Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 25 August 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۵ ؍ اگست ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے اورنگ آباد میونسپل کا ر پو ریشن کو ہدا یت دی ہے کہ شہر کے کچرے کو ٹھکا نے لگا نے سے متعلق تفصیلات وقت مقرر کر تے ہوئے حلف نا مے کے ذریعے عدالت میں پیش کر ے۔ شہر کے کانچن واڑی، ہر سول اور پڑے گائوں کے سا کنان کی جانب سے داخل کی گئی در خواست پر سماعت کر تے ہوئے عدالت نے یہ ہدا یت دی ہے۔ عدا لت نے کہا ہے کہ میونسپل کمشنر اِس جانب خصو صی توجہ دیں۔عدالت نے مہاراشٹر آلودگی کنٹرول بوڈر کو بھی ہدا یت دی ہے کہ چکل تھا نہ، ہر سول اور پڑے گائوں میں جن مقا مات پر کچرا ڈالا گیاہے وہاں کا جائزہ لے کر دو ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔
***** ***** *****
آب رسانی اور صفائی کے مملکتی وزیر ببن رائو لو نیکر نے کہا ہے کہ سوچھ بھارت مہم کے لیے مرکزی حکو مت کی جانب سے اِس سال ریاست کے عام طبقات کے لیے716؍ کروڑ روپئے کی اِمداد منظور کی گئی ہے۔ کل ممبئی میں نا مہ نگاروں سے گفتگو کر تے ہوئے اُنھوں نے بتا یا کہ یہ رقم ضلع پریشد ،
محکمہ آب رسانی اور صاف سفائی میں تعائون کر نے والی تنظیموں کی معرفت خرچ کی جائے گی۔
***** ***** *****
مہاراشٹر سائبر محکمے کے خصو صی انسپکٹر جنرل آف پولس بِر جیش سنگھ نے کہا ہے کہ تیکنا لو جی میں تر قی کے ساتھ ساتھ اِس شعبے میں دھو کہ دہی اور جرائم کے تنا سب میں بھی اضا فہ ہوا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اِنٹر نیٹ کا استعمال کر نے والے ہر شخص کو سائبر سیکو ریٹی سے متعلق خواندگی حاصل کر نے کی ضُرورت ہے۔ وہ کل ممبئی میں بامبے چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹریز،مہاراشٹر پولس اور مہاراشٹر سائبر کی جانب سے معا شی اور سماجی شعبے میں سائبر جرائم اور اُنکی روک تھام سے متعلق منعقدہ ایک روزہ کانفرنس میں بول رہے تھے۔بر جیش سنگھ نے کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس کا استعمال کر تے ہوئے اور اِنٹر نیٹ پر مالی لین دین کر تے وقت احتیا ط برتنے کی ضُرورت ہے۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اور مہاراشٹر کے ما بین تجا رت اور سیا حت کو فروغ دینے کی غرض سے منقطع ہو چکی طیا رہ خد مات کو دو با رہ شروع کیا جائے۔ بھارت میں ما مور آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ہریندر سِدھو کی زیر قیادت ایک وفد نے کل ممبئی میں وزیر اعلیٰ سے ملا قات کی ۔ اِس موقع پر وزیر اعلی بول رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گو دا وری ندی کے اطراف کی وادی کا کام آسٹریلیا کے ساتھ ہوئے معاہدے کے مطابق کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ حکو مت نے واٹر گریڈ سِسٹم کے ذریعے مراٹھواڑہ میں پا نی کی قلت دور کر نے کا بیڑہ اُٹھا یا ہے اور اِس کام میں آسٹریلیا سے معا ونت کی در خواست اُنھوں نے کی۔
***** ***** *****
سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی استھیوں کو کل ریاست کی مختلف ند یوں اور گیٹ وے آف اِنڈیا کے قریب سمندر میں سُپرد آب کر دیا گیا۔ ناسک شہر کے رام کُنڈ میں رابطہ وزیر گریش ما جن اور بقائے مو یشیان کے وزیر مہا دیو جانکر کے ہاتھوں استھیوں کو وِسر جِت کیا گیا۔ ناندیڑ میں اسمبلی اسپیکر ہری بھائو باگڑے کے ہا تھوں واجپائی کی استھیوں کو گو دا وری ندی بہا دیا گیا۔
***** ***** *****
بزرگ اداکار وِجئے چو ہان کل صبح ممبئی میں طویل علا لت کے بعدچل بسے ۔ وہ63؍ برس کے تھے۔ سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد پر سوں اُنھیں مُلُند کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ وہ مراٹھی ڈراموں اور فلموں میں اپنی مزا حیہ اداکاری کے لیے مشہور ہیں۔
وِجئے چو ہان کی آخری رسو مات کل دو پہر مُلُند میں ادا کر دی گئی۔
***** ***** *****
مملکتی وزیر سیا حت جئے کمار را ول نے کہا ہے کہ اجنٹا اور ایلو رہ بین الاقوا می تاریخی وِرثے کی حیثت رکھتے ہیں۔ وہ کل اورنگ آباد ضلع کے اجنٹا میں چھٹی بین الاقوا می بودھ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اِس کانفرنس میں 6؍ مما لک کے وزرائِ سیا حت اور29؍ ممالک کے200؍ نمائندگان حصّہ لے رہے ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ تر قیاتی بورڈ کے صدر ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے کہا ہے کہ اٹل سوَر کرشِی پمپ یو جنا کے تحت مراٹھواڑہ میں 7؍ہزار سو لار زرعی پمپ نصب کیئے جائیں گے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اِس سے متعلق تفصیلی رپورٹ جلد ہی گور نر کو روانہ کی جا ئے گی۔ وہ کل اورنگ آ باد میں منعقدہ بور ڈ کی میٹِنگ میں بول رہے تھے۔ کراڑ نے کہا کہ مراٹھواڑہ کے کسا نوں کو مُفت زرعی پمپ فراہم کر نے کے لیے وہ کو شش کریں گے۔
***** ***** *****
اِسٹو ڈنٹ لیڈرکنھیا کُمار نے کہا ہے کہ اُنکا تعلق کسی بھی سیا سی جماعت سے نہیں ہے اور وہ ملک کے آئین کو بچا نے کے لیے ملک بھر کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ کل پر بھنی میں صحا فیوں سے مخا طب تھے۔ بعد میں ایک عام اجلاس میں اُنھوں نے کہاکہ ملک میں غیر جانبدا رانہ ما حول قائم کر نا اُنکی تر جیحات میںشامل ہیں۔
***** ***** *****
ناندیڑ ریلوے ڈِویژن کے شعبے کامرس کی جانب سے کیرالہ میں سیلاب متا ثرین کے لیے 3؍ لاکھ روپئے کی اِمداد دی گئی ہے۔ ریلوے بورڈ کی صدر آشوِنی لو ہا نی کی اپیل پر ناندیڑ ڈویژن کے ریلوے ملا زمین کی جانب سے یہ اِمداد جمع کی گئی ہے۔

No comments:
Post a Comment