Wednesday, 21 August 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 21 August 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۱ ؍اگست  ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 مہاراشٹر کا بینہ نے عام زمرے سے تعلق رکھنے والے کمزور معاشی طبقوں کی تعلیمی اور معا شی تر قی کے لیے ’’امرُت‘‘ نامی اِدارہ قائم کرنے کو منظوری دی ہے۔ واضح ہو کہ حکو مت نے عام زمرے کے معا شی طور پر پسماندہ افراد کے لیے سر کا ری اور نیم سر کا ری نو کریوں میں ریزر ویشن نافذ کر دیا ہے اور اُنکی ہمہ جہت تر قی کے لیے اِس اِدارے کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اِدارہ نو جوانوں کو کارو بار شروع کرنے کے لیے ضروری تعلیم میں رہنمائی کرے گا ‘ ساتھ ہی ملازمت ‘ اعلیٰ تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ جیسے کاموںمیں رہبری کرے گا۔ امرُت نامی اِدارے کے ذریعے ایم فل اور Ph.D جیسے کور سیز میں داخلوں کے لیے تر بیت بھی دی جائے گی۔

***** ***** ***** 

 ریاستی کابینہ نے گو پی ناتھ منڈے کسان حادثاتی بیمہ منصوبے میں کھا تے دار کسا ن کے علا وہ اُسکے خاندان کے ایک فرد کو شامل کرنے کے فیصلے کو بھی منطوری دی ہے۔ اِس فیصلے کے بعد منصوبے کا دائرہ کار اور زیادہ وسیع ہو گیا ہے۔ بیمہ منصوبے کے تحت کھاتے دار کسا ن یا اُس کے درج شدہ خاندان کے فرد کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو وہ امداد پانے کا اہل ہو گا۔ بیمہ منصوبے کی تمام قسطیں حکو مت ادا کرے گی۔ حادثہ پیش آنے کی صورت میں بیمہ کمپنی شر طوں کے تحت دو لاکھ روپیوں کی امداد فراہم کرے گی۔

***** ***** ***** 

 ًْبجلی بنا نے کے پلانٹ لگا نے والے شکر کار خا نوں کو گنے کی خریداری پر لگائے جا نے والے ٹیکس میں10 ؍ سالوں تک رعا یت دینے کا بھی ریاستی حکو مت نے فیصلہ کیا ہے۔ اِس فیصلے کا مقصد توانائی کے غیر روایتی ذرائع کو فروغ دینا ہے۔ حکو مت نے کار خانوں کی جانب سے بجلی بنا نے والے پلانٹ کی گنجائش بڑھا نے پر رعا یت میں مزید اضا فہ کرنے کا بھی فیصلہ لیا ہے۔

***** ***** ***** 

 ناسک ضلعے کے اِگت پوری سے کانگریس کی رکن اسمبلی نِر ملا گاوِت نے استعفیٰ دیدیا ۔ نِر ملا گاوِت نے کل اپنا استعفیٰ وِدھان سبھا اسپیکر ہر بھائو با گڑے کو سو نپا۔ بتا یا جا رہا ہے کہ نِر ملا گاوِت آج شیو سینا صدر اُدّھو ٹھاکرے کی موجود گی میں شیو سینا میں شامل ہونگیں۔

***** ***** ***** 

 مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کی مہا جنا دیش یاترا کے دوسرے مر حلے کی نندور بار ضلعے سے شروعات ہو گی۔ یا ترا کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہو نا تھا تا ہم کچھ وجو ہات کی بناء پر یا ترا کل سے شروع ہو گی۔ ہمارے نمائندے نے بتا یا کہ مہا جنادیش یاترا کے دسرے مر حلے میں نندور بار ’ شہا دا‘ دونڈا ئچا‘ سِندھ کھیڑا اور دھو لیہ میںجلسے ہوں گے۔

***** ***** ***** 

 اِس سال کے کھیلوں کے قو می انعا ما ت کا کل اعلان کیا گیا۔ کھیل کے شعبے میں دیئے جانے والے سب سے بڑے انعام‘ راجیو گاندھی کھیل رتن کے لیے پہلوان بجرنگ پُنیا اور معذور ایتھلیٹ دیپا ملِک کو چُنا گیا ہے۔ کوچ کو دئے جانے والے درونا چاریہ انعام کے لیے بیڈ مِنٹن کوچ وِمل کُمار‘ ٹیبل ٹینِس کوچ سندیپ گُپتا اور ایتھلیٹکس کوچ مو ہِندر سنگھ ڈِھلّن کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔
 اِس سال 19؍ کھلاڑیوں کو ارجُن انعام بھی دیا جائے گا جن میں کر کٹ کھلاری رویندر جڈیجہ بھی شامل ہیں۔ پانچ کھلاڑیوں کو دھیان چند انعام سے نوازا جائے گا جن میں پو نے کے ٹینِس کھلاڑی نِتن کِر تنے شامل ہیں۔ صدرِ جمہوریہ کے ہاتھوں 29؍ اگست کو نئی دِلّی میں یہ انعامات تقسیم کیئے جائیں گے۔

***** ***** ***** 

 بھارت کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو کل اُنکی 75؍ ویں جینتی پر ملک بھر میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ سا بق صدرِ جمہو ریہ پر نپ مُکھر جی ‘ سا بق وزیر اعظم ڈاکٹر منمو ہن سنگھ  اور کانگریس صدر سو نیا گاندھیش سمیت کانگریس کے کئی سر کر دہ رہنما اور کار کنوں نے دِلّی میں واقع راجیو گاندھی کی سما دھی  ویر بھو می پر گلہائے عقیدت پیش کیئے اور اُنھیں یاد کیا۔ اِس دن کو رواداری کو فروغ دینے والے دِن ’’سد بھائو نا دِوس‘‘ کہ طور پر منا یا جا تا ہے۔
 مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے بھی کل منترا لیہ میں راجیو گاندھی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیئے۔ اِس موقعے پر حاضرین کو سد بھائو نا دِوَس کا عہد دلا یا گیا۔

***** ***** ***** 

 مہاراشٹر حکو مت نے ہندی سا ہتیہ اکاد می انعامات2018-19؁ کا کل اعلان کیا گیا۔ اِس کے تحت کُل ہند سطح کے لائف ٹائم اچیو منٹ انعام کے لیے ڈاکٹر بل بھیم گورے اور ہستی مَل  ہستی کو چُنا گیا۔ وہیں ریاستی سطح کے انعام کے لیے8؍ لو گوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ ممبئی میں31؍ اگست کو یہ انعامات تقسیم کیئے جائیں گے۔

***** ***** *****  

 جالنہ ضلعے کے منٹھا پولس اسٹیشن کے PSI مُشیر خان پٹھان کو پانچ ہزارروپیوں کی رشوت لیتے ہوئے کل رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
ایک خا تون کی جانب سے اپنے شوہر کے خلاف کیس درج کر وا ئے جا نے کے بعد شو ہر کو گرفتاری سے بچا نے کے عوض مُشیر خان پٹھان نے دس ہزار روپیوں کی رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ اِس رقم کے پہلے پانچ ہزار روپئے قبول کر تے ہوئے کل اُنھیں گرفتار کر لیا گیا۔

***** ***** ***** 

No comments: