Tuesday, 28 February 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date- 28 February 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۸؍فروری  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 ریاستی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 6؍ مارچ سے شروع ہو گا ۔ 18؍ مارچ کو ریاستی وزیر مالیات سُدّھیر مُنگنٹیوار بجٹ پیش کریں گے۔
 اسمبلی امور کی مُشا ورتی کمیٹی کے کل اسمبلی میں ہوئے اجلاس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ 6؍ مارچ کو ریاستی قا نون ساز اسمبلی کے دو نوں ایوانوں کے مشتر کہ اجلاس سے گور نر  سی۔ وِدّیا ساگر رائو خطاب کریں گے۔ 7؍ اپریل تک چلنے والے بجٹ اجلاس کے دوران مجمو عی طور پر 23؍ دن کام کاج ہو گا۔ اِس دوران 6؍ آرڈیننس اور2؍ زیر التواء بلوں پر تبا دلہ خیال کا بھی امکان ہے۔ اِن میں مہا راشٹر زمین محصول اصلا حی آرڈیننس،
ممبئی اور مہا راشٹر میونسپل کار پو ریشنوں میں اصلاح سے متعلق آرڈیننس اور ریاستی پسماندہ طبقات کمیشن اصلاح جیسے آرڈیننس شامل ہیں۔
****************************
 ممبئی ہائی کورٹ نے کل ریاستی حکو مت سے پو چھا ہے کہ کیامراٹھا ریزر ویشن کا معا ملہ نیا تشکیل کر دہ مہا راشٹر ریاستی پسماندہ طبقات کمیشن کو سونپا جا سکتا ہے۔ مراٹھا ریزر ویشن  سے متعلق داخل کر دہ مختلف در خواستوں پر کل چیف جسٹس منجو لاچیلّور کی صدا رت والی بینچ میں سما عت ہوئی۔ اِس موقع پر عدالت نے یہ سوال پو چھا۔ عدالت نے ریاستی حکو مت اور  در خواست گذا روں سے اِس بارے میں اپنا موقف واضح کر نے کو کہا ہے۔ معا ملے کی اگلی سماعت 29؍ مارچ کو ہو گی۔
****************************
 عوامی شعبے کی بینکوں کے ملازمین اپنے مختلف مطالبات کی تکمیل کے لیے آج ایک دن کی علا متی ہڑتال پر ہیں۔
 آج کی ہڑ تال میں یو نائیٹیڈ فورم آف بینک یو نین کے تحت آنے والی9؍ تنظیموں سے جُڑے قریب 10؍ لاکھ بینک ملازمین شامل ہو رہے ہیں۔ تا ہم نِجی شعبے کی بینکوں کا  کام کاج  آج حسبِ معمول جاری رہیگا۔
****************************
 ریاست میں آج سے بارہویں جماعت کے امتحا نات کی شروعات ہو رہی ہے۔ طلباء کے لیے بورڈ کی جانب سے ڈِویژنل سطح پر خصو صی ہیلپ لائن شروع کی گئی ہے۔ امتحا نات کے دوران صبح 8؍ بجے سے رات 8؍بجے تک اِس ہیلپ لائن سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ دسویں جماعت کے امتحا نات کی شروعات 7؍ مارچ سے ہو گی۔
****************************
 دوائوں کی قیمتیں مقرر کر نے والی قومی اتھا ریٹی نے اسپتالوں اور ڈاکٹروں سے کہا ہے کہ وہ دِل کی شیر یانوں کو کھولنے والے آپریشن انجیو پلاسٹی کے لیے استعمال ہو نے والے Stentکی قلت کے بارے میں اطلاع دیں تا کہ اِن کی قیمت کم کیئے جا نے کے مد نظر اِن کی دستیابی یقینی بنا ئی جا سکے۔ مذکو رہ اتھا ریٹی نے اِس بات کو یقینی بنا نے کے لیے کہ Stent اُس کی مقررہ قیمتوں پر دستیاب ہوں ،کئی اقدامات کیئے ہیں۔
کیوں کہ ایسی خبریں ملی ہیں کے مارکیٹ میں اِنکی قلت ہو گئی ہے۔پچھلے ہفتے دوائوں کی قیمتیں طئے کرنے والی قو میاتھا ریٹی نے اسپتالوں،Stentبنا نے والوں او ر  در آمد کاروں کو خبر دار کیا تھا کہ اگر یہ پا یا گیا کہ وہStentکی قلت کے بارے میں غلط خبریں پھیلا رہے ہیں تو اُنکے خلاف قا نو نی کار وائی کی جائے گی۔
****************************
 اقلیتی امور کے مرکزی وزیرمملکت مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ آدھی سے زیادہ وقت املاک وقف مافیا کے قبضے میں ہے۔
کل نئی دِلّی میں مرکزی وقف کونسل کی75؍ ویں میٹِنگ سے خطاب کر تے ہوئے نقوی نے کہا کہ ایسا دیکھا گیا ہے کہ کئی وقف بورڈوں کے لوگ بھی املاک کو ہتھیا نے کی کار وائی میں شامل ہیں۔ نقوی نے کہا کہ اِس طرح کے لوگ معا شرے کی بہبود کے لیے وقف کی گئی املاک کے فروغ اور تر قی کے راستے میں مختلف رکا وٹیں پیدا کر رہے ہیں۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اِن معاملوں کی ایک اعلیٰ سطح جانچ ہو رہی ہے۔
****************************
 سُمِت ملِک ریاست کے نئے چیف سیکریٹری ہوں گے۔ سُمِت مِلک موجودہ چیف سیکریٹری سُوادّھِین شتریہ کی جگہ لیں گے جو آج سبکدوش ہو رہے ہیں۔ سُمِت ملِک فی الحال عام انتظا یہ شعبے میں پرنسپل سیکریٹری کے طور پر کام کر رہے تھے۔
****************************
 عثمان آباد ضلع و سیشن عدالت نے 2014؁ء کے رِشوت ستانی معاملے میں عثمان آ باد کی اُس وقت کی نائب ضلع کلکٹر شو بھا رائو ت کو قصور وار قرار دیا ہے۔ عدالت نے اُنھیں دو مختلف معاملات میں چار-چار سال قید ِ با مشقت اور25؍ ہزار روپئے جُر ما نے کی سزا سنائی ہے۔ اُنکی دو نوں سزائیں ساتھ ساتھ چلیں گی۔ شو بھا رائوت نے عثمان آبادکے کوَڑ گائوں میں صنعتی علا قے بسا نے کے لیے زر عی زمین تحویل میں لینے کے لیے
 کسا نوں سے اُنھیں دیے جا نے والے معا وضے میں سے5؍ فیصد رقم کا مطالبہ کیا تھا۔ اِس بارے میں شکا یت موصول ہونے کے بعد رائوت کو جو لائی2014؁ء میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔
****************************
 ریاست بھر میں کل مراٹھی بھا شا گوَرو دِن جوش و خروش سے منا یا گیا۔ اِس موقعے پر ممبئی میں مراٹھی زبان کے وزیر  وِنود تائوڑے کے ہاتھوں مراٹھی زبان کی سر کر دہ شخصیات کو انعا مات سے نوازا گیا۔اِس موقع پر ما روتی چِتّمپلّی کو ورندا کرندیکر لائف ٹائم اچیو منٹ انعام اور یاسمین شیخ کو ڈاکٹر اشوک کیلکر لسانی تحقیق انعام سے سر فراز کیا گیا۔
****************************
 ملک کے نو جوانوں میں صلا حیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے اور سائنسی تحقیق اور تیکنا لو جی کو فروغ دینے کے لیے صرف قوتِ اِرادی کی ضرورت ہے۔ اِن خیا لات کا اظہار وکھارڈ تحقیقی مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پر کاش چانڈّک نے کیا۔ چانڈّک کل ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں
قو می سائنسی دِن کے موقعے پر منعقدہ مقابلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
****************************

No comments: