Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 26 August 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 26؍ اگست ۲۰۱۸ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
دفاعی سازوسامان کی خریداری سے متعلق کائونسلDAC نے کل فوج کے لئے تقریباً 46؍ہزارکروڑروپئے مالیت کے دفاعی سازوسامان کی خریداری کواپنی منظوری دے دی۔وزیردفاع نرملاسیتارمن کی صدارت میںDAC نے اپنے ایک تاریخی فیصلے میںبھارتی بحریہ کے لئے 21؍ہزار کروڑروپئے سے زیادہ مالیت کے 111، Utility ہیلی کاپٹروں کی خریداری کی منظوری دی ہے۔وزارت دفاع کی کلیدی ساجھیداری یعنی SP ماڈل کے تحت یہ پہلا پروجیکٹ ہے۔ جس کامقصد میک ان انڈیا پروگرام کوفروغ دیناہے۔DAC نے لگ بھگ 25؍ہزارکروڑروپئے مالیت کی چند دیگر تجاویز کوبھی منظوری دی ہے۔ ان میںبھارتی فوج کے لئے 3؍ہزار300؍کروڑروپئے کی لاگت سے ملک میںدستیاب ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کئے گئے 155 ایم ایم کے 150 عددجدید ترین توپ نظام کی خریداری کومنظوری دینابھی شامل ہے۔سمندرمیںبھارتی بحریہ کی صلاحیت میںاضافہ کرنے کے مقصد سے آبدوز شکن اورکثیر استعمال والے 24؍ہیلی کاپٹر وں کی خریداری کوبھی منظوری دی گئی ہے۔ان کے علاوہ DAC نے کم فاصلے تک وارکرنے والے 14، Vertically
Launcher میزائیل نظام کی خریداری کوبھی اپنی منظوری دے دی ہے۔ان نظاموں کی بدولت بحری جہازشکن میزائیل کے خلاف بحری جہازوں کو خود کی حفاظت کرنے میں مدد ملے گی۔
***** ***** *****
وزیراعلیٰ امدادی فنڈ سے گذشتہ ساڑھے تین سال میں ریاست کے 43؍ہزارمریضوں کے علا ج کے لئے 412؍کروڑکافنڈ دیاگیاہے۔وزیر اعلیٰ امدادی طبی فنڈ یونٹ کے چیف اوم پرکاش شیٹے نے کل کولہاپورمیں اس کی اطلاع دی۔مرکزی حکومت کی جانب سے ماہ اکتوبر سے ایوشمان یوجنا پرعمل درآمد کیاجائے گا۔اس کے لئے ہرتعلقے کے اسپتال میںعلاج کی سہولت اورپانچ لاکھ روپئے فنڈ فراہم کیاجائے گا۔یہ بات اُنہوںنے کہی۔
***** ***** *****
مسافروں کی سہولت کے لئے ریلوے کی Flaxi fare Scheme میںآئندہ ماہ سے ردوبدل کرنے کافیصلہ ریلوے بورڈ نے لیاہے۔کم رش کے وقت 30؍فیصد سے کم ریزرویشن چند ریلوے گاڑیوں کے لئے یہ اسکیم بند کرنے کاقیاس ہے۔تاہم عام نرخ کے مقابلے میںزیادہ نرخ سے فروخت ہونے والے ہمسفر گاڑیوں کے لئے اس اسکیم میںردوبدل کرنے کاخیال ہے۔ ا س کی اطلاع ریلوے محکمے کی جانب سے دی گئی۔
***** ***** *****
نالاسوپارادھماکے کے سلسلے میں دہشت گردمخالف دستے اے ٹی ایس نے ممبئی میںگھاٹ کوپر سے اویناش پوارکوحراست میںلیاہے۔اس کے پاس سے ایک کمپیوٹر اورایک موبائیل ضبط کیاگیا۔اسے ممبئی مقامی عدالت نے 31؍اگست تک پولس کسٹڈی کاحکم صادرکیا۔نالاسوپارامیںدھماکہ خیزاشیاء بنانے کے لئے گندھک اوربیٹری اورنگ آباد سے خریدی گئی۔ جانچ کے دوران یہ بات واضح ہوگئی ہے۔ اس کی اطلاع باوثوق ذرائع نے دی۔
***** ***** *****
وزیراعظم نریندرمودی آل انڈیا ریڈیو پرآج من کی بات کے اپنے ماہانہ پروگرام میںملک وبیرون ملک کے سامعین کے ساتھ اپنے نظریات پیش کریں گے۔یہ ان کا47؍واں ماہانہ پروگرام ہوگا۔آج دن میںگیارہ بجے آل انڈیا ریڈیو کے سبھی اسٹیشنوں اوردوردرشن کے تمام ترنیٹ ورک پراسے نشر کیا جائے گا۔پروگرام کووزیراعظم کے دفتر کے یوٹیوب چینلوں اطلاعات ونشریات کی وزارت ،آل انڈیا ریڈیو اورڈی ڈی نیوزپربھی سناجاسکتاہے۔ہندی نشریہ کے فوراً بعد آل انڈیا ریڈیو علاقائی زبانوں میںیہ پروگرام پیش کرے گا۔رات آٹھ بجے علاقائی زبانوں میں یہ نشریہ دوبارہ بھی سناجاسکے گا۔
***** ***** *****
التواء میںپڑے ہوئے مقدمات کومناسب طریقے سے حل کرنے کے لئے ثالث کارول نہایت اہمیت کاحامل ہے۔یہ بات ممبئی ہائی کورٹ کے کارگذارچیف جسٹس اورمہاراشٹر ریاستی آئینی خدمات اتھاریٹی کے چیف نریش ایچ پاٹل نے کہی ہے۔ کل وہ اورنگ آبادمیں ثالث ملاپ کی قوت ،مسائل اور چیلنج اس عنوان پرڈیویژنل سطح کی کانفرنس سے مخاطب تھے۔
***** ***** *****
گاہکوں کوزیادہ شرح سود کالالچ دے کرکروڑوں روپیوں کادھوکہ دینے والے شوبھ کلیان ملٹی اسٹیٹ اس نجی بینک کے ڈائریکٹر دلیپ آپٹے کوکل بیڑ پولس نے پونا میں حراست میںلیا۔اس بینک کی بنیادڈال کرآپٹے نے ریاست کے بینکوں کے 140 شاخوں سے گاہکوں سے کروڑوں روپئے جمع کئے۔ اس میںبیڑ ضلع کے سرمایہ داروں سے 13 کروڑروپیوں کی دھوکہ دہی کی گئی۔بینک پردھوکہ دہی کے پچاس سے زیادہ جرم داخل ہوگئے ہیں۔گذشتہ ایک سال سے آپٹے پولس کی آنکھوں میںدھول جھونک رہاتھا۔
***** ***** *****
انڈونیشیاء میںجاری ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میںکل مردوں کے گولہ پھینک مقابلے میں تیجندرپال سنگھ نے سونے کاتمغہ حاصل کیا۔اتھلیٹیکس میں بھارت کایہ پہلا سونے کاتمغہ ہے۔ اسکاش میںبھارت کوکل تین کانسے کے تمغے حاصل ہوئے۔

No comments:
Post a Comment