Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 19 August 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 19؍ اگست ۲۰۱۸ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
توہم پرستی کنٹرول کمیٹی کے صدرڈاکٹر نریندردابھولکر کے قاتل کودہشت گردمخالف دستے اے ٹی ایس نے اورنگ آباد میں حراست میں لیا ہے۔ سچن اوندرے اس کا نام ہے۔نالہ سوپارا دھماکے کے ضمن میں جانچ کے لئے اے ٹی ایس نے چاریوم قبل اسے تابع میںلیاتھا۔اس سلسلے میں جانچ کے دوران سچن نے دابھولکر پرگولیاں چلانے کی بات قبول کی تھی۔یہ بات اے ٹی ایس نے کہی۔نالہ سوپارادھماکے کے سلسلے میںگذشتہ ہفتے پولس نے حراست میں لئے شیردکڑسکربھی اورنگ آباد ضلع کا رہائشی ہے۔ اس کی جانچ کے دوران حاصل ہوئی معلومات کی بنیادپراے ٹی ایس نے یہ کاروائی کی۔سچن اوندرے کوآج پونا کی عدالت میںحاضرکیاجائے گا۔پی ٹی آئی خبررساں ایجنسی نے اس کی اطلاع دی۔
اس سلسلے میںاے ٹی ایس نے جالنہ میں ایک سابق کارپوریٹر کوبھی حراست میںلیاہے۔ایک سیاسی پارٹی کے کارپوریٹرکے طورپردس سال کام کرنے کے بعد گذشتہ کئی سال سے یہ سیاست میںفعال نہیںتھے۔اے ٹی ایس نے اس کے مکان کی بھی تلاشی لینے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ دابھولکر کے قتل کوکل پانچ سال مکمل ہورہے ہیں۔20؍اگست 2013 کودابھولکرکاپونامیں قتل ہواتھا۔
اسی بیچ غیرقانونی دھماکہ خیزاشیاء رکھنے کے سلسلے میں ممبئی میں نالہ سوپارامیں حراست میں لئے گئے تین افراد کی پولس کسٹڈی میں28؍تاریخ تک اضافہ کردیاگیاہے۔ویبھو رائوت ،شردکڑسکراورسودھنواگوندھڈیکران تینوں افرادکے نام ہیں۔شولاپورضلع سے ایک شخص کے پاس سے ضبط کئے گئے دھماکہ خیزاشیاء کے سلسلے میں باریک بینی سے جانچ ضروری ہے۔یہ بات اے ٹی ایس نے عدالت سے کہی۔اس کی وجہہ سے پولس کسٹڈی میں اضافہ کیاگیا۔
***** ***** *****
بہت سی ریاستی سرکاروں نے کیرالہ کے سیلاب متاثرین کے لیے مالی اوردیگر سازوسامان سے مدد کرنے کااعلان کیا ہے۔مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے راحت کے طورپرکیرالہ کے لیے بیس کروڑروپئے کی مالی امدادکااعلان کیاہے۔کل سلسلے وارٹیوٹ میں انہوں نے کیرالہ میں سیلاب سے متاثرہ افرادکے لیے امدادکااعلان کیااورکہا کہ ریاستی سرکارلوگوں کی ضرورتوں اوردیگرضروری امدادکے لیے کیرالہ سرکارکے ساتھ برابررابطہ قائم کیے ہوئے ہے۔ اسی دوران مہاراشٹر چیمبر آف ہائوسنگ انڈسٹری اورکنفڈریشن آف رئیل اسٹیٹ ڈیولپرس ایسوسی ایشن آف انڈیا نے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپئے مالیت کے خوراک کے پیکٹس فراہم کیے ہیں۔راجستھان ویلفیئرایسوسی ایشن اورJITO انٹرنیشنل نے اکیاون ۔اکیاون لاکھ روپئے سیلاب متاثرین کو مدد کے طورپرفراہم کررہی ہے۔اب تک تقریباً گیارہ ٹن کھانے کی اشیاء کاانتظام کیاگیاہے۔جس میں سے چھ ٹن آج بھیجاجائے گا۔
***** ***** *****
کانگریس صدرراہل گاندھی نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ کس تاخیر کے بغیر کیرالہ میںآئے سیلاب کوقومی آفات قراردیں۔ریاستی قانون ساز کونسل میں حزب مخالف رہنمادھننجے منڈے نے بھی سیلاب کوقومی آفات ظاہرکرنے کامطالبہ کیا۔اسی طرح مرکزی حکومت نے کیرالہ کے لئے ظاہر کی گئی 500؍کروڑروپیوں کی امدادناکافی ہے ایسا خیال منڈے نے پی ٹی آئی خبررساں ایجنسی سے مخاطبت میںظاہرکیا۔
***** ***** *****
ریاست میںبھی مغربی مہاراشٹر میںکئی اضلاع میںہنوزبارش جاری ہیں۔ستارہ ، کولہاپوراضلاع کے ڈیمس لبریز ہوگئے ہیں۔اورنگ آبادضلع کے جائیکواڑی ڈیم کی سطح آب تقریباً تیس فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ڈیم میںکل شام تقریباً گیارہ ہارکیوبٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی آنے کاسلسلہ جاری تھا۔
***** ***** *****
سابق وزیراعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کوخراج عقیدت پیش کرنے کی تجویز کی مخالفت کرنے والے اورنگ آبادکے ایم آئی ایم کے کارپوریٹر سید متین کوپولس نے حراست میں لے لیاہے۔میونسپل کارپوریشن کی پرسوں ہوئی عام میٹنگ میں متین نے واجپئی کوخراج عقیدت پیش کرنے کی تجویز کی مخالفت کرنے کے بعد چند کارپوریٹرس نے اسے زدوکوب کیا۔ میونسپل کارپوریشن کے سیکوریٹی افسران نے متین کے خلاف جرم داخل کرنے کے بعد انہیں حراست میںلیاگیا۔یہ بات پولس افسران نے کہی۔تاہم متین کی جانب سے کی گی شکایت پراسے زدوکوب کرنے والے کارپوریٹرس پربھی جرم داخل کئے گئے ہیں۔
***** ***** *****
اقوام متحدہ تنظیم کے سابق چیف سیکریٹری کوفی عنان کل سوئیزرلینڈ کے صدرمقام جنیوامیںمختصر علالت کے باعث چل بسے۔وہ 80؍برس کے تھے۔عنان کی نمایاں کارکردگی کے سلسلے میں اُنہیں امن کے نوبل ایوارڈسے سرفرازکیاگیاتھا۔

No comments:
Post a Comment