Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 09.08.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 09 August 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۹؍اگست ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
مہاراشٹر کے کچھ ضلعوں میں مراٹھا ریزرویشن کے معاملے پر آج بند کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاہم ممبئی‘ تھانے‘ ناسک اور دھولیہ ضلعوں میں بند کی بجائے دھرنا احتجاج کیا جائیگا۔
اورنگ آباد میں بھی آج صبح 9بجے سے شام 5 بجے تک پُرامن بند منایا جائیگا۔ مراٹھا ریزرویشن کے منتظم ونود پاٹل نے یہ بات کہی۔ پاٹل نے مطالبہ کیا کہ مراٹھا ریزرویشن کا مطالبہ کررہے مظاہرین پر دائر کیے گئے مقدمات واپس لیے جائیں ورنہ 15/ اگست سے احتجاج میں مزید تیزی لائی جائیگی۔ ساتھ ہی پاٹل نے انتباہ دیا کہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں مہاراشٹر بھر میں دھرنا احتجاج کیا جائیگا۔
ناندیڑ میں بھی آج مراٹھا ریزرویشن کے معاملے پر شیواجی مہاراج کے مجسّمے کے قریب دن بھر دھرنا دیا جائیگا۔ پربھنی ضلعے کی مانوت تحصیل دفتر پر کل جلوس نکالا گیا تھا۔ آج منائے جانے والے بند کے پس منظر میں پولس نے کل عثمان آباد‘ پربھنی اور ناندیڑ ضلعوں میں فلیگ مارچ کیا۔ وہیں احمد نگر ضلع انتظامیہ نے احتجاجیوں سے پُرامن احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔ بند کے منتظمین نے کہا کہ ضروری خدمات کو آج کے بند سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ اُنھوں نے مظاہرین سے کسی بھی سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچانے سے گریز کرنے کی اپیل کی۔ بند کے تناظر میں آج اورنگ آباد‘ پربھنی‘ ناندیڑ اور ہنگولی ضلعوں میں سبھی اسکولوں کیلئے تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اس بیچ محصول کے ریاستی وزیر چندر کانت پاٹل نے کہا کہ 15/ نومبر تک مراٹھا ریزرویشن کیلئے سبھی قانونی کارروائی مکمل کرلی جائیگی۔ پاٹل نے مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے اور حکومت سے تعاون کرنے کی اپیل کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
دوسری جانب مراٹھا ریزرویشن کیلئے احتجاج کا سلسلہ کل بھی جاری رہا۔ ہنگولی میں مظاہرین نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکنِ اسمبلی تاناجی مُٹکُڑے کے گھر کے باہر دھرنا احتجاج کیا اور بھجن گائے۔ مظاہرین نے حکومت اور رکنِ اسمبلی کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین اس بات پر سخت برہم تھے کہ رکنِ اسمبلی تاناجی مُٹکڑے نہ احتجاج میں شریک ہوئے اور نہ ہی مظاہرین سے ملاقات کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مہاراشٹر حکومت کے ملازمین کی جانب سے جاری تین روزہ ہڑتال کے دوسرے دن کل مِلاجُلا اثر دیکھا گیا۔ بیشتر سرکاری دفتروں میں ملازمین غیر حاضر رہے اور سناٹا چھایا رہا‘ صرف افسران دفاتر میں موجود تھے‘ جو ہڑتال میں شریک نہیں ہیں۔ اورنگ آباد میں ہڑتال کا جزوی اثر دیکھا گیا۔ واضح ہو کہ اس تین روزہ ہڑتال میں ضلعے کے محصول ملازمین‘ اساتذہ‘ غیر تدریسی عملہ، ضلع پریشد اور درجۂ چہارم کے ملازمین شامل ہیں۔ ہمارے نمائندے نے بتایا کہ لاتور‘ دھولیہ اور جلگائوں ضلعوں میں بھی ہڑتال کا ملا جلا اثر رہا۔ البتہ ناسک میں سماجی بہبود محکمے کے ملازمین نے مکمل طور پر ہڑتال میں شرکت کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
راجیہ سبھا کے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کیلئے آج رائے دہی ہوگی۔ اس عہدے کیلئے NDA کی جانب سے جنتا دل یونائٹیڈ کے ہری ونش نارائن سنگھ اور اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے بی کے ہری پرساد نے کل اپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے۔ رائے دہی کے عمل کے تحت پہلے صوتی رائے دہی ہوگی اور ضرورت پڑنے پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ واضح ہو کہ ہری ونش سنگھ بہار کے معروف صحافی ہیں جبکہ بی۔ کے ہری پرساد کرناٹک سے عوامی نمائندے ہیں۔ PJ کُورِئن کے گذشتہ مہینے سبکدوش ہونے کے بعد سے راجیہ سبھا کے ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ خالی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
تملناڈو کے سابق وزیرِ اعلیٰ اور DMK صدر ایم کروناندھی کی آخری رسومات کل چنئی میں مرینا بیچ پر ادا کردی گئیں۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نریندر مودی‘ وزیرِ دفاع نرملا سیتا رمن اور کانگریس صدر راہل گاندھی سمیت کئی سرکردہ شخصیات نے کروناندھی کا آخری دیدار کیا اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
جموں و کشمیر کے گُریز سیکٹر میں دہشت گردوں کے ساتھ مڈبھیڑ میں شہید ہوئے میجر کو سشبھ رانے کا جسد ِ خاکی کل ممبئی لایا گیا۔
صبح دس بجے بھائندر میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آج اُنکی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکزی حکومت نے ملک کے شہریوں سے اپیل کی ہیکہ وہ قومی جھنڈے کے وقار کو برقرار رکھتے ہوئے پلاسٹک سے بنے جھنڈوں کا استعمال نہ کریں۔ اس بارے میں جاری سرکاری حکمنامے میں کہا گیا ہیکہ یومِ آزادی کے ضمن میں منعقدہ کسی بھی تقریب میں کپڑے یا کاغذ سے بنے جھنڈے کا ہی استعمال کیا جائے۔ مرکزی حکومت نے کہا ہیکہ ریاستیں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے اس بات کو یقینی بنائیں کہ جھنڈے سے متعلق ہدایات پر سختی سے عمل آوری ہو۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
آج اگست کرانتی دن منایا جارہا ہے۔ آج ہی کے دن 1942ء میں بابائے قوم مہاتما گاندھی نے ممبئی کے گوالیا ٹینک میدان سے انگریزوں بھارت چھوڑو کا نعرہ دیا تھا۔ مہاتما گاندھی نے ملک کے باشندوں سے ’’کرو یا مرو‘‘ کی جذباتی اپیل بھی کی تھی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری پانچ ٹیسٹ مقابلوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج لارڈس میں کھیلا جائیگا۔ برمنگھم میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ جیت کر انگلینڈ نے بھارت پر ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔ بھارتی ٹیم آج شروع ہورہا مقابلہ جیت کر برابری کی کوشش کریگی۔ یہ مقابلہ بھارتی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔

No comments:
Post a Comment