Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 20 October 2020
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۰ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ اکتوبر ۲۰۲۰ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭
ریاست میں شدید بارش کے سبب کسا نوں کا زبر دست نقصان ‘ وزیر اعلیٰ نے جلد امداد فراہم کرنے کا کیا اعلان
٭
راشٹر وادی کا نگریس پارٹی کے قو می صدر شرد پوار نے کہا ہے کہ متاثرین کی امداد کے لیے ریاست کے پاس قرض کے حصول کے سِوا دوسرا متبا دل نہیں
٭
قانون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما دیویندر پھڑ نویس نے ریاستی حکو مت کو مختلف محاذوں پر نا کام قرار دیا
٭
ریاست میں کَل کورونا کے5؍ ہزار984؍ نئے مریضوں کا ہوا اندراج ‘ دوران علاج 125؍ کورونا مریضوں کی موت
اور
٭
مراٹھواڑمیں کَل کورونا کے15؍ مریض ہلاک اور 432؍ نئے مریض بھی آئے منظر عام پر
اب خبریں تفصیل سے....
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے تیقن دیا ہے کہ شدید بارش کے نقصان سے متاثرہ کسا نوں کو دلا سہ دینے والا فیصلہ جلد از جلد کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کَل شو لا پور ضلعے میں شدید بارش سے ہوئے نقصا نات کا جائزہ لیا اور کسا نوں سے گفت و شنید کی جس کے بعد اُنہوں نے صحا فتی کانفرنس سے خطاب کے دوران یہ تیقن دیا ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں زیادہ بارش کے امکا نات اب بھی قائم ہے اِس لیے شہر یان اور کسان محتا ط رہیں ۔ اِس موقعے پر اُنہوں نے کہا کہ نقصا نات کی تفصیلی معلو مات جمع ہو جانے کے بعد کسا نوں کو امداد فراہم کی جائے گی اور ضرورت پڑ نے پر مرکز سے مدد مانگی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کَل شو لا پور ضلعے میں سیلاب کے سبب ہلاک ہونے والے 10؍ افراد کے اہل خانہ کو فی کس 4؍ لاکھ روپیوں کا چیک تقسیم کیا۔
***** ***** *****
راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قو می صدر شرد پوار نے کَل تُلجا پور میں صحیفہ نگاروں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ شدید بارش کے متاثرین کی امداد کے لیے قرض کے حصول کے سِوا دوسرا متبادل نہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ عثمان آ باد ضلع میں بارش سے ہونے والے نقصا نات کی شدت اِس علاقے میں پہلے آئے زلزلے جتنی زیادہ ہے ۔ پوار نے کہا کہ اِس بار کی بارشوں نے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا یا ہے ۔ اُنہوں نے بتا یا کہ ریاست کے لیے یہ ایک چیلنج ہے کہ وہ فصلوں کے انشورنس اُصو لوں کی اصلاح کر ے اور متاثرہ کسا نوں کو اِس سے باہر نکالے۔
***** ***** *****
امداد اور باز آ باد کاری کے ریاستی وزیر وِجئے وڈیٹی وار نے کہا ہے کہ شدید بارش کے سبب جنتا نقصا ن ہوا ہے اُتنی امداد ضرور کی جائے گی۔ وزیر موصوف نے کَل عثمان آ باد کے تلجا پور میں یہ بات کہی۔ اُنہوں نے انتظامیہ کو پنچ ناموں کا عمل جلد از جل مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ وڈیٹی وار نے بیمہ کمپنیوں کو بھی ہدایت دی کہ وہ فصلوں کا بیمہ کرنے والے کسانوں کو بیمے کی رقم فوری طور پر ادا کریں۔ وزیر موصوف نے متاثرہ راستوں ‘ پُلوں اور تا لاب وغیرہ کی مرمت سے متعلق رپورٹ تیار کر نے کی بھی انتظا میہ کو ہدا یت دی۔
***** ***** *****
محصول کے مملکتی وزیر عبد الستار نے کَل جالنہ تعلقے کے آنتر والا ‘ گو لا پانگری ‘ کُنبے پھل قصبوں کا دورہ کیا اور شدید بارش کے سبب ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ وزیر موصوف نے متاثرہ کسا نوں سے گفت و شنید بھی کی ۔ اُنہوں نے کہا کہ حکو مت کسا نوں کے لیے مثبت نظریہ رکھتے ہوئے کام کر رہی ہے۔ اِس موقعے پر اُنہوں نے تیقن دیا کہ کوئی بھی کسان امداد سے محروم نہیں کیا جائے گا۔ ریاست کے سابق وزیر ار جُن کھو تکر او رشیو سینا کے جا لنہ ضلع پر مُکھ بھاسکر امبیکر اِس موقعے پر موجود تھے۔
***** ***** *****
قا نو ن ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد دیویندر پھڑ نویس نے ریاستی حکو مت کو مختلف محاذوں پر نا کا م قرار دے کر تنقید کا نشا نہ بنا یا ہے۔ اُنہوں نے کَل پو نا ضلع کے بارامتی میں فصلوں کے نقصان کاجائزہ لیا۔ جس کے بعد صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ NCP کے قو می صدر شرد پوار کو حکو مت کے دِفاع میں سامنے آنا پڑتا ہے اِس سے حکو مت کا نِکمّہ پن ظا ہر ہو تا ہے۔
***** ***** *****
سوا بھیما نی کسان تنظیم کے صدر راجو شیٹّی نے حکو مت سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ پنچ ناموں میں وقت ضائع کئے بغیر کسانوں کو فوری طور پر 25؍ ہزار روپیوں کی امداد فراہم کرے۔ اُنہوں نے کَل پنڈھر پور میں شدید بارش اور سیلاب سے ہونے والے نقصان کا معائنہ کیا۔ شیٹّی نے اِس موقعے پر سوال کیا کہ حکو مت کے پاس شکر کار خانے داروں کو ادا کرنے کے لیے رقم موجود ہے تو کسا نوں کی امداد کے لیے کیوں نہیں ۔ اُنہوں نے مرکزی حکو مت سے قدرتی آ فات سے نمٹنے کے لیے امداد ی فنڈ قائم کرنے اور اِس خصوص میں ریاست کو
35؍ ہزار کروڑ روپئے مہیا کرنے کامطا لبہ کیا۔
***** ***** *****
سابق ریاستی وزیر سنبھا جی پاٹل نیلنگیکر نے مطا لبہ کیا ہے کہ ربیع ہنگام کے لیے قرعہ اندازی کا طریقہ بند کر کے ایک7/12 پر کسا نوں کو چنے کے بیج کا ایک بیگ دیں۔ نیلنگیکر کَل لاتور ضلع کے نِلنگا تعلقے میں واقع انسر واڑہ ‘ لمباڑہ میں شدید بارش سے متاثرہ فصلوں کا معا ئنہ کر نے کے بعد خطاب کر رہے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ کسا نوں کو اپنے پیروں پر دو بارہ کھڑا کر نے کے لیے پنچ نا موں میں وقت ضائع نہ کر تے ہوئے حکو مت اُنہیں فوری امداد فراہم کرے۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے کے نگراں وزیر امِت دیشمکھ نے انتظا میہ کو ہدا یت دی ہے کہ وہ ضلع میں شدید بارش سے ہونے والے نقصان کا پنچ نا مہ 48؍ گھنٹوں میں مکمل کر ے۔ وزیر موصوف کَل لاتور میں صحا فیوں سے مخا طب تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ موسلا دھار بارش سے فصلوں ‘ مکا نات ‘ مویشیوں ‘ سڑکوں اور پُلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور انتظا میہ نے بھی اِس کا مکمل جائزہ لیا ہے۔
***** ***** *****
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
اورنگ آ باد ضلع کے کسانوں نے کَل اپنے مختلف مطالبات کی یکسو ئی کے لیے کلکٹر دفتر کے رو برو احتجا ج کیا۔ شدید بارش کے سبب فصلوں کو ہوئے نقصان کے لیے حکو مت فی ہیکٹر 75؍ ہزار روپیوں کی امداد دیوالی سے قبل کسا نوں کے کھاتوں میں جمع کرے۔ کسانوں کو فصل بیمہ جلد از جلد ادا کیا جائے۔ ضلعے کو قحط زدہ ظا ہر کیا جائے۔ ربیع کی تخم ریزی کے لیے کسا نوں کو 25؍ ہزار روپئے امداد فراہم کی جائے۔ گنگا پور پنچا یت سمیتی کے سابق سبھا پتی سنتوش جا دھو کی زیر قیا دت احتجاج کے دوران مذکورہ مطالبات کئے گئے۔ پولس کی جانب سے کسانوں کو کلکٹر آفس میں داخل ہونے سے روکے جانے پر اُنہوں نے ٹما ٹر‘ مکئی ‘ سو یا بین او ردیگر فصلیں دفتر کے صحن میں پھینک کر مذمت کی۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کورونا کے 5؍ ہزار284؍ نئے مریض درج کئے گے۔ جس کے بعد ریاست میں کورونا کے کُل متاثرین کی تعداد16؍ لاکھ ایک ہزار365؍ ہو گئی ہے۔ ریاست میں کَل علاج کے دوران 125؍ مریض ہلاک ہو گئے ۔ اِس وباء سے اب تک42؍ ہزار240؍ مریض ہلا ک ہو چکے ہیں۔ ساتھ ہی کَل15؍ ہزار69؍ مریض اِس بیماری سے شفا یاب بھی ہوئے جنھیں اسپتالوں سے رخصت دے دی گئی ۔ ریاست میں اب تک13؍ لاکھ 84؍ ہزار879؍ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ایک لاکھ 73؍ ہزار759؍ مریض ریاست میں زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
ریاست کے وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کہا ہے کہ پر بھنی میں100؍ بستروں پر مشتمل خواتین کے لیے مخصوص اسپتال کو بقیہ فنڈ فراہم کر کے اُس کی اہلیت میں اضا فہ کیا جائے گا۔ وزیر موصوف کَل پر بھنی میں کورونا سے متعلق جائزے کے بعد صحا فیوں سے مخا طب تھے ۔ اُنہوں نے نجی ڈاکٹروں سے ضلع میںکورونا مریضوں کی شرح اموات میں کمی لانے کے لیے کورونا مراکز پر خد مات فراہم کر نے کی اپیل کی ہے۔ ٹو پے کے ہاتھوں کَل پر بھنی میں Medical Oxygen Gas منصوبے کا افتتاح عمل میں آ یا۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل کورونا وائرس سے متاثرہ 15 ؍ مریضوں کی موت ہو گئی ۔ جبکہ 432؍ نئے معاملے درج کئے گئے۔ ناندیڑ ضلعے میں5؍ کورونا مریضوں کی موت ہو گئی ۔ ساتھ ہی101؍ نئے مریض بھی پا ئے گئے ۔ جا لنہ ضلع میں اِس بیما ری سے4؍ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 27؍ نئے مریضوں کی موجودگی کا انکشاف بھی ہوا۔ اورنگ آ باد ضلعے میں113؍ اور لاتور ضلعے میں46؍ نئے کیس درج کئے گئے۔ بیڑ اور عثمان آ باد ضلعے میں کَل کورونا کا 1-1؍ مریض فوت ہو گیا۔ بیڑ میں73؍اور عثمان آ باد میں کَل کورونا کے 42؍ نئے مریض سامنے آئے۔ پر بھنی ضلعے میں کَل21؍ اور ہنگولی ضلعے میں9؍ مریضوں کا اندراج کیا گیا۔
***** ***** *****
ناسک ضلعے کے کڑوَن میں کَل کسانوں کو فی کوئنٹل پیاز کے لیے8؍ ہزار500؍ روپئے نِرخ ادا کیا گیا ۔ جسے بہتر قیمت ما نا جا رہا ہے۔دِنڈوری تعلقے کے وَنی میں بھی پیاز کا نِرخ فی کوئنٹل 8؍ ہزار100؍ روپئے رہا۔ لا سل گائوں بازار کمیٹی میں فی کوئنٹل پیاز 6؍ ہزار891؍ روپیوں میں خریدی گئی اور وِنچور میں پیاز کا نرخ فی کوئنٹل 6؍ ہزار روپئے دیا گیا۔
***** ***** *****
بیڑ ضلع کے پر لی میں کَل وید ناتھ اربن کو آپریٹو بینک کے چیئر مین اشوک جین کو10؍ لاکھ روپئے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ جین نے کڑمب کے ایک تاجر کو ڈھائی کروڑ روپئے Cash Credit کی منظوری کے بدلے میں15 ؍ لاکھ روپئے رشوت کا مطا لبہ کیا تھا۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر
٭
ریاست میں شدید بارش کے سبب کسا نوں کا زبر دست نقصان ‘ وزیر اعلیٰ نے جلد امداد فراہم کرنے کا کیا اعلان
٭
راشٹر وادی کا نگریس پارٹی کے قو می صدر شرد پوار نے کہا ہے کہ متاثرین کی امداد کے لیے ریاست کے پاس قرض کے حصول کے سِوا دوسرا متبا دل نہیں
٭
قانون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما دیویندر پھڑ نویس نے ریاستی حکو مت کو مختلف محاذوں پر نا کام قرار دیا
٭
ریاست میں کَل کورونا کے5؍ ہزار984؍ نئے مریضوں کا ہوا اندراج ‘ اور دوران علاج 125؍ کورونا مریضوں کی موت
اور
٭
مراٹھواڑ ہ میں کَل کورونا کے15؍ مریض ہلاک ‘ 432؍ نئے مریض بھی آئے منظر عام پر
اِسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment