Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 22 July 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۲ ؍ جولائی۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سےپہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ مُلک کے صدر جمہوریہ کے طور پر NDA امید وار دروپدی مُر مو کا انتخاب
٭ اِس بار ریاست کے تمام تہوار منا ئیں جائیں گے پا بندیوں کے بغیر ‘ وزیر اعلیٰ کا اعلان
تا ہم کر نا ہو گا ما حول سے متعلق قو انین کا احترام
٭ کانگرس صدر سو نیا گاندھی کی ED کی جانب سے کی جا رہی تفتیش کے خلاف کانگریس کا مُلک بھر میں آندو لن
٭ سا بق مرکزی وزیر پرفُل پٹیل ممبئی میں واقع مکان انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کیا ضبط
٭ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے2؍ ہزار289؍ نئے مریض ‘ مراٹھواڑہ میں بھی
168؍ نئے متاثرین کا اضا فہ
اور
٭ بھارت اور ویسٹ اِنڈیز کے در میان آج پہلا یک روزہ کرکٹ میچ
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ مُلک کے صدر جمہوریہ کے انتخاب میںNDA امید وار دروپدی مُر مو کامیاب ہو گئی ہیں ۔ مُر مو کوکُل
812؍ اراکینِ پارلیمنٹ و اسمبلی کے ووٹ ملے ہیں جبکہ حزب اختلاف کے امید وار یشوَنت سنہا نے 521؍ اراکینِ پارلیمنٹ و اسمبلی کے ووٹ حاصل کیے ۔ صدر ِ جمہوریہ کا عہدہ حاصل کرنے والی مُر مو پہلی قبائلی خاتون ہے ۔ وہ آئندہ2؍ جولائی کو مُلک کے15؍ ویں صدر ِ جمہوریہ کا حلَف لیں گی ۔
دروپدی مُر مو کو صدرِ جمہوریہ رامناتھ کووِند ‘ نائب صدرِ جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو ‘ لوک سبھا اسپیکر اوم بِر لا نے مبارکباد پیش کی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی ‘ بی جے پی کے قو می صدر جے پی نڈّا ‘ وزیر داخلہ امِت شاہ اور وزیر دِفاع راجناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں واقع مُر مو کی رہائش گاہ پر اُن سے ملا قات کی اور صدرِ جمہوریہ چُنے جانے پر تہنیت پیش کی ۔
کانگریس پارٹی کے قائد راہُل گاندھی نے بھی انہیں مبارکباد دی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مُر مو کی کامیابی پر کہا کہ اُن کی زندگی ہر ہندوستانی کے لیے نمو نہ ہے اور وہ ایک کامیاب صدر ِ جمہوریہ ثابت ہو ں گی ۔
***** ***** *****
مہنگائی ‘ اشیاءضروریہ پر جی ایس ٹی میں اضا فے اور کانگریس صدر سو نیا گاندھی کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED کی جانب سے کی جا رہی تفتیش پر حزب اختلاف کےاراکین نے پارلیمنٹ کے دو نوں ایوانوں میں ہنگا مہ آرائی کی ۔ جس کے سبب دو نوں ایوانوں کی کار وائی کچھ وقت کےلیے ملتوی کر نی پڑی ۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرلہاد جو شی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی کار وائی سے متعلق صلاح و مشورہ دینے والی کمیٹی کی جانب سے طئے کیے جانے پر اِن مسائل پر حکو مت مبا حثے کے لیے تیار ہے ۔ پارلیمنٹ کے دو نوں ایوانوں میں کام کاج کے آغاز میں سوال و جواب کا وقفہ لیا گیا جس کے بعد دو نو ایوانوں کی کا راوئی دِن بھر کےلیے ملتوی کر دی گئی ۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کَل ممبئی میں ایک اطلا عاتی کانفرنس میں بتا یا کہ اِس بار ریاست میں تمام تہوار پا بندیوں کے بغیر منائے جا سکیں گے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گنیش اُتسو ‘ دہی ہانڈی اور محرم ماحول دوست قو انین کے اہتمام کے ساتھ جوش و خروش سے منائے جائیں گے ۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت کی جانب سے تہوار کے مواقع پر ایس ٹی کار پوریشن کو کو کن کے لیے زیادہ گاڑیاں روانہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہےکہ سڑ کوں کے گڑ ھوں کو درست کرنے کی ہدایت دی جا چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک کھِڑ کی اسکیم کے تحت آن لائن طریقے سے تمام اجازت نامے دیے جا ئیں گے ۔ وزیر اعلیٰ شِندے نے بتا یا کہ اِس بار تہوار کے لیے بنا ئے گئے منڈ لوں کو منڈپ کی فیس میں رعایت دی جائے گی ۔
***** ***** *****
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED نے کَل کانگریس صدر سو نیا گاندھی کی نیشنل ہیرالڈ مالی بد عنوا نی معاملے میں ڈھائی گھنٹہ تفتیش کی ۔ کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد سو نیا گاندھی کو ED نے تفتیش کے لیے حاضر ہونے کا حکم دیا تھا ۔ اِس تفیش کے خلاف دِلّی سمیت مُلک بھر میں کانگریس کار کنان نے مظاہرے کیے ۔ ممبئی میں کانگریس قائد اشوک چو ہان اور پر تھوی راج چو ہان کی زیر قیادت ED اور مرکزی حکو مت کے خلاف آندو لن کیا گیا ۔ اورنگ آ باد میں بھی ڈویژنل کمشنر کے دفتر کے روبرو کانگریس کار کنان نے مظاہرہ کیا ۔ اِس موقعے پر سابق رکن اسمبلی کلیان کاڑے نے‘ جمہوریت کا گلا دبائے جانے کا الزام عائد کیا ۔ اِس خصوص میں پونے ‘ ناگپور اور ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی کَل مظاہرے کیے گئے ۔
***** ***** *****
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹED نے سابق مرکزی وزیر اور راشٹر وادی کانگریس قائد پر فُل پٹیل کا ممبئی میں واقع مکان ضبط کر لیا ہے ۔ جرائم سے وابستہ اقبال مر چی نا می شخص کی وَرلی میں موجود مِلکیت خرید نے اور اِس معاملے میں بد عنوا نی کرنے کے الزام میں یہ کار وائی کی گئی ۔ پٹیل کی جانب سے اِس معاملے میں2؍ مر تبہ تفیش کی جا چکی ہے جس کے بعد گھر ضبط کر نے کی کار وائی کی گئی ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کورونا کے2؍ ہزار289؍ نئے مریض پائے گئے ۔ جس کے بعد ریاست بھر میں اب تک اِس وباء کے کُل متاثرین کی تعداد80؍ لاکھ27؍ ہزار395؍ ہو چکی ہے ۔ اِس بیما ری سے کَل ریاست میں 6؍ مریضوں کی موت ہو گئی ۔ ریاست میں اب تک اِس مرض سے ہلاک ہونے والوں کی کُل تعداد ایک لاکھ 48؍ ہزار45؍ ہو چکی ہے ۔ ساتھ ہی کَل 2؍ ہزار400؍ کورونا مریض شفا یاب ہو ئے ۔ ریاست میں اب تک
78؍ لاکھ64؍ ہزار831؍ کورونا مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں ۔ فی الحال ریاست میں14؍ ہزار
519؍ کورونا مریضوں کا علاج کیاجا رہا ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں بھی کَل کورونا کے168؍ نئے معاملے درج کیے گئے ۔ اِن میں اورنگ آباد کے39؍ عثمان آ باد 36؍ لاتور34؍ جالنہ33؍ بیڑ 17؍ اور ناندیڑ کے 9؍ مریض شامل ہیں۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
ریاستی حکو مت نے احمد نگر - بیڑ - پر لی ریلوے منصوبے کے لیے ریاست کے حصّے کے طور پر ادا کیے جانے والے خرچ میں کی گئی تر میم کو منظوری دی ہے ۔ اب اِس ریلوے منصوبے کے لیے2؍ ہزار402؍ کروڑ روپیوں کا فنڈ فراہم کیا جائے گا ۔ یہ فنڈ مہیا کیے جانے کے بعد اِس پروجیکٹ کو بر وقت مکمل کرنے میں مدد مِلے گی ۔
***** ***** *****
ٹریفِک نظام میں خلل کے سبب دھر ما با د - منماڑ مراٹھواڑہ ایکسپریس ریل گاڑی آج سے24؍ اگست تک
بدھ ‘ جمعہ اور اِتوار کو دھر ما باد سے ایک گھنٹہ دیر سے چلے گی ۔ اِسی طرح ممبئی سے ناندیڑ جانے والی تپوَن ایکسپریس
23؍ اگست تک ہر منگل‘ جمعرات اور سنیچر کو منماڑ اور جالنہ کے در میا ن90؍ منٹ تاخیر سے چلے گی ۔ نگر سول سے نر ساپور جانے والی ریل گاڑی بھی23؍ اگست تک ہر منگل ‘ جمعرات اور سنیچر کو جالنہ تک 20؍ منٹ دیری سے چلے گی ۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے میں مانجرہ ندی کے دو نوں جانب آئندہ اتوار کو کی جانے والی شجر کاری کے لیے عوام میں بیداری کی خاطر کَل پر بھات پھیری نکالی گئی ۔ گرین لاتور ٹیم ‘ آرٹ آف لیوِنگ ‘ آدھار فائونڈیشن ‘ روٹری مِڈ ٹائون ‘ لاتور سائکلسٹ کلب اور دیگر اِداروں نے اِس جلوس میں شر کت کی ۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعےکےشنکر رائو چو ہان وِشنو پو ری آ بی منصو بے میں 70؍فیصد آ بی ذخیرہ ہو چکا ہے ۔ اِس منصوبے میں پانی آنے کی رفتار کے پیش نظر ایک در وازہ کھو ل دیا گیا ہے ۔ جس سے12؍ ہزار218؍ گھن فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے گو دا وری ندی میں پانی چھوڑا جارہا ہے ۔ اورنگ آباد ضلعے میں واقع پیٹھن کا جائیکواڑی ڈیم85؍ فیصد بھر چکا ہے ۔ فی الحال اِس آ بی منصوبے میں25؍ ہزار363؍ گھن فُٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی داخل ہو رہا ہے۔
***** ***** *****
روزگار گیرنٹی اسکیم میں بد عنوا نی کرنے کے معاملےمیں ہنگو لی ضلعے کے اَونڈھا تعلقے کے اُس وقت کے BDO جگدیش سوہو کر معطل کر دیا گیا ہے ۔ ڈویژنل کمشنر سُنیل کینیکر نے کَل اِس کار وائی کا حکم جاری کیا ۔ سا ہو کا فی الحال کلمنوری میں تبادلہ کیا گیا ہے تا ہم اِس گھپلے کا پر دہ فاش ہونے کے بعد سے وہ رخصت پر ہے ۔
***** ***** *****
مہنگائی میں اضا فے کے خلاف کَل اورنگ آباد میں عام آدمی پارٹی کار کنان نے مظاہرہ کیا ۔ شاہ گنج میں واقع مہا تما گاندھی کے مجسمے کو پھو لوں کا ہار پہنا کر ضلع کلکٹر دفتر تک جلو س نکالا گیا اور انتظا میہ کو محضر پیش کیا گیا ۔
***** ***** *****
محکمۂ موسمیات نے آئندہ 2؍ دنوں کے دوران کو کن کے متعدد علاقوں ‘ وسطی مہاراشٹر ‘ مراٹھواڑہ کے کچھ علاقوں اور وِدربھ کے زیادہ تر علاقوں میں بارش کی پیشن گوئی کی ہے ۔
***** ***** *****
بھارت اور ویسٹ اِنڈیز کے در میان آج پہلا یک روزہ کر کٹ میچ ویسٹ اِنڈیز کے تری نِداد میں کھیلا جائے گا ۔ بھارتی وقت کے مطا بق یہ مقابلہ شام7؍ بجے شروع ہو گا ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر...
٭ مُلک کے صدر جمہوریہ کے طور پر NDA امید وار دروپدی مُر مو کا انتخاب
٭ اِس بار ریاست کے تمام تہوار منا ئیں جائیں گے پا بندیوں کے بغیر ‘ وزیر اعلیٰ کا اعلان
تا ہم کر نا ہو گا ما حول سے متعلق قو انین کا احترام
٭ کانگرس صدر سو نیا گاندھی کی ED کی جانب سے کی جا رہی تفتیش کے خلاف کانگریس کا مُلک بھر میں آندو لن
٭ سا بق مرکزی وزیر پرفُل پٹیل کا ممبئی میں واقع مکان انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کیا ضبط
٭ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے2؍ ہزار289؍ نئے مریض ‘ مراٹھواڑہ میں بھی
168؍ نئے متاثرین کا اضا فہ
اور
٭ بھارت اور ویسٹ اِنڈیز کے در میان آج پہلا یک روزہ کرکٹ میچ
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment