Friday, 25 March 2022

آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی خبریں تاریخ : 25 ؍ مارچ 2022 وقت : صبح 09.00 ؍ سے 09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 25 March 2022

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ۲۵ ؍  مارچ  ۲۰۲۲ء؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سامعین ِ کرام کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے 4؍ احتیاطی تدابیر پرعمل کیجئے۔ کورونا کامدافعتی ٹیکہ لگوائیں، ماسک کااستعمال کریں۔ دوسروں سے دومیٹر کافاصلہ بنائیں رکھیں۔ ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں۔ کووڈ ۱۹؍ سے متعلق مزید معلومات ، رہنمائی اورمدد کے لیے قومی سطح کی 011-23978046 یا 1075Helpline اور ریاستی سطح کی ہیلپ لائن 020-26127394 سے رابطہ قائم کریں۔


اب خاص خبروں کی سر خیاں...


٭ سپریم کورٹ کی جانب سے مرکزی حکو مت کو  کورونا سے ہوئی موت کے فرضی معاملات میں

تفتیش کی اجازت

٭ مراٹھی ریاستی زبان بِل ‘ قا نون ساز کائونسل میں منظور

٭ ریاستی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آج اختتام 

٭ مہا وِترن بجلی کمپنی کے اہم تفتیشی افسر سُمِت کمار کو معطل کرنے کے لیے وزیر توانائی کا حکم

٭ اَوّل  تا  نہم  اور گیارہویں جماعتوں کے امتحانات اپریل اخیر تک منعقد کرنے کی

محکمۂ تعلیم کی ہدایت

٭ اورنگ آ باد میں کورونا کے علاج کے لیے قائم مراکز میں لاکھوں روپئے مالیت کا سامان 

غائب کیے جانے کے معاملے میں تفیش کا حکم

اور

٭ جالنہ ضلعے میں 3؍ اسکولی طلبا کی پانی میں غرق ہونے سے موت


  اب خبریں تفصیل سے....

سپریم کورٹ نے مرکزی حکو مت کو ایسے معاملات کی جانچ کی اجازت دی ہے جس میں کورونا سے موت ہونے کی فرضی در خواست داخل کر کے معا وضہ حاصل کیا گیا ہے ۔ عدالتِ عظمیٰ نے وضاحت کی کہ مرکزی حکو مت کورونا سے اموات اور اِس خصوص میں کیے گئے دعوئوں میں فرق کی بنیاد پر آندھرا پر دیش ‘ گجرات‘ کیرالہ اور مہا راشٹر میں

5؍ فیصد معاملات کی تحقیقات کر سکتی ہے ۔ عدالت نے جاری مہینے کی28؍ تاریخ تک ہونے والے مریضوں کے اہل خانہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی در خواستیں 60؍ دِنوں کے اندر  اور  اِس کے بعد کے دعوے اندرون90؍ دِن داخل کریں ۔

***** ***** ***** 

قا نون ساز کائونسل میں کَل مراٹھی زبان بِل2022؁ کو بحث کے بعد منظوری دی گئی ۔ اِس موقعے پر مراٹھی زبان کے وزیر سُبھاش دیسائی نے بتا یا کہ اِس قا نون پر مکمل طور پر عمل در آمد کیا جا ئے گا ۔ بی جے پی کے اراکین کائونسل نے بھی اِس بِل کی حمایت کی ۔ اِس بِل کے مطا بق اب ریاست میں مرکزی حکو مت کے دفا تِر سمیت تمام سر کاری دفا تر میں مراٹھی زبان لازمی قرار دی گئی ہے ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ مراٹھی کو نظر انداز کرنے والوں پر کار وائی کی جا ئے گی ۔

***** ***** ***** 

ریاستی اسمبلی کے دو نوں ایوانوں میں کَل آخر ی ہفتہ تجویز پیش کی گئی اور آج اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا اختتام ہو رہا ہے ۔

***** ***** ***** 

خواتین اور بچوں کے معاملات میں فوری کار وائی کرنے کے لیے کَل قا نون ساز کائونسل میں مہاراشٹر خصو صی عدالت بِل منظور کیا گیا ۔ شکتی بِل کو مضبوط بنا نے کے لیے اِس بل کو اسمبلی کے دو نوں ایوانوں میں اتفاقِ رائے سے منظوری دی گئی۔ اِس بِل میں خصوصی عدالت کے قیام اور خواتین کے خلاف تشدد کے جرم کی تحقیقات کے لیے خصو صی ٹیم تشکیل دی جا نے کی تجویز دی گئی ہے ۔ وزیر داخلہ دلیپ وڑ سے پاٹل نے بتا یا کہ اِس بل کی منظوری کے بعد مقد مات جلد فیصل کرنے اور ملزمان کو سزا دینے میں مدد ملے گی ۔

***** ***** ***** 

وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کَل قا نون ساز اسمبلی میں کہا کہ مہا وِکاس آ گھاڑی حکو مت صرف بولنے والی حکو مت نہیں بلکہ بولا ہوا کر کے دِکھا نےوالی حکو مت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکزکی ممبئی میں جو اراضی ہے اِس کا بہتر استعمال کیا جانا چا ہیے  اور  اِس معاملے میں مرکزی حکو مت سے پیرو کی جا نی چا ہیے ۔

***** ***** ***** 

قانون ساز کائونسل میں کَل نائب وزیر اعلیٰ پوار نے تیقن دیا کہ ریاست میں صنعتوں کو دی جا نے والی بجلی بِل معا فی کا فائدہ مو بائل ٹاور کمپنیوں کو کِس بنیاد پر دیا گیا ۔ اِس معاملے کی جانچ کے بعد کار وائی کی جا ئے گی ۔ سابق وزیر توا نائی چندر شیکھر با ون کُڑے نے کائونسل میں کَل یہ سوال اٹھا یا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جالنہ کی  SRJPTC Steel کمپنی کی در خواست پر محکمۂ توانا ئی نے 28؍ کروڑ روپیوں کا گرانٹ بحال کیا ہے ۔

ؕ***** ***** ***** 

نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کَل وضاحت کی کہ حکو مت کا ریاست کے کسی بھی محکمے کو نظر انداز کرنے کا موقف نہیں ہے ۔ مخالف اراکین نے ریاست کی تر قی کے ساتھ ساتھ آبپا شی ‘ تعلیم ‘ صنعت  اور  امداد با ہمی کے شعبہ جات میں علا قائی عدم توازن کا مسئلہ اٹھا یا اور کہا کہ حکو مت اِن شعبوں کے ساتھ غیر منصفا نہ سلوک کر رہی ہے ۔ پوار نے بتا یا کہ فنڈس کی محکمہ جاتی تقسیم میں کوئی امتیاز نہیں کیا گیا۔ وِدربھ کو26؍ فیصد‘ مراٹھواڑہ کو18.75؍ فیصد  اور  با قی مہاراشٹر کو55؍ فیصد فنڈ دیا گیا ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ ریاستی حکو مت کو کن  اور شمالی مہاراشٹر کے لیے آئینی تر قیاتی کار پوریشن قائم کرنے کی خاطر مثبت رویہ رکھتی ہے ۔ تاہم اِن کے قیام کا حق پارلیمنٹ کا ہے جس کے لیے کا وِشیں کرنے کی ضرورت ہے ۔ پوار نےمزید بتا یا کہ ریاست میں شکر کار خانوں کو دانستہ طور پر فروخت نہیں کیا جا رہا ہے بلکہ اب بھی11؍ کار خانے لیز پر دینا باقی ہے ۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


ریاستی وزیر توا نائی نِتن رائوت نے بجلی کمپنی مہا وِترن کے ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر اور چیف تفتیشی افسر سُمِت کمار کو بد عنوا نی کے سنگین الزامات کے بعد معطل کرنے کا حکم دیا ہے ۔ وزیر موصوف نے کَل یہ اطلاع قا نون ساز اسمبلی میں دی ۔ انہوں نے کہا کہ مہا وِترن کے وظیفہ یاب ڈائریکٹر دِنیش سابو کی جانب سے ساڑھے تین ہزار کروڑ روپیوں کی بجلی خریدی معاملے میں بدعنوا نی کی تحقیقات کی جائے گی ۔

***** ***** ***** 

لاتور ضلعے کے اَوسا اور نِلنگا تعلقاجاب میں منریگا اسکیم کے تحت  پھلوں کی باغات لگانے کی تجا ویز  پر زراعت کے وزیر کے ساتھ میٹنگ کر کے فیصلہ کیا جا ئے گا ۔ قا نو ن ساز اسمبلی میں کَل روز گار گیارنٹی کے ریاستی وزیر سنجئے بنسوڑے نے کَل یہ اطلاع دی۔ وزیر موصوف زیر التواء تجا ویز پر رکن اسمبلی ابھیمنیو پوار کے سوال کا جواب دے رہے تھے ۔

ؕ***** ***** ***** 

ریاستی محکمہ تعلیم کے اوّل  تا  نہم  اور  گیارہویں جماعتوں کے امتحانات اپریل مہینے کے اخیر تک منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ کورونا کے پھیلائو کے دوران طلبا کے ہونے والے تعلیم نقصان کےازالے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ۔ محکمۂ تعلیم کی جانب سے مکتوب میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ جماعتوں کے امتحانات اپریل کے تیسرے  یا چو تھے ہفتے میں منعقد کیے جا ئیں  اور  نتائج کا اعلان مئی مہینے میں کیا جا ئے ۔ ساتھ ہی سنیچر کو جماعتوں میں مکمل تعلیم دی جا ئے اور اتوار کو بھی طلبا کی رضا مندی سے جماعتیں جاری رکھی جا سکتی ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل کورونا کے139؍ نئے کیسیز درج کیے گئے ۔ جس کے بعد ریاست بھر میں اب تک اِس وبا کے کُل متاثرین کی تعداد 78؍ لاکھ72؍ ہزار956؍ ہو چکی ہے ۔ اِس بیما ری سے کَل3؍ افراد کی موت ہو گئی ۔ فی الحال ریاست میں 965؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ 

مراٹھواڑہ کے اورنگ آباد  اور  بیڑ اضلاع میں کَل فی کس4؍ نئے کورونا مریض پائے گئے ۔ ناندیڑ‘ عثمان آ باد ‘ جالنہ ‘ لاتور ‘ پر بھنی  اور  ہنگولی اضلاع میں کَل کورونا کا ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آ یا ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر آستِک کمار پانڈے نے شہر میں کورونا کےعلاج کے لیے قائم طِبّی مراکز سے لاکھوں روپئے کے ساما ن غائب کیے جانے کے معاملے میں تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے ۔ کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی ہونے کے سبب کئی طِبی مراکز بند کیے جانے کے بعد یہ معاملہ نظروں میں آ یا ۔ پانڈے نے کہا کہ غائب کیا گیا سامان اگر واپس نہیں ملا تو ہیلتھ افسر اُس کے لیے ذمہ دار قرار دیا جائے گا ۔ اِس معاملے میں25؍ طِبی مراکز کے ملازمین سے بھی تفتیش کی جا ئے گی ۔

***** ***** ***** 

جالنہ ضلعے کے پر تور تعلقے کے سنکن پوری میں تیر نے کے لیے گئے 3؍ اسکو لی طلباء کی ندی میں ڈوب کر موت ہو گئی ۔ آکاش نا چن ‘ کرن ناچن اور اجئے ٹیکا لے مرنے والے بچوں کے نام ہیں ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ کے ضلع کلکٹر وِپِن اِٹنکر نے زرعی پیدا وار کرنے والے کسان گروپوں سے پیدا وار کمپنی قائم کرنے کے لیے  اور  زرعی پیدا وار کی فروحت کی خا طر متحد ہونے اور صنعت کار بننے کی اپیل کی ہے ۔ ناندیڑ ضلع کلکٹر دفتر کے احا طے میں منعقد کیے گئے اناج مہوتسو کےاختتام کے موقعے پر اِٹنکر نے یہ اپیل کی ۔ اِس اناج مہوتسو میں60؍ اِنفرندی کسانوں ‘60؍ خواتین  ‘ متعدد کسان گروپوں  اور  10؍ زرعی پیداوار کمپنیوں نے شرکت کی ۔ اِس مہوتسو میں تقریباً30؍ لاکھ روپئے مالیت کی زرعی پیدا وار  راست طور پر صارفین کو فروخت کی گئی اور کم و بیش 25؍ لاکھ روپیوں کی زرعی پیدا وار کے لیے کسا نوں کے پاس پیشگی اندراج کیا گیا ۔ یہ اطلا ع ضلع کلکٹر اِٹنکر نے دی ۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر 


٭ سپریم کورٹ کی جانب سے مرکزی حکو مت کو  کورونا سے ہوئی موت کے فرضی معاملات میں

تفتیش کی اجازت

٭ مراٹھی ریاستی زبان بِل ‘ قا نون ساز کائونسل میں منظور

٭ ریاستی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آج اختتام 

٭ مہا وِترن بجلی کمپنی کے اہم تفتیشی افسر سُمِت کمار کو معطل کرنے کے لیے وزیر توانائی کا حکم

٭ اَوّل  تا  نہم  اور گیارہویں جماعتوں کے امتحانات اپریل اخیر تک منعقد کرنے کی

محکمۂ تعلیم کی ہدایت

٭ اورنگ آ باد میں کورونا کے علاج کے لیے قائم مراکز میں لاکھوں روپئے مالیت کا سامان 

غائب کیے جانے کے معاملے میں تفیش کا حکم

اور

٭ جالنہ ضلعے میں 3؍ اسکولی طلبا کی پانی میں غرق ہونے سے موت


اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آ باد سےعلاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭



No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 06.04.2026 रोजीचे दुपारी 01.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date - 06 April 2026 Time 01.00 to 01.05 PM Language Marathi आकाशवाणी छत...