Thursday, 27 April 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 27 April 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۷؍اپریل  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 مرکزی وزیر خزا نہ ارون جیٹلی نے وضا حت کی ہے کہ زرعی پیدا وار پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس عائد کر نا حکو مت کے زیر غور نہیں ہے۔
نیتی آ یوگ کے رکن وِویک اوبیرائے نے تجویز پیش کی تھی کہ طئے شدہ معیاد کے بعد زرعی پیدا وار پر ٹیکس عائد کیا جائے۔ اِس خصوص میں ٹو ئیٹر پر جاری کردہ اپنے وضا حتی بیان میں جیٹلی نے کہا کہ حکو مت اِس طرح کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی  اور آئین کے تحت بھی اس طرح کا کوئی ٹیکس عائد کرنے کی حکو مت مجاز نہیں ہے۔
***************************
 عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ تمام ریاستی حکو متیں معذور افراد کے حقوق سے متعلق قوا نین پر سختی سے عمل در آ مد کریںنیز معذور افراد کے حقوق سے متعلق
قا نون کے مطا بق اُنھیں تمام تر سہو لیات مہیا کی گئی ہیںیا نہیں اِس ضمن میں تمام ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علا قے 12؍ ہفتوں کے اندر اپنی رپورٹ پیش کریں۔ عدالت نے مزید کہا کہ حقوق معذور افراد قا نون2016؁ء کے تحت تمام ریاستی حکو متوں کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں اِسے سمجھ کر فوری طور پر
کا ر وائی کی جائے۔
***************************
 ریاست کے اسکو لی تعلیم کے وزیر وِنود تائوڑے نے کہا ہے کہ سر پر ستوں اور اسا تذہ کی تنظموں کے ساتھ تبادلہ ٔ خیال کے بغیر فیس میں اضا فہ کرنے والے اسکو لوں کے خلاف سخت کار وائی کی جائے گی۔ کل پِمپری چِنچوڑ میں وِنود تائوڑے کی موجود گی میں مہا کیر ئیر مِتّر ویب پورٹل اور مو بائیل ایپلیکیشن کا افتتاح وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کے ہاتھوں عمل میں آ یا۔ اِس تقریب کے بعد وِنود تائوڑے نا مہ نگاروں سے مخا طب تھے۔
***************************
 بی جے پی کے ریاستی مجلس عاملہ کے2؍ روزہ اجلاس کا کل پِمپری میں آغاز ہوا۔
مرکزی وزیر برائے زمینی حمل و نقل نتن گڈ کری کے ہاتھوں اِس اجلاس کا افتتاح عمل میں آ یا۔ اجلاس میں بی جے پی کے ریاست کے اعلیٰ قائدین، اراکین پارلیمان و اسمبلی اور کار کن شر یک ہیں۔
 دریں اثناء بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا واسمبلی انتخا بات سے قبل کیئے گئے وعدوں کی یاد  دہا نی کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کل صبح ہی سے چِنچوڑ ریلوے اسٹیشن سے قریب بھوک ہڑ تال شروع کی گئی اور اِسے یقین دہا نیوں کی یاد د ہا نی کا عنوان دیاگیا ۔
یہ اطلاع راشٹر وادی کانگریس کے جاری کر دہ ایک مکتوب میں دی گئیہے ۔
***************************
 اُڑان منصو بے کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی آج ناندیڑ -حیدر آ باد ہوائی سر وس کا افتتاح کرینگے۔ وہ یہ افتتاح ویڈو لنک کے ذریعے ہما چل پر دیش کے شملہ سے کریں گے۔ اِس کے ساتھ ہی شملہ-دہلی اور کڈپّا-حیدر آ باد ہوائی خد مات کا افتتاح وزیر اعظم کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔ اِس ضمن میں ناندیڑ میں ایک خصو صی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے جِس میں دیہی تر قیات کی وزیر پنکجا منڈے ،وزیر محنت سمبھا جی پاٹل نیلنگیکر اور دیگر قائدین شر کت کریں گے۔
***************************
 ممبئی میں کانگریس کے قائد گرو داس کامت نے کل پارٹی کے سیکریٹری کے عہدے سمیت تمام عہدوں سے اچا نک استعفیٰ دیدیا۔
اپنے ٹوئیٹر پیغام میں گرو داس کامت نے کہا کہ گذشتہ ہفتے اُنھوں نے کانگریس صدر سو نیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی کو خطوط اِرسال کیئے تھے جِس میں تما م تر ذمہ داریوں سے آزاد کر نے کی در خواست کی گئی تھی۔
***************************
 عدالت عظمی ٰ نے حکم دیا ہے کہ رضا کار تنظیموں اور اُن کے فنڈز کی تقسیم کاری پر کنٹرول کے حوالے سے قا نون وضع کیئے جانے کے متعلق مرکزی حکو مت اپنا موقف واضح کرے۔ رضا کار تنظیموں کو حکو مت کی جانب سے لاکھوں روپئے دیئے جاتے ہیں لیکن اِس کا حساب کتاب نہیں رکھا جا تا۔اِس ضمن میں6؍ سال قبل ایک مفا دعامّہ کی عرضداشت داخل کی گئی تھی۔ اُس پر سما عت کے دوران عدالت نے یہ احکا مات جا ری کیئے۔
***************************
 اِس برس کے کل ہند ،ہند کیسری کُشتی مقابلے آج سے پونا میں شروع ہو رہے ہیں۔
4؍ دن تک چلنے والے اِن مقابلوں میں21؍ ریاستوں کے 280؍ پہلوان شر کت کر رہے ہیں۔
***************************
 ریاست کے مزید11؍ IAS  افسران کے کل تبا دلے کر دیئے گئے۔
 اِن میں اِس سے قبل جن افسران کے تبا دلے کیئے گئے تھے اُن میں بھی کچھ ردّ و بدل کیا گیا ہے۔ جِس میں جی.شریکانت کا نا ندیڑ تبادلہ منسوخ کر کے اُنھیں لاتور کا کلکٹر مقرر کیا گیا ۔ شو لاپور ضلع پریشد کے CEO اے. کے. ڈونگرے کو ناندیڑ کا ضلع کلکٹر بنا یا گیا ہے۔ جبکہ ایم. دیویندر سنگھ بیڑکے ضلع  کلکٹر ہونگے۔
***************************
  بیر سی طیرانگاہ کے قو می ہوا بازی تر بیتی ادارے NFTI کاتر بیتی طیا رہ کل مہا راشٹر ،مدھیہ پر دیش سر حد پرگوندیا سے قریب وین گنگا ندی میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اِس حادثے میں ایک اِنسٹرکٹر اور زیر تر بیت خاتون پائلیٹ ہلاک ہو گئیں۔
***************************
 بلڈھا نہ ضلع میں اب تک لو لگنے سے 3؍ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کھام گائوں میں درجہ حرارت 46؍ ڈگری سیلس تک پہنچ گیا ہے اور وہاں لو لگنے سے2؍ افراد ہلاک ہو ئے ۔
***************************

No comments: