Sunday, 30 September 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 30 September 2018
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:30؍سِتمبر۲۰۱۸ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 زرعی پیداوار کمپنیوں کے سلسلے میں سب کوشامل کرکے اورکسانوں کے حق میں منصوبہ جلد ہی تیارکیاجائے گا۔ اسی طرح زرعی پیداوارکمپنیوں کومارکیٹ کادرجہ دینے کی تجویز حکومت کے زیرغورہے۔ یہ بات وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے کہی ہے وہ کل ناسک ضلع کے دنڈوری میںایک پروگرام سے مخاطب تھے۔ ریاست میںبڑے پیمانے پرزرعی پیداوارکمپنیاں قائم کرکے ان کی گنجائش میںاضافہ کیاجائے توزرعی شعبے میںتبدیلی آئے گی۔ایساتیقن انہوں نے ظاہرکیا۔رانے سدھی میںقائم کئے گئے شمسی توانائی پروجیکٹ کے طرزپرریاست میںشمسی توانائی پروجیکٹس قائم کئے جارہے ہیں یہ بات وزیراعلیٰ نے کہی۔
***** ***** *****
 چھترپتی شیواجی مہاراج سنمان یوجنا کے تحت زرعی قرضوں کی ایک رقمی مفاہمت کے لئے 31 دسمبر تک مدت میںاضافہ کردیاگیاہے۔اس سلسلے میں فیصلہ کل جاری کیاجاگیا۔اس اسکیم کے تحت کسانوں کے لئے ان کے حصے کی مکمل رقم بھرنے کی معیاد میں 31 دسمبر تک اضافہ کردیاگیاہے۔ یہ مدت آج ختم ہورہی تھی۔ یہ فیصلہ ریاستی حکومت کے www.maharashtra.gov.in اس ویب سائٹ پرمہیا ہے۔
***** ***** *****
 وزیراعظم نریندرمودی آج آکاشوانی پراپنے من کی بات پروگرام میںبھارت اوربیرون ملک کے لوگوں کے سامنے اپنے خیالات پیش کریں گے۔یہ ان کا48؍واں ماہانہ ریڈیو پروگرام ہوگا۔ اس پروگرام کوآج دن میںگیارہ بجے آکاشوانی اوردوردرشن کے سبھی نیٹ ورک پرنشرکیاجائے گا۔یہ وزیراعظم کے دفتر ، اطلاعات ونشریات کی وزارت ،آکاشوانی اورڈی ڈی نیوزکے یوٹوب چینلوں پربھی دستیاب ہوگا۔اس پروگرام کوآکاشوانی کی ویب سائٹ www.allindiaradio.gov.in پربھی ساتھ ساتھ نشرکیاجائے گا۔ ہندی نشریے کے فوراً بعد آکاشوانی علاقائی زبانوں میں یہ پروگرام نشر کرے گا۔علاقائی زبانوں میں اس پروگرام کوشام 8؍بجے دوبارہ نشر کیاجائے گا۔
***** ***** *****
 انڈین جین تنظیم نے لاتوراورعثمان آبادان دواضلاع کوقحط سے نجات دلانے کے لئے Adopt کرنے کافیصلہ کیاہے۔ ان دونوں اضلاع میں عمل درآمدکئے جانے والے جل سندھارن کاموں کاافتتاح وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس کے ہاتھوں آج دوپہر کلاری میںعمل میںآئے گا۔افتتاحی تقریب میں بطور صدرراشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدررکن پارلیمنٹ شردپوارموجودرہیںگے۔
***** ***** *****
 1993 میںلاتوراورعثمان آباداضلاع میںآئے تباہ کن زلزلے کوآج 25 سال مکمل ہورہے ہیں۔29 ستمبر 1993 کوگنیش وسرجن کے بعد30ستمبر کوعلی الصبح تین بج کر40 منٹ پرزلزلے کی تباہی ہوئی تھی۔لاتورضلع کلاری سے قریب زلزلے کامرکزتھا۔ اس زلزلے میں لاتورضلع میں تین ہزار667  افراد ہلاک ہوئے تھے اور436؍افرادمعذورہوگئے تھے۔پانچ ہزار973 مویشی بھی ہلاک ہوئے تھے۔
***** ***** *****
 اورنگ آباد سے چالیس گائوںاس ریلوے لائن سمیت مراٹھواڑہ کے التواء میںپڑے ہوئے مطالبات کے لئے ریلوے وزیرپیوش گوئیل نے مثبت رول اختیارکیاہے۔ اس کی اطلاع مراٹھواڑہ ترقیاتی بورڈ کے صدرڈاکٹر بھاگوت کراڑنے دی۔ وہ کل اورنگ آباد میں صحافیوں سے مخاطب تھے۔ڈاکٹر کراڑاورریلوے ایکشن کمیٹی کے اراکین نے حال ہی میںدلی میںریلوے وزیرسے ملاقات کی اور اپنے مختلف مطالبات کامیمورنڈم پیش کیا۔ان میں اورنگ آباد۔چالیس گائوں ، اسی طرح روٹے گائوں ،کوپرگائوں ریلوے لائن مکندواڑی ریلوے اسٹیشن پرپیٹ لائن ڈالنا،منماڑسے پربھنی ڈبل لائن ، روٹے گائوں ریلوے اسٹیشن پرایکسپریس گاڑیوں کوStop دیناوغیرہ مطالبات شامل ہیں۔
***** ***** ***** 
 انڈین آرمی نے 2016 میں کئے گئے سرجیکل اسٹرائیک کوکل دوسال مکمل ہوئے۔ اس سلسلے میں کل یوم بہادری کے موقع پرمختلف پروگرامس کااہتمام کیاگیاتھا۔کابینہ میں سابق فوجیوں اسی طرح بہادرشہیدوں کی بیوائوں کاشال اورناریل دے کراستقبال کیاگیا۔اورنگ آبادضلع ملٹری آفس کی جانب سے ضلع کے سابق فوجیوں اوربہادرشہیدفوجیوں کی بیوائوں اورافرادخاندان کامعززین کے ہاتھوں استقبال کیاگیا۔
***** ***** *****
 اورنگ آبادشہرمیں جاری کچرامسئلے کی وجہہ سے شہرکے ترقیاتی کام التواء میںپڑگئے ہیں۔ یہ بات میئر نندکمارگھوڑیلے نے کہی ہے۔اورنگ آباد میں کل شہر میں کچرے کامسئلہ اور انتظام اس عنوان پرمنعقدایک روزہ مذاکرے سے وہ مخاطب تھے۔
***** ***** *****

No comments: