Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 04 August-2020
Time: 09:00 to 09:10 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۴؍اگست ۲۰۲۰
وَقت : ۱۰:۹۔ ۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
٭ ایودھیا میںکل ہونے والے رام مندر کی بھومی پوجن تقریب کی تمام تیاریاں مکمل۔
٭ پھیری والوں اور راستوں پر اشیاء فروخت کرنے والوں پر کنٹرول رکھنا ممکن نہیں: انہیں کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
ریاستی حکومت کا ممبئی ہائیکورٹ میں حلف نامہ۔
٭ جیمس اور یوگ اداروں کیلئے طبّی وزارت کی جانب سے رہنماء خطوط جاری۔
٭ اداکار سشانت سنہہ راجپوت کی موت کے سلسلے میں بہار پولس کو تعاون کیا جارہا ہے۔ ممبئی پولس کمشنر کی وضاحت۔
٭ ریاست میں مزید 8/ ہزار 968/ کورونا وائرس متاثرین مریضوں کا اندراج۔ 266/ افراد دورانِ علاج چل بسے۔
٭ اورنگ آباد اور لاتور میں تین۔ تین‘ ناندیڑ چار‘ عثمان آباد اور پربھنی میں ایک۔ ایک مریض فوت۔ بیڑ میں 56/ جالنہ 42/ اور
ہنگولی میں سات نئے مریض پائے گئے۔
اور٭ راکھی کا تہوار تمام ملک میں جوش و خروش سے منایا گیا۔
***** ***** *****
ایودھیا میں کل ہونے والے رام مندر کی بھومی پوجن تقریب کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ اُتر پردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کل ایودھیا جاکر وہاںکی تیاریو ںکا جائزہ لیا۔ اس تقریب کے دعوت نامے بھی کل ظاہر کیے گئے۔ وزیرِ اعظم نریندرمودی کل بھومی پوجن تقریب میں موجود رہیں گے۔ اس تقریب کے موقع پر 135/ سنت موجود رہیں گے۔ ایودھیا میں فی الحال جوش و خروش کا ماحول ہے اور لوگ بھومی پوجن کے تاریخی لمحات کا انتظار کررہے ہیں۔
***** ***** *****
اسی بیچ کووِڈ وبا کے تناظر میں وزیرِ اعلیٰ ٹھاکرے ایودھیا میں رام مندر کے سنگ ِ بنیاد تقریب میں موجود نہیں رہیں گے۔ یہ بات شیوسینا کے سینئر رہنماء رکنِ پارلیمنٹ سنجے رائوت نے کہی ہے۔ وہ کل ممبئی میں صحافیوں سے مخاطب تھے۔ اس تقریب میںوزیرِ اعظم موجود رہیں گے‘ یہ زیادہ اہمیت کی بات ہے۔ اُدھو ٹھاکرے بعد میں کبھی بھی ایودھیا جاسکتے ہیں۔ یہ بات کہتے ہوئے رائوت نے اس بھومی پوجن تقریب کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
***** ***** *****
کورونا وائرس کے پھیلائوکے تناظر میں پھیری والوں اور راستوںپر اشیاء فروخت کرنے والوں پر کنٹرول رکھنا ممکن نہیں ہے۔ انہیں کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ یہ بات ریاستی حکومت نے ممبئی ہائیکورٹ میں کہی ہے۔ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے عائد لاک ڈائون میں ایسے تاجروںکے پاس آمدنی کا کوئی ذریعہ نہ ہونے کی وجہ سے انھوں نے عدالت میں عرضداشت داخل کرکے حکومت کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ اس عرضداشت کے سلسلے میں ریاستی حکومت نے حلف نامہ داخل کیا ہے۔ پولس سمیت انتظامیہ مشنری پر پہلے ہی زیادہ تنائو ہے‘ غیر منظم علاقوں میں ان تاجروں پر قابو کرنے کا کام کنٹرول سے باہر ہے۔ یہ بات حکومت نے کہی۔
***** ***** *****
کل سے شروع ہورہے جیمس اور یوگ اداروں کیلئے مرکزی طبّی وزارت نے رہنما خطوط جاری کردئیے ہیں۔ حکومت نے جاری کیے گئے رہنما خطوط کے مطابق سوئمنگ پُل بند رہیں گے۔ داخلی دروازے پر سینیٹائزر سمیت درجۂ حرارت دیکھنے کیلئے تھرمل اسکینر رہنا ضروری ہے۔ کووِڈ 19- کی علامت نہ ہو تو انہیں داخلہ دینا‘ جسمانی ورزش کی اشیاء کو سینیٹائز کرنا‘ ہر شخص کیلئے چار مربع فٹ جگہ ہونا، ایک دوسرے کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ ہونا‘ ماسک کے بجائے چہرے پر شفاف Face Shield لگانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ آکسیجن کی حد 95/ فیصد سے کم ہو تو ایسے افراد جیمس میں نہ آئیں۔ 65/ سال کے سینئر شہری سمیت حاملہ خواتین اور دس سال سے کم عمر کے بچوں کو جسمانی ورزش کیلئے آنے کی اجازت نہیں ہے۔ کنٹینمنٹ زون میں جیمس اور یوگ ادارے 31/ اگست تک بند رہیں گے۔ یہ ہدایتیں رہنما خطوط میں دی گئی ہیں۔
***** ***** *****
اداکار سشانت راجپوت کی موت کے سلسلے میں ممبئی پولس کی جانب سے بہار پولس کا تعاون کیا جارہا ہے۔ یہ بات ممبئی پولس کمشنر پرمبیر سنہہ نے کہی ہے۔ اس تفتیش کے کام میں قانونی لحاظ سے مناسب عمل درآمد کرنے کی ہدایت انھوںنے بہار پولس کو دی ہے۔
***** ***** *****
کورونا وائرس پھیلائو کا بحران ابھی ٹلا نہیں ہے۔ اس لیے لوگ غافل نہ رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ایسی اپیل وزیرِ اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے کی ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں کل مزید 8/ہزار 968/ کورونا وائرس مریضوں کا اندراج ہوا۔ اس کی وجہ سے ریاست میں جملہ مریضوں کی تعداد 4/ لاکھ 50/ ہزار 196/ ہوگئی ہے۔ تاہم کل 266/ مریض دورانِ علاج چل بسے۔ ریاست میں اس وائرس سے مرنے والوںکی تعداد 15/ ہزار 842/ ہوگئی ہے۔ تاہم کل 10/ ہزار 221/ مریض صحت یاب ہوگئے اور انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔ ریاست میںاب تک 2/ لاکھ 87/ ہزار 30/مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ فی الحال ایک لاکھ 47/ ہزار 18/ مریضوں کا علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ضلع میں کل تین کورونا وائرس متاثرین مریض فوت ہوگئے۔ ضلع میں اب تک اس مرض کی وجہ سے 487/ افراد چل بسے ہیں۔ اسی بیچ کل تمام دِن میں مزید 341/ متاثرین کی شناخت ہوئی۔ اس کی وجہ سے ضلع میں جملہ متاثرین کی تعداد 14/ ہزار 894/ ہوگئی ہے۔ تاہم کل 328/ مریض صحت یاب ہوگئے اور انہیں چھٹی دے دی گئی۔ اورنگ آباد ضلع میں اب تک 11/ ہزار 229/ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں‘ فی الحال 3/ ہزار متاثرین زیرِ علاج ہیں۔
***** ***** *****
لاتور ضلع میں کل تین کورونا وائرس متاثرین چل بسے۔ اس طرح ضلع میں جملہ مرنے والوں کی تعداد 103/ ہوگئی ہے۔ تاہم کل ضلع میں مزید 78/ نئے کورونا وائرس متاثرین کی شناخت ہوئی۔
ناندیڑ ضلع میں کل چار کورونا وائرس متاثرین مریض فوت ہوگئے۔ اس طرح ضلع میں جملہ مرنے والوں کی تعداد 94/ ہوگئی ہے۔ تاہم کل مزید 203/ مریضوں کی تصدیق ہوئی۔
عثمان آباد ضلع میں کل ایک کورونا وائرس مریض اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔ ضلع میں اس موذی مرض سے اب تک 58/ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ تاہم کل مزید 9/ مریضوں کا اضافہ ہوا۔
پربھنی ضلع میں کل ایک کورونا وائرس متاثرہ مریض چل بسا۔ ضلع میں اب تک 40/ افراد اس مرض کی وجہ سے لقمۂ اجل بن گئے ہیں۔ تاہم کل 27/ نئے کورونا وائرس متاثرین پائے گئے۔
بیڑ ضلع میں کل مزید 56/ کورونا وائرس متاثرین کا اندراج ہوا۔ اس کی وجہ سے ضلع میں جملہ متاثرین کی تعداد 960/ ہوگئی ہے۔
جالنہ ضلع میں کل مزید 42/ کورونا وائرس متاثرین مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح جالنہ ضلع میں جملہ مریضوں کی تعداد 377/ ہوگئی ہے۔
ہنگولی ضلع میں کل مزید سات کورونا وائرس متاثرین پائے گئے‘ ضلع میں جملہ مریضوںکی تعداد 716/ ہوگئی ہے۔ فی الحال 202/ مریضوں کا علاج جار ی ہے۔ اسی بیچ ہنگولی ضلع میں کووِڈ کے بڑھتے پھیلائو کے مدِنظر 6/ اگست سے 19/ اگست تک سخت کرفیو عائد کیا جارہا ہے۔ ضلع کلکٹر رُچیش جئے ونشی نے کل اس کی اطلاع دی۔
***** ***** *****
راکھی پورنیما یعنی رکشا بندھن کا تہوار کل تمام ملک میں جوش و خروش سے منایا گیا۔ کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے عائد لاک ڈائون کے تناظر میں اس تہوار کو محدود طریقے سے منایا گیا۔ تاہم ڈیجیٹل ذرائع سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
***** ***** *****
مراٹھا ریزرویشن اسی طر ح دیگر مطالبات کیلئے پرسوں 6/ اگست سے تمام ریاست میں مختلف طریقوںکے احتجاج شروع کیے جائیں گے۔ 9/ اگست کرانتی دِن سے احتجاج مزید شدید کیا جائیگا۔ ایسا اشارہ شیوسنگرام تنظیم کے رہنما رکنِ اسمبلی ونایک میٹے نے دیا ہے۔ ناسک میں کل میٹے کی قیادت میں چھاوا تنظیم‘ چھاوا شرمک سینا‘ شیوکرانتی سینا‘ بڑی راجا ایسے مختلف نوتنظیموں کے ساتھ ریزرویشن کے سلسلے میں میٹنگ ہوئی۔ بعد ازاں وہ صحافیوںسے مخاطب تھے۔
***** ***** *****
وبائی امراض سے متاثر مریضوںکے علاج کیلئے مستقل اسپتالوںکی ضرورت ہے۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰـ اُدھو ٹھاکرے نے کہی ہے۔ وہ کل ممبئی میں میرا بھائندر میں کووِڈ مرکز کو عوام کے نام موسوم کرتے ہوئے مخاطب تھے۔ ممبئی سے قریب اس قسم کے مستقل اسپتال قائم کرنے کیلئے ریاستی حکومت کو امداد کرنے کا مطالبہ 27/ جولائی کو وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ہمراہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی میٹنگ میں کیا گیا ہے۔ یہ بات وزیرِ اعلیٰ نے کہی ہے۔
***** ***** *****
ممبئی میں آج سے تمام دُکانیں شروع کرنے کومیونسپل کارپوریشن نے اجازت دی ہے۔ تاہم سینما گھر‘ کھانے کی ہوٹلیں 31/ اگست تک بند رہیں گے۔ کووِڈ 19- کے ضمن میں اُصول و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے یہ دُکانیں جاری رہیں گی۔ کارپوریشن نے جاری کردہ حکم نامے میں یہ بات کہی۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
٭ ایودھیا میںکل ہونے والے رام مندر کی بھومی پوجن تقریب کی تمام تیاریاں مکمل۔
٭ پھیری والوں اور راستوں پر اشیاء فروخت کرنے والوں پر کنٹرول رکھنا ممکن نہیں: انہیں کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ریاستی حکومت کا ممبئی ہائیکورٹ میں حلف نامہ۔
٭ جیمس اور یوگ اداروں کیلئے طبّی وزارت کی جانب سے رہنماء خطوط جاری۔
٭ اداکار سشانت سنہہ راجپوت کی موت کے سلسلے میں بہار پولس کو تعاون کیا جارہا ہے۔ ممبئی پولس کمشنر کی وضاحت۔
٭ ریاست میں مزید 8/ ہزار 968/ کورونا وائرس متاثرین مریضوں کا اندراج۔ 266/ افراد دورانِ علاج چل بسے۔
٭ اورنگ آباد اور لاتور میں تین۔ تین‘ ناندیڑ چار‘ عثمان آباد اور پربھنی میں ایک۔ ایک مریض فوت۔ بیڑ میں 56/ جالنہ 42/ اور ہنگولی میں سات نئے مریض پائے گئے۔
اور٭ راکھی کا تہوار تمام ملک میں جوش و خروش سے منایا گیا۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment