Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 20 September 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۰ ؍ستمبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
Date: 20 September 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۰ ؍ستمبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں مہاراشٹر کو شفاف اور بد عنوانی سے پاک حکو مت ملی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مہاجنا دیش یاترا کے اختتام کے موقعے پر کل نا سک میں منعقدہ وِجئے سنکلپ جلسے میں وزیر اعظم نے یہ بات کہی۔ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کی تعریف کر تے ہوئے مودی نے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں میں مہاراشٹر میں سر ما یہ کا ری کے لیے ساز گار ماحول بنا ہے ‘ امن و قا نون کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور سماجی بھائے چارے اور ثقا فتی اقدار میں تر قی ہوئی ہے۔ اِس سے پہلے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے گزشتہ پانچ سالوں کی حکو مت کی کارکر دگی بیان کی۔
***** ***** *****
دوسری جانب اپو زیشن نے الزام لگا یا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکو مت نے مہاراشٹر میں صنعتوں ‘ کار خانوں‘ امداد باہمی شعبے اور کسا نوں کو ختم کر نے کا کام کیا ہے۔ نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے قو می صدر شرد پوار نے یہ بات کہی۔ پوارکل ناندیڑ میں پارٹی کار کنوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ پوار نے کہا کہ مو جودہ حکو مت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی ذمہ داری اب نو جوانوں کی ہے۔ اِس موقعے پر حزب اختلاف کے رہنما دھننجئے منڈے ‘ سا بق وزیر کمل کشور کدم اور سا بق رکنِ پارلیمنٹ گنگا دھر کُنٹورکر کے علا وہ بڑی تعداد میں پارٹی کار کنان موجود تھے۔
***** ***** *****
MIMکے ریاستی صدر اور اورنگ آباد کے رکنِ پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ آنے والے ریاستی اسمبلی انتخا بات کے لیے اگرسیٹوں کی تقسیم کے بارے میں دو بارہ غور کیا جاتا ہے تو MIM ‘ ونچِت بہو جن آ گھاڑی کے ساتھ دو بارہ اتحاد کر نے کے لیے تیار ہے۔ کل اورنگ آ باد میں منعقدہ اخباری کانفرنس میں امتیاز جلیل نے یہ بات کہی۔ جلیل نے مزید کہا کہ ونچت بہو جن آ گھاڑی کے رہنما اگر اُن سے بات چیت نہیں کر نا چاہتے ہیں تو نہ کریں اور MIM صدر اسد الدین اویسی سے بات کر لیں۔ وہیں امتیاز جلیل نے یہ بھی کہا کہ MIM کو صرف 8؍ سیٹیں دیتے ہوئے انتخا بی اتحاد کرنا ممکن نہیں ہے۔
***** ***** *****
راشٹر یہ مراٹھا پارٹی آنے والے مہا راشٹر اسمبلی انتخا بات میں سبھی288؍ سیٹوں پر انتخا بات لڑے گی۔ پارٹی کے قو می صدر انکُش پاٹل ہونالکر نے کل اورنگ آباد میں اخباری کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔ اِس موقعے پر راشٹریہ مراٹھا پارٹی کے سات امید واروں کی پہلی فہرست بھی جاری کر دی گئی۔ اِسکے مطا بق پارٹی صدر ہو نا لکر خود بھی لاتور ضلعے کے نلنگا انتخا بی حلقے سے میدان میں اُتریں گے۔ راشٹریہ مراٹھا پارٹی کو انتخا بی نشان کے طور پر ہیلی کاپٹر دیا گیا ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ کے بیشتر حصوں میں کل اطمینان بخش بارش ہوئی۔ اورنگ آباد اور جالنہ ضلعوں کے 8؍ اور لاتور ضلعے کے ایک محصول ڈویژن میں ژا لہ باری بھی درج کی گئی۔ اورنگ آباد شہر میں کل دو پہر موسلا دھار بارش ہوئی۔ اِسکے بعد بھی دن بھر رم جھم بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ ہما رے نمائندے نے بتا یا کہ پر بھنی اور اطراف و اکناف میں بھی کل موسلا دھار بارش ہوئی ۔ اِس بیچ محکمہ مو سمیات نے اگلے دو دنوں میں وسطی مہاراشٹر ‘ کوکن‘ مراٹھواڑہ اور وِدربھ کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔
***** ***** *****
پر بھنی میونسپل کارپوریشن نے شہر میں پلا سٹِک کیری بیگ ضبطی مہم شروع کی ہے۔ مہم کے تحت کل پر بھنی شہر کے شیوا جی چوک‘ گاندھی پارک اور نیا مونڈھا علاقوں کی 117؍ دکانوں سے ایک کوئنٹل 20؍ کلو پلاسٹک کیری بیگ ضبط کی گئیں۔
***** ***** *****
بجلی فراہمی کمپنی مہا وِترن کی بجلی بل وصو لی مہم کے تحت کل ایک ہی دن میں مراٹھواڑہ میں422؍ بجلی صارفین سے پانچ کروڑ75؍ لاکھ 26؍ہزار روپیوں کی واجب الاداء رقم وصول کی گئی۔ کئی مرتبہ نوٹسیں اور اطلاعات دینے کے بعد بھی بجلی بل ادا نہ کرنے والے120؍ صارفین کا کنکشن مستقل طور پر توڑ دیا گیا اور اُنکے میٹرس اور وائرس بھی نکال لیے گئے۔ مہاوِترن نے بتا یا کہ مہم کے دوران707؍ صارفین کا بجلی کنکشن وقتی طور پر منقطع کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ریاستی خواتین کمیشن مہاراشٹر کی بچت گروپوں کی خواتین کو ڈیجیٹل طور پر خواندہ بنا نے کی مہم شروع کرے گی۔ اِسکے تحت ریاست بھر میں پانچ سو ورکشاپ منعقد ہوں گے اور دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے خواتین کو ڈیجیٹل تکنا لو جی سے واقف کر وا یا جائے گا۔ ریاستی خواتین کمیشن کی صدر وِجیہ راہٹکر نے کل ممبئی میں یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے کہا کہ ریاست بھر میں منعقدہونے والے ورکشاپس کے دوران ما ہرین کی نگرا نی میں خواتین کی تکنا لو جی استعمال کر نے کی صلا حیت کو اُ بھار نے پر زور دیا جائے گا۔
***** ***** *****
درجِ فہرست قبائل کی صحت سے متعلق شائع ہوئی رپورٹ کو بنیاد بنا کر حکو مت قو می قبائل صحت مشن اور اپنا ایکشن پلان تیار کرے ۔ اِس خواہش کا اظہار پدم شری ڈاکٹر ابھئے بَنگ نے کیا ہے۔ وہ کل احمد نگر میں قبائل کی صحت سے متعلق پہلی قو می کانفرنس کے افتتاح کے بعد اظہارِ خیال کر رہے تھے۔ اِس کانفرنس میں20؍ ریاستوں کے قریب 300؍ نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔
***** ***** *****
معروف صحا فی مدھو کر بھاوے کو بھگوان رائو لومٹے انعام سے نوازا گیا۔ سابق وزیرتعلیم کمل کشور کدم کے ہاتھوں کل امبہ جو گائی میں مدھو کر بھا وے کو انعام دیا گیا۔ اِس موقعے پر کدم نے کہا کہ مدھو کر بھا وے مہاراشٹر کے گزشتہ 60؍ سالوں کے سفر کا چلتا پھر تا سفر نا مہ ہیں۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment