زیادہ ہوں گی۔ فی الحال گنّے کے لیے فی کوئنٹل 255؍ روپئے قیمت ادا کی جا تی ہے جس میں فی کوئنٹل 20؍ روپیوں کا اضا فہ کرنے کی سفا رش کی گئی ہے۔
***** ***** *****
 وزیر اعظم نریندر مو دی نے کہا ہے کہ معا شی طور پر کمزور اور متوسط طبقے کو جدید طِبّی سہو لیات فراہم کر نے کے لیے ریاستی حکو متوںکے تعائون سے بنیادی ڈھا نچہ کھڑا کیا جا رہا ہے ۔وزیر اعظم مو دی کل نئی دِلّی کے ایمس اسپتال میں ایک تقریب کے افتتاح کے موقع پر بول رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ آ یوشمان بھارت نا می سب سے بڑے صحت منصو بے کے تحت ملک کے ہر خاندان کو پانچ لاکھ روپیوں تک کا بیمہ تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
***** ***** *****
 مہاراشٹرکے99؍ لاکھ سے زیادہ لو گوں کو غذائی تحفظ قا نون کے دائرے میںلا یا جائے گا۔
 اناج اور خوراک کی فراہمی کے ریاستی وزیر گریش با پٹ نے یہ بات کہی۔ انا ج اور خوراک کی فراہمی کی مرکزی وزارت کی جانب سے نئی دِلّی میں منعقدہ قو می سطح کی کانفرنس میں با پٹ بول رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ اناج پانے والے مستحق افراد کی طرح بزرگ افراد کے لیے بنے گھروں کو بھی کم قیمت پر اناج فراہم کیا جا نا چا ہیے۔
***** ***** *****
 ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے حکو مت سے کہا ہے کہ وہ شِر ڈی کے سائی با با ٹرسٹ میں ہوئے گھپلے کے الزا مات کے بارے میں تین ہفتوں میں اپنا موقف پیش کرے۔ ہندو جن جا گرن سمیتی نے اِس معاملے میں عدالت میں عرضداشت داخل کی ہے۔ ہندو جن جاگرن سمیتی کاالزام ہے کہ سائی بابا ٹرسٹ نے 2015؁ میں ہوئے نا سک کُمبھ میلے کے دوران انتظا مات کے لیے سامان کی خریداری کی رقم میں بڑے پیما نے پر بد عنوا نی کی ہے۔
***** ***** *****
 قرض کی یکمُشت ادائیگی اسکیم کے تحت بینکوں سے مثبت رویہ اپنا تے ہوئے زیادہ سے زیادہ کسانوں تک قرض معا فی کا فائدہ پہنچا نے کی اپیل ٹرانسپورٹ کے ریاستی وزیر دیواکر رائو تے نے کی ہے۔ اِس بارے میں کل لاتور ضلع کلکٹر دفتر میں منعقدہ میٹِنگ میں رائو تے بول رہے تھے۔ اُنھو ں نے کہا کہ اِس بات کی ضرورت ہے کہ دیڑھ لاکھ سے برائے نام زیادہ قرضدار کسا نوں کے قرضے ، بینک اپنے اختیا رات کا استعمال کر کے معاف کرے جن سے کسا ن قرض کے بوجھ سے پوری طرح آزاد ہو سکیں۔ رائو تے نے اِس بارے میں بینکوں کو غور کر نے کو کہا۔
***** ***** *****
 مائونٹ ایوریسٹ کی چو ٹی سر کر نے والے مہاراشٹر کے قبا ئلی طلباء کے ایک گروپ نے کل وزیر اعظم نریندر مودی سے ملا قات کی۔
یہ طلباء مہاراشٹر سر کار کے قبائلیوں کی بہبود سے متعلق محکمے کی شوریہ مہم کا حصہ تھے۔ وزیر اعظم نے طلباء کو اُنکے اِس کار نا مے پر مبارکباد پیش کی اور اُنکے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
***** ***** *****
 دوران زچگی زچّہ اموت پر قا بو پانے کے معاملے میں ریاست مہا راشٹر نے ملک بھر میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔
اِس ضمن میں مرکزی وزیر صحت جے پی نڈّا کے ہاتھوں کل نئی دِلّی میں انعام دے کر ریاست کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ زچگی کے دوران ہونے والی اموات پر قا بو پانے کے معاملے میں کیرا لہ نے ملک میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔
***** ***** *****
 بھارت کے کِدامبّی شریکانت اور پی وی سندھو ، ملیشین اوپن بیڈ مِنٹن سیریز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ مردوں کے سنگلز مقابلے میں چو تھی رینکِنگ کے حا مل شریکانت نے آسٹریلیاء کےLeverdez کو18-21؍   اور  14-21؍ کے فرق سے ہرادیا۔  وہی خواتین  کے سنگلز مقابلوں میں تیسری رینکِنگ کی حامل بھارت کی پی وی سندھو نے اسپین کی Carolina Marin  کو20-22؍ اور19-21؍ کے فرق سے شکست دی۔ سیمی فائنل مقابلے آج کھیلے جا ئیں گے۔
***** ***** *****
 درج فہرست ذاتوں اور جماعتوں کے مختلف مطالبات کی جانب حکو مت کی توجہ مبذول کر وانے کے لیے کل بیڑ میں بھارتیہ ریپبلیکن پارٹی کی جانب سے آکروش مورچہ نکا لا گیا۔ یہ جلوس ضلع کلکٹر دفتر کے سامنے جلسۂ عام میں تبدیل ہو گیا۔ اِس موقع پر حکو مت کی پا لیسی پر سخت تنقید کی گئی۔
***** ***** *****
 لاتور کے گنج گولائی علاقے میں کل نا جائز قبضہ جات ہٹا دیئے گئے۔ لاتور کے میو نسپل کمشنر کو ستُبھ دوئے گائو نکر نے بتا یا کہ شہر کے سبھی نالوں پر سے نا جائز قبضہ جات ہٹائے جا ئیں گے۔ اُنھوں نے شہر یوں اور کار و بار یوں سے اپنے قبضہ جات خود ہی ہٹا لینے کی اپیل بھی کی۔
***** ***** *****
 بھارت اور آئر لینڈ کے در میان کل کھیلے گئے T-20؍ کر کٹ مقابلے میں بھارت نے آئر لینڈ کو143؍ رنوں سے ہرا دیا۔ اِس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے دو میچوں کی سیریز 0-2؍ سے اپنے نام کر لی۔ کل کھیلے گئے مقابلے میں بھارت نے پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے مقررہ 20؍ اووروں میں 4؍ وکٹ کے نقصان پر 213؍ رن بنائے۔ جواب میں آئر لینڈ کی پو ری ٹیم محض 13؍ اوور کھیل کر70؍ رن ہی بنا سکی۔
 بھارتی ٹیم اب انگلینڈ کے دورے پر روانہ ہو رہی ہے جہاں وہ ٹیسٹ،T-20؍ اور ایک روزہ میچ اِن تینوں طرز کی کر کٹ کھیلے گی۔ بھارت اور انگلینڈ کے بیچ پہلاT-20؍ مقابلہ منگل کے روز ہو گا۔
***** ***** *****

No comments: