Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 15.08.2017, Time : 8.40 to 8.45 AM
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 15 August 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۵؍ اگست ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
اِکہترواں یومِ آزادی آج ملک بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ یومِ آزادی کی مرکزی سرکاری تقریب میں نئی دہلی میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں لال قلعہ پر پرچم کشائی عمل میں آئی۔
پرچم کشائی کے بعد تقریب میں وزیرِ اعظم نریندر مودی نے نئے بھارت کے عزم کو کامیاب بنانے کی عوام کو ترغیب دی۔ لال قلعہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ اپنی تقریر میں مختلف آفاتِ سماوی کا تذکرہ کرتے ہوئے گورکھپور میں معصوم بچوں کی اموات کے سانحے کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے افسوس کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج ہر طرح کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ مودی نے کہا کہ کالے دھن کے خلاف لڑائی جاری رہے گی اور نوٹ بندی کے باعث سوا لاکھ کروڑ کی غیر محسوب دولت پکڑی گئی۔ انھوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کے کامیاب نفاذ کے بعدپونے دو لاکھ جعلی شیل کمپنیوں کو بند کردیا گیاہے۔
اورنگ آباد میں ڈویژنل کمشنر دفتر کے احاطے میں سرکاری تقریب میں رابطہ وزیر رام داس کدم کے ہاتھوں آج پرچم کشائی عمل میں آئیگی۔ ناندیڑ میں ضلع کلکٹر دفتر پر رابطہ وزیر ارجن کھوتکر اور لاتور میں ضلع اسپورٹس کمپلیکس پر رابطہ وزیر سنبھاجی پاٹل نلنگیکر نے ترنگا لہرایا۔
یومِ آزادی کی مناسبت سے مراٹھواڑہ کے تمام اضلاع میں مختلف سماجی تنظیموں اور تعلیمی اداروں کی جانب سے متعدد تہذیبی و ثقافتی پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
صدرِ جمہوریہ رام ناتھ کووِند نے ایسے نئے بھارت کی تعمیر کی ترغیب دی ہے جس میں جنسی اور مذہبی امتیاز نہ ہو۔ ملک کے 71/ ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے قبل کل شام قوم سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا 2022ء میں ملک اپنی آزادی کے 75/ سال مکمل کرلے گا اور اس وقت تک نئے بھارت کے قیام کا ہدف حاصل کرنے کا قومی عزم ہے۔ انھوںنے اُمید ظاہر کی کہ اس وقت تک ہر شخص کی صلاحیت کو پوری طرح نکھارا جائے گا اور وہ شخص معاشرے کی تعمیر اور ترقی میں اپنا پورا کردار ادا کرے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
جشنِ آزادی کے سلسلے میں ملک بھر سے 990/ پولس افسران و ملازمین کو پولس میڈل دینے کا اعلان کیا گیا ہے جن میں سے 56/ کا تعلق مہاراشٹر سے ہے۔ 12/ پولس اہلکاروں کو تمغۂ شجاعت‘ تین کو بہترین خدمات کے لیے خصوصی صدارتی تمغہ، اور 41/ اہلکاروں کو گرانقدر کارکردگی کے لیے خصوصی پولس تمغہ جات دیئے جائیں گے۔ ان 41/ پولس اہلکاروں میں اورنگ آباد کے ریاستی محفوظ دستے کے کمانڈنٹ نثار تنبولی‘ خفیہ اطلاعات کے شعبے کے افسر رگھو ناتھ پھکے‘ اسسٹنٹ پولس کمشنر ناگناتھ کوڑے‘ جالنہ کے ایڈیشنل سب انسپکٹر‘ مدن گیتے اور ایس آر پی کے اے ایس آئی نندکشور پردیشی شامل ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے قحط سالی سے نمٹنے کی غرض سے مالی امداد کی بہتر تقسیم کے لیے کسانوں کے آدھار کارڈ کو ان کے سات بارہ کے ساتھ جوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ کل ممبئی میں قحط سے نمٹنے کے لیے منعقدہ انتظامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ قرضہ جات کی معافی کے لیے درخواست دینے والے کسانوں کی تفصیلات آدھار کارڈ سے جوڑی جائیں گی جس سے کسانوں کو براہِ راست فنڈ کی تقسیم میں آسانی ہوگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے شروع کیے گئے نمو یوا روزگار مرکز کا افتتاح بھی کل وزیرِ اعلیٰ نے کیا۔ اس مرکز کے تحت کسانوں کے لیے ہفت روزہ بازار‘ پھرتا بازار اور مدرس ٹفن اسکیم جیسے منصوبے چلائے جائیں گے۔
ممبئی مراٹھی پترکار سنگھ کی جانب سے دیا جانے والا اچاریہ اترے ایوارڈ بزرگ صحافی راہی بِھڑے کو وزیرِ اعلیٰ کے ہاتھوں کل تفویض کیا گیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کسانوں کی تنظیموں کی جانب سے کل ریاست بھر میں چکّا جام آندولن کیا گیا۔ کسانوں کے قرضۂ جات کی معافی اور زرعی پیداوار کو ضمانتی نرخ دینے کے وعدوں کو پورا نہ کرنے کے خلاف کیے گئے ان مظاہروں کا ریاست بھر میں ملا جُلا اثر رہا۔ ناسک ضلع میں جگہ جگہ چکّا جام کیا گیا اور وزیرِ اعلیٰ کی شبیہ نذرِ آتش کی گئی۔
مراٹھواڑہ میں بھی اورنگ آباد اور ناندیڑ سمیت کئی مقامات پر چکّا جام آندولن کیا گیا۔ اورنگ آباد میں کرانتی چوک پر مظاہرہ کرنے والے افراد کو پولس نے حراست میں بھی لیا لیکن بعد میں انہیں رہا کردیا گیا۔ ضلع کے سلوڑ‘ ویجا پور اورخلدآباد میں بھی کئی مقامات پر مظاہرین نے ٹریفک روکا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارت اور سری لنکا کے مابین کھیلی گئی کرکٹ ٹیسٹ سیریز بھارت نے 3/ صفر سے جیت لی۔ کینڈی میں کھیلا گیا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ بھارت نے ایک اننگ اور 171/ رن سے جیت لیا۔ شکھر دھون اور ہاردک پانڈیا کی سنچریوں کے باعث بھارت نے پہلی اننگ میں 487/ رن بنائے۔ جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگ میں 135/ اور فالوآن کے بعد دوسری اننگ میں 181/ رن بناکر آئوٹ ہوگئی۔

No comments:
Post a Comment