Tuesday, 5 February 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 05 February 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۵ ؍فروری  ۲۰۱۹؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 
مرکزی حکو مت کی طرز پر ریاستی حکو مت نے بھی کھُلے زمرے  سے تعلق رکھنے والے معاشی طور پر پسماندہ طبقے کے لیے تعلیم اور ملازمت میں
10؍ فیصد ریزر ویشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کی زیر صدارت منعقدہ کا بینی اجلاس میں اِس فیصلے کو منظوری دی گئی۔ اِس فیصلے کے مطابق اقلیتی تعلیمی اِداروں کو چھوڑ کر دیگر تمام امدادی اور غیر امدادی تعلیمی اِداروں ،اسکول ،کالجیز، اعلیٰ تعلیمی اِدارے  اور خود مختار یونیور سٹیوں میں مذکورہ طبقے کو10؍ فیصد ریزر ویشن حاصل ہو گا۔اِسی طرح سرکاری اور نیم سر کا ری ادارے  ،بورڈز، کار پوریشنز،
مقا می خود مختار اِدارے  اور اتھا ریٹیز میں بھی براہ راست تقررات میں 10؍ فیصد ریزر ویشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
 وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے مویشیوں کے لیے کم قیمت پر جنرِک ادویات دستیاب کروانے کی غرض سے خصوصی دوکانیں
شروع کرنے کی ہدا یت دی ہے۔وہ کل جالنہ میں منعقدہ قومی سطح کی جانوروں کی نمائش کی اختتامی تقریب میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے متعلقہ محکموں سے جانوروں کو بہتر طبی سہو لیات فراہم کرنے کے لیے جدید طرز کی خصو صی ایمبولنس شروع کرنے کے سلسلے میں اقدامات کرنے کی بھی اپیل کی  ۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اِس سلسلے میں بقائے مویشیان کے محکمے میں مختلف عہدوں پر تقررات کیئے جا رہے ہیں۔
 وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ مراٹھواڑہ اور وِدربھ میں دودھ کی پیدا ور کو فروغ دینے کے لیے حکو مت کی جانب سے کئی منصوبے شروع کیئے گئے ہیں  جس میں سے  243؍ کروڑ روپئے کے منصوبے کے تحت کسانوں میں زیادہ دودھ دینے والے جانور تقسیم کیئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زیادہ دودھ دینے والے جانوروںکی نسل کو غیر فطری طریقے سے پروان چڑھانے کے لیے اورنگ آباد میں خصو صی تجزیہ گاہ قائم کی جائے گی۔
 وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ ریاستی حکو مت نے بزرگ سماجی کار کن اننا ہزار ے کے زیاد ہ تر مطالبات منظور کر لیے ہیں اور مرکزی حکو مت سے وابستہ مطالبات کی یکسوئی کے لیے اُنھیں وزیر اعظم کے دفتر سے خط جاری کر دیا گیا ہے ۔اِس موقعے پر اُنھوں نے اننا ہزار سے بھوک ہڑ تال ختم کر نے کی بھی  در خواست کی۔
***** ***** *****
 موتیا بین یا دیگر امراض چشم میں مبتلاء معا شی طور پر کمزور طبقے سے تعلق رکھنے والے مریضوںکو  اب آنکھوں کے خیراتی اسپتال میں مفت یا واجبی قیمت پر آپریشن کی سہولت دستیاب ہو گی۔اسکے لیے کل ریاستی کابینہ نے مہاراشٹر پبلک ٹرسٹ ایکٹ میں تر میم کرنے کو منظو ری دی ہے ۔
ریاستی حکو مت کی جانب سے مہاراشٹر کو موتیابین سے پاک کرنے کی مہم کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
 وزیر خزا نہ سُدھیر مُنگنٹی وار نے کہا ہے کہ ریاست میں گیس کنکشن سے محروم تقریباً 45؍لاکھ کنبوں کو آئندہ گنیش اُتسو سے قبل گیس کنکشن فراہم کر کے مہاراشٹر کو چولہے سے پاک کر دیا جائے گا۔وہ کل ممبئی میں اِس ضمن میں منعقدہ اجلاس میں خطاب کر رہے تھے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ایسے مستحق خاندان جو اُجولا یو جنا کا فائدہ حاصل نہیںکر سکے اُنھیں گیس کنکشن فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکو مت امداد فراہم کرے گی۔اُنھوں  نے اغذیہ اور شہری فراہمی محکمے کواِس سلسلے میں تفصیلی مطالعہ کر کے در کار اِمدا کی تجویز وزارت مالیات کو پیش کرنے کی ہدا یت دی ۔
***** ***** *****
 بزرگ ادا کار رمیش بھاٹکر کا کل ممبئی کے Elizabeth اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ وہ70؍ برس کے تھے۔وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا ء تھے۔اُنھوں نے’’ کمانڈر‘‘ اور’’ ہیلو اِنسپکٹر ‘‘جیسے معروف ٹی وی سیریلز کے علا وہ کئی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اُنھوں نے 90؍ سے زائد مراٹھی اور کئی ہندی فلموں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔
***** ***** *****
 ناندیڑ ضلعے کے حد گائوں تعلقے کے سابق رکن اسمبلی باپو رائو پاٹل آشٹی کر کا کل انتقال ہو گیا ۔ وہ 85؍ برس کے تھے۔
وہ دو مرتبہ حد گائوں وِدھان سبھاحلقہ انتخاب سے منتخب ہو ئے تھے۔ اُنکی آخری رسو مات آج حد گائوں تعلقے کے آشٹی میں ادا کی جائیں گی۔
***** ***** *****
 جالنہ ضلعے میں بھوکر دن تعلقے کے شِر سار گر میں ایک گھاس کے ڈھیر میں آگ لگنے کی وجہ سے قریب کھیل رہے تین بچے شدید بھاپ لگنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ۔کل صبح یہ حادثہ پیش آ یا۔
 کل ہوئے ایک دوسرے حادثے میں لاتور-بارشی شاہراہ پر ایک ٹرک اور تین دو پہیہ گاڑیوں کے تصا دم میں 4؍ افراد ہلاک  اور 2؍ شدید زخمی ہو گئے ۔
***** ***** *****
 دیہی تر قیات کی وزیر پنکجا منڈے نے کہا ہے کہ سماج کے محروم طبقے کو حکو متی منصوبوں کے ذریعے فائدہ پہنچا کر سماج کے اصل دھارے میں لانے کی کوشش کر نے کی ضرورت ہے۔وہ کل بیڑضلعے کے امبا جو گائی میں وزیر اعلیٰ دیہی سڑک اسکیم   اور دیگر ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر نے کے بعد اظہار خیال کر رہی تھیں۔وزیر موصوفہ نے بتا یا کہ ضلعے کے تمام دیہاتوں میں پکے راستے بنا نے کے لیے وزیر اعلیٰ دیہی سڑک اسکیم کے تحت مختلف کاموں کو منظوری دی گئی ہے۔
***** ***** *****

No comments:

आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 09.07.2026 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 09 July 2026 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...