Friday, 3 January 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 03 January 2020
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۳؍  جنوری  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت :  ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

  ریاست کے بیشتر علاقوں میںکل غیر موسمی بارش ہوئی۔مراٹھواڑے کے ہنگولی‘ ناندیڑ‘ لاتور اور پر بھنی ضلعے میں بھی کل غیر موسمی بارش ہونے کی خبر ہے۔ ہنگولی ضلعے کے آکھاڑا بالا پور ‘ بسمت‘ حیات نگر‘ وارنگا پھاٹا اور ناداپور اِسی طرح ناندیڑ ضلعے کے ماہوراور وائی میں بھی بارش کے ساتھ ژالہ باری ہونے کی خبر ہے۔پر بھنی ضلعے کے پور نا تعلقے سمیت دیگر کئی مقا مات پر کل شام طو فانی ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی۔ عثمان آباد ضلعے میں بھی کل صبح ژالہ باری ہونے کی خبر ہے۔
   اورنگ آباد شہر میں بھی کل ہلکی بارش ہوئی۔ اِس غیر موسمی بارش کی وجہ سے پھلوں کی باغات سمیت ربیع کی فصل کا بڑے پیما نے پر نقصان ہوا ہے۔ 

***** ***** ***** 

 وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ ریاست میں خواتین اور بچوں سے متعلق جرائم  پر روک لگا نے کے لیے انتظامیہ پوری طرح کار بند ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کو بھی چاہیے کہ وہ سائبر جرائم سے بچنے کے لیے پوری طرح چو کنا رہے۔انٹر نیٹ کے غلط استعمال کے ذریعے خواتین سے متعلق جرائم پر روک لگا نے کے مقصد سے  ریاست بھر میں ’’ سائبر  سیف  وِمین  ‘‘نا می مہم شروع کی گئی ہے۔ اِس ضمن میں وزیر اعلیٰ عوام سے مخاطب تھے۔  اِس موقعے پر اُنھوں نے بڑھتے ہوئے سائبر جرائم کے تئیں تشویش کا اظہار کیا۔
 دریں اثناء سائبر سیف وِمین مہم کے تحت آج ریاست بھر میں عوامی بیداری مہم چلائی جائے گی۔ جِس کے تحت سائبر جرائم سے متعلق معلو مات فراہم کرنے کے مقصد سے  مذاکرے  اور  ورکشاپ وغیرہ دیگرپروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

***** ***** *****

 سکھ مذہب کے دسویں گرو  شری گرو گووِند سنگھ کی جینتی کل ملک بھر میں نہا یت عقیدت اور جوش و جذبے سے منائی گئی۔خاص طور پر بہار میں گرو گووِند سنگھ کی جائے پیدائش پاٹنا صاحیب میں منعقدہ مذہبی تقاریب میں دنیا بھر سے تشریف لائے سکھ برادران نے انتہائی عقیدت و احترام سے شر کت کی۔ اِس منا سبت سے ناندیڑ کے سچ کھنڈ گرو دوارہ سمیت دیگر تمام گرو دواروں میں شبدکیرتن‘ گرو گرنتھ صاحب کا مطالعہ اور لنگر کی تقسیم وغیرہ مذہبی رسو مات ادا کی گئی  جس میں سکھ برادری نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔اِسی سلسلے میں ناندیڑ میں قومی سطح کے گولڈن ہاکی مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
 شری گرو گو وِند سنگھ کی جینتی کے موقعے پر شہر اورنگ آباد کے دھائو نی محلے میں واقع گرو دوارے سے بھی نگر کیرتن کا اہتمام کیا گیا   ۔

***** ***** *****

 نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا ہے کہ اِندو مل میں بھارت رتن ڈاکٹر بابا صاحیب امبیڈکر کی مجوزہ یادگار آئندہ دو برسوں میں تعمیر کر دی جا ئے گی۔وہ کل اِندو مل کا دورہ کر نے کے بعد صحا فیوں سے مخا طب تھے۔اجیت پوار نے کہا کہ آئندہ14؍ اپریل2022ء تک یادگار کا تعمیری کام مکمل کر لیا جائے گا۔ 

***** ***** *****

 ہنگولی ضلع پریشد پر مہا وِکاس آگھاڑی کا اقتدار قائم ہے۔ صدر اور نائب صدر عہدے کے لیے کل ہوئے انتخابات میں صدر عہدے پر شیو سینا کے گنا جی بیلے  بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ جبکہ نائب صدر عہدے پر راشٹر وادی کانگریس پارٹی  کے منیش آکھرے کا انتخاب عمل میں آئے یا۔

 ***** ***** *****

 ممبئی عدالتِ عظمی کی اورنگ آباد بینچ کے جج  وی  کے  جا دھو  نے  بیڑ ضلع پریشد کے صدر اور نائب صدر کے عہدے کے انتخابات کل کر وانے  اور  نتائج کا اعلان 13؍جنوری تک کرنے کے احکا مات جاری کیے ہیں۔خیال رہے کہ اجلاس میں شر کت نہ کر نے والے اراکین کو نا اہل قرار دیے جانے کے خلاف متعلقہ اراکین نے عدالت میں عرضداشت داخل کی ہے جس پر کل یہ فیصلہ سنا یا گیا۔ عدالت نے پانچ نا اہل اراکین کو حقِ رائے دہی بحال نہ کر نے کا فیصلہ بر قرار  رکھا ہے۔

***** ***** *****

 جالنہ ضلعے میں مہاتمام جیوتی رائو پھُلے کسان قرض معافی اسکیم پر عمل آ وری شروع کر دی گئی ہے۔ جس کے تحت بینکس قرض دار کسا نوں کی معلومات اکٹھا کر رہی ہیں ۔ لہذا اِس اسکیم سے مستفید ہونے کے لیے کاشتکار اپنے بچت کھاتے اور قرض کھاتے  اپنے آدھار نمبر سے منسلک کریں ۔ جالنہ کے ضلع کلکٹر روندر بن وڑے نے یہ اپیل کی ہے۔ 

***** ***** *****

 اورنگ آباد سینٹرل جیل میں مقید18؍ قیدیوں نے کل یشونت رائو چوہان اوپن یونیور سٹی کے تحت  چلنے والے مختلف تعلیمی کورسیز کے لیے داخلہ امتحان دیا۔خیال رہے کہ مذکورہ جیل خا نے کے شعبہ تعلیم کے توسط سے کئی قیدی مختلف اوپن یونیور سٹیوں سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ قید خانے کے سپرنٹنڈنٹ ہیرا لال جا دھو نے بتا یا کہ قیدیوں کے مستقبل اور باز آباد کاری کے لیے تعلیم سود مند ثابت ہو رہی ہے۔

***** *****
 *****

No comments: