Saturday, 29 September 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 29 September 2018
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۹ ؍سِتمبر۲۰۱۸؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 کیرالہ کے شبری مالا ایَپّا مندر میں کسی بھی عمر کی خواتین کو داخلہ دینے کا فیصلہ عدالت عظمیٰ نے کیا ہے۔ چیف جسٹِس دیپک مِشرا کی زیر قیادت 5؍ رکنی بینچ نے کل یہ فیصلہ دیا۔ فیصلے میں بینچ نے کہا کہ شبری ما لا مندر میں خواتین کو داخلہ نہ دینا خواتین کے ساتھ اِمتیازی سلوک اور جنسی عدم مسا وات کے مُترا دِف ہے۔ نیز یہ خوا تین کے حقوق کی خلاف ور زی ہے۔ عدالت نے کہا کہ مندروں میںخواتین کے داخلے پر پا بندی مذہب کی کوئی لازمی روا یت نہیں ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اِس تاریخی فیصلے کے با عث اِس مندر میں800؍ برس سے چلی آ رہی روایت ختم ہو جائے گی۔ اور ملک کے تمام مندروں میں خواتین کے داخلے کی راہ ہموارا ہو گی۔
***** ***** *****
 نکسلائٹس سے مُبینہ تعلقات کے شُبے میں گرفتار کیئے گئے اِنسا نی حقوق کے 5؍ کار کنوں کے معاملے میں مدا خلت اور بھیما کو رے گائوں پُر تشدد واقعات کی تحقیقات خصو صی ٹیم سے کر وانے کے مطالبے کو عدالت عظمیٰ نے مُسترد کر دیا۔منصف اعلیٰ دیپک مِشرا کی زیر صدا رت سہ رکنی بینچ نے دو  ایک کے فرق سے یہ دو نوں مطالبات مُسترد کر دیئے۔ اِن5؍ انسانی حقوق کار کنوں کی حراست میں 4؍ ہفتوں تک توسیع کرنے کا حکم بھی عدالت نے دیا۔ سپریم کورٹ کے اِس فیصلے پر ردّ عمل دیتے ہوئے مرکزی مملکتی وزیر داخلہ ہنس راج آہیر نے کہا کہ اِس معاملے میں پو لس درست سمت میں تحقیقات کر رہی ہے۔
 وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے بھی عدالت کے اِس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس ضمن میں پولس کے پیش کر دہ شواہد نکسلائٹس سے تعلق کی نشاندہی کر تے ہیں اور  مزید شوا ہد پیش کر کے زیر حراست پانچوں ملز مان کو تحویل میں لے لیا جائے گا۔ اُنھوں نے اعتماد ظا ہر کیا کہ ملک کے خلاف سازش کر نے والے اور معا شرے میں خلفِشار پیدا کر نے والے عنا صر یقیناًنا کام ہو ںگے۔ وزیر اعلیٰ نے پو نا پو لس کے کر دار کی ستائش بھی کی۔
***** ***** *****
 ریاستی حکو مت کی جانب سے مو سیقی کے میدان میں ہر برس دیے جانے والے لتا منگیشکر ایوارڈ کے لیے اِس بار بزرگ مو سیقار وجئے پاٹل عرف رام لکشمن کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ ثقا فتی امور کے وزیر وِنود تائو رے نے کل یہ اعلان کیا۔
***** ***** *****
 بہبود اطفال و خواتین کی مملکتی وزیر وِدیا ٹھاکُر نے کہا ہے کہ مقوی اغذیہ فراہمی مہم کی کا میا بی کے لیے اِس مہم کو تحریک کی شکل دینا اور اِس میں عوامی شمو لیت ضروری ہے۔ کل ممبئی میں اِس مہم کے سلسلے میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ نئے بھا رت کے قیام کے لیے بھُکمری کا مکمل خاتمہ ضروری ہے۔
***** ***** *****
 بین الاقوامی کمپنیوں کے ذریعے آن لائن خرید و فروحت کے خلاف تاجِروں کی کُل ہند تنظیم کے معلنہ ملک گیر بند کا کل ملا جلا اثر رہا۔ اورنگ آباد شہر اور ضلع کے بیشتر اہم تجا رتی مراکز اور دکا نیں بند تھیں۔ لاتور میں بھی تاجروں نے دکا نیں بند رکھ کر خا موش جلوس نکا لا۔
 ادویات کی آن لائن فروخت کے خلاف ادو یات فرو شوں نے بھی کل علیحدہ بند کا اعلان کیا تھا۔ عثمان آ باد میں یہ بند پو ری طرح کا میاب رہا ۔ میڈیکل اسٹور مالکان نے وہاں ضلع کلکٹر دفتر تک ایک جلوس نکا لا اور مطالباتی محضر ضلع کلکٹر کو پیش کیا۔ ناندیر میں ادویات فروشوں نے ضلع کلکٹر دفتر کے رو برو دھر نا دیا۔ ہمارے نا مہ نگاروں نے بتا یا ہے کہ جالنہ ،پر بھنی، ہنگو لی اور دیگر اضلاع میں یہ بند جزوی طور پر کا میاب رہا۔
***** ***** *****
 بھارت کی ٹیم نے 7؍ ویں بار ایشیاء کپ کر کٹ ٹو رنا منٹ جیت لیا ہے۔ کل دو بئی میں کھیلے گئے ٹور نا منٹ کے فائنل میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے بنگلہ دیش کو میچ کی آخری گیند پر3؍ وکٹوں سے شکست دیدی۔ بنگلہ دیش نے بھارت کو جیت کے لیے 223؍ رنوں کا ہدف دیا تھا۔ جو 50؍ویں اوور کی آخری گیند پر کیدار جا دھو نے بہ مُشکل حاصل کیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے سنچری بنا نے والے لِٹن داس کو مین آف دی میچ اور بھارت کے شِکھر دھون کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔
***** ***** *****
 پر بھنی میں میڈیکل کالج اسپتال شروع کر نے کے لیے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے کل ضلع کے سر کا ری اسپتال کا دورہ کیا۔ پر بھنی میں میڈیکل کالج و اسپتال شروع کرنے کے دیرینہ مطالبے پر ریاستی حکو مت نے یہ کمیٹی تشکیل دی تھی۔2؍ روز معائنے کے بعد یہ کمیٹی حکو مت کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
***** ***** *****
 کروڑوں روپیوں کی گاڑیوں کے بد عنوا نی کے معاملے میں بیڑ آر ٹی او کے 2؍ افسران کو تھا نہ پولس نے گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار شد گان کے نام راجندر نِکم اور نِلیش بھگورے ہیں۔ اِس کے علا وہ ایک آر ٹی او ایجنٹ سید شا کر کو بھی گرفتار کیا گیا ۔
***** ***** *****

No comments: