Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 06.06.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 06 June 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۶؍جون ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
پچھڑے ہوئے ذاتوں اور جماعتوں کے ملازمین کو ضابطے کے تحت عہدے میں ترقی کیلئے ریزرویشن دینے کو سپریم کورٹ نے کل منظوری دیدی۔ عہدوں میں ترقی کے ریزرویشن کے سلسلے میں عدالت کا آخری فیصلہ آنے تک مرکزی حکومت ضابطوں کے لحاظ سے پچھڑے ہوئے ذاتوں‘ جماعتوں کے ملازمین کو ریزرویشن کے تحت عہدے میں ترقی دے سکتی ہے۔ اس پر پابندی نہیں ہے۔ تعطیلات کے جسٹس آدرش کمار گوئیل اور اشوک بھوشن نے کل اس بات کی وضاحت کی۔ اس سلسلے میں مرکزی حکومت کا مؤقف سماعت کرنے کے بعد سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ دیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
خریف ہنگام میں تور اور چنا کو ضمانت نرخ میں فروخت کرنے کیلئے آن لائن طریقۂ کار سے N,C,Dex e market ltd اس پورٹل پر اندراج کیے گئے صرف 31/ مئی سے قبل خریدی نہیں کیے ہوئے تور اور چنا پیداوار کسانوں کو فی کوئنٹل ایک ہزار روپیوں کا فنڈ دینے کا فیصلہ ریاستی کابینی میٹنگ میں کل لیا گیا۔ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے میٹنگ کے بعد صحافیوں کو اس کی اطلاع دی۔ اس سلسلے میں تفصیلی ہدایات علیحدہ سے جاری کی جائینگی۔ یہ بات اُنھوں نے کہی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست میں قدرتی آفات‘ غیر موسمی بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے جن کسانوں کا نقصان ہوا ہے انہیں 625/ کروڑ 33/ لاکھ 8/ ہزار روپیوں کی امداد تقسیم کرنے کو بھی کابینہ نے منظوری دی۔ ریاست کے 26/ لاکھ 26/ ہزار 150/ کسانوں کو یہ امداد دی جائیگی۔
اورنگ آباد‘ ممبئی اور ناگپور کے Law Universities کو انتظامیہ اور تعلیمی اخراجات کیلئے آئندہ پانچ سال کیلئے فی کس پانچ کروڑ روپیوں کا فنڈ دینے کا فیصلہ کابینی میٹنگ میں لیا گیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ایک سال میں ریاست کو مکمل طور پر پلاسٹک سے نجات حاصل ہوجائیگی۔ یہ بات وزیرِ ماحولیات رام داس کدم نے کہی ۔ ممبئی میں کل یومِ عالمی ماحولیات کے موقع پر منعقدہ ’’پلاسٹک کے دوبارہ استعمال کو فروغ‘‘ اس پروگرام سے وہ مخاطب تھے۔ ریاستی حکومت نے ماہِ مارچ تک پلاسٹک بندی کا حکم جاری کرکے ریاست کو پلاسٹک سے نجات دلانے کے لیے قدم اُٹھایا ہے۔ یہ بات وزیرِ موصوف نے کہی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریلوے سفرمیں قانون کے لحاظ سے زیادہ سامان لے جانے والے مسافروں کو سامان کے وزن کا چھ گنا جرمانہ لگانے کے اُصول پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا فیصلہ ریلوے بورڈ نے لیا ہے۔ فی الحال ایک مسافر سلیپر کوچ میں 40/ کلو گرام اور سیکنڈ کلاس میں 35/ کلو گرام سامان مفت لے جایا جاسکتا ہے۔ تاہم کئی مسافر اس سے زیادہ سامان لیکر سفر کرتے ہیں ایسی شکایت ریلوے بورڈ کو موصول ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
وزیرِ اعظم آواس یوجنا کے ذریعے سے سن 2022ء تک سماج کے تمام طبقوں کو حق کے پکے مکانات دئیے جائینگے۔ اس کی اطلاع وزیرِ اعظم نریندر مودی نے دی۔ پربھنی ضلع کے دیہی اسکیم کے تحت وزیرِ اعظم آواس یوجنا سے فائدہ حاصل کرنے والے 15/ مستحقین سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیرِ اعظم نے کل راست بات چیت کی۔ اس موقع پر وہ مخاطب تھے۔ وزیرِ اعظم آواس یوجنا کیلئے کسی فرد نے رقم طلب کی تو ضلع کلکٹر اور میونسپل کمشنر کے پاس شکایت درج کرنے کی اپیل وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بیڑ ضلع میں ہوئی بارش کی وجہ سے منجلے گائوں میں زرعی پیداوار بازار کمیٹی میں خریدی مرکز پر تقریبا ایک ہزار 650/ کسانوں کا فروخت کیلئے لایا گیا ہزار کوئنٹل چنا پانی میں بھیگ گیا۔ اس کی وجہ سے کسانوں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ بازار کمیٹی نے اس سے قبل خریدی کیا گیا ایک ہزار تین سو کوئنٹل چنا بھی بارش کی وجہ سے بھیگ گیا۔ تحصیلدار این۔ جی جھمپلواڑ نے معائنہ کرنے کے بعد نقصان کا پنچنامہ کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد کے Sustantable Development organizationاور سنگھرش گرام وکاس ادارے کی جانب سے عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر کل شہر کے غارہائے اورنگ آباد کے علاقے میں سوچھتا مہم پر عمل درآمد کیا گیا۔ میونسپل کارپوریشن کے کچرا انتظامیہ آفیسر وکرم مانڈوالے کی رہنمائی میں اس علاقے کے کچرے کو ٹھکانے لگایا گیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاستی حکومت نے انڈین سول سروسیس کے گیارہ افسران کے کل تبادلے کیے۔ اس میں جالنہ کے ضلع کلکٹر کے طور پر اے۔ آر۔ کاڑے کا تقرر کیا گیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پربھنی ضلع کے پاتھری تعلقے کے ڈاکو پمپری میں گوداوری ندی پر کپڑے دھونے کیلئے گئی خاتون اور اس کے چھ سال کے بچے کی پانی میں ڈوب کر موت ہوگئی۔ ندی کے کنارے ریت نکالنے سے ہوئے گڑھوں کی وجہ سے یہ سانحہ پیش آیا۔

No comments:
Post a Comment