Tuesday, 15 June 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ: ۱۵ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جون ۲۰۲۱ئ؁ وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 15 June 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ۱۵ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  جون   ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سامعین ریاست میں کووِڈ19؍ سے بچائو کی پا بندیوں میں بھلے ہی نر می کر دی گئی ہے لیکن مرض کے پھیلائو کا خطر ہ ابھی باقی ہے ۔ اِسی لیے احتیا طی تدابیر اختیار کر نا لازمی ہے۔آپ سے در خواست ہے کہ نہایت ضروری کام کے لیے ہی گھر سے باہر جائیں ۔محفوظ رہنے کے لیے ناک اور منہ پر ماسک پہنیں ‘ سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھیں ‘ ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں ۔اِسی طرح حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں ۔


اب خاص خبروں کی سر خیاں...

٭ گھر گھر جا کر کورونا وائرس سے بچائو کا ٹیکہ لگوانے سے متعلق ریا ستی حکو مت ہفتے بھر میں فیصلہکریں ‘  ممبئی عدالتِ عظمی کی ہدایت 

٭ گاڑیوں کا رجسٹریشن  اور  ڈرائیونگ لرننگ لائسنس  آن لائن  فراہم کرنے کے مقصد سے   ’’  سارتھی4؍ عشاریہ0؍  نامی جدید نظام متعارف‘ وزیر  اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کے ہاتھوں ہواآغاز

٭ ریاست میںمزید8؍ ہزار129؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں ‘ مراٹھواڑے میں37؍ مریض چل بسے  جبکہ مزید523؍ افراد ہوئے متاثر      اور   

٭ ہنگولی ضلعے میں سین گائو ں سے قریب قومی شاہرہ کے تعمیری کام کے سبب ہوئے گڑھے میں گاڑی گر نے سے 4؍ مسافر جا بحق 

 

اب خبریں تفصیل سے...

گھر گھر جا کر کورونا وائرس سے بچائو کا ٹیکہ لگوا نے سے متعلق ریاستی حکو مت ایک ہفتے میںفیصلہ کریں ۔ ممبئی عدالتِ عظمی نے یہ ہدایت دی ہے۔ بزرگ شہر یان ‘  نڈھال  اور معذور افراد  کو گھر جا کر ٹیکہ لگوا نے کا حکم دینے سے متعلق داخل کی گئی در خواست پر کَل سماعت ہوئی ۔ خیال رہے کہ مرکزی حکو مت نے پیر کے روز عدالت میں واضح کیا تھا کہ  فی الحال  قومی پالیسی کے طور پر گھر گھر جا کر ٹیکہ اندازی کرنے کی اجازت نہیںدی جا سکتی  تاہم  ریاستوں کو اِس پالیسی پر عمل در آمد کر نا ضروری ہے ۔ اِس وضاحت کے بعد عدالت نے ریاستوں سے پوچھا ہے کہ گھر گھر جا کر ٹیکہ اندازی سے متعلق فیصلہ کب تک کیا جا ئے گا ۔ عدالت نے پو چھا کہ مرکزی حکو مت کی پا لیسی کے خلاف متعدد  ریاستوں  اور  بلدیہ جات نے گھر گھر جا کر ٹیکہ اندازی مہم کا آغاز کر دیا ہے  اُن سے متعلق مرکزی حکو مت کا کیا موقف ہے ۔ اِس پر مرکزی حکو مت نے بتا یا کہ ایسی ریاستوں کو اپنی مہم ختم کرنے کو کہا گیا ہے ۔

***** ***** ***** 

سارتھی4؍ عشاریہ0؍  اِس جدید نظام کے تحت ‘  آدھار نمبر سے منسلک Online Driving Learning Licence    اور گاڑیوں کے آن لائن رجسٹریشن کے نظام کا آغاز کَل وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کے ہاتھوں عمل میں آ یا۔اب ڈرائیونگ لرننگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔اِسی طرح نئی گاڑیوں کے رجسٹریشن  کے لیے موٹر ویہیکل اِنسپکٹر کے ذریعے گاڑیوں کا معائنہ کرنا بھی ضروری نہیںہوگا ۔ 

اِس کے ذریعے اب نئی گاڑیوں کا رجسٹریشن موقعے پر ہی ڈسٹریبیوٹر کی سطح پرکیا جا ئے گا اور  گاہکوں کو دستخط شدہ دستاویزات حاصل ہوں گے ۔ٹیکس اور فیس ادا کرنے کے بعد فوراً ہی گاڑی نمبر جاری کر دیا جا ئے گا۔ 

اِس موقعے پراپنی مخاطبت میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مستقبل میں سرکاری اِدارے تمام ممکنہ آن لائن سہو لیات فراہم کرنے کے مقصد سے E - Governence   پر مبنی نیا طریقہ عمل اختیار کریں ۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس نظام کے سبب عوام اور انتظامیہ کا کام آسان ہو گیا ہے۔

***** ***** ***** 

شری منت چھتر پتی شاہو مہاراج نے کہا ہے کہ مراٹھا سماج کو ریزر ویشن دینے کے لیے آئینی تر میم ہی واحد راستہ ہے۔نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کَل کو لہا پور میں شاہو مہاراج سے ملا قات کی جس کے بعد وہ ذرائع ابلاغ سے مخاطب تھے۔اِس موقعے پر نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سارتھی  اور  اناّ صاحیب پاٹل اقتصادی تر قیاتی بورڈ  کو مزید مستحکم کیا جا ئے گا۔ 

دوسری جانب  رکن پارلیمنٹ اُدئین راجے بھونسلے نے کہا کہ نہ  ریاست اور ناہی مرکزی حکو مت  مراٹھا سماج کو ریزرویشن دینے کی خواہشمند ہے۔اِنھیں صرف اِس معاملے پر سیاست کر نی ہے ۔ کو لہا پور کے رکن پارلیمنٹ سنبھا جی راجے نے کَل پو نا میں اُدئین راجے سے ملا قات کر کے مراٹھا سماج کو ریزر ویشن کے معاملے پر تبادلۂ خیال کیا ۔ اِس کے بعد دو نوں  نے مشتر کہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ 


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


ریاست میں کَل مزید 8؍ ہزار129؍افراد کورونا وائر س سے متاثر پائے گئے۔ اِس اضا فے کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 59؍ لاکھ17؍ ہزار121؍ ہو گئی ہے۔ جبکہ کَل200؍ مریض علاج کے دوران چل بسے ۔ 

دوسری جانب مزید7؍ہزار504؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد گزشتہ روز شفا یاب ہو گئے ۔ اِس طرح ریاست میں اب تک56؍ لاکھ54؍ ہزار3؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 47؍ ہزار354؍ مریض زیر علاج ہیں۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑے میں کَل523؍ کورونا مریضوں کا اندراج ہوا  اور  37؍ مریض علاج کے دوران وفات پا گئے ۔ فوت ہونے والوں میں بیڑ اور لاتور ضلعے کے فی کس10 - 10؍ مریض ‘  اورنگ آباد کے7؍ ہنگولی کے 4؍ جالنہ اور ناندیڑ ضلعے کے فی کس2-2؍  پر بھنی اور عثمان آ باد ضلعے کے فی کس 1-1؍ مریض کا شمار ہے ۔

دوسری جانب بیڑ ضلعے میں گزشتہ روز مزید154؍ افردا کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ۔ اسی طرح عثمان آ باد میں 108؍ لاتور میں104؍ اورنگ آ باد میں94؍ پر بھنی میں30؍ جالنہ میں17؍ ناندیڑ میں12؍ اور ہنگولی ضلعے میں کَل مزید4؍ کورونا مریض پائے گئے ۔

***** ***** ***** 

پر بھنی ضلعے میں ہوئی موسلا دھار بارش کے سبب نشیبی علاقوں میں تعمیر مکا نا ت میں پانی بھر گیا تھا۔ شہر کے قدیم پیڑ گائوں راستے پر بھی چدر وار نگر کے کچھ مکا نات میں پا نی بھر گیا تھا۔ ضلعے میں گزشتہ آٹھ دِنوں میں زور دار بارش ہوئی  ۔ سون پیٹھ تعلقے میں اب تک سب سے زیادہ  198؍عشاریہ4؍ ملی میٹر  اور  گنگا کھیڑ تعلقے میں سب سے کم  126؍ عشاریہ 6؍ ملی میٹر بارش ہوئی ۔ 

***** ***** ***** 

ہنگولی ضلعے میں سین گائوں کے قریب قومی شاہراہ کے تعمیر کام کے سبب ہوئے گڑھے میں چار پہیہ گاڑی گر جانے سے  4؍ مسافر جا بحق ہو گئے ۔ یہ چاروں ٹیچر تھے  جن کا تعلق بلڈھا نہ ضلعے کے لونا ر تعلقے سے تھا۔وہ ناندیڑ میں بیٹی کے تعلیم کا بندوبست کر کے اپنے گائوں واپس جارہے کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آ یا۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ ضلعے کے حمایت نگر تعلقے میں  9؍ کاشتکاروں کو قو می شاہراہ کا معاوضہ مِلے اِس مقصد سے کسانوں نے کَل سے سو نیری ٹول نا کے پر راستہ روکوآندو لن شروع کیا ہے ۔ خیال رہے کہ قومی شاہرہ کے تعمیری کام کے لیے تین  ساڑھے تین سال پہلے کسا نو ںسے زمین تحویل میں لی گئی تھی  تب  سے  اب تک اُن کاشتکاروں کو زمین کا معاوضہ نہیں ملا ہے ۔ اِس سے پہلے بھی متعلقہ کسا نوں نے3؍ مہینوں تک دھر نا دیا تھا۔

***** ***** ***** 

روز گار ضمانتی اسکیم اور پھلوں کی پیدا وار کے ریاستی وزیر سندیپان بھو مرے نے اورنگ آ باد ضلعے کے پیٹھن میں مہاراشٹر صنعتی تر قیاتی کار پوریشن کی حدود میں خا لی پڑی زمینوں پر فوراً کار وئی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وہ کَل پیٹھن میں صنعتکاروں کے اجلاس میں بول رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ زمین ملنے کے بعد کئی صنعتکاروں نے ہنوز اُس پر کوئی بھی صنعت قائم نہیں کی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ فی الحال جاری صنعتوں میں کتنے افراد کو

روز گار ملا ہے اِس کی معلو مات جمع کر کے مقامی افراد کو تر جیحی  بنیاد پر روز گار دستیاب ہونے کی اطلاع دیں۔ اِسی طرح انھوں نے آلودگی بڑھا نے والے صنعتوں کے خلاف کار وائی کرنے کی بھی ہدایت دی۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...

٭ گھر گھر جا کر کورونا وائرس سے بچائو کا ٹیکہ لگوانے سے متعلق ریا ستی حکو مت ہفتے بھر میں فیصلہکریں ‘  ممبئی عدالتِ عظمی کی ہدایت 

٭ گاڑیوں کا رجسٹریشن  اور  ڈرائیونگ لرننگ لائسنس  آن لائن  فراہم کرنے کے مقصد سے   ’’  سارتھی4؍ عشاریہ0؍  نامی جدید نظام متعارف‘ وزیر  اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کے ہاتھوں ہواآغاز

٭ ریاست میںمزید8؍ ہزار129؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں ‘ مراٹھواڑے میں37؍ مریض چل بسے  جبکہ مزید523؍ افراد ہوئے متاثر 

اور

٭ ہنگولی ضلعے میں سین گائو ں سے قریب قومی شاہرہ کے تعمیری کام کے سبب ہوئے گڑھے میں گاڑی گر نے سے 4؍ مسافر جا بحق

علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

آپ یہ خبریں ہمارے یو ٹیوب چینل  آکاشوانی سماچار اورنگ آباد  Aurangabad AIR News  پر کسی بھی وقت سُن سکتے ہیں ۔

٭٭٭٭٭





No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 25.04.2026 रोजीचे सकाळी 07.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 25 April 2026 Time 7.10 AM to 7.20 AM Language Marathi आकाशवाणी छ...