Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 16.07.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 16 July 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۶؍جولائی ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
دودھ کو معقول نرخ دئیے جانے کے مطالبے پر سوابھیمانی شیتکری سنگھٹنا نے درمیانی شب سے دودھ بند ایجی ٹیشن شروع کیا ہے۔ سنگھٹنا کے سربراہ رُکنِ پارلیمنٹ راجو شیٹی نے پنڈھر پور سے اس احتجاج کا آغاز کیا۔ دودھ بند احتجاج کے پیشِ نظر شولا پور ضلع کے خانگی اور امدادِ باہمی دودھ سپلائرز تنظیموں نے پولس سیکوریٹی دئیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ دودھ بند آندولن چند مقامات پر پُرتشدد رُخ اختیار کرگیا ۔ احمد نگر ضلع کے سنگم نیر سے اورنگ آباد کیلئے دودھ پیکٹ لانے والے ایک ٹرک کو ویجا پور سے قریب ہڑس پمپل گائوں میں روک کر دودھ کے پیکٹ سڑک پر پھینک دئیے گئے۔
عثمان آباد ضلع کے تلجا پور میں تلجا بھوانی دیوی کے دودھ سے ابھیشیک کرنے کے ساتھ اس تحریک کا آغاز کیا گیا۔ عثمان آباد ضلع کے سوابھیمانی شیتکری سنگھٹنا کے سربراہ رویندر اِنگڑے نے کہا ہے کہ دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 5/ روپئے اضافے تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔
اسی دوران شیتکری سنگھرش سمیتی کے ڈاکٹر اجیت نولے نے الزام عائد کیا ہے کہ اس احتجاج میں شامل ہونے سے روکنے کیلئے پولس‘ کسان سبھا کے کارکنوں کو نوٹسیں دے رہی ہے۔ اس کے علاوہ دودھ کی پیداوار سے متعلق دیگر تنظیموں کو بھی اس آندولن میں شامل ہونے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ جمہوری طرز پر احتجاج کرنے والوں کو ان کے احتجاج کے حق سے محروم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
دریں اثناء ریاست کے وزیر برائے بقائے مویشیان مہادیوجانکر نے تیقن دیا ہے کہ ممبئی میں دودھ کی ترسیل معمول کے مطابق ہوگی اور کچھ علاقوں میں پولس بندوبست میں دودھ سپلائی کیا جائیگا۔ کل ناسک میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ اس دودھ بند آندولن پر کوئی تبصرہ نہیں کرینگے لیکن قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس پرسوں بدھ سے شروع ہورہا ہے۔ اس سلسلے میں حزبِ اختلاف کی جانب سے آج کُل جماعتی اِجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ راجیہ سبھا میں حزبِ اختلاف کے قائد غلام نبی آزاد نے یہ اجلاس طلب کیا ہے۔ آج کے اس اجلاس میں 10/ اگست تک چلنے والے پارلیمانی اجلاس کے دوران حزبِ اختلاف کی حکمت ِ عملی طئے کی جائیگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کی جانب سے ناکام طلباء کو بھی ڈگری دئیے جانے کے معاملے میں 6/ افسران کو وجہ بتائو نوٹس جاری کی گئی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر بی اے چوپڑے نے یہ اطلاع دی۔ کل اورنگ آباد میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تکنیکی غلطی کے باعث یہ ڈگریاں یونیورسٹی کی جانب سے کالجوں کو بھیجی گئی، لیکن ابھی تک کالجوں نے کسی بھی ناکام طالب ِ علم کو ڈگری نہیں دی۔ انھوں نے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات کیلئے سہ رُکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ممبئی ۔ پونا قومی شاہراہ پر لوناولہ کے کارلا دیہات سے قریب کل پیش آئے ایک سڑک حادثے میں 7/ افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق پمپری چنچوڑ سے تھا۔ حادثے کے بعد اس مصروف شاہراہ پر ٹریفک کچھ وقفے کیلئے معطل رہا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوںکو ہدایت کی ہے کہ پوسٹ میٹرک اسکالر شپ حاصل کرنے کے اہل درجِ فہرست ذاتوں کے طلبہ کیلئے فیس داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع سے متعلق تمام تعلیمی اداروں کو احکامات جاری کریں۔ پسماندہ طبقات کے طلبہ کو فیس جمع کرانے میں تاخیر کے باعث داخلہ نہ مل پانے کی شکایات موصول ہورہی تھیں۔ ان شکایات کے پیشِ نظر سماجی انصاف کی وزارت نے بینک کھاتوں میں رقم جمع ہونے تک ان طلبہ کو فیس بھرنے کی تاریخ میں توسیع کی سہولت دینے کا حکم دیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کوشلیہ وکاس پروگرام کے تحت اورنگ آباد کی ہرسول سینٹرل جیل میں کل سینیٹری نیپکن وینڈنگ مشین کا افتتاح ریاستی خواتین کمیشن کی سربراہ وجیہ راہٹکر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر انھوں نے بتایا کہ ریاست کی 9/ خواتین کی جیلوں میں نیپکن وینڈنگ مشین اور کُرسوف کو ضائع کرنے کی مشینیں دی جارہی ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
روس میں منعقدہ فیفا ورلڈ کپ 2018ء پر فرانس نے قبضہ کرلیا ہے۔ کل ہوئے فائنل مقابلے میں فرانس نے کروشیاء کو 2/ کے مقابلے میں4/ گول سے شکست دیکر ٹائٹل دوسری بار اپنے نام کیا۔ انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے گولڈن بوٹ اعزاز حاصل کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
سربیا کے نوواک جوکووِچ نے وِمبلڈن چمپئن شپ جیت لی ہے۔ کل کھیلے گئے فائنل میں جوکووِچ نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو 6-2/ 6-2/ اور 7-6/ سے راست سیٹوں میں شکست دی۔

No comments:
Post a Comment